Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 730

Page 730

ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سوہی محلہ 1۔
ਭਾਂਡਾ ਹਛਾ ਸੋਇ ਜੋ ਤਿਸੁ ਭਾਵਸੀ ॥ وہی دل نما برتن اچھا ہے، جو رب کو پسند ہے۔
ਭਾਂਡਾ ਅਤਿ ਮਲੀਣੁ ਧੋਤਾ ਹਛਾ ਨ ਹੋਇਸੀ ॥ جو دل نما برتن بہت ہی گندا ہوتا ہے، وہ تو دھونے سے بھی پاک نہیں ہوتا۔
ਗੁਰੂ ਦੁਆਰੈ ਹੋਇ ਸੋਝੀ ਪਾਇਸੀ ॥ جو گرو کے در پر جاتا ہے، اسے سمجھ آجاتی ہے۔
ਏਤੁ ਦੁਆਰੈ ਧੋਇ ਹਛਾ ਹੋਇਸੀ ॥ دل نما برتن گرو کے در پر دھونے سے پاک ہوجاتا ہے۔
ਮੈਲੇ ਹਛੇ ਕਾ ਵੀਚਾਰੁ ਆਪਿ ਵਰਤਾਇਸੀ ॥ رب خود ہی گندے اور اچھے کی سمجھ عطا کرتا ہے۔
ਮਤੁ ਕੋ ਜਾਣੈ ਜਾਇ ਅਗੈ ਪਾਇਸੀ ॥ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ آگے آخرت میں جا کر سمجھ حاصل کرے گا۔
ਜੇਹੇ ਕਰਮ ਕਮਾਇ ਤੇਹਾ ਹੋਇਸੀ ॥ انسان جیسا عمل کرتا ہے، وہ اسی طرح بن جاتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਹਰਿ ਕਾ ਨਾਉ ਆਪਿ ਵਰਤਾਇਸੀ ॥ ہری کا نام امرت ہے اور وہ خود ہی یہ تحفہ انسانوں کو عطا کرتا ہے۔
ਚਲਿਆ ਪਤਿ ਸਿਉ ਜਨਮੁ ਸਵਾਰਿ ਵਾਜਾ ਵਾਇਸੀ ॥ جو شخص نام کا ذکر کرتا ہے، وہ اپنی زندگی سنوارکر آخرت میں باعزت جاتا ہے اور اس کائنات میں اپنی شہرت کا ڈنڈا بجاتا رہتا ہے۔
ਮਾਣਸੁ ਕਿਆ ਵੇਚਾਰਾ ਤਿਹੁ ਲੋਕ ਸੁਣਾਇਸੀ ॥ مجبور انسان کیا ہے، یہ ساز تینوں جہانوں میں سنا جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਆਪਿ ਨਿਹਾਲ ਸਭਿ ਕੁਲ ਤਾਰਸੀ ॥੧॥੪॥੬॥ اے نانک! وہ (انسان) خود کامیاب ہوجاتا ہے اور اپنے سارے خاندان کو دنیوی سمندر سے اپنے پار کرادیتا ہے۔ 1۔ 4۔ 6۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سوہی محلہ 1۔
ਜੋਗੀ ਹੋਵੈ ਜੋਗਵੈ ਭੋਗੀ ਹੋਵੈ ਖਾਇ ॥ جو زاہد ہوتا ہے، وہ زہد و مراقبہ کرتا ہے۔ جو گھر والا ہوتا ہے، وہ لذتوں میں مگن رہتا ہے۔
ਤਪੀਆ ਹੋਵੈ ਤਪੁ ਕਰੇ ਤੀਰਥਿ ਮਲਿ ਮਲਿ ਨਾਇ ॥੧॥ جو مراقب ہوتا ہے، وہ مراقبہ کرتا ہے اور زیارتوں میں خوب صفائی سے غسل کرتا ہے۔ 1۔
ਤੇਰਾ ਸਦੜਾ ਸੁਣੀਜੈ ਭਾਈ ਜੇ ਕੋ ਬਹੈ ਅਲਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رب! اگر کوئی بیٹھ کر تیری حمد و ثنا کرے گا، تو تیرا پیغام سننا چاہوں گا۔ 1۔ وقفہ۔
ਜੈਸਾ ਬੀਜੈ ਸੋ ਲੁਣੇ ਜੋ ਖਟੇ ਸੋੁ ਖਾਇ ॥ آدمی جیسا بوج بوتا ہے، وہ ویسا ہی پھل کاٹتا ہے۔ جیسی کمائی کرتا ہے، ویسا ہی استعمال کرتا ہے۔
ਅਗੈ ਪੁਛ ਨ ਹੋਵਈ ਜੇ ਸਣੁ ਨੀਸਾਣੈ ਜਾਇ ॥੨॥ اگر کوئی نام نما اجازت کے ساتھ جائے، تو آگے رب کے دربار میں اس سے کوئی سوال نہیں ہوتا۔ 2۔
ਤੈਸੋ ਜੈਸਾ ਕਾਢੀਐ ਜੈਸੀ ਕਾਰ ਕਮਾਇ ॥ آدمی جیسا (اچھا برا) کام کرتا ہے، اسے ویسا ہی کہا جاتا ہے۔
ਜੋ ਦਮੁ ਚਿਤਿ ਨ ਆਵਈ ਸੋ ਦਮੁ ਬਿਰਥਾ ਜਾਇ ॥੩॥ زندگی کی جس سانس میں رب کو یاد نہیں کیا جاتا، وہ سانس فضول ہی گزر جاتی ہے۔ 3۔
ਇਹੁ ਤਨੁ ਵੇਚੀ ਬੈ ਕਰੀ ਜੇ ਕੋ ਲਏ ਵਿਕਾਇ ॥ اگر کوئی خریدار ہو، تو میں اپنا یہ جسم اسے بیچ دوں گا، اگر مجھے اس کے عوض رب کا نام ملتا ہو۔
ਨਾਨਕ ਕੰਮਿ ਨ ਆਵਈ ਜਿਤੁ ਤਨਿ ਨਾਹੀ ਸਚਾ ਨਾਉ ॥੪॥੫॥੭॥ اے نانک! جس جسم میں سچا نام نہیں بستا، وہ کسی کام نہیں آتا۔ 4۔ 5۔ 7۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੭ سوہی محلہ 1 گھرو 7
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਜੋਗੁ ਨ ਖਿੰਥਾ ਜੋਗੁ ਨ ਡੰਡੈ ਜੋਗੁ ਨ ਭਸਮ ਚੜਾਈਐ ॥ بستر پہن لینا زہد نہیں، ہاتھ میں لاٹھی پکڑلینا زہد نہیں اور جسم پر راکھ لگا لینا بھی زہد نہیں ہے۔
ਜੋਗੁ ਨ ਮੁੰਦੀ ਮੂੰਡਿ ਮੁਡਾਇਐ ਜੋਗੁ ਨ ਸਿੰਙੀ ਵਾਈਐ ॥ کانوں میں مدرا پہن لینا اور سر منڈوالینا بھی زہد نہیں ہے۔ سنگی بجانا بھی زہد نہیں ہوسکتا۔
ਅੰਜਨ ਮਾਹਿ ਨਿਰੰਜਨਿ ਰਹੀਐ ਜੋਗ ਜੁਗਤਿ ਇਵ ਪਾਈਐ ॥੧॥ زہد کا راستہ اس طرح پایا جاتا ہے کہ مایا میں رہتے ہوئے ہی نرنجن یعنی مایا سے علاحدہ رہے۔ 1۔
ਗਲੀ ਜੋਗੁ ਨ ਹੋਈ ॥ باتیں کرنے سے زہد حاصل نہیں ہوتا۔
ਏਕ ਦ੍ਰਿਸਟਿ ਕਰਿ ਸਮਸਰਿ ਜਾਣੈ ਜੋਗੀ ਕਹੀਐ ਸੋਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ زاہد اسے ہی کہا جاتا ہے، جو سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے اور یکساں سمجھتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜੋਗੁ ਨ ਬਾਹਰਿ ਮੜੀ ਮਸਾਣੀ ਜੋਗੁ ਨ ਤਾੜੀ ਲਾਈਐ ॥ باہر شمشان میں رہنا زہد نہیں اور نہ ہی مراقبے کی اعلیٰ حالت میں بیٹھنا زہد ہے۔
ਜੋਗੁ ਨ ਦੇਸਿ ਦਿਸੰਤਰਿ ਭਵਿਐ ਜੋਗੁ ਨ ਤੀਰਥਿ ਨਾਈਐ ॥ کئی ممالک کا سفر کرنا اور زیارت گاہوں میں غسل کرنا بھی زہد نہیں۔
ਅੰਜਨ ਮਾਹਿ ਨਿਰੰਜਨਿ ਰਹੀਐ ਜੋਗ ਜੁਗਤਿ ਇਵ ਪਾਈਐ ॥੨॥ زہد کا راستہ یہی ہے کہ موہ مایا میں رہتے ہوئے مایا سے علاحدہ رہے۔ 2۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟੈ ਤਾ ਸਹਸਾ ਤੂਟੈ ਧਾਵਤੁ ਵਰਜਿ ਰਹਾਈਐ ॥ جب گرو مل جاتا ہے، تو انسان کا شبہ دور ہوجاتا کے اور وہ بھٹکتے ہوئے دل کو قابو میں کرلیتا ہے۔
ਨਿਝਰੁ ਝਰੈ ਸਹਜ ਧੁਨਿ ਲਾਗੈ ਘਰ ਹੀ ਪਰਚਾ ਪਾਈਐ ॥ اس کے دل میں امرت نام کا جھرنا بہنے لگتا ہے، اس کا دل شیریں قلبی آواز کو سننے لگتا ہے اور وہ دل نما گھر میں موجود رب کے ساتھ مگن رہتا ہے۔
ਅੰਜਨ ਮਾਹਿ ਨਿਰੰਜਨਿ ਰਹੀਐ ਜੋਗ ਜੁਗਤਿ ਇਵ ਪਾਈਐ ॥੩॥ در حقیقت موہ مایا میں رہ کر مایا سے علاحدہ رہنا ہی زہد کا راستہ ہے۔ 3۔
ਨਾਨਕ ਜੀਵਤਿਆ ਮਰਿ ਰਹੀਐ ਐਸਾ ਜੋਗੁ ਕਮਾਈਐ ॥ اے نانک! ایسا زہد و مراقبہ کرنا چاہیے کہ زندگی میں دولت کی ہوس سے علاحدہ رہا جائے۔
ਵਾਜੇ ਬਾਝਹੁ ਸਿੰਙੀ ਵਾਜੈ ਤਉ ਨਿਰਭਉ ਪਦੁ ਪਾਈਐ ॥ جب باطن میں ساز کے بغیر ہی قلبی آواز نما سنگی بجتی ہے، تو بے خوفی کی کیفیت حاصل ہوجاتی ہے۔
ਅੰਜਨ ਮਾਹਿ ਨਿਰੰਜਨਿ ਰਹੀਐ ਜੋਗ ਜੁਗਤਿ ਤਉ ਪਾਈਐ ॥੪॥੧॥੮॥ زہد کا راستہ اس طریقے سے ہی پایا جاتا ہے کہ مایا میں رہتے ہوئے ہی نرنجن یعنی مایا سے علاحدہ رہے۔ 4۔ 1۔ 8۔
ਸੂਹੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥ سوہی محلہ 1۔
ਕਉਣ ਤਰਾਜੀ ਕਵਣੁ ਤੁਲਾ ਤੇਰਾ ਕਵਣੁ ਸਰਾਫੁ ਬੁਲਾਵਾ ॥ اے رب! وہ کون سا ترازو ہے، کون سا میزان ہے، جس میں تیری خوبیوں کو وزن کروں؟
ਕਉਣੁ ਗੁਰੂ ਕੈ ਪਹਿ ਦੀਖਿਆ ਲੇਵਾ ਕੈ ਪਹਿ ਮੁਲੁ ਕਰਾਵਾ ॥੧॥ میں تیری شان کی پرکھ کے لیے کس صراف کو بلاؤں؟ کون سے گرو کے پاس علم حاصل کروں اور کس سے اندازہ لگواؤں۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
slot gacor slot demo https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
slot gacor slot demo https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/