Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 834

Page 834

ਮਿਲਿ ਸਤਸੰਗਤਿ ਪਰਮ ਪਦੁ ਪਾਇਆ ਮੈ ਹਿਰਡ ਪਲਾਸ ਸੰਗਿ ਹਰਿ ਬੁਹੀਆ ॥੧॥ میں نے سنتوں کی صحبت میں رہ کر اعلیٰ مقام حاصل کرلیا ہے۔ جس طرح ارنڈ اور ڈھاک کا درخت چندن سے مل کر صندل بن جاتا ہے، اسی طرح میں بھی ہری سے مل کر خوشبودار ہوگیا ہوں۔ 1۔
ਜਪਿ ਜਗੰਨਾਥ ਜਗਦੀਸ ਗੁਸਈਆ ॥ وشنو، جگدیش، گوسائی کا ذکر کرو،
ਸਰਣਿ ਪਰੇ ਸੇਈ ਜਨ ਉਬਰੇ ਜਿਉ ਪ੍ਰਹਿਲਾਦ ਉਧਾਰਿ ਸਮਈਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو اس کی پناہ میں آیا ہے، ان کی ویسے ہی نجات ہوگئی ہے، جس طرح پرستار پرہلاد کو نجات مل گئی۔ 1۔ وقفہ۔
ਭਾਰ ਅਠਾਰਹ ਮਹਿ ਚੰਦਨੁ ਊਤਮ ਚੰਦਨ ਨਿਕਟਿ ਸਭ ਚੰਦਨੁ ਹੁਈਆ ॥ تمام پودوں میں صندل کی لکڑی اعلی ہے؛ کیوں کہ صندل کے قریب کا ہر ایک درخت چندن بن گیا ہے۔
ਸਾਕਤ ਕੂੜੇ ਊਭ ਸੁਕ ਹੂਏ ਮਨਿ ਅਭਿਮਾਨੁ ਵਿਛੁੜਿ ਦੂਰਿ ਗਈਆ ॥੨॥ شک و شبہ کرنے والا اس قدر فریبی ہے کہ وہ سوکھے ہوئے کھڑے درختوں کی طرح ہے، جن پر صندل (اچھی خوبیوں) کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ان کے دل غرور سے بھرا ہوا ہے، جس کے سبب وہ رب سے جدا ہوکر دور چلا گیا ہے۔ 2۔
ਹਰਿ ਗਤਿ ਮਿਤਿ ਕਰਤਾ ਆਪੇ ਜਾਣੈ ਸਭ ਬਿਧਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਆਪਿ ਬਨਈਆ ॥ خالق رب اپنی رفتار اور پھیلاؤ سے خود ہی واقف ہے۔ تخلیق کائنات کی تمام ترکیبیں یعنی اصول و ضوابط انہوں نے خود ہی بنائے ہیں۔
ਜਿਸੁ ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟੇ ਸੁ ਕੰਚਨੁ ਹੋਵੈ ਜੋ ਧੁਰਿ ਲਿਖਿਆ ਸੁ ਮਿਟੈ ਨ ਮਿਟਈਆ ॥੩॥ جسے صادق گرو مل جاتا ہے، وہ نیک صفات ہوجاتا ہے۔ جو ابتداء سے ہی تقدیر کا نوشتہ ہوتا ہے، اسے مٹائے نہیں جاسکتا۔ 3۔
ਰਤਨ ਪਦਾਰਥ ਗੁਰਮਤਿ ਪਾਵੈ ਸਾਗਰ ਭਗਤਿ ਭੰਡਾਰ ਖੁਲ੍ਹ੍ਹਈਆ ॥ گرو کی تعلیم کے ذریعے انسان نام نما جواہرات کا مادہ حاصل کرلیتا ہے؛ گرو جیسا سمندر بندگی کا ذخائر کھلا ہوا ہے۔
ਗੁਰ ਚਰਣੀ ਇਕ ਸਰਧਾ ਉਪਜੀ ਮੈ ਹਰਿ ਗੁਣ ਕਹਤੇ ਤ੍ਰਿਪਤਿ ਨ ਭਈਆ ॥੪॥ گرو کے قدموں میں لگ کر دل میں عقیدت پیدا ہوگئی ہے اور ہری کی حمد و ثنا کرتے ہوئے مجھے اطمینان نصیب نہیں ہوا۔ 4۔
ਪਰਮ ਬੈਰਾਗੁ ਨਿਤ ਨਿਤ ਹਰਿ ਧਿਆਏ ਮੈ ਹਰਿ ਗੁਣ ਕਹਤੇ ਭਾਵਨੀ ਕਹੀਆ ॥ ہر روز ہری کا دھیان کرنے سے دل بڑا تارک الدنیا ہوگیا ہے اور ہری کی مدح سرائی کرتے ہوئے اپنی وفاداری کا اظہار کیا ہے۔
ਬਾਰ ਬਾਰ ਖਿਨੁ ਖਿਨੁ ਪਲੁ ਕਹੀਐ ਹਰਿ ਪਾਰੁ ਨ ਪਾਵੈ ਪਰੈ ਪਰਈਆ ॥੫॥ اگر بار بار، لمحہ لمحہ، ہر وقت ہری کی حمد گائی جائے، تو بھی اس کی انتہا نہیں پائی جاسکتی؛ کیوں کہ ہری بے پناہ ہے۔ 5۔
ਸਾਸਤ ਬੇਦ ਪੁਰਾਣ ਪੁਕਾਰਹਿ ਧਰਮੁ ਕਰਹੁ ਖਟੁ ਕਰਮ ਦ੍ਰਿੜਈਆ ॥ وید، شاستر اور پران تمام انساث کو مذہب پر چلنے کی تعلیم دیتے ہیں اور شتکرما ہی انہیں مضبوط بناتا ہے۔
ਮਨਮੁਖ ਪਾਖੰਡਿ ਭਰਮਿ ਵਿਗੂਤੇ ਲੋਭ ਲਹਰਿ ਨਾਵ ਭਾਰਿ ਬੁਡਈਆ ॥੬॥ نفس پرست انسان منافقت اور شبہ میں مبتلا ہوکر ذلیل و خوار ہوتا رہتا ہے، ان کی زندگی کی کشتی گناہوں کے وزن سے حرص کی لہروں میں ڈوب جاتی ہے۔ 6۔
ਨਾਮੁ ਜਪਹੁ ਨਾਮੇ ਗਤਿ ਪਾਵਹੁ ਸਿਮ੍ਰਿਤਿ ਸਾਸਤ੍ਰ ਨਾਮੁ ਦ੍ਰਿੜਈਆ ॥ اسمرتیوں اور صحیفوں نے نام ہی مضبوط کروایا ہے؛ اس لیے رب کے نام کا ذکر کرو اور نام کا ذکر کرکے اعلی مقام پاؤ۔
ਹਉਮੈ ਜਾਇ ਤ ਨਿਰਮਲੁ ਹੋਵੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਰਚੈ ਪਰਮ ਪਦੁ ਪਈਆ ॥੭॥ اگر غرور دور ہوجائے، تو دل پاکیزہ ہوجاتا ہے، جو گرو کی صحبت میں مگن رہتا ہے، وہ نجات پالیتا ہے۔ 7۔
ਇਹੁ ਜਗੁ ਵਰਨੁ ਰੂਪੁ ਸਭੁ ਤੇਰਾ ਜਿਤੁ ਲਾਵਹਿ ਸੇ ਕਰਮ ਕਮਈਆ ॥ اے رب! یہ کائنات تیری ہی شکل اور تیرا ہی رنگ ہے، تو جو چاہتا ہے، انسان وہی عمل کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜੰਤ ਵਜਾਏ ਵਾਜਹਿ ਜਿਤੁ ਭਾਵੈ ਤਿਤੁ ਰਾਹਿ ਚਲਈਆ ॥੮॥੨॥੫॥ نانک عرض کرتا ہے کہ اے رب! یہ انسان تیرا ساز ہے، جیسی تیری چاہت ہوتی ہے، یہ اسی طرح بجتے ہیں۔ جیسا تجھے مناسب لگتا ہے، وہ اسی راہ پر چلتا ہے۔ 8۔ 2۔ 5۔
ਬਿਲਾਵਲੁ ਮਹਲਾ ੪ ॥ بلاولو محلہ 4۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਧਿਆਇਆ ਹਉ ਬਲਿ ਬਲਿ ਸਤਿਗੁਰ ਸਤਿ ਪੁਰਖਈਆ ॥ میں نے گرو کی قربت میں ناقابل رسائی، غیر مرئی رب کا دھیان کیا ہے؛ اس لیے میں حقیقی ہستی صادق گرو گرو پر قربان جاتا ہوں۔
ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਮੇਰੈ ਪ੍ਰਾਣਿ ਵਸਾਏ ਸਤਿਗੁਰ ਪਰਸਿ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਸਮਈਆ ॥੧॥ گرو نے میری روح میں رام کا نام بسادیا ہے اور صادق گرو کے قدم چھوکر ہری نام میں مگن رہتا ہوں۔ 1۔
ਜਨ ਕੀ ਟੇਕ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਟਿਕਈਆ ॥ گرو نے ہری نام کو خادم کی امید بنادیا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰ ਕੀ ਧਰ ਲਾਗਾ ਜਾਵਾ ਗੁਰ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਹਰਿ ਦਰੁ ਲਹੀਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں تو صادق گرو کے سہارے راہِ راست پر لگ گیا ہوں اور گرو کے کرم سے ہری کا در تلاش کرلیا ہے۔ 1 وقفہ۔
ਇਹੁ ਸਰੀਰੁ ਕਰਮ ਕੀ ਧਰਤੀ ਗੁਰਮੁਖਿ ਮਥਿ ਮਥਿ ਤਤੁ ਕਢਈਆ ॥ یہ جسم میدان عمل ہے، جس طرح دودھ کا منتھن کرکے مکھن نکالا جاتا ہے، اسی طرح گرومکھ نے جسم کا منتھن کرکے نام نما عنصر نکالا ہے۔
ਲਾਲੁ ਜਵੇਹਰ ਨਾਮੁ ਪ੍ਰਗਾਸਿਆ ਭਾਂਡੈ ਭਾਉ ਪਵੈ ਤਿਤੁ ਅਈਆ ॥੨॥ یہ نام نما لعل و جواہر اس کے دل نما برتن میں روشن ہوگیا ہے، جس میں رب کی محبت بس گئی ہے۔ 2۔
ਦਾਸਨਿ ਦਾਸ ਦਾਸ ਹੋਇ ਰਹੀਐ ਜੋ ਜਨ ਰਾਮ ਭਗਤ ਨਿਜ ਭਈਆ ॥ جو رام کا پرستار بن گیا ہے، ہمیں تو اس کے غلام کا غلام بن کر رہنا چاہیے۔
ਮਨੁ ਬੁਧਿ ਅਰਪਿ ਧਰਉ ਗੁਰ ਆਗੈ ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਮੈ ਅਕਥੁ ਕਥਈਆ ॥੩॥ میں گرو کے سامنے اپنی پوری عقل و فہم پیش کر دوں گا، گرو کے کرم سے ہی ناقابل بیان رب کو بیان کیاہے۔ 3۔
ਮਨਮੁਖ ਮਾਇਆ ਮੋਹਿ ਵਿਆਪੇ ਇਹੁ ਮਨੁ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਜਲਤ ਤਿਖਈਆ ॥ نفس پرست انسان دولت کی ہوس میں ہی مبتلا رہتا ہے، جس سے اس کا پیاسا دل پیاس کی آگ میں جلتا رہتا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਨਾਮੁ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਜਲੁ ਪਾਇਆ ਅਗਨਿ ਬੁਝੀ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਬੁਝਈਆ ॥੪॥ گرو کی تعلیمات کے ذریعے نام امرت نما پانی مل گیا ہے، گرو کے کلام نے پیاس کی آگ بجھا دی ہے۔ 4۔
ਇਹੁ ਮਨੁ ਨਾਚੈ ਸਤਿਗੁਰ ਆਗੈ ਅਨਹਦ ਸਬਦ ਧੁਨਿ ਤੂਰ ਵਜਈਆ ॥ یہ دل صادق گرو کے سامنے رقص کرتا ہے اور من میں قلبی آواز کی دھن گونجتی رہتی ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top