Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 736

Page 736

ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਕੋ ਵਿਰਲਾ ਛੂਟੈ ਤਿਸੁ ਜਨ ਕਉ ਹਉ ਬਲਿਹਾਰੀ ॥੩॥ کوئی نایاب شخص ہی اس سے دور رہتا ہے اور میں اس پر قربان جاتا ہوں۔ 3۔
ਜਿਨਿ ਸਿਸਟਿ ਸਾਜੀ ਸੋਈ ਹਰਿ ਜਾਣੈ ਤਾ ਕਾ ਰੂਪੁ ਅਪਾਰੋ ॥ جس نے اس کائنات کو وجود بخشا ہے، وہ خود ہی اس حقیقت سے واقف ہے اور اس کی شکل بے حد و شما ہے۔
ਨਾਨਕ ਆਪੇ ਵੇਖਿ ਹਰਿ ਬਿਗਸੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਬ੍ਰਹਮ ਬੀਚਾਰੋ ॥੪॥੩॥੧੪॥ اے نانک! رب خود ہی اپنی کائنات دیکھ کر مسرور ہوتا ہے، یہ برہما علم گرو کے ذریعے ہی حاصل ہوتا ہے۔ 4۔ 3۔ 14۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ سوہی محلہ 4۔
ਕੀਤਾ ਕਰਣਾ ਸਰਬ ਰਜਾਈ ਕਿਛੁ ਕੀਚੈ ਜੇ ਕਰਿ ਸਕੀਐ ॥ یہ تخلیق کردہ کل کائنات رب نے اپنی مرضی سے پیدا کیا ہے، اسی کی رضا سے سب کچھ ہو رہا ہے۔ ہم اسی وقت کچھ کرسکتے ہیں، اگر کچھ کرنے کی قدرت ہو۔
ਆਪਣਾ ਕੀਤਾ ਕਿਛੂ ਨ ਹੋਵੈ ਜਿਉ ਹਰਿ ਭਾਵੈ ਤਿਉ ਰਖੀਐ ॥੧॥ ہمارا اپنا کیا ہوا کچھ بھی نہیں ہوتا، جیسا رب کو مناسب لگتا ہے، وہ ہمیں اسی طرح رکھتا ہے۔ 1۔
ਮੇਰੇ ਹਰਿ ਜੀਉ ਸਭੁ ਕੋ ਤੇਰੈ ਵਸਿ ॥ اے میرے شری ہری! سب کچھ تیرے ہی اختیار میں ہے۔
ਅਸਾ ਜੋਰੁ ਨਾਹੀ ਜੇ ਕਿਛੁ ਕਰਿ ਹਮ ਸਾਕਹ ਜਿਉ ਭਾਵੈ ਤਿਵੈ ਬਖਸਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہم میں کچھ بھی کرنے کی کوئی طاقت نہیں، جیسا تجھے بہتر لگتا ہے، ویسا ہی ہم پر فضل فرما۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਭੁ ਜੀਉ ਪਿੰਡੁ ਦੀਆ ਤੁਧੁ ਆਪੇ ਤੁਧੁ ਆਪੇ ਕਾਰੈ ਲਾਇਆ ॥ تو نے یہ جسم و جان خود ہی عطا کیا ہے اور تو نے ہی دنیوی عمل میں لگایا ہے۔
ਜੇਹਾ ਤੂੰ ਹੁਕਮੁ ਕਰਹਿ ਤੇਹੇ ਕੋ ਕਰਮ ਕਮਾਵੈ ਜੇਹਾ ਤੁਧੁ ਧੁਰਿ ਲਿਖਿ ਪਾਇਆ ॥੨॥ اے مالک! تو جیسا حکم کرتا ہے، ہر انسان ویسا ہی عمل کرتا ہے، تو نے جس کی تقدیر میں جو کچھ لکھ دیا ہے، وہ ویسا ہی پاتا ہے۔ 2۔
ਪੰਚ ਤਤੁ ਕਰਿ ਤੁਧੁ ਸ੍ਰਿਸਟਿ ਸਭ ਸਾਜੀ ਕੋਈ ਛੇਵਾ ਕਰਿਉ ਜੇ ਕਿਛੁ ਕੀਤਾ ਹੋਵੈ ॥ اے مالک اعظم! تو نے پانچ عناصر: آسمان، ہوا، آگ، پانی اور زمین بنا کر کائنات کو تخلیق کیا ہے۔ کوئی چھٹا عنصر پیدا کرکے بتائے، اگر اس کا کیا کچھ ہوسکتا ہے۔
ਇਕਨਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਮੇਲਿ ਤੂੰ ਬੁਝਾਵਹਿ ਇਕਿ ਮਨਮੁਖਿ ਕਰਹਿ ਸਿ ਰੋਵੈ ॥੩॥ اے مالک! تو کسی کو گرو سے ملاکر سمجھ عطا کردیتا ہے اور کسی کو نفس پرست بنادیتا ہے، جو تکلیف میں مبتلا ہوکر روتا رہتا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਕੀ ਵਡਿਆਈ ਹਉ ਆਖਿ ਨ ਸਾਕਾ ਹਉ ਮੂਰਖੁ ਮੁਗਧੁ ਨੀਚਾਣੁ ॥ میں رب کی شان بیان نہیں کرسکتا؛ کیوں کہ میں تو احمق، مسحور اور ناچیز ہوں۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਕਉ ਹਰਿ ਬਖਸਿ ਲੈ ਮੇਰੇ ਸੁਆਮੀ ਸਰਣਾਗਤਿ ਪਇਆ ਅਜਾਣੁ ॥੪॥੪॥੧੫॥੨੪॥ اے میرے مالک! اپنے خادم نانک کو معاف فرما، میں انجان تیری پناہ میں آگیا ہوں۔ 4۔ 4۔ 15۔ 24۔
ਰਾਗੁ ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੧ راگو سوہی محلہ 5 گھرو 1
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਬਾਜੀਗਰਿ ਜੈਸੇ ਬਾਜੀ ਪਾਈ ॥ جیسے بازی گر نے بازی ڈالی اور
ਨਾਨਾ ਰੂਪ ਭੇਖ ਦਿਖਲਾਈ ॥ اس نے تماشہ بین کو اپنی مختلف شکل اور روپ دکھایا۔
ਸਾਂਗੁ ਉਤਾਰਿ ਥੰਮ੍ਹ੍ਹਿਓ ਪਾਸਾਰਾ ॥ جب اس نے بھیس بدل کر اپنے کھیل کی توسیع بند کردی، تو
ਤਬ ਏਕੋ ਏਕੰਕਾਰਾ ॥੧॥ وہ صرف ایک خود ہی رہ گیا۔ اسی طرح جب رب کائنات کا کھیل دکھا کر اسے روک دیتا ہے، تو وہ خود ہی تنہا رہ جاتا ہے۔ 1۔
ਕਵਨ ਰੂਪ ਦ੍ਰਿਸਟਿਓ ਬਿਨਸਾਇਓ ॥ اس کی تمام نظر آنے والی صورت غائب ہوگئی۔
ਕਤਹਿ ਗਇਓ ਉਹੁ ਕਤ ਤੇ ਆਇਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ کہاں چلا گیا ہے اور کہاں سے آیا تھا۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਲ ਤੇ ਊਠਹਿ ਅਨਿਕ ਤਰੰਗਾ ॥ پانی میں سے بہت سی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔
ਕਨਿਕ ਭੂਖਨ ਕੀਨੇ ਬਹੁ ਰੰਗਾ ॥ سنار نے کئی اقسام کے سونے کے زیورات بنائے ہوتے ہیں۔
ਬੀਜੁ ਬੀਜਿ ਦੇਖਿਓ ਬਹੁ ਪਰਕਾਰਾ ॥ درخت کا ایک بیج بوکر دیکھا ہے کہ وہی بیج، جڑیں، شاخیں اور پتے وغیرہ مختلف اقسام کے بن جاتے ہیں؛ لیکن
ਫਲ ਪਾਕੇ ਤੇ ਏਕੰਕਾਰਾ ॥੨॥ وہ پھل پکنے کے بعد دوبارہ بویا ہوا بیج ہی بن جاتا ہے۔ اسی طرح کائنات کا اصل ایک ہی رب ہے۔ 2۔
ਸਹਸ ਘਟਾ ਮਹਿ ਏਕੁ ਆਕਾਸੁ ॥ پانی سے بھرے ہوئے ہزاروں گھڑوں میں ایک ہی سورج کا عکس نظر آتا ہے۔
ਘਟ ਫੂਟੇ ਤੇ ਓਹੀ ਪ੍ਰਗਾਸੁ ॥ لیکن گھڑے ٹوٹنے پر سورج کی وہی ایک روشنی نظر آتی ہے۔
ਭਰਮ ਲੋਭ ਮੋਹ ਮਾਇਆ ਵਿਕਾਰ ॥ ਭ੍ਰਮ ਛੂਟੇ ਤੇ ਏਕੰਕਾਰ ॥੩॥ شبہ کے سبب روح میں حرص، لگاؤ نما مایا کی برائی پیدا ہوجاتی ہے؛ لیکن شبہ کے فنا ہونے کے بعد اسے ایک رب ہی نظر آتا ہے۔ 3۔
ਓਹੁ ਅਬਿਨਾਸੀ ਬਿਨਸਤ ਨਾਹੀ ॥ واہے گرو لافانی ہے اور وہ کبھی فنا نہیں ہوتا۔
ਨਾ ਕੋ ਆਵੈ ਨਾ ਕੋ ਜਾਹੀ ॥ نہ وہ پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی اسے موت آتی ہے۔
ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਹਉਮੈ ਮਲੁ ਧੋਈ ॥ کامل گرو نے میری کبر نما غلاظت دور کردی ہے،
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਮੇਰੀ ਪਰਮ ਗਤਿ ਹੋਈ ॥੪॥੧॥ اے نانک! میری نجات ہوگئی ہے۔ 4۔ 1۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ سوہی محلہ 5۔
ਕੀਤਾ ਲੋੜਹਿ ਸੋ ਪ੍ਰਭ ਹੋਇ ॥ اے رب! کائنات میں ساری چیز تیری چاہت سے ہوتی ہے۔
ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਦੂਜਾ ਨਾਹੀ ਕੋਇ ॥ تیرے بغیر دوسرا کوئی قابل نہیں۔
ਜੋ ਜਨੁ ਸੇਵੇ ਤਿਸੁ ਪੂਰਨ ਕਾਜ ॥ جو لوگ تیری عبادت کرتے ہیں، اس کا ہر کام سنور جاتا ہے۔
ਦਾਸ ਅਪੁਨੇ ਕੀ ਰਾਖਹੁ ਲਾਜ ॥੧॥ اس لیے اپنے غلام کی بھی عزت رکھ ۔ 1۔
ਤੇਰੀ ਸਰਣਿ ਪੂਰਨ ਦਇਆਲਾ ॥ اے بڑے مہربان! میں تیری پناہ میں آیا ہوں،
ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਕਵਨੁ ਕਰੇ ਪ੍ਰਤਿਪਾਲਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تیرے بغیر میری کون نگہبانی کرے گا۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਲਿ ਥਲਿ ਮਹੀਅਲਿ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰਿ ॥ تو پانی، زمین و آسمان میں ہر جگہ موجود ہے۔
ਨਿਕਟਿ ਵਸੈ ਨਾਹੀ ਪ੍ਰਭੁ ਦੂਰਿ ॥ اے رب! تو کہیں دور نہیں، تو سب کے قریب ہی رہتا ہے۔
ਲੋਕ ਪਤੀਆਰੈ ਕਛੂ ਨ ਪਾਈਐ ॥ لوگوں کو خوش کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔
ਸਾਚਿ ਲਗੈ ਤਾ ਹਉਮੈ ਜਾਈਐ ॥੨॥ اگر انسان حق کے ساتھ شامل ہوجائے، تو اس کا غرور مٹ جاتا ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/