Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 683

Page 683

ਮਹਾ ਕਲੋਲ ਬੁਝਹਿ ਮਾਇਆ ਕੇ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਮੇਰੇ ਦੀਨ ਦਇਆਲ ॥ اے میرے غریب پرور رب! مجھ پر اپنا فضل فرما؛ تاکہ میرے دل سے مایا کی عظیم لذت اور عجائبات کے حصول کی خواہش مٹ جائے۔
ਅਪਣਾ ਨਾਮੁ ਦੇਹਿ ਜਪਿ ਜੀਵਾ ਪੂਰਨ ਹੋਇ ਦਾਸ ਕੀ ਘਾਲ ॥੧॥ مجھے اپنا نام عطا کیجئے، جس کا ذکر کرکے میں زندہ رہوں اور تیرے غلام کی پرستش کامیاب ہوجائے۔ 1۔
ਸਰਬ ਮਨੋਰਥ ਰਾਜ ਸੂਖ ਰਸ ਸਦ ਖੁਸੀਆ ਕੀਰਤਨੁ ਜਪਿ ਨਾਮ ॥ ہری کا جہری ذکر کرنے اور نام کا ذکر کرنے سے ہمیشہ ہی سرور کی کیفیت بنی رہتی ہے ہر خواہش پوری ہو جاتی ہے اور بادشاہی کی ہر فرحت و سرور حاصل ہوجاتی ہے۔
ਜਿਸ ਕੈ ਕਰਮਿ ਲਿਖਿਆ ਧੁਰਿ ਕਰਤੈ ਨਾਨਕ ਜਨ ਕੇ ਪੂਰਨ ਕਾਮ ॥੨॥੨੦॥੫੧॥ خالق رب نے جس کے نصیب میں شروع سے ہی ایسی تقدیر لکھی ہوتی ہے، اس شخص کے سب کام پورے ہوتے ہیں۔ 2۔ 20۔ 51۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਃ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਜਨ ਕੀ ਕੀਨੀ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮਿ ਸਾਰ ॥ پربرہما نے اپنے بندے کی نگہبانی کی ہے۔
ਨਿੰਦਕ ਟਿਕਨੁ ਨ ਪਾਵਨਿ ਮੂਲੇ ਊਡਿ ਗਏ ਬੇਕਾਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اب معترضین غلام کے سامنے بالکل بھی کھڑے نہیں ہوسکتے اور یوں ہی بادلوں کی طرح اڑگئے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਹ ਜਹ ਦੇਖਉ ਤਹ ਤਹ ਸੁਆਮੀ ਕੋਇ ਨ ਪਹੁਚਨਹਾਰ ॥ میں جہاں کہیں بھی دیکھتا ہوں، وہاں میرا مالک رب موجود ہے اور کوئی بھی اس کی ہمسری نہیں کرسکتا۔
ਜੋ ਜੋ ਕਰੈ ਅਵਗਿਆ ਜਨ ਕੀ ਹੋਇ ਗਇਆ ਤਤ ਛਾਰ ॥੧॥ جو بھی غلام کی نافرمانی کرتا ہے، وہ فوراً ہی تباہ ہوجاتا ہے۔ 1۔
ਕਰਨਹਾਰੁ ਰਖਵਾਲਾ ਹੋਆ ਜਾ ਕਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਰਾਵਾਰ ॥ جس کی نہ کوئی انتہا ہے، نہ کوئی آس پاس ہے، وہ ہر شئی کا خالق رب خود نگہبان بن گیا ہے۔
ਨਾਨਕ ਦਾਸ ਰਖੇ ਪ੍ਰਭਿ ਅਪੁਨੈ ਨਿੰਦਕ ਕਾਢੇ ਮਾਰਿ ॥੨॥੨੧॥੫੨॥ اے نانک! رب نے اپنے غلام کو بچالیا ہے اور معترضین کو مار کر جماعت سے باہر نکال دیا ہے۔ 2۔ 21۔ 52۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੯ ਪੜਤਾਲ دھناسری محلہ 5 گھرو 9 پڑتال
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਹਰਿ ਚਰਨ ਸਰਨ ਗੋਬਿੰਦ ਦੁਖ ਭੰਜਨਾ ਦਾਸ ਅਪੁਨੇ ਕਉ ਨਾਮੁ ਦੇਵਹੁ ॥ اے تکلیف مٹانے والے گووند! اے ہری! میں تیرے قدموں کی پناہ چاہتا ہوں، اپنے غلام کو اپنا انمول نام عطا کر۔
ਦ੍ਰਿਸਟਿ ਪ੍ਰਭ ਧਾਰਹੁ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰਿ ਤਾਰਹੁ ਭੁਜਾ ਗਹਿ ਕੂਪ ਤੇ ਕਾਢਿ ਲੇਵਹੁ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رب! مجھ پر نظر کرم فرما، مجھے دنیوی سمندر سے پار کرادے اور میرا بازو پکڑ کر جہالت کے کنویں سے نکال دے۔ وقفہ۔
ਕਾਮ ਕ੍ਰੋਧ ਕਰਿ ਅੰਧ ਮਾਇਆ ਕੇ ਬੰਧ ਅਨਿਕ ਦੋਖਾ ਤਨਿ ਛਾਦਿ ਪੂਰੇ ॥ میں ہوس اور غصے کے سبب اندھا ہو کر مایا کہ بندھنوں میں پھنسا ہوا ہوں اور میرا جسم گناہوں کے بڑے بوجھ سے دبا ہوا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਬਿਨਾ ਆਨ ਨ ਰਾਖਨਹਾਰਾ ਨਾਮੁ ਸਿਮਰਾਵਹੁ ਸਰਨਿ ਸੂਰੇ ॥੧॥ رب کے علاوہ دوسرا کوئی بھی بندھنوں سے آزاد کرانے والا نہیں ہے۔ اے بہادر رب! میں تیری پناہ میں آیا ہوں؛ اس لیے مجھے اپنے ذکر نام کی توفیق عطا فرما۔ 1۔
ਪਤਿਤ ਉਧਾਰਣਾ ਜੀਅ ਜੰਤ ਤਾਰਣਾ ਬੇਦ ਉਚਾਰ ਨਹੀ ਅੰਤੁ ਪਾਇਓ ॥ اے رب! تو گنہ گاروں کو بخشش عطا کرنے والا اور انسانوں کو نجات عطا کرنے والا ہے۔ ویدوں کا مطالعہ کرنے والا پنڈت بھی تیری شان کی انتہا نہیں پاسکا۔
ਗੁਣਹ ਸੁਖ ਸਾਗਰਾ ਬ੍ਰਹਮ ਰਤਨਾਗਰਾ ਭਗਤਿ ਵਛਲੁ ਨਾਨਕ ਗਾਇਓ ॥੨॥੧॥੫੩॥ اے برہمن! تو خوبیوں اور خوشیوں کا سمندر ہے اور تو ہی جواہر کی کان ہے۔ نانک نے تو معتقدین پر عنایت کرنے والے رب کی ہی حمد و ثنا کی ہے۔ 2۔ 1۔ 53۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਹਲਤਿ ਸੁਖੁ ਪਲਤਿ ਸੁਖੁ ਨਿਤ ਸੁਖੁ ਸਿਮਰਨੋ ਨਾਮੁ ਗੋਬਿੰਦ ਕਾ ਸਦਾ ਲੀਜੈ ॥ ہمیشہ گووند کے نام کا ذکر کرنا چاہیے، نام کے ذکر سے دنیا و آخرت میں ہمیشہ ہی خوشی حاصل ہوتی ہے۔
ਮਿਟਹਿ ਕਮਾਣੇ ਪਾਪ ਚਿਰਾਣੇ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਮਿਲਿ ਮੁਆ ਜੀਜੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ سادھو کی صحبت میں شامل ہونے سے روحانی طور پر مردہ شخص بھی زندہ ہوجاتا ہے یعنی متکبر سے گرومکھ بن جاتا ہے اور اس کے پچھلے گناہ بھی مٹ جاتے ہیں۔ وقفہ۔
ਰਾਜ ਜੋਬਨ ਬਿਸਰੰਤ ਹਰਿ ਮਾਇਆ ਮਹਾ ਦੁਖੁ ਏਹੁ ਮਹਾਂਤ ਕਹੈ ॥ بادشاہی اور جوانی میں انسان کو رب بھول جاتا ہے، عظیم ہستی یہی بات کہتے ہیں کہ دولت کی ہوس ایک عظیم تکلیف کا ذریعہ ہے۔
ਆਸ ਪਿਆਸ ਰਮਣ ਹਰਿ ਕੀਰਤਨ ਏਹੁ ਪਦਾਰਥੁ ਭਾਗਵੰਤੁ ਲਹੈ ॥੧॥ انسان کو رب کے جہری ذکر کی خواہش اور پیاس لگی رہنی چاہیے؛ لیکن یہ قیمتی شئی کسی خوش نصیب کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ 1۔
ਸਰਣਿ ਸਮਰਥ ਅਕਥ ਅਗੋਚਰਾ ਪਤਿਤ ਉਧਾਰਣ ਨਾਮੁ ਤੇਰਾ ॥ اے پوشیدہ اور ناقابل بیان رب! تو اپنے پرستاروں کو پناہ دینے پر قادر ہے، تیرا نام گنہ گاروں کو نجات عطا کرنے والا ہے۔
ਅੰਤਰਜਾਮੀ ਨਾਨਕ ਕੇ ਸੁਆਮੀ ਸਰਬਤ ਪੂਰਨ ਠਾਕੁਰੁ ਮੇਰਾ ॥੨॥੨॥੫੪॥ اے نانک کے مالک رب! تو باطن سے باخبر ہے۔ میرا آقا ہمہ گیر ہے۔ 2۔ 2۔ 54۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੧੨ دھناسری محلہ 5 گھرو 12۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے سچے گرو کے کرم سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਬੰਦਨਾ ਹਰਿ ਬੰਦਨਾ ਗੁਣ ਗਾਵਹੁ ਗੋਪਾਲ ਰਾਇ ॥ ਰਹਾਉ ॥ ہمیشہ رب کی عبادت کرو، کائنات کے پالنہار رب کی تعریف و توصیف کرو۔ وقفہ۔
ਵਡੈ ਭਾਗਿ ਭੇਟੇ ਗੁਰਦੇਵਾ ॥ بڑی خوش قسمتی سے ہی گرودیو سے ملاقات ہوتی ہے۔
ਕੋਟਿ ਪਰਾਧ ਮਿਟੇ ਹਰਿ ਸੇਵਾ ॥੧॥ رب کی پرستش کرنے سے کروڑوں ہی گناہ مٹ جاتے ہیں۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html