Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 720

Page 720

ਹਰਿ ਆਪੇ ਪੰਚ ਤਤੁ ਬਿਸਥਾਰਾ ਵਿਚਿ ਧਾਤੂ ਪੰਚ ਆਪਿ ਪਾਵੈ ॥ اس رب نے خود پانچ عناصر : آسمان، ہوا، آگ، پانی اور زمین کو کائنات میں وجود بخشا ہے اور وہ خود ہی اس میں شہوت، غصہ، حرص، لگاؤ اور غرور نما پانچ برائیاں ڈال دی ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਸਤਿਗੁਰੁ ਮੇਲੇ ਆਪੇ ਹਰਿ ਆਪੇ ਝਗਰੁ ਚੁਕਾਵੈ ॥੨॥੩॥ اے نانک! رب خود ہی اپنے پرستاروں کو صادق گرو سے ملاتا ہے اور وہ خود ہی شہوانی برائیوں کا جھگڑا مٹادیتا ہے۔ 2۔ 3۔
ਬੈਰਾੜੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ بیراڑھی محلہ 4۔
ਜਪਿ ਮਨ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਨਿਸਤਾਰਾ ॥ اے میرے دل! رام نام کا ذکر کرو؛ کیوں کہ اسی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
ਕੋਟ ਕੋਟੰਤਰ ਕੇ ਪਾਪ ਸਭਿ ਖੋਵੈ ਹਰਿ ਭਵਜਲੁ ਪਾਰਿ ਉਤਾਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رام کا نام کروڑوں ہی پیدائش کے تمام گناہوں کا خاتمہ کردیتا ہے اور انسان کو دنیوی سمندر سے پار کردیتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਾਇਆ ਨਗਰਿ ਬਸਤ ਹਰਿ ਸੁਆਮੀ ਹਰਿ ਨਿਰਭਉ ਨਿਰਵੈਰੁ ਨਿਰੰਕਾਰਾ ॥ کائنات کا مالک رب انسان کے جسم نما شہر میں ہی رہتا ہے اور وہ بے خوف، عداوت اور شکل و صورت سے پاک ہے۔
ਹਰਿ ਨਿਕਟਿ ਬਸਤ ਕਛੁ ਨਦਰਿ ਨ ਆਵੈ ਹਰਿ ਲਾਧਾ ਗੁਰ ਵੀਚਾਰਾ ॥੧॥ واہے گرو ہمارے قریب ہی رہتا ہے؛ لیکن ہمیں کچھ نظر نہیں آتا۔ گرو کی تعلیمات کے ذریعے ہی رب حاصل ہوتا ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਆਪੇ ਸਾਹੁ ਸਰਾਫੁ ਰਤਨੁ ਹੀਰਾ ਹਰਿ ਆਪਿ ਕੀਆ ਪਾਸਾਰਾ ॥ رب خود ہی بڑا سوداگر، صراف، جوہر اور انمول ہیرا ہے اور اس نے خود ہی کائنات کو وجود بخشا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜਿਸੁ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰੇ ਸੁ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਵਿਹਾਝੇ ਸੋ ਸਾਹੁ ਸਚਾ ਵਣਜਾਰਾ ॥੨॥੪॥ اے نانک! جس پر وہ اپنا فضل فرماتا ہے، وہی ہری کے نام کو حاصل کرتا ہے اور وہی سچا سوداگر اور سچا تاجر ہے۔ 2۔ 4۔
ਬੈਰਾੜੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ بیراڑھی محلہ 4۔
ਜਪਿ ਮਨ ਹਰਿ ਨਿਰੰਜਨੁ ਨਿਰੰਕਾਰਾ ॥ اے دل! بے عیب اور شکل و صورت سے پاک رب کا ذکر کرو۔
ਸਦਾ ਸਦਾ ਹਰਿ ਧਿਆਈਐ ਸੁਖਦਾਤਾ ਜਾ ਕਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਰਾਵਾਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہمیشہ ہمیش خوشی عطا کرنے والے رب کا ہی دھیان کرنا چاہیے جس کی کوئی انتہا اور حد نہیں ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਅਗਨਿ ਕੁੰਟ ਮਹਿ ਉਰਧ ਲਿਵ ਲਾਗਾ ਹਰਿ ਰਾਖੈ ਉਦਰ ਮੰਝਾਰਾ ॥ رب ہی ماں کے رحم میں انسان کی حفاظت کرتا ہے، جہاں وہ معدے کی آگ کے گڑھے میں منہ کے بل لیٹا ہوا اس میں اپنا دل لگاکر رکھتا ہے۔
ਸੋ ਐਸਾ ਹਰਿ ਸੇਵਹੁ ਮੇਰੇ ਮਨ ਹਰਿ ਅੰਤਿ ਛਡਾਵਣਹਾਰਾ ॥੧॥ اے دل! تو ایسے رب کی عبادت کرو؛ کیوں کہ زندگی کے آخری لمحات میں ایک وہی انسان کو ملک الموت سے آزادی دلوانے والا ہے۔ 1۔
ਜਾ ਕੈ ਹਿਰਦੈ ਬਸਿਆ ਮੇਰਾ ਹਰਿ ਹਰਿ ਤਿਸੁ ਜਨ ਕਉ ਕਰਹੁ ਨਮਸਕਾਰਾ ॥ جس عظیم ہستی کے دل میں میرے رب کا بسیرا ہوگیا ہے، اسے ہمیشہ ہی سلام کرو۔
ਹਰਿ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਪਾਈਐ ਹਰਿ ਜਪੁ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰਾ ॥੨॥੫॥ اے نانک! رب کا نام ہی میری زندگی کی بنیاد ہے؛ لیکن رب کا ذکر اس کے فضل سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ 2۔ 4۔
ਬੈਰਾੜੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ بیراڑھی محلہ 4۔
ਜਪਿ ਮਨ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਨਿਤ ਧਿਆਇ ॥ اے میرے دل! واہے گرو کا ذکر کرو اور ہر روز ہی اس کے نام کا دھیان کرتے رہو۔
ਜੋ ਇਛਹਿ ਸੋਈ ਫਲੁ ਪਾਵਹਿ ਫਿਰਿ ਦੂਖੁ ਨ ਲਾਗੈ ਆਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس کا دھیان کرنے سے جو بھی آرزو ہوتی ہے، وہی نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے اور دوبارہ کسی بھی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸੋ ਜਪੁ ਸੋ ਤਪੁ ਸਾ ਬ੍ਰਤ ਪੂਜਾ ਜਿਤੁ ਹਰਿ ਸਿਉ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਗਾਇ ॥ جسے رب سے محبت ہوجاتی ہے، وہی ذکر، روحانی ریاضت، مراقبہ، ورت اور پرستش ہے۔
ਬਿਨੁ ਹਰਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਹੋਰ ਪ੍ਰੀਤਿ ਸਭ ਝੂਠੀ ਇਕ ਖਿਨ ਮਹਿ ਬਿਸਰਿ ਸਭ ਜਾਇ ॥੧॥ رب سے محبت کے علاوہ بقیہ تمام محبتیں فریب ہے، جو ایک لمحے میں ہی سب بھول جاتی ہے۔ 1۔
ਤੂ ਬੇਅੰਤੁ ਸਰਬ ਕਲ ਪੂਰਾ ਕਿਛੁ ਕੀਮਤਿ ਕਹੀ ਨ ਜਾਇ ॥ اے رب! تو بے حد و حساب، ہر فن مولا اور کامل ہے، تیرا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔
ਨਾਨਕ ਸਰਣਿ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਾਰੀ ਹਰਿ ਜੀਉ ਭਾਵੈ ਤਿਵੈ ਛਡਾਇ ॥੨॥੬॥ نانک التجا کرتا ہے کہ اے رب! میں تیری پناہ میں آیا ہوں، جیسا تجھے مناسب لگتا ہے، ایسے ہی مجھے بندھنوں سے آزادی دے۔ 2۔ 6۔
ਰਾਗੁ ਬੈਰਾੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੧ راگو بیراڑھی محلہ 5 گھرو 1
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب وہی ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਸੰਤ ਜਨਾ ਮਿਲਿ ਹਰਿ ਜਸੁ ਗਾਇਓ ॥ میں نے سندلت حضرات کے ساتھ مل کر رب کی ہی حمد و ثنا کی ہے اور
ਕੋਟਿ ਜਨਮ ਕੇ ਦੂਖ ਗਵਾਇਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اپنے کروڑوں پیدائش کی تکلیف دور کرلی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜੋ ਚਾਹਤ ਸੋਈ ਮਨਿ ਪਾਇਓ ॥ دل میں جو بھی تمنا تھی، وہ سب حاصل کرلیا ہے۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਦਿਵਾਇਓ ॥੧॥ رب نے فضل فرما کر سنتوں سے مجھے اپنا نام عطا کروادیا ہے۔ 1۔
ਸਰਬ ਸੂਖ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਵਡਾਈ ॥ ہری نام کی کبریائی کرنے سے دنیا و آخرت میں بڑی شان اور تمام خوشیاں حاصل ہوتی ہیں۔
ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ਨਾਨਕ ਮਤਿ ਪਾਈ ॥੨॥੧॥੭॥ اے نانک! مجھے گرو کے فضل سے ہی عقل سلیم حاصل ہوئی ہے۔ 2۔ 1۔ 7۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/