Guru Granth Sahib Translation Project

Urdu Classical Page 129

Page 129

ਅਹਿਨਿਸਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਸਬਦਿ ਸਾਚੈ ਹਰਿ ਸਰਿ ਵਾਸਾ ਪਾਵਣਿਆ ॥੫॥
॥੫॥اہِنِسِ پ٘ریِتِ سبدِ ساچےَ ہرِ سرِ ۄاسا پاۄنھِیا
لفظی معنی:ہر سر سرماگر ۔ خدا ایک سمندر ہے ۔ نرمل۔ پاک ۔ نرمل ہنسا۔ پاک ہیں۔ یعنی پاک انسان ۔ اہنس۔ روز و شب ۔ دن رات ۔ ساپے ۔ خدا (5)
ترجمہوہ الہٰی کلام کے ذریعے دن رات خدا سے پیار کرتا ہے (5)

ਮਨਮੁਖੁ ਸਦਾ ਬਗੁ ਮੈਲਾ ਹਉਮੈ ਮਲੁ ਲਾਈ ॥ ਇਸਨਾਨੁ ਕਰੈ ਪਰੁ ਮੈਲੁ ਨ ਜਾਈ ॥ ਜੀਵਤੁ ਮਰੈ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰੈ ਹਉਮੈ ਮੈਲੁ ਚੁਕਾਵਣਿਆ॥੬॥
॥ منمُکھُ سدا بگُ میَلا ہئُمےَ ملُ لائیِ
॥اِسنانُ کرےَ پرُ میَلُ ن جائیِ
॥੬॥ جیِۄتُ مرےَ گُر سبدُ بیِچارےَ ہئُمےَ میَلُ چُکاۄنھِیا
لفظی معنی:بگ۔ بگلا ۔پاکھنڈی ۔ پر لیکن ۔ مگر (6)
ترجمہخودی پسند ۔ من کا مرید وہ بگلے کی مانند ہمیشہ نا پاک ہے اسے خودی کی غلاظت لگی ہوئی ہے ۔ غسل تو کرتا ہے مگر غلاظت دور نہیں ہوتی ۔ سبق مرشد سے زندگی کی منزل مقصود کے بدلے خودی ختم کرکے عاجزی و انکساری میں بدلنے سے جو دی ختم ہوتی ہے (6)

ਰਤਨੁ ਪਦਾਰਥੁ ਘਰ ਤੇ ਪਾਇਆ ॥ ਪੂਰੈ ਸਤਿਗੁਰਿ ਸਬਦੁ ਸੁਣਾਇਆ ॥
॥ رتنُ پدارتھُ گھر تے پائِیا
॥ پوُرےَ ستِگُرِ سبدُ سُنھائِیا
ترجمہجسے کامل مرشد نے اپنے کلام سبق سنایا اسے اپنے قلب دل میں ہی قیمتی نعمتیں حاصل ہو گئیں ۔

ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਮਿਟਿਆ ਅੰਧਿਆਰਾ ਘਟਿ ਚਾਨਣੁ ਆਪੁ ਪਛਾਨਣਿਆ ॥੭॥
॥੭॥ گُر پرسادِ مِٹِیا انّدھِیارا گھٹِ چاننھُ آپُ پچھاننھِیا
لفظی معنی:گھرتے ۔ دل میں ۔ ستگر ۔ سچا مرشد۔ پرساد۔ رحمت سے ۔ مہربانی سے ۔ آپ ۔ خود (7)
ترجمہ اور مرشد کی رحمت و کرم و عنایت سے جہالت اور لا علمی کا اندھیرا ختم ہو گیا ۔ اور دل پر نور ہوا ۔ اور خویش پہچان ہوئی اور روحانی زندگی کی سمجھ آئی ۔ (7)

ਆਪਿ ਉਪਾਏ ਤੈ ਆਪੇ ਵੇਖੈ ॥ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵੈ ਸੋ ਜਨੁਲੇਖੈ ॥ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਵਸੈ ਘਟ ਅੰਤਰਿ ਗੁਰ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਪਾਵਣਿਆ ॥੮॥੩੧॥੩੨॥
॥ آپِ اُپاۓ تےَ آپے ۄیکھےَ
॥ ستِگُرُ سیۄےَ سو جنُ لیکھےَ
॥੮॥੩੧॥੩੨॥ نانک نامُ ۄسےَ گھٹ انّترِ گُر کِرپا تے پاۄنھِیا
لفظی معنی:اُپائے ۔ پیدا کرے ۔ ویکھے ۔ نگران کرئے (8)
ترجمہخدا نے خود عالم پیدا کیا ہے اور خود ہی اسکا نگراں بھی ہے جو سچے مرشد کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے مقبول ہو جاتا ہے ۔ اے نانک جس کے دل میں الہٰی نام بس جاتا ہے ۔ رحمت مرشد سے اسے الہٰی میلاپ حاصل ہو جاتا ہے (8)

ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੩ ॥ ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਜਗਤੁ ਸਬਾਇਆ ॥ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਦੀਸਹਿ ਮੋਹੇ ਮਾਇਆ ॥
੩॥ ماجھ مہلا
॥ مائِیا موہُ جگتُ سبائِیا
॥ ت٘رےَ گُنھ دیِسہِ موہے مائِیا
ترجُمہ:سارے عالم میں دولت کی محبت کا تاثر زوروں پر ہےتمام جانداروں پر تینوں دنیاوی دولت کے اوصاف ، ترقی ، لالچ اور سچائی کے تاثرات غالب نظر آتے ہیں

ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਕੋ ਵਿਰਲਾ ਬੂਝੈ ਚਉਥੈ ਪਦਿ ਲਿਵ ਲਾਵਣਿਆ ॥੧॥
॥੧॥ گُر پرسادیِ کو ۄِرلا بوُجھےَ چئُتھےَ پدِ لِۄ لاۄنھِیا
لفظی معنی:سبایا۔ بیشمار ۔ بہت زیادہ ۔ نریگن ۔ تین اوصاف ۔ ترقی ۔ سچائی ۔ لالچ ۔ چوتھے پد۔ چوتھا مرتبہ ۔ روحانیت کی بلندی۔ پہلے تینوں اوصاف سے روحانیت کا بلند رتبہ۔ترجُمہ:اس سچائی کو رحمت مرشد سے کبھی کبھار کوئی سمجھتا ہے ۔ جو ان تینوں اوصاف سے بلند ہوکر روحانیت کے بلند رتبہ کو حاصل کرتا ہے۔

ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਸਬਦਿ ਜਲਾਵਣਿਆ ॥
॥ ہءُ ۄاریِ جیِءُ ۄاریِ مائِیا موہُ سبدِ جلاۄنھِیا
ترجُمہ:قربان ہوں قربان ان پر جو دولت کی محبت الہیٰ کلام کے تاثر سے ختم کر دیتے ہیں۔

ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਜਲਾਏ ਸੋ ਹਰਿ ਸਿਉ ਚਿਤੁ ਲਾਏ ਹਰਿ ਦਰਿ ਮਹਲੀ ਸੋਭਾ ਪਾਵਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
॥੧॥ رہاءُ ॥ مائِیا موہُ جلاۓ سو ہرِ سِءُ چِتُ لاۓ ہرِ درِ مہلیِ سوبھا پاۄنھِیا
ترجُمہ:جو دولت کا پیار ختم کرلیتے ہیں، وہ خدا سے پیار کرتے ہیں اور الہٰی درگاہ میں پر شہرت پاتے ہیں ۔

ਦੇਵੀ ਦੇਵਾ ਮੂਲੁ ਹੈ ਮਾਇਆ ॥ ਸਿੰਮ੍ਰਿਤਿ ਸਾਸਤ ਜਿੰਨਿ ਉਪਾਇਆ ॥
॥ دیۄیِ دیۄا موُلُ ہےَ مائِیا
॥ سِنّم٘رِتِ ساست جِنّنِ اُپائِیا
ترجُمہ:دیوی۔ دیوتے مراد فرشتے مائیا (سکھ کی خواہش اور دکھ کا ڈر) کی وجہ سے ہی وجود میں آئے ہیں ۔ جنہوں نے سمرتیاں اور شاشتر تحریر کئے ہیں۔

ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਪਸਰਿਆ ਸੰਸਾਰੇ ਆਇ ਜਾਇ ਦੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੨॥
॥੨॥ کامُ ک٘رودھ پسرِیا سنّسارے آۓ جاءِ دُکھُ پاۄنھِیا
لفظی معنی:مول ۔ بنیاد۔ سمرت۔ شاشت۔ دھارمک۔ با مذہبی کتابیں ۔ کام ۔شہوت۔ کرودھ ۔غصہ ۔ پسریا ۔ پھیلیا (2)۔
ترجُمہ:غصہ اور شہوت سارے عالم میں پھیلا ہوا ہے جس سے انسان تناسخ با آواگون میں پڑکر عذاب پا رہا ہے (2)

ਤਿਸੁ ਵਿਚਿ ਗਿਆਨ ਰਤਨੁ ਇਕੁ ਪਾਇਆ ॥ ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਮੰਨਿ ਵਸਾਇਆ ॥
॥ تِسُ ۄِچِ گِیان رتنُ اِکُ پائِیا
॥ گُر پرسادیِ منّنِ ۄسائِیا
ترجُمہ:اس خدا نے روحانی علم کا چراغ بھی اس دنیا میں رکھا ہے ۔ جو رحمت مرشد سے اسے دل میں بساتا ہے

ਜਤੁ ਸਤੁ ਸੰਜਮੁ ਸਚੁ ਕਮਾਵੈ ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਣਿਆ ॥੩॥
॥੩॥ جتُ ستُ سنّجمُ سچُ کماۄےَ گُرِ پوُرےَ نامُ دھِیاۄنھِیا
لفظی معنی:گیان۔علم ۔ رتن ۔ قیمتی اشیا۔ جت۔ شہوت پر ضبط ۔ ست۔ سچائی ۔ سنجم۔ پرہیز گاری ۔ سچ۔ سچائی (3)
ترجُمہ:وہ شہوت پر ضبط ، سچائی ، پرہیز گاری اور سچے کام کرتا ہے اور کامل مرشد کی وساطت سے الہٰی نام کی ریاض کرتا ہے (3)

ਪੇਈਅੜੈ ਧਨ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਣੀ ॥ ਦੂਜੈ ਲਾਗੀ ਫਿਰਿ ਪਛੋਤਾਣੀ ॥
॥ پیئیِئڑےَ دھن بھرمِ بھُلانھیِ
॥ دوُجےَ لاگیِ پھِرِ پچھوتانھیِ
ترجُمہ:اس عال میں انسان وہم و گمان میں گمراہ ہو گیا ہے۔ دوئی ۔ دویش اور دنیاوی دولت کی محبت میں لگ کر، آخر پچھتاتا ہے ۔

ਹਲਤੁ ਪਲਤੁ ਦੋਵੈ ਗਵਾਏ ਸੁਪਨੈ ਸੁਖੁ ਨ ਪਾਵਣਿਆ ॥੪॥
॥੪॥ ہلتُ پلتُ دوۄےَ گۄاۓ سُپنےَ سُکھُ ن پاۄنھِیا
لفظی معنی:دھن۔ عورت ۔ ہلت پلت ۔ دونوں جہاں ۔ پیڑے ۔ اس جہان میں (4)
ترجُمہ:دونوں عالموں میں اپنی سنہری زندگی کے مواقعات ضائع کر دیے، اس لئے خواب میں بھی سکون حاصل نہیں ہوتا۔ (4)

ਪੇਈਅੜੈ ਧਨ ਕੰਤੁ ਸਮਾਲੇ ॥ ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਵੇਖੈ ਨਾਲੇ ॥
॥ پیئیِئڑےَ دھن کنّتُ سمالے
॥ گُر پرسادیِ ۄیکھےَ نالے
ترجُمہ:جو انسان خدا وند کریم کو اس عالم میں اپنے دل میں بساتے ہیں وہ رحمت مرشد سے اسے اپنے ساتھ پاتے ہیں اور دیدار کرتے ہیں۔

ਪਿਰ ਕੈ ਸਹਜਿ ਰਹੈ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ਸਬਦਿ ਸਿੰਗਾਰੁ ਬਣਾਵਣਿਆ ॥੫॥
॥੫॥ پِر کےَ سہجِ رہےَ رنّگِ راتیِ سبدِ سِنّگارُ بنھاۄنھِیا
لفظی معنی:کنت۔خاوند۔ خدا ۔ سمالے ۔ دل میں بسائے (5)
ترجُمہ:وہ خداوند کریم کے پیار میں محو رہتے ہیں اور کلام الہٰی ان کی زندگی کی سجاوٹ کے لیئے ایک زیور ہو جاتا ہے (5)

ਸਫਲੁ ਜਨਮੁ ਜਿਨਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ॥ ਦੂਜਾ ਭਾਉ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਜਲਾਇਆ ॥
॥ سپھلُ جنمُ جِنا ستِگُرُ پائِیا
॥ دوُجا بھاءُ گُر سبدِ جلائِیا
ترجُمہ:جنہوں نے مرشد کا میلاپ حاصل کر لیا انہوں نے اپنی زندگی کامیاب بنالی ۔ اور کلام مرشد سے دولت کی محبت ختم کر دی ۔

ਏਕੋ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਘਟ ਅੰਤਰਿ ਮਿਲਿ ਸਤਸੰਗਤਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵਣਿਆ ॥੬॥
॥੬॥ ایکو رۄِ رہِیا گھٹ انّترِ مِلِ ستسنّگتِ ہرِ گُنھ گاۄنھِیا
لفظی معنی:دوجا بھاؤ ۔ خدا کے علاوہ غیروں سے محبت ۔ گھٹ ۔ دل ۔من۔قلب ۔ ایکو ۔ واحد خدا۔ ست ستگت۔ سچے ۔پاکدامنوں کی صحبت و قربت (6)
ترجُمہ:اس کے دل میں واحد خدا بستا ہے ۔وہ پاکدامنوں کی سچی صحبت و قربت میں الہٰی حمد و ثناہ کرتا ہے (6)

ਸਤਿਗੁਰੁ ਨ ਸੇਵੇ ਸੋ ਕਾਹੇ ਆਇਆ ॥ ਧ੍ਰਿਗੁ ਜੀਵਣੁ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥
॥ ستِگُرُ ن سیۄےَ سو کاہے آئِیا
॥ دھ٘رِگُ جیِۄنھُ بِرتھا جنمُ گۄائِیا
ترجُمہ:جو مرشد کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتا اسکا پیدا ہونا ہی بیفائدہ ہے ۔ اسکی زندگی ایک لعنت ہے وہ اپنی زندگی بیکار گنوا لیتا ہے ۔

ਮਨਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਚਿਤਿ ਨ ਆਵੈ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਬਹੁ ਦੁਖੁ ਪਾਵਣਿਆ ॥੭॥
॥੭॥ منمُکھِ نامُ چِتِ ن آۄےَ بِنُ ناۄےَ بہُ دُکھُ پاۄنھِیا
لفظی معنی:ستگر سچا مرشد ۔ دتھرگ۔ لعنت زدہ ۔ ملامت زدہ (7)
ترجُمہ:اپنے ذہن کے مرید کے دل میں الہیٰ نام نہیں بستا اور الہیٰ نام کے بغیر عذاب پاتا ہے (7)

ਜਿਨਿ ਸਿਸਟਿ ਸਾਜੀ ਸੋਈ ਜਾਣੈ ॥ ਆਪੇ ਮੇਲੈ ਸਬਦਿ ਪਛਾਣੈ ॥
॥ جِنِ سِسٹِ ساجیِ سوئیِ جانھےَ
॥ آپے میلےَ سبدِ پچھانھےَ
ترجُمہ:جس خدا نے کائنات کو تخلیق کیا ، وہی اس کے بارے میں سب جانتا ہے۔ وہ اپنے ساتھ ان لوگوں کو جوڑتا ہے ، جو مرشد کے کلام کے ذریعے اس کی پہچان کرتے ہیں۔

ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਮਿਲਿਆ ਤਿਨ ਜਨ ਕਉ ਜਿਨ ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਲੇਖੁ ਲਿਖਾਵਣਿਆ ॥੮॥੧॥੩੨॥੩੩॥
॥੮॥੧॥੩੨॥੩੩॥ نانک نامُ مِلِیا تِن جن کءُ جِن دھُرِ مستکِ لیکھُ لِکھاۄنھِیا
لفظی معنی:سٹ ساجی ۔ عالم بنایا ۔ دنیاپیدا کی ۔ سوئی ۔ وہی ۔ سبد۔ کلام۔ دھر۔ الہٰی حضور سے ۔ مستک ۔ پیشانی (8)
ترجُمہ:اے نانک الہیٰ نام ان انسانوں کو ملتا ہے جنکی پیشانی پر خداوند کریم نے تحریر کر رکھا ہے مراد الہٰی فرمان سے ملتا ہے (8)

ਮਾਝ ਮਹਲਾ ੪ ॥ ਆਦਿ ਪੁਰਖੁ ਅਪਰੰਪਰੁ ਆਪੇ ॥ ਆਪੇ ਥਾਪੇ ਥਾਪਿ ਉਥਾਪੇ ॥
੪॥ ماجھ مہلا
॥ آدِ پُرکھُ اپرنّپرُ آپے
॥ آپے تھاپے تھاپِ اُتھاپے
ترجُمہ:خدا سب کا آغاز اور بنیاد ہے جو لا محدود ہے۔ جو خود ہی پیدا کرنیوالا اور مٹانے والا ہے

ਸਭ ਮਹਿ ਵਰਤੈ ਏਕੋ ਸੋਈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸੋਭਾ ਪਾਵਣਿਆ ॥੧॥
॥੧॥ سبھ مہِ ۄرتےَ ایکو سوئیِ گُرمُکھِ سوبھا پاۄنھِیا
لفظی معنی:آو۔ آغاز۔ پہلا۔ اپر نپر ۔ زیادہ سے زیادہ ، دور سے دور ۔ تھاپے ۔ پیدا کرے ۔ اتھاپے ۔ مٹائے ۔ ختم کرئے ۔ درتے ۔ بستا ۔ گورمکھ ۔ مرید مرشد ۔ مرشد کے ذریعے ۔ سوبھا ۔ اچھی شہرت۔
ترجُمہ:سب میں واحد خدا بستا ہے۔ مرید مرشد الہٰی در پر شہرت پاتا ہے ۔

ਹਉ ਵਾਰੀ ਜੀਉ ਵਾਰੀ ਨਿਰੰਕਾਰੀ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਣਿਆ ॥
॥ ہءُ ۄاریِ جیِءُ ۄاریِ نِرنّکاریِ نامُ دھِیاۄنھِیا
ترجُمہ:قربان ہوں قربان ان پر جو بلا آکار خدا کی ریاضت و پرستش کرتے ہیں ۔ جسکی نہ کوئی شکل وصورت ہے۔

© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top