Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 721

Page 721

ਰਾਗੁ ਤਿਲੰਗ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੧ راگو تلنگ محلہ 1 گھرو 1
ੴ ਸਤਿ ਨਾਮੁ ਕਰਤਾ ਪੁਰਖੁ ਨਿਰਭਉ ਨਿਰਵੈਰੁ ਅਕਾਲ ਮੂਰਤਿ ਅਜੂਨੀ ਸੈਭੰ ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، اس کا نام صادق ہے، وہ پہلی ہستی کائنات کا خالق ہے، قادر مطلق ہے، بے خوف ہے، بغض و عناد سے پاک ہونے کے سبب محبت کا مجسمہ ہے، لازوال برہما مورتی ابد الآباد ہے؛ اس لیے پیدائش و موت کے چکر سے آزاد ہے، اس کا وجود ذاتی ہے یعنی خود ظاہر ہوا، جسے گرو کے فضل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਯਕ ਅਰਜ ਗੁਫਤਮ ਪੇਸਿ ਤੋ ਦਰ ਗੋਸ ਕੁਨ ਕਰਤਾਰ ॥ اے خالق! میں نے تجھ سے ایک درخواست کی ہے، براہ کرم اسے بغور سنیں۔
ਹਕਾ ਕਬੀਰ ਕਰੀਮ ਤੂ ਬੇਐਬ ਪਰਵਦਗਾਰ ॥੧॥ تو ہمیشہ سچا ہے، بہت عظیم ہے، کرم کرنے والا ہے، تو ہر عیوب سے پاک ہے؛ لیکن سب کا پالنہار ہے۔ 1۔
ਦੁਨੀਆ ਮੁਕਾਮੇ ਫਾਨੀ ਤਹਕੀਕ ਦਿਲ ਦਾਨੀ ॥ اے میرے دل! تو یہ سچ جان لے کہ یہ کائنات فنا ہونے والی منزل ہے۔
ਮਮ ਸਰ ਮੂਇ ਅਜਰਾਈਲ ਗਿਰਫਤਹ ਦਿਲ ਹੇਚਿ ਨ ਦਾਨੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تمہیں کچھ نہیں معلوم کہ موت کا فرشتہ عزرائیل نے میرے سر کے بال پکڑے ہوئے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਨ ਪਿਸਰ ਪਦਰ ਬਿਰਾਦਰਾਂ ਕਸ ਨੇਸ ਦਸਤੰਗੀਰ ॥ اہلیہ، بیٹا، باپ اور بھائی ان میں سے کوئی بھی میرا مددگار نہیں ہے۔
ਆਖਿਰ ਬਿਅਫਤਮ ਕਸ ਨ ਦਾਰਦ ਚੂੰ ਸਵਦ ਤਕਬੀਰ ॥੨॥ جب آخر میں مجھے موت آجائے گی اور مردہ جسم کو دفنانے کی نماز پڑھی جائے گی، تو مجھے یہاں کوئی بھی نہیں رکھ سکے گا۔ 2۔
ਸਬ ਰੋਜ ਗਸਤਮ ਦਰ ਹਵਾ ਕਰਦੇਮ ਬਦੀ ਖਿਆਲ ॥ میں پوری زندگی لالچ میں ہی بھٹکتا رہا، برائی کا ہی خیال کرتا رہا۔
ਗਾਹੇ ਨ ਨੇਕੀ ਕਾਰ ਕਰਦਮ ਮਮ ਈ ਚਿਨੀ ਅਹਵਾਲ ॥੩॥ میری حالت یہ ہے کہ میں نے کبھی کوئی اچھا کام نہیں کیا۔ 3۔
ਬਦਬਖਤ ਹਮ ਚੁ ਬਖੀਲ ਗਾਫਿਲ ਬੇਨਜਰ ਬੇਬਾਕ ॥ میری طرح دنیا میں کوئی بدنصیب، چغل خور، غافل، بے حیا اور بے خوف نہیں ہے۔
ਨਾਨਕ ਬੁਗੋਯਦ ਜਨੁ ਤੁਰਾ ਤੇਰੇ ਚਾਕਰਾਂ ਪਾ ਖਾਕ ॥੪॥੧॥ غلام نانک یہی کہتا ہے کہ اے رب! مجھ پر ایسا فضل فرما کہ تیرے خادموں کی خاک قدم مل جائے۔ 4۔ 1۔
ਤਿਲੰਗ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੨ تلنگ محلہ 1 گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਭਉ ਤੇਰਾ ਭਾਂਗ ਖਲੜੀ ਮੇਰਾ ਚੀਤੁ ॥ اے مالک! تمہارا خوف میرا بھنگ ہے اور میرا دل اس بھنگ کو پانے والا چمڑے کا تھیلا ہے۔
ਮੈ ਦੇਵਾਨਾ ਭਇਆ ਅਤੀਤੁ ॥ میں خوف نما بھنگ پی کر مجنوں اور لاتعلق ہوگیا ہوں۔
ਕਰ ਕਾਸਾ ਦਰਸਨ ਕੀ ਭੂਖ ॥ مجھے تیرے دیدار کی بھوک لگی ہے اور میرے دونوں ہاتھ تیرے در پر بھیک مانگنے والے برتن ہیں۔
ਮੈ ਦਰਿ ਮਾਗਉ ਨੀਤਾ ਨੀਤ ॥੧॥ میں ہر روز ہی تیرے در پر دیدار کی بھیک مانگتا رہتا ہوں۔ 1۔
ਤਉ ਦਰਸਨ ਕੀ ਕਰਉ ਸਮਾਇ ॥ میں تیرے دیدار کا طلب گار ہوں۔
ਮੈ ਦਰਿ ਮਾਗਤੁ ਭੀਖਿਆ ਪਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں تیرے در کا بھکاری ہوں، مجھے دیدار کی بھیک عطا فرما۔ 1۔ وقفہ۔
ਕੇਸਰਿ ਕੁਸਮ ਮਿਰਗਮੈ ਹਰਣਾ ਸਰਬ ਸਰੀਰੀ ਚੜ੍ਹ੍ਹਣਾ ॥ جس طرح زعفران کے پھول، ہرن کی کستوری اور سونا انسانی جسم کو آراستہ کرتا ہے اور سب ہی کو خوشیاں دیتے ہیں۔
ਚੰਦਨ ਭਗਤਾ ਜੋਤਿ ਇਨੇਹੀ ਸਰਬੇ ਪਰਮਲੁ ਕਰਣਾ ॥੨॥ ایسا چندن نما نور پرستاروں میں بستا ہے، جو ہر کسی کو اپنے علم کی خوشبو دیتا ہے۔ 2۔
ਘਿਅ ਪਟ ਭਾਂਡਾ ਕਹੈ ਨ ਕੋਇ ॥ گھی اور ریشم کو کوئی برا نہیں کہتا۔
ਐਸਾ ਭਗਤੁ ਵਰਨ ਮਹਿ ਹੋਇ ॥ اے رب! تیرا پرستار بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ کوئی بھی اسے برا نہیں کہتا، خواہ وہ برہمن، چھتری، ویش اور شدر کسی بھی ذات کا ہو۔
ਤੇਰੈ ਨਾਮਿ ਨਿਵੇ ਰਹੇ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ جو تیرے نام میں مگن رہتا ہے اور تجھ میں دل لگائے رکھتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਤਿਨ ਦਰਿ ਭੀਖਿਆ ਪਾਇ ॥੩॥੧॥੨॥ نانک کی دعا ہے کہ اے مالک! ان کے در پر اپنے دیدار کی بھیک عطا کر۔ 3۔ 1۔ 2۔
ਤਿਲੰਗ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੩ تلنگ محلہ 1 گھرو 3
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جسے سچے گرو کے کرم سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਇਹੁ ਤਨੁ ਮਾਇਆ ਪਾਹਿਆ ਪਿਆਰੇ ਲੀਤੜਾ ਲਬਿ ਰੰਗਾਏ ॥ اے میرے محبوب! میرا یہ جسم نما لباس مایا کہ محبت میں گرفتار ہے اور میں نے اسے لالچ کے رنگوں سے رنگین کردیا ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
error: Content is protected !!
Scroll to Top