Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 688

Page 688

ਗਾਵੈ ਗਾਵਣਹਾਰੁ ਸਬਦਿ ਸੁਹਾਵਣੋ ॥ جو گلوکار اپنی آواز سے رب کی حمد و ثنا کرتا ہے، وہ حسین ہوجاتا ہے۔
ਸਾਲਾਹਿ ਸਾਚੇ ਮੰਨਿ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪੁੰਨ ਦਾਨ ਦਇਆ ਮਤੇ ॥ دل میں گرو سے متعلق کامل عقیدت رکھ کر صادق رب کی حمد و ثنا کرنے سے انسان صدقہ و خیرات اور رحم دل صاحب عقل بن جاتا ہے۔
ਪਿਰ ਸੰਗਿ ਭਾਵੈ ਸਹਜਿ ਨਾਵੈ ਬੇਣੀ ਤ ਸੰਗਮੁ ਸਤ ਸਤੇ ॥ جس شخص کو فطری حالت میں اپنے محبوب رب کی صحبت پسند ہے، وہ تروینی کے سنگم اور سب سے مقدس زیارت گاہ پریاگ راج میں غسل کرلیتا ہے۔
ਆਰਾਧਿ ਏਕੰਕਾਰੁ ਸਾਚਾ ਨਿਤ ਦੇਇ ਚੜੈ ਸਵਾਇਆ ॥ اس ایک حقیقی صادق شکل و صورت سے پاک رب ہی کی عبادت کرو، جو ہمیشہ ہی انسانوں کو تحفہ عطا کرتا رہتا ہے، اس داتا کا عطا کردہ تحفہ دن بہ دن پھولتا چلا جاتا ہے۔
ਗਤਿ ਸੰਗਿ ਮੀਤਾ ਸੰਤਸੰਗਤਿ ਕਰਿ ਨਦਰਿ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਇਆ ॥੩॥ اے دوست! سنتوں اور نیکوکار دوستوں کی صحبت سے نجات مل جاتی ہے، رب نے مجھ پر اپنی نظر کرم فرماکر مجھے نیکوکاروں کی صحبت میں شامل کر کے اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ 3۔
ਕਹਣੁ ਕਹੈ ਸਭੁ ਕੋਇ ਕੇਵਡੁ ਆਖੀਐ ॥ اے رب! ہر ایک انسان تیرے بارے میں بیان کرتا ہے؛ لیکن تجھے کتنا عظیم کہا جائے؟
ਹਉ ਮੂਰਖੁ ਨੀਚੁ ਅਜਾਣੁ ਸਮਝਾ ਸਾਖੀਐ ॥ میں تو احمق، حقیر اور بے خبر ہوں، میں نے گرو کی تعلیم کے ذریعے تیری شان کو سمجھا ہے۔
ਸਚੁ ਗੁਰ ਕੀ ਸਾਖੀ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਭਾਖੀ ਤਿਤੁ ਮਨੁ ਮਾਨਿਆ ਮੇਰਾ ॥ گرو کی تعلیم سچی ہے، یہ امرت کلام ہے اور اس سے میرا دل خوش ہوگیا ہے۔
ਕੂਚੁ ਕਰਹਿ ਆਵਹਿ ਬਿਖੁ ਲਾਦੇ ਸਬਦਿ ਸਚੈ ਗੁਰੁ ਮੇਰਾ ॥ جو لوگ زہریلی مایا کا بوجھ اٹھاتے ہیں، وہ پیدا ہوتے اور مرتے رہتے ہیں۔ میرا گرو اپنے خادم کو کلام کے ذریعے سچائی کے ساتھ ملادیتا ہے۔
ਆਖਣਿ ਤੋਟਿ ਨ ਭਗਤਿ ਭੰਡਾਰੀ ਭਰਿਪੁਰਿ ਰਹਿਆ ਸੋਈ ॥ صرف کہنے سے رب کی خوبی ختم نہیں ہوتی اور انسانوں کو عطا کرنے سے اس کی عقیدت کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آتی۔
ਨਾਨਕ ਸਾਚੁ ਕਹੈ ਬੇਨੰਤੀ ਮਨੁ ਮਾਂਜੈ ਸਚੁ ਸੋਈ ॥੪॥੧॥ وہ رب تو ہمہ گیر ہے، نانک بطور دعا سچ ہی کہتا ہے کہ جو لوگ اپنے دل کو کبر کی گندگی سے پاک کرلیتے ہیں، وہی سچے ہیں اور اسے سچائی ہی نظر آتی ہے۔ 4۔ 1۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੧ ॥ دھناسری محلہ 1۔
ਜੀਵਾ ਤੇਰੈ ਨਾਇ ਮਨਿ ਆਨੰਦੁ ਹੈ ਜੀਉ ॥ اے معبود رب! میں تیرے نام کے ذکر سے ہی زندہ ہوں اور میرے دل میں سرور کی کیفیت بنی رہتی ہے۔
ਸਾਚੋ ਸਾਚਾ ਨਾਉ ਗੁਣ ਗੋਵਿੰਦੁ ਹੈ ਜੀਉ ॥ حقیقی صادق رب کا نام سچا ہے اور اس گووند کی خوبی بھی سچی ہے۔
ਗੁਰ ਗਿਆਨੁ ਅਪਾਰਾ ਸਿਰਜਣਹਾਰਾ ਜਿਨਿ ਸਿਰਜੀ ਤਿਨਿ ਗੋਈ ॥ گرو کا علم یہ باور کرواتا ہے کہ کائنات کا خالق رب بے پناہ ہے، جس نے اس کائنات کو وجود بخشا ہے، وہی اسے فنا کرے گا۔
ਪਰਵਾਣਾ ਆਇਆ ਹੁਕਮਿ ਪਠਾਇਆ ਫੇਰਿ ਨ ਸਕੈ ਕੋਈ ॥ جب رب کے حکم سے بھیجی ہوئی (موت کی) دعوت آجاتی ہے اور کوئی بھی ذی روح اس سے ٹال نہیں سکتا۔
ਆਪੇ ਕਰਿ ਵੇਖੈ ਸਿਰਿ ਸਿਰਿ ਲੇਖੈ ਆਪੇ ਸੁਰਤਿ ਬੁਝਾਈ ॥ وہ خود ہی انسانوں کو پیدا کر کے دیکھتا رہتا ہے یعنی ان کی نگہبانی کرتا رہتا ہے اور خود ہی انسانوں کے کئے ہوئے اعمال کے مطابق ان کی تقدیر لکھتا ہے، اس نے خود ہی انسانوں کو اپنے بارے میں علم عطا کیا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਾਹਿਬੁ ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਜੀਵਾ ਸਚੀ ਨਾਈ ॥੧॥ اے نانک! وہ مالک رب ناقابل رسائی اور پوشیدہ ہے اور میں اس کے صادق نام کی تعریف و توصیف کرکے ہی زندہ ہوں۔ 1۔
ਤੁਮ ਸਰਿ ਅਵਰੁ ਨ ਕੋਇ ਆਇਆ ਜਾਇਸੀ ਜੀਉ ॥ اے رب! تیرے جیسا دوسرا کوئی بھی نہیں ہے، جو بھی کائنات میں پیدا ہوکر آیا ہے، وہ یہاں سے چلا جائے گا۔
ਹੁਕਮੀ ਹੋਇ ਨਿਬੇੜੁ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਇਸੀ ਜੀਉ ॥ تیرے حکم سے ہی انسانوں کے اعمال کا فیصلہ ہوتا ہے اور تو ہی ان کا شبہ دور کرتا ہے۔
ਗੁਰੁ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਏ ਅਕਥੁ ਕਹਾਏ ਸਚ ਮਹਿ ਸਾਚੁ ਸਮਾਣਾ ॥ اے بھائی! گرو اپنے خادم کا شبہ دور کردیتا ہے اور اس سے ناقابل بیان رب کی حمد و ثنا کرواتا ہے۔ پھر وہ سچا انسان سچائی میں ہی سما جاتا ہے۔
ਆਪਿ ਉਪਾਏ ਆਪਿ ਸਮਾਏ ਹੁਕਮੀ ਹੁਕਮੁ ਪਛਾਣਾ ॥ واہے گرو خود ہی انسانوں کو پیدا کرتا ہے اور خود ہی انہیں دوبارہ اپنے میں ضم کرلیتا ہے۔ میں نے حکم کرنے والے رب کا حکم ہے پہچان لیا ہے۔
ਸਚੀ ਵਡਿਆਈ ਗੁਰ ਤੇ ਪਾਈ ਤੂ ਮਨਿ ਅੰਤਿ ਸਖਾਈ ॥ اے مالک رب جس نے گرو سے تیرے نام کی سچی شان حاصل کرلی ہے، تو اس کے دل میں بس جاتا ہے اور آخری وقت میں بھی اس کا رفیق رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਾਹਿਬੁ ਅਵਰੁ ਨ ਦੂਜਾ ਨਾਮਿ ਤੇਰੈ ਵਡਿਆਈ ॥੨॥ نانک کا بیان ہے کہ اے رب! تیرے علاوہ دوسرا کوئی بھی مالک نہیں ہے اور انسان کو تیرے سچے نام کے ذریعے ہی تیرے دربار میں عزت ملتی ہے۔ 2۔
ਤੂ ਸਚਾ ਸਿਰਜਣਹਾਰੁ ਅਲਖ ਸਿਰੰਦਿਆ ਜੀਉ ॥ اے رب! ایک تو ہی سچا خالق و مالک ہے اور تو نے ہی تمام انسانوں کو پیدا کیا ہے۔
ਏਕੁ ਸਾਹਿਬੁ ਦੁਇ ਰਾਹ ਵਾਦ ਵਧੰਦਿਆ ਜੀਉ ॥ ایک رب ہی سب کا مالک ہے؛ لیکن اس سے ملاقات کے عملی اور علمی ان دو مقبول راہوں نے انسانوں کے درمیان جھگڑوں کو بڑھا دیا ہے۔
ਦੁਇ ਰਾਹ ਚਲਾਏ ਹੁਕਮਿ ਸਬਾਏ ਜਨਮਿ ਮੁਆ ਸੰਸਾਰਾ ॥ رب نے اپنے حکم میں مصروف انسانوں کو ان دو راہوں پر چلا دیا ہے۔ اس کے حکم سے ہی یہ کائنات پیدا ہوتی اور فوت ہوتی رہتی ہے۔
ਨਾਮ ਬਿਨਾ ਨਾਹੀ ਕੋ ਬੇਲੀ ਬਿਖੁ ਲਾਦੀ ਸਿਰਿ ਭਾਰਾ ॥ انسان نے فضول ہی مایا نما زہر کا بوجھ اٹھا لیا ہے؛ لیکن رب کے نام کے بغیر کوئی بھی اس کا رفیق نہیں بنتا۔
ਹੁਕਮੀ ਆਇਆ ਹੁਕਮੁ ਨ ਬੂਝੈ ਹੁਕਮਿ ਸਵਾਰਣਹਾਰਾ ॥ انسان تو رب کے حکم سے ہی کائنات میں آیا ہے؛ لیکن وہ اس کے حکم کو نہیں سمجھتا۔ رب خود ہی اپنے حکم میں انسان کو حسین بنانے والا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਾਹਿਬੁ ਸਬਦਿ ਸਿਞਾਪੈ ਸਾਚਾ ਸਿਰਜਣਹਾਰਾ ॥੩॥ اے نانک! مالک رب کی پہچان تو کلام کے ذریعے ہی ہوتی ہے اور وہی سچا خالق ہے۔
ਭਗਤ ਸੋਹਹਿ ਦਰਵਾਰਿ ਸਬਦਿ ਸੁਹਾਇਆ ਜੀਉ ॥ ان کے دربار میں بیٹھے ہوئے رب کے پرستار بہت حسین لگتے ہیں اور ان کی زندگی کلام سے ہی خوبصورت ہوئی ہے۔
ਬੋਲਹਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਬਾਣਿ ਰਸਨ ਰਸਾਇਆ ਜੀਉ ॥ وہ اپنی زبان سے امرت کلام بولتے ہیں اور انہوں نے اپنی زبان کو امرت رس پلایا ہوا ہے۔
ਰਸਨ ਰਸਾਏ ਨਾਮਿ ਤਿਸਾਏ ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਵਿਕਾਣੇ ॥ وہ امرت رس کے ہی پیاسے ہوتے ہیں اور اپنی زبان کو امرت رس سے ہی پلاتے رہتے ہیں، وہ تو گرو کے کلام پر ہی قربان ہوتے ہیں۔
ਪਾਰਸਿ ਪਰਸਿਐ ਪਾਰਸੁ ਹੋਏ ਜਾ ਤੇਰੈ ਮਨਿ ਭਾਣੇ ॥ اے رب! جب وہ تیرے دل کو پسند آجاتے ہیں، تو وہ پارس نما گرو کو چھو کر خود بھی پارس (نما گرو) بن جاتے ہیں۔
ਅਮਰਾ ਪਦੁ ਪਾਇਆ ਆਪੁ ਗਵਾਇਆ ਵਿਰਲਾ ਗਿਆਨ ਵੀਚਾਰੀ ॥ وہ اپنا غرور مٹاکر لافانی مقام حاصل کرلیتا ہے۔ کوئی نادر شخص ہی اس علم پر غور کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਭਗਤ ਸੋਹਨਿ ਦਰਿ ਸਾਚੈ ਸਾਚੇ ਕੇ ਵਾਪਾਰੀ ॥੪॥ اے نانک! پرستار در حق پر ہی زیب دیتے ہیں اور سچے نام کے ہی سوداگر ہیں۔ 4۔
ਭੂਖ ਪਿਆਸੋ ਆਥਿ ਕਿਉ ਦਰਿ ਜਾਇਸਾ ਜੀਉ ॥ اے بھائی! میں تو مایا کا بھوکا اور پیاسا ہوں، پھر میں کیسے رب کے دربار میں جاسکتا ہوں؟
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html