Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 760

Page 760

ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੩ راگو سوہی محلہ 5 گھرو 3
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਮਿਥਨ ਮੋਹ ਅਗਨਿ ਸੋਕ ਸਾਗਰ ॥ چوں کہ کائنات فانی اشیاء کی محبت، پیاس کی آگ اور غم کا سمندر ہے،
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਉਧਰੁ ਹਰਿ ਨਾਗਰ ॥੧॥ اے شری ہری! برائے کرم مجھے بچالے۔ 1۔
ਚਰਣ ਕਮਲ ਸਰਣਾਇ ਨਰਾਇਣ ॥ اے ناراین! میں تیرے قدموں کی پناہ میں ہوں۔
ਦੀਨਾ ਨਾਥ ਭਗਤ ਪਰਾਇਣ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تو غریبوں کا مسیحا اور پرستاروں کی جان ہے۔ 1۔
ਅਨਾਥਾ ਨਾਥ ਭਗਤ ਭੈ ਮੇਟਨ ॥ اے یتیموں کا سہارا! تو اپنے پرستاروں کی ہر طرح کا خوف مٹانے والا ہے۔
ਸਾਧਸੰਗਿ ਜਮਦੂਤ ਨ ਭੇਟਨ ॥੨॥ تیرے سادھؤں کی صحبت اختیار کرنے سے ملک الموت بھی قریب نہیں آتا۔ 2۔
ਜੀਵਨ ਰੂਪ ਅਨੂਪ ਦਇਆਲਾ ॥ اے مخزن فضل! تو بے نظیر ہے اور زندگی عطا کرنے والا ہے۔
ਰਵਣ ਗੁਣਾ ਕਟੀਐ ਜਮ ਜਾਲਾ ॥੩॥ تیری خوبی کے ذکر سے موت کا جال بھی کٹ جاتا ہے۔ 3۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮੁ ਰਸਨ ਨਿਤ ਜਾਪੈ ॥ جو شخص اپنی زبان سے ہر روز ہری کے امرت نام کا ذکر کرتا ہے،
ਰੋਗ ਰੂਪ ਮਾਇਆ ਨ ਬਿਆਪੈ ॥੪॥ وہ مرض پیدا کرنے والی مایا سے علاحدہ رہتا ہے۔ ڑ۔
ਜਪਿ ਗੋਬਿੰਦ ਸੰਗੀ ਸਭਿ ਤਾਰੇ ॥ گووند کے نام کا ذکر کرکے اپنے ساتھی بھی دنیوی سمندر سے پار ہوگئے ہیں۔
ਪੋਹਤ ਨਾਹੀ ਪੰਚ ਬਟਵਾਰੇ ॥੫॥ ہوس، غصہ، حرص، لگاؤ اور غرور یہ پانچ لٹیرے اب پریشان نہیں کرتے۔ 5۔
ਮਨ ਬਚ ਕ੍ਰਮ ਪ੍ਰਭੁ ਏਕੁ ਧਿਆਏ ॥ جو شخص دل، قول اور عمل سے ایک ہی کا دھیان کرتا ہے،
ਸਰਬ ਫਲਾ ਸੋਈ ਜਨੁ ਪਾਏ ॥੬॥ اسے تمام پھل حاصل ہوجاتا ہے۔ 6۔
ਧਾਰਿ ਅਨੁਗ੍ਰਹੁ ਅਪਨਾ ਪ੍ਰਭਿ ਕੀਨਾ ॥ رب نے فضل فرماکر جسے اپنا بنایا ہے،
ਕੇਵਲ ਨਾਮੁ ਭਗਤਿ ਰਸੁ ਦੀਨਾ ॥੭॥ اسے صرف نام اور عقیدت کی ہی لذت عطا کیا ہے۔ 7۔
ਆਦਿ ਮਧਿ ਅੰਤਿ ਪ੍ਰਭੁ ਸੋਈ ॥ کائنات کی ابتدا حال اور انتہا میں بھی ایک ہی رب ہے۔
ਨਾਨਕ ਤਿਸੁ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਈ ॥੮॥੧॥੨॥ اے نانک! اس کے بغیر دوسرا کوئی نہیں ہے۔ 8۔ 1۔ 2۔
ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੫ ਅਸਟਪਦੀਆ ਘਰੁ ੯ راگو سوہی محلہ اشٹپدیہ گھرو 9
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਜਿਨ ਡਿਠਿਆ ਮਨੁ ਰਹਸੀਐ ਕਿਉ ਪਾਈਐ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਸੰਗੁ ਜੀਉ ॥ جن سنت حضرات کے دیدار سے دل خوش ہوجاتا ہے، مجھے ان کا ساتھ کیسے حاصل ہو؟
ਸੰਤ ਸਜਨ ਮਨ ਮਿਤ੍ਰ ਸੇ ਲਾਇਨਿ ਪ੍ਰਭ ਸਿਉ ਰੰਗੁ ਜੀਉ ॥ وہ سنت میرے حبیب اور قلبی رفیق ہیں، جو رب سے میری محبت کا وسیلہ ہے۔
ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਸਿਉ ਪ੍ਰੀਤਿ ਨ ਤੁਟਈ ਕਬਹੁ ਨ ਹੋਵੈ ਭੰਗੁ ਜੀਉ ॥੧॥ ان سے نہ میری کبھی محبت ٹوٹے اور نہ ہی کبھی ساتھ چھوٹے۔ 1۔
ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਪ੍ਰਭ ਕਰਿ ਦਇਆ ਗੁਣ ਗਾਵਾ ਤੇਰੇ ਨਿਤ ਜੀਉ ॥ اے پربرہما رب! فضل فرما؛ تاکہ میں ہر روز ہی تیری حمد گا سکوں۔
ਆਇ ਮਿਲਹੁ ਸੰਤ ਸਜਣਾ ਨਾਮੁ ਜਪਹ ਮਨ ਮਿਤ ਜੀਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے رفیق سنت حضرات! مجھ سے ملو؛ تاکہ ہم دل کی پوری یکسوئی کے ساتھ رب کے نام کا ذکر کریں۔ 1۔ وقفہ۔
ਦੇਖੈ ਸੁਣੇ ਨ ਜਾਣਈ ਮਾਇਆ ਮੋਹਿਆ ਅੰਧੁ ਜੀਉ ॥ دولت کی ہوس میں نابینا ہوا شخص نہ سچائی کو دیکھتا ہے، نہ سنتا ہے اور نہ ہی سمجھتا ہے۔
ਕਾਚੀ ਦੇਹਾ ਵਿਣਸਣੀ ਕੂੜੁ ਕਮਾਵੈ ਧੰਧੁ ਜੀਉ ॥ کچی مٹی کے گھڑے کی طرح اس کا یہ جسم فنا ہوجانے والا ہے؛ لیکن وہ کائنات کے جھوٹے معاملات میں ہی ملوث رہتا ہے۔
ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਹਿ ਸੇ ਜਿਣਿ ਚਲੇ ਗੁਰ ਪੂਰੇ ਸਨਬੰਧੁ ਜੀਉ ॥੨॥ جن کا تعلق کامل گرو سے ہوجاتا ہے، وہ رب کے نام کا دھیان کرکے اپنی زندگی پوری کرکے چلا جاتا ہے۔ 2۔
ਹੁਕਮੇ ਜੁਗ ਮਹਿ ਆਇਆ ਚਲਣੁ ਹੁਕਮਿ ਸੰਜੋਗਿ ਜੀਉ ॥ یہ انسان اس کلی یوگ میں رب کی طرف سے کائنات میں آیا ہے اور اتفاق سے اسی کے حکم سے روانگی ہوجاتی ہے۔
ਹੁਕਮੇ ਪਰਪੰਚੁ ਪਸਰਿਆ ਹੁਕਮਿ ਕਰੇ ਰਸ ਭੋਗ ਜੀਉ ॥ واہے گرو کے حکم سے ہی اس کائنات کی توسیع ہوئی ہے اور اسی کے حکم سے انسان اشیاء کے ذائقے سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
ਜਿਸ ਨੋ ਕਰਤਾ ਵਿਸਰੈ ਤਿਸਹਿ ਵਿਛੋੜਾ ਸੋਗੁ ਜੀਉ ॥੩॥ جسے رب بھول جاتا ہے، اسے ہی جدائی اور فکر لاحق رہتی ہے۔ 3۔
ਆਪਨੜੇ ਪ੍ਰਭ ਭਾਣਿਆ ਦਰਗਹ ਪੈਧਾ ਜਾਇ ਜੀਉ ॥ جو شخص رب کو پسند آگیا ہے، اسے ہی درگاہ میں عزت حاصل ہوئی ہے۔
ਐਥੈ ਸੁਖੁ ਮੁਖੁ ਉਜਲਾ ਇਕੋ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ਜੀਉ ॥ ایک رب کا دھیان کرنے سے اسے اس کائنات خوشی اور آخرت میں چہرے کی نورانیت حاصل ہوتی ہے۔
ਆਦਰੁ ਦਿਤਾ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮਿ ਗੁਰੁ ਸੇਵਿਆ ਸਤ ਭਾਇ ਜੀਉ ॥੪॥ اس نے یہاں سچی محبت سے گرو کی بڑی خدمت کی ہے؛ اس لیے رب نے اتنی عزت دی ہے۔ 4۔
ਥਾਨ ਥਨੰਤਰਿ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਸਰਬ ਜੀਆ ਪ੍ਰਤਿਪਾਲ ਜੀਉ ॥ تمام انسانوں کی پرورش کرنے والا رب ہر جگہ بسا ہوا ہے۔
ਸਚੁ ਖਜਾਨਾ ਸੰਚਿਆ ਏਕੁ ਨਾਮੁ ਧਨੁ ਮਾਲ ਜੀਉ ॥ میں نے بھی سچے نام کا خزانہ جمع کرلیا ہے اور یہ نام نما دولت ہی میرے ساتھ جائے گی۔
ਮਨ ਤੇ ਕਬਹੁ ਨ ਵੀਸਰੈ ਜਾ ਆਪੇ ਹੋਇ ਦਇਆਲ ਜੀਉ ॥੫॥ اگر وہ خود مہربان ہوجائے، تو وہ دل سے کبھی بھی نہیں بھولتا۔ 5۔
Scroll to Top
slot gacor hari ini slot gacor 2024 slot gacor slot demo
jp1131 https://login-bobabet. net/ https://sugoi168daftar.com/
http://bpkad.sultengprov.go.id/belibis/original/
slot gacor hari ini slot gacor 2024 slot gacor slot demo
jp1131 https://login-bobabet. net/ https://sugoi168daftar.com/
http://bpkad.sultengprov.go.id/belibis/original/