Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 699

Page 699

ਹਰਿ ਹਰਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਧਾਰਿ ਗੁਰ ਮੇਲਹੁ ਗੁਰਿ ਮਿਲਿਐ ਹਰਿ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੩॥ اے ہری! برائے کرم مجھے گرو سے ملادے؛ کیوں کہ گرو سے مل کر ہی آپ سے متعلق جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ 3۔
ਕਰਿ ਕੀਰਤਿ ਜਸੁ ਅਗਮ ਅਥਾਹਾ ॥ اس ناقابل رسائی اور لامحدود رب کا جہری ذکر کرو۔
ਖਿਨੁ ਖਿਨੁ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਗਾਵਾਹਾ ॥ ہر لمحہ رام نام کی تعریف و توصیف کرو۔
ਮੋ ਕਉ ਧਾਰਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਮਿਲੀਐ ਗੁਰ ਦਾਤੇ ਹਰਿ ਨਾਨਕ ਭਗਤਿ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੪॥੨॥੮॥ اے میرے سخی گرو! برائے مہربانی مجھے دیدار نصیب فرما؛ کیوں کہ نانک کو تو رب کی پرستش کی شدید خواہش لگی ہوئی ہے۔ 4۔ 2۔ 8۔
ਜੈਤਸਰੀ ਮਃ ੪ ॥ جیتسری محلہ 4۔
ਰਸਿ ਰਸਿ ਰਾਮੁ ਰਸਾਲੁ ਸਲਾਹਾ ॥ میں محبت و عقیدت سے رسوں کے گھر رام کی حمد و ثنا کرتا ہوں۔
ਮਨੁ ਰਾਮ ਨਾਮਿ ਭੀਨਾ ਲੈ ਲਾਹਾ ॥ میرا دل رام کے نام سے خوش ہوگیا ہے اور نام کا فائدہ حاصل کررہا ہے۔
ਖਿਨੁ ਖਿਨੁ ਭਗਤਿ ਕਰਹ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਗੁਰਮਤਿ ਭਗਤਿ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੧॥ میں دن رات ہر لمحہ پرستش کرتا ہوں اور گرو کی تعلیم کے ذریعے میرے دل میں عبادت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗੋਵਿੰਦ ਜਪਾਹਾ ॥ میں رب کی حمد و ثنا کرتا ہوں، گووند کا ذکر کرتا رہتا ہوں۔
ਮਨੁ ਤਨੁ ਜੀਤਿ ਸਬਦੁ ਲੈ ਲਾਹਾ ॥ اپنے دل و دماغ پر فتح حاصل کرکے گرو کے کلام کا فائدہ حاصل کیا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਪੰਚ ਦੂਤ ਵਸਿ ਆਵਹਿ ਮਨਿ ਤਨਿ ਹਰਿ ਓਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੨॥ گرو کی تعلیمات سے شہوانی دشمن قابو میں آگئے ہیں اور جسم و جان میں عقیدت رب کی خواہش پیدا ہوتی رہتی ہے۔ 2۔
ਨਾਮੁ ਰਤਨੁ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਜਪਾਹਾ ॥ نام انمول جوہر ہے؛ اس لیے ہری کے نام کا ذکر کرو۔
ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਇ ਸਦਾ ਲੈ ਲਾਹਾ ॥ واہے گرو کی حمد و ثنا کرکے ہمیشہ ہی فائدہ حاصل کرو۔
ਦੀਨ ਦਇਆਲ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰਿ ਮਾਧੋ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੩॥ اے راحم المساکین رب! مجھ پر فضل فرما اور میرے دل میں نام کی چاہت پیدا فرمادے۔
ਜਪਿ ਜਗਦੀਸੁ ਜਪਉ ਮਨ ਮਾਹਾ ॥ میں اپنے دل میں جگدیشور کا ذکر کرتا رہوں۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਜਗੰਨਾਥੁ ਜਗਿ ਲਾਹਾ ॥ اس دنیا میں کائنات کے مالک ہری نام ہی نفع بخش ہے۔
ਧਨੁ ਧਨੁ ਵਡੇ ਠਾਕੁਰ ਪ੍ਰਭ ਮੇਰੇ ਜਪਿ ਨਾਨਕ ਭਗਤਿ ਓਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੪॥੩॥੯॥ نانک عرض کرتا ہے کہ اے میرے مالک رب! تو بہت ہی مبارک ہے؛ کیوں کہ تیرے نام کا ذکر کرکے ہی پرستش کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ 4۔ 3۔ 9۔
ਜੈਤਸਰੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ جیتسری محلہ 4۔
ਆਪੇ ਜੋਗੀ ਜੁਗਤਿ ਜੁਗਾਹਾ ॥ رب خود ہی زاہد ہے اور تمام زمانوں میں خود ہی زہد کی ترکیب ہے۔
ਆਪੇ ਨਿਰਭਉ ਤਾੜੀ ਲਾਹਾ ॥ وہ خود ہی بے خوف ہوکر سمادھی لگاتا ہے۔
ਆਪੇ ਹੀ ਆਪਿ ਆਪਿ ਵਰਤੈ ਆਪੇ ਨਾਮਿ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੧॥ وہ خود ہی ہمہ گیر ہورہا ہے اور انسان کو خود ہی نام کے ذکر کا جذبہ عطا کرتا ہے۔ 1۔
ਆਪੇ ਦੀਪ ਲੋਅ ਦੀਪਾਹਾ ॥ وہ خود ہی شمع، نور اور روشنی کرنے والا ہے۔
ਆਪੇ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸਮੁੰਦੁ ਮਥਾਹਾ ॥ وہ خود ہی سچا گرو ہے اور خود سمندر منتھن کرنے والا ہے۔
ਆਪੇ ਮਥਿ ਮਥਿ ਤਤੁ ਕਢਾਏ ਜਪਿ ਨਾਮੁ ਰਤਨੁ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੨॥ وہ خود ہی منتھن کرکے عناصر نکالتا ہے اور نام جوہر کا ذکر کرنے سے دل میں عقیدت کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ 2۔
ਸਖੀ ਮਿਲਹੁ ਮਿਲਿ ਗੁਣ ਗਾਵਾਹਾ ॥ اے نیک صحبت یافتہ رفیقوں! آو، ہم مل کر رب کی حمد و ثنا کریں۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਜਪਹੁ ਹਰਿ ਲਾਹਾ ॥ گرو کے رو برو ہوکر نام کا ذکر کرو اور رب کے نام کا فائدہ حاصل کرو۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਭਗਤਿ ਦ੍ਰਿੜੀ ਮਨਿ ਭਾਈ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੩॥ میں نے ہری کی عقیدت اپنے دل میں مضبوط کرلی ہے اور یہی میرا دل کو بھا گیا ہے۔ میں ہری نام کے ذکر سے پرجوش رہتا ہوں۔ 3۔
ਆਪੇ ਵਡ ਦਾਣਾ ਵਡ ਸਾਹਾ ॥ واہے گرو خود ہی بہت چالاک اور عظیم حاکم ہے اور
ਗੁਰਮੁਖਿ ਪੂੰਜੀ ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਹਾ ॥ گرو کی قربت میں رہ کر ہی نام کا سرمایہ حاصل ہوتا ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਦਾਤਿ ਕਰਹੁ ਪ੍ਰਭ ਭਾਵੈ ਗੁਣ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੪॥੪॥੧੦॥ نانک التجا کرتا ہے کہ اے رب! برائے کرم مجھے نام کا تحفہ عطا فرما؛ کیونکہ تیری ہی خوبی مجھے پسند ہے اور میرے دل میں نام کی خواہش بنی رہے۔ 4۔ 4۔ 10۔
ਜੈਤਸਰੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ جیتسری محلہ 4۔
ਮਿਲਿ ਸਤਸੰਗਤਿ ਸੰਗਿ ਗੁਰਾਹਾ ॥ میں نیکوکاروں کی صحبت میں شامل ہوکر گرو کے ساتھ رہتا ہوں۔
ਪੂੰਜੀ ਨਾਮੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਵੇਸਾਹਾ ॥ نام کا سرمایہ جمع کرتا ہوں۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਧਾਰਿ ਮਧੁਸੂਦਨ ਮਿਲਿ ਸਤਸੰਗਿ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੧॥ اے مدھوسودن! اے ہری! مجھ پر فضل فرما؛ تاکہ نیکوکاروں کی صحبت میں شامل ہو کر دل میں پرستش کی شدید خواہش بنی رہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਗੁਣ ਬਾਣੀ ਸ੍ਰਵਣਿ ਸੁਣਾਹਾ ॥ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਸਤਿਗੁਰੂ ਮਿਲਾਹਾ ॥ میں کلام کے ذریعے اپنے کانوں سے رب کی حمد سماعت کروں۔ اے رب! برائے کرم مجھے صادق گرو سے ملادے۔
ਗੁਣ ਗਾਵਹ ਗੁਣ ਬੋਲਹ ਬਾਣੀ ਹਰਿ ਗੁਣ ਜਪਿ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੨॥ میں ہری کی حمد و ثنا کروں، کلام کے ذریعے تیری خوبی بیان کروں اور ہری کی خوبی ذکر کرکے میرے دل میں تیرے وصل کی خواہش باقی رہے۔ 2۔
ਸਭਿ ਤੀਰਥ ਵਰਤ ਜਗ ਪੁੰਨ ਤੋੁਲਾਹਾ ॥ میں نے تمام زیارت گاہ، ورت، ہون اور صدقہ و خیرات کا پھل تول لیا ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮ ਨ ਪੁਜਹਿ ਪੁਜਾਹਾ ॥ لیکن یہ سب ہری نام کے ذکر کے مساوی نہیں پہنچتے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਅਤੁਲੁ ਤੋਲੁ ਅਤਿ ਭਾਰੀ ਗੁਰਮਤਿ ਜਪਿ ਓੁਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੩॥ ہری کا نام بے نظیر ہے، نہایت عظیم ہونے کے سبب اسے وزن نہیں کیا جاسکتا، گرو کی تعلیم کے ذریعے ہی ہری نام کے ذکر کی چاہت پیدا ہوتی ہے۔ 3۔
ਸਭਿ ਕਰਮ ਧਰਮ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਜਪਾਹਾ ॥ جو ہری کے نام کا ذکر کرتا ہے، اسے سبھی مذہبی اعمال کا پھل مل جاتا ہے۔
ਕਿਲਵਿਖ ਮੈਲੁ ਪਾਪ ਧੋਵਾਹਾ ॥ اس سے جرائم و گناہ کی ساری گندگی صاف ہو جاتی ہے۔
ਦੀਨ ਦਇਆਲ ਹੋਹੁ ਜਨ ਊਪਰਿ ਦੇਹੁ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਓਮਾਹਾ ਰਾਮ ॥੪॥੫॥੧੧॥ نانک التجا کرتا ہے کہ اے غریبوں پر رحم کرنے والے! اپنے خادمین کے سارھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائیے اور میرے دل میں اپنا نام پیدا فرماکر جوش و خروش باقی رکھیے۔ 4۔ 5۔ 11۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/