Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-9

Page 9

ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਜਤੀ ਸਤੀ ਸੰਤੋਖੀ ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਵੀਰ ਕਰਾਰੇ ॥ تمھاری تعریف راہب، سچے اور مطمئن لوگ بھی کر رہے ہیں اور بہادر بھی تمھاری خوبیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔
ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਪੰਡਿਤ ਪੜਨਿ ਰਖੀਸੁਰ ਜੁਗੁ ਜੁਗੁ ਵੇਦਾ ਨਾਲੇ ॥ صدیوں تک ویدوں کے مطالعہ کے ذریعے اہل علم اور مشائخ وغیرہ تمھاری شہرت کو پکارتے ہیں۔
ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਮੋਹਣੀਆ ਮਨੁ ਮੋਹਨਿ ਸੁਰਗੁ ਮਛੁ ਪਇਆਲੇ ॥ دماغ کو موہ لینے والی عورتیں جنت، موت اور پاتال میں تمھاری تسبیح کر رہی ہیں۔
ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਰਤਨ ਉਪਾਏ ਤੇਰੇ ਅਠਸਠਿ ਤੀਰਥ ਨਾਲੇ ॥ تمھارے بنائے ہوئے چودہ جواہرات اور دنیا کے اڑسٹھ مزورین بھی تمہاری ثنا کر رہے ہیں
ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਜੋਧ ਮਹਾਬਲ ਸੂਰਾ ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਖਾਣੀ ਚਾਰੇ ॥ جنگجو، مہابلی اور بہادر بھی تمہاری مدح سرائی کر رہے ہیں، چاروں ماخذ بھی تمھاری شان گا رہے ہیں۔
ਗਾਵਨਿ ਤੁਧਨੋ ਖੰਡ ਮੰਡਲ ਬ੍ਰਹਮੰਡਾ ਕਰਿ ਕਰਿ ਰਖੇ ਤੇਰੇ ਧਾਰੇ ॥ نوکھنڈ، جزیرے اور کائنات وغیرہ کی مخلوقات بھی تمھارے گیت گا رہی ہیں، جو تم نے اس دنیا میں پیدا کر کے قائم کی ہیں۔
ਸੇਈ ਤੁਧਨੋ ਗਾਵਨਿ ਜੋ ਤੁਧੁ ਭਾਵਨਿ ਰਤੇ ਤੇਰੇ ਭਗਤ ਰਸਾਲੇ ॥ جو تمہیں اچھے لگتے ہیں اور تیری محبت میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور عقیدت مند تمہاری مدح سرائی کرتے ہیں۔
ਹੋਰਿ ਕੇਤੇ ਤੁਧਨੋ ਗਾਵਨਿ ਸੇ ਮੈ ਚਿਤਿ ਨ ਆਵਨਿ ਨਾਨਕੁ ਕਿਆ ਬੀਚਾਰੇ ॥ اور بھی بہت سے لوگ تمھاری تعریف کر رہے ہیں، وہ میرے خیال میں نہیں آ رہے ہیں۔
ਸੋਈ ਸੋਈ ਸਦਾ ਸਚੁ ਸਾਹਿਬੁ ਸਾਚਾ ਸਾਚੀ ਨਾਈ ॥ شری گرو نانک دیو جی کہتے ہیں کہ میں ان کے بارے میں کیا غور کروں؟
ਹੈ ਭੀ ਹੋਸੀ ਜਾਇ ਨ ਜਾਸੀ ਰਚਨਾ ਜਿਨਿ ਰਚਾਈ ॥ حق ذات نراکار ماضی میں بھی تھی اور وہ حقیقی عزت والا اب بھی ہے۔
ਰੰਗੀ ਰੰਗੀ ਭਾਤੀ ਕਰਿ ਕਰਿ ਜਿਨਸੀ ਮਾਇਆ ਜਿਨਿ ਉਪਾਈ ॥ پھر مستقبل میں بھی وہی حقیقی ذات ہوگی جس نے اس دنیا کی تخلیق کی ہے، وہ نہ فنا ہوتی ہے اور نہ فنا ہوگی۔
ਕਰਿ ਕਰਿ ਦੇਖੈ ਕੀਤਾ ਆਪਣਾ ਜਿਉ ਤਿਸ ਦੀ ਵਡਿਆਈ ॥ مختلف قسم کے رنگوں کی اور مختلف طرح کی مایا کے ذریعے چوپایوں پرندوں وغیرہ جانوروں کی جس نے تخلیق کی ہے، وہ خالق، روح پرور، اپنی پیدا کی ہوئی کائنات کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھتا ہے۔
ਜੋ ਤਿਸੁ ਭਾਵੈ ਸੋਈ ਕਰਸੀ ਫਿਰਿ ਹੁਕਮੁ ਨ ਕਰਣਾ ਜਾਈ ॥ جو اسے بھلا لگتا ہے وہی کرتا ہے، اس کو حکم دینے والا کوئی بھی نہیں ہے۔
ਸੋ ਪਾਤਿਸਾਹੁ ਸਾਹਾ ਪਤਿਸਾਹਿਬੁ ਨਾਨਕ ਰਹਣੁ ਰਜਾਈ ॥੧॥ اے نانک! وہ شاہوں کا شاہ شہنشاہ ہے، اس کی ماتحتی میں رہنا ہی بہتر ہے۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ ہندی نہیں ہے؟؟؟
ਸੁਣਿ ਵਡਾ ਆਖੈ ਸਭੁ ਕੋਇ ॥ اے شکل و صورت سے پاک رب! (صحیفوں اور اہل علم سے) سن کر ہر کوئی تجھے بڑا کہتا ہے۔
ਕੇਵਡੁ ਵਡਾ ਡੀਠਾ ਹੋਇ ॥ لیکن کتنا بڑا ہے، یہ تو تبھی کوئی بتا سکتا ہے جب کہ کسی نے تجھے دیکھا ہو یا تمھاری زیارت کی ہو۔
ਕੀਮਤਿ ਪਾਇ ਨ ਕਹਿਆ ਜਾਇ ॥ بےشک اس خوب رو واہے گرو کی نہ تو کوئی قیمت لگا سکتا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی انتہا بتا سکتا ہے کیونکہ وہ لا زوال اور لامحدود ہے۔
ਕਹਣੈ ਵਾਲੇ ਤੇਰੇ ਰਹੇ ਸਮਾਇ ॥੧॥ جنھوں نے تیرے جلال کی انتہا پائی ہے یعنی تیری اصلی صورت کو جاناہے وہ تجھ میں ہی جذب ہوجاتے ہیں۔
ਵਡੇ ਮੇਰੇ ਸਾਹਿਬਾ ਗਹਿਰ ਗੰਭੀਰਾ ਗੁਣੀ ਗਹੀਰਾ ॥ اے میرے واہے گرو! تم عظیم ہو، فطرت میں مستحکم اور خوبیوں کا ذخیرہ ہو۔
ਕੋਇ ਨ ਜਾਣੈ ਤੇਰਾ ਕੇਤਾ ਕੇਵਡੁ ਚੀਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تم کتنے وسیع ہو، اس کسی کو اس حقیقت کا علم کسی کو بھی نہیں ہے۔
ਸਭਿ ਸੁਰਤੀ ਮਿਲਿ ਸੁਰਤਿ ਕਮਾਈ ॥ تمام مراقبہ کرنے والے افراد نے مل کر اپنی محنت لگائی۔
ਸਭ ਕੀਮਤਿ ਮਿਲਿ ਕੀਮਤਿ ਪਾਈ ॥ تمام اہل علم نے مل کر تمھاری انتہا جاننے کی کوشش کی۔
ਗਿਆਨੀ ਧਿਆਨੀ ਗੁਰ ਗੁਰਹਾਈ ॥ لکھنے والے پرانامی، گرو اور گرؤوں کے گرو بھی
ਕਹਣੁ ਨ ਜਾਈ ਤੇਰੀ ਤਿਲੁ ਵਡਿਆਈ ॥੨॥ تیری شان کا ذرہ برابر بھی بیان نہیں کر سکتے۔
ਸਭਿ ਸਤ ਸਭਿ ਤਪ ਸਭਿ ਚੰਗਿਆਈਆ ॥ ساری اچھائیاں خوبیاں، ساری کفایت شعاری اور سارے نیک اعمال۔
ਸਿਧਾ ਪੁਰਖਾ ਕੀਆ ਵਡਿਆਈਆ ॥ مردان اولیاء کے کمال کے برابر عظمت
ਤੁਧੁ ਵਿਣੁ ਸਿਧੀ ਕਿਨੈ ਨ ਪਾਈਆ ॥ تمھاری مہربانی کے بنا مذکورہ صفات کے جو کمالات ہیں وہ کسی نے بھی نہیں کیے۔
ਕਰਮਿ ਮਿਲੈ ਨਾਹੀ ਠਾਕਿ ਰਹਾਈਆ ॥੩॥ اگر واہے گرو کی مہربانی سے یہ خوبیاں حاصل ہو جائیں، تو پھر کسی کے روکنے سے رک نہیں سکتیں۔
ਆਖਣ ਵਾਲਾ ਕਿਆ ਵੇਚਾਰਾ ॥ اگر کوئی کہے کہ اے واہے گرو! میں تمہاری شان بیان کرسکتاہوں تو یہ بیچارہ کیا کہہ سکتا ہے۔
ਸਿਫਤੀ ਭਰੇ ਤੇਰੇ ਭੰਡਾਰਾ ॥ کیونکہ اے واہے گرو! تیری حمد کے خزانے ویدوں، صحیفوں اور آپ کے عقیدت مندوں کے دلوں میں بھرے پڑے ہیں۔
ਜਿਸੁ ਤੂ ਦੇਹਿ ਤਿਸੈ ਕਿਆ ਚਾਰਾ ॥ جن کو تم اپنی تعریف کرنے کی توفیق عطا کرتے ہو، ان کے ساتھ کسی کا کیا زور چل سکتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਚੁ ਸਵਾਰਣਹਾਰਾ ॥੪॥੨॥ گرو نانک جی کہتے ہیں کہ وہ حق ذات واہے گرو ہی سب کو حسن عطا کرنے والا ہے۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ ہندی نہیں ہے؟؟؟
ਆਖਾ ਜੀਵਾ ਵਿਸਰੈ ਮਰਿ ਜਾਉ ॥ اے ماں جی! جب تک میں واہے گرو کے نام کا ذکر کرتا ہوں تب تک ہی میں زندہ رہتا ہوں جب میں اس نام کو بھول جاتا ہوں تو میں خود کو مردہ سمجھتا ہوں۔ یعنی میں رب کے نام میں ہی سُکھ محسوس کرتا ہوں، ورنہ میں دکھی ہوتاہوں۔
ਆਖਣਿ ਅਉਖਾ ਸਾਚਾ ਨਾਉ ॥ مگر یہ سچا نام بتانا بہت کٹھن ہے۔
ਸਾਚੇ ਨਾਮ ਕੀ ਲਾਗੈ ਭੂਖ ॥ اگر رب کے سچے نام کی بھوک (چاہت) ہو۔
ਉਤੁ ਭੂਖੈ ਖਾਇ ਚਲੀਅਹਿ ਦੂਖ ॥੧॥ تو وہ چاہت ہی تمام دکھوں کو ختم کر دیتی ہے۔
ਸੋ ਕਿਉ ਵਿਸਰੈ ਮੇਰੀ ਮਾਇ ॥ تو ماں جی! ایسا نام پھر میں کیوں بھولوں؟
ਸਾਚਾ ਸਾਹਿਬੁ ਸਾਚੈ ਨਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ رب حق ہے اور اس کا نام بھی حق ہے۔
ਸਾਚੇ ਨਾਮ ਕੀ ਤਿਲੁ ਵਡਿਆਈ ॥ واہے گرو کے سچے نام کی ذرہ برابر تعریف
ਆਖਿ ਥਕੇ ਕੀਮਤਿ ਨਹੀ ਪਾਈ ॥ (ویاسدی منی) کہہ کر تھک گئے ہیں، لیکن وہ اس کی اہمیت کو نہیں جان پائے ہیں۔
ਜੇ ਸਭਿ ਮਿਲਿ ਕੈ ਆਖਣ ਪਾਹਿ ॥ اگر کائنات کی تمام مخلوقات مل کر واہے گرو کی حمد و ثنا کرنے لگے۔
ਵਡਾ ਨ ਹੋਵੈ ਘਾਟਿ ਨ ਜਾਇ ॥੨॥ تو وہ تعریف کرنے سے نہ بڑا ہوتا ہے اور نہ برائی کرنے سے گھٹتا ہے۔
ਨਾ ਓਹੁ ਮਰੈ ਨ ਹੋਵੈ ਸੋਗੁ ॥ وہ نراکار نہ تو کبھی مرتا ہے اور نہ ہی اسے کبھی غم ہوتا ہے۔
ਦੇਦਾ ਰਹੈ ਨ ਚੂਕੈ ਭੋਗੁ ॥ وہ دنیا کی مخلوق کو کھانے پینے کی چیزیں دیتا رہتا ہے جو اس کے ذخیرہ میں کبھی ختم نہیں ہوتا۔
ਗੁਣੁ ਏਹੋ ਹੋਰੁ ਨਾਹੀ ਕੋਇ ॥ بردبار پرماتما جیسی خوبی صرف اسی میں ہی ہے، دوسرے کسی میں نہیں۔
ਨਾ ਕੋ ਹੋਆ ਨਾ ਕੋ ਹੋਇ ॥੩॥ ایسے واہے گرو جیسا نہ پہلے کبھی ہوا ہے اور نہ ہی آگے کوئی ہو گا۔
ਜੇਵਡੁ ਆਪਿ ਤੇਵਡ ਤੇਰੀ ਦਾਤਿ ॥ جتنا عظیم واہے گرو خود ہے، اتنی ہی عظیم اس کی بخشش بھی ہیں۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/