Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 761

Page 761

ਆਵਣੁ ਜਾਣਾ ਰਹਿ ਗਏ ਮਨਿ ਵੁਠਾ ਨਿਰੰਕਾਰੁ ਜੀਉ ॥ غیر متشکل رب میرے دل میں بس گیا ہے اور میری پیدائش و موت کا چکر مٹ گیا ہے۔
ਤਾ ਕਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਈਐ ਊਚਾ ਅਗਮ ਅਪਾਰੁ ਜੀਉ ॥ اس اعلیٰ، ناقابل رسائی اور بے پناہ رب کی انتہا نہیں پائی جاسکتی۔
ਜਿਸੁ ਪ੍ਰਭੁ ਅਪਣਾ ਵਿਸਰੈ ਸੋ ਮਰਿ ਜੰਮੈ ਲਖ ਵਾਰ ਜੀਉ ॥੬॥ جس شخص کو اپنا رب ہی یاد نہیں، وہ لاکھوں بار پیدا ہوتا اور فوت ہوتا رہتا ہے۔6۔
ਸਾਚੁ ਨੇਹੁ ਤਿਨ ਪ੍ਰੀਤਮਾ ਜਿਨ ਮਨਿ ਵੁਠਾ ਆਪਿ ਜੀਉ ॥ جن کے دل میں وہ خود آکر بس جاتا ہے، ان کا اپنے محبوب رب سے سچا پیار ہوجاتا ہے۔
ਗੁਣ ਸਾਝੀ ਤਿਨ ਸੰਗਿ ਬਸੇ ਆਠ ਪਹਰ ਪ੍ਰਭ ਜਾਪਿ ਜੀਉ ॥ جو شخص ان کی صحبت میں رہتا ہے، وہ ان کے ساتھ خوبیوں کی حصے داری کرلیتا ہے اور آٹھوں پہر رب کا ذکر کرتا رہتا ہے۔
ਰੰਗਿ ਰਤੇ ਪਰਮੇਸਰੈ ਬਿਨਸੇ ਸਗਲ ਸੰਤਾਪ ਜੀਉ ॥੭॥ رب کے رنگ میں رنگین ہوکر ان کی ساری تکلیف و پریشانی دور ہوجاتی ہے۔ 7۔
ਤੂੰ ਕਰਤਾ ਤੂੰ ਕਰਣਹਾਰੁ ਤੂਹੈ ਏਕੁ ਅਨੇਕ ਜੀਉ ॥ اے رب! تو کائنات کا خالق ہے اور سب کچھ کرنے پر قادر ہے۔ تو ایک ہی ہے، تیری صورت بے شمار ہے۔
ਤੂ ਸਮਰਥੁ ਤੂ ਸਰਬ ਮੈ ਤੂਹੈ ਬੁਧਿ ਬਿਬੇਕ ਜੀਉ ॥ تو قادر مطلق ہے اور تو سب میں بسا ہوا ہے۔ تو ہی انسانوں کو عقل اور علم عطا کرنے والا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਸਦਾ ਜਪੀ ਭਗਤ ਜਨਾ ਕੀ ਟੇਕ ਜੀਉ ॥੮॥੧॥੩॥ اے نانک! رب ہی پرستاروں کا حمایتی ہے اور وہ ہمیشہ ہی اس کے نام کا ذکر کرتا رہتا ہے۔ 8۔ 1۔ 3۔
ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੫ ਅਸਟਪਦੀਆ ਘਰੁ ੧੦ ਕਾਫੀ راگو سوہی محلہ 5 اشٹپدیہ گھرو 10 کافی
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਜੇ ਭੁਲੀ ਜੇ ਚੁਕੀ ਸਾਈ ਭੀ ਤਹਿੰਜੀ ਕਾਢੀਆ ॥ اے رب! اگر مجھ سے کوئی بھول چوک بھی ہوگئی ہے، تو بھی میں تیری ہی کہلاتی ہوں۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਨੇਹੁ ਦੂਜਾਣੇ ਲਗਾ ਝੂਰਿ ਮਰਹੁ ਸੇ ਵਾਢੀਆ ॥੧॥ جو عورت ذات غیر سے دل لگی کرتی ہے، تو چھوڑنے والی عورت بہت تکلیف میں فوت ہوتی ہے۔ 1۔
ਹਉ ਨਾ ਛੋਡਉ ਕੰਤ ਪਾਸਰਾ ॥ اے میری سہیلی! میں اپنے مالک شوہر کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑوں گی۔
ਸਦਾ ਰੰਗੀਲਾ ਲਾਲੁ ਪਿਆਰਾ ਏਹੁ ਮਹਿੰਜਾ ਆਸਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ میرا عزیز لال ہمیشہ ہی رنگیلا ہے اور مجھے اسی کا سہارا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਜਣੁ ਤੂਹੈ ਸੈਣੁ ਤੂ ਮੈ ਤੁਝ ਉਪਰਿ ਬਹੁ ਮਾਣੀਆ ॥ اے رب جی! ایک تو ہی میرا حبیب ہے اور تو ہی میرا رشتے دار ہے۔ مجھے تم پر بہت فخر ہے۔
ਜਾ ਤੂ ਅੰਦਰਿ ਤਾ ਸੁਖੇ ਤੂੰ ਨਿਮਾਣੀ ਮਾਣੀਆ ॥੨॥ تو ہی مجھ جیسی بے عزتوں کی عزت ہے۔ جب تو میرے دل نما گھر میں آبستا ہے، تو مجھے بڑا سکون ملتا ہے۔ 2۔
ਜੇ ਤੂ ਤੁਠਾ ਕ੍ਰਿਪਾ ਨਿਧਾਨ ਨਾ ਦੂਜਾ ਵੇਖਾਲਿ ॥ اے فضل کے سمندر! اگر تو مجھ سے خوش ہوگیا ہے، تو مجھے کوئی دوسرا شخص مت دکھا۔
ਏਹਾ ਪਾਈ ਮੂ ਦਾਤੜੀ ਨਿਤ ਹਿਰਦੈ ਰਖਾ ਸਮਾਲਿ ॥੩॥ میں نے تجھ سے یہی عطیہ حاصل کیا ہے اور میں تجھے ہر روز ہی سنبھال کر رکھتی ہوں۔ 3۔
ਪਾਵ ਜੁਲਾਈ ਪੰਧ ਤਉ ਨੈਣੀ ਦਰਸੁ ਦਿਖਾਲਿ ॥ تو میری آنکھوں کو اپنا دیدار نصیب فرما؛ تاکہ میں اپنا قدم تیری راہ پر چلاؤں۔
ਸ੍ਰਵਣੀ ਸੁਣੀ ਕਹਾਣੀਆ ਜੇ ਗੁਰੁ ਥੀਵੈ ਕਿਰਪਾਲਿ ॥੪॥ اگر گرو مجھ پر مہربان ہوجائے، تو میں اس سے اپنی کانوں سے تیری کہانیاں سنوں۔ 4۔
ਕਿਤੀ ਲਖ ਕਰੋੜਿ ਪਿਰੀਏ ਰੋਮ ਨ ਪੁਜਨਿ ਤੇਰਿਆ ॥ اے محبوب! کائنات میں بہت سی لاکھوں کروڑوں عظیم ہستیاں ہیں؛ لیکن وہ تمام تیرے ایک بال برابر بھی نہیں پہنچتے۔
ਤੂ ਸਾਹੀ ਹੂ ਸਾਹੁ ਹਉ ਕਹਿ ਨ ਸਕਾ ਗੁਣ ਤੇਰਿਆ ॥੫॥ تو بادشاہوں کا بادشاہ ہے، میں تیری خوبی بیان نہیں کرسکتی۔ 5۔
ਸਹੀਆ ਤਊ ਅਸੰਖ ਮੰਞਹੁ ਹਭਿ ਵਧਾਣੀਆ ॥ اے رب! بے شمار سہیلیاں تیری باندیاں ہیں، وہ سب مجھ سے بہت ہی زیادہ حسین ہیں۔
ਹਿਕ ਭੋਰੀ ਨਦਰਿ ਨਿਹਾਲਿ ਦੇਹਿ ਦਰਸੁ ਰੰਗੁ ਮਾਣੀਆ ॥੬॥ برائے مہربانی میری طرف اپنی نظر کرم فرما اور مجھے اپنا دیدار عطا فرما؛ تاکہ میں بھی خوشی حاصل کرسکوں۔ 6۔
ਜੈ ਡਿਠੇ ਮਨੁ ਧੀਰੀਐ ਕਿਲਵਿਖ ਵੰਞਨ੍ਹ੍ਹਿ ਦੂਰੇ ॥ جس رب کے دیدار سے دل کو صبر ہوتا ہے اور میرے گنا مٹ جاتے ہیں۔
ਸੋ ਕਿਉ ਵਿਸਰੈ ਮਾਉ ਮੈ ਜੋ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰੇ ॥੭॥ اے میری ماں! وہ مجھے کیوں بھولے، جو ساری کائنات میں بسا ہوا ہے۔ 7۔
ਹੋਇ ਨਿਮਾਣੀ ਢਹਿ ਪਈ ਮਿਲਿਆ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਇ ॥ جب میں عاجزی کے ساتھ اس کے در پر جھک گئی، تو وہ مجھے بآسانی ہی مل گیا۔
ਪੂਰਬਿ ਲਿਖਿਆ ਪਾਇਆ ਨਾਨਕ ਸੰਤ ਸਹਾਇ ॥੮॥੧॥੪॥ اے نانک! میں سنتوں کی مدد سے اسے پالیا ہے، جیسے پہلے ہی میری تقدیر میں ایسا لگا ہوا تھا۔ 8۔ 1۔ 4۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ سوہی محلہ 5۔
ਸਿਮ੍ਰਿਤਿ ਬੇਦ ਪੁਰਾਣ ਪੁਕਾਰਨਿ ਪੋਥੀਆ ॥ اسمرتیاں، وید، پران وغیرہ ساری مذہبی کتابیں پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ
ਨਾਮ ਬਿਨਾ ਸਭਿ ਕੂੜੁ ਗਾਲ੍ਹ੍ਹੀ ਹੋਛੀਆ ॥੧॥ نام کے بغیر بقیہ سب کچھ فریب اور فضول باتیں ہیں۔ 1۔
ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਅਪਾਰੁ ਭਗਤਾ ਮਨਿ ਵਸੈ ॥ نام نما بے پناہ خزانہ تو معتقدین کے دل میں بستا ہے۔
ਜਨਮ ਮਰਣ ਮੋਹੁ ਦੁਖੁ ਸਾਧੂ ਸੰਗਿ ਨਸੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ سادھؤں کی صحبت اختیار کرنے سے پیدائش و وفات اور تکلیف وغیرہ سب دور ہوجاتی ہے۔
ਮੋਹਿ ਬਾਦਿ ਅਹੰਕਾਰਿ ਸਰਪਰ ਰੁੰਨਿਆ ॥ انسان ہوس، تکرار اور غرور میں مبتلا ہوکر بالیقین تکلیف میں آنسو بہاتا ہے۔
ਸੁਖੁ ਨ ਪਾਇਨ੍ਹ੍ਹਿ ਮੂਲਿ ਨਾਮ ਵਿਛੁੰਨਿਆ ॥੨॥ رب کے نام سے بچھڑا ہوا انسان بالکل بھی خوشی حاصل نہیں کرتا۔ 2۔
ਮੇਰੀ ਮੇਰੀ ਧਾਰਿ ਬੰਧਨਿ ਬੰਧਿਆ ॥ انسان میری-میری کا جذبہ اختیار کرکے دولت کے بندھنوں میں پھس جاتا ہے اور
ਨਰਕਿ ਸੁਰਗਿ ਅਵਤਾਰ ਮਾਇਆ ਧੰਧਿਆ ॥੩॥ دولت کے بندھنوں میں پھنس کر جنت و دوزخ میں پیدا ہوتا رہتا ہے۔ 3۔
ਸੋਧਤ ਸੋਧਤ ਸੋਧਿ ਤਤੁ ਬੀਚਾਰਿਆ ॥ کافی غور و خوض کے بعد میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ
ਨਾਮ ਬਿਨਾ ਸੁਖੁ ਨਾਹਿ ਸਰਪਰ ਹਾਰਿਆ ॥੪॥ واہے گرو کے نام کے بغیر انسان کو خوشی حاصل نہیں ہوتی اور وہ یقیناً اپنی زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔ 4۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top