Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 680

Page 680

ਠਾਕੁਰੁ ਗਾਈਐ ਆਤਮ ਰੰਗਿ ॥ روح کی محبت کے ساتھ کائنات کے مالک رب کی تعریف و توصیف کرنی چاہیے۔
ਸਰਣੀ ਪਾਵਨ ਨਾਮ ਧਿਆਵਨ ਸਹਜਿ ਸਮਾਵਨ ਸੰਗਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ انسان اس کی پناہ لینے اور نام کا ذکر کرنے سے بآسانی ہی اس کے ساتھ سما جاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਨ ਕੇ ਚਰਨ ਵਸਹਿ ਮੇਰੈ ਹੀਅਰੈ ਸੰਗਿ ਪੁਨੀਤਾ ਦੇਹੀ ॥ رب کے پرستاروں کا قدم میرے دل میں رہتا ہے اور ان کی صحبت اختیار کرنے سے میرا جسم پاک ہوگیا ہے۔
ਜਨ ਕੀ ਧੂਰਿ ਦੇਹੁ ਕਿਰਪਾ ਨਿਧਿ ਨਾਨਕ ਕੈ ਸੁਖੁ ਏਹੀ ॥੨॥੪॥੩੫॥ اے مخزن فضل! نانک کے لیے تو یہی بڑی خوشی ہے کہ مجھے اپنے پرستاروں کی خاک قدم عطا فرما۔ 2۔ 4۔ 35۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਜਤਨ ਕਰੈ ਮਾਨੁਖ ਡਹਕਾਵੈ ਓਹੁ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ਜਾਨੈ ॥ حریص انسان بہت کوشش کرتا ہے اور دوسرے لوگوں سے بہت مکرو و فریب کرتا ہے؛ لیکن باطن سے باخبر سب کچھ جانتا ہے۔
ਪਾਪ ਕਰੇ ਕਰਿ ਮੂਕਰਿ ਪਾਵੈ ਭੇਖ ਕਰੈ ਨਿਰਬਾਨੈ ॥੧॥ انسان تارک الدنیا سادھو جیسا لباس اختیار کرتا ہے؛ لیکن پھر بھی بہت گناہ کرتا رہتا ہے؛ لیکن گناہ کرکے بھی انکار کرتا رہتا ہے۔ 1۔
ਜਾਨਤ ਦੂਰਿ ਤੁਮਹਿ ਪ੍ਰਭ ਨੇਰਿ ॥ اے رب! تو تمام انسانوں کے قریب ہی رہتا ہے؛ لیکن وہ تجھے کہیں دور ہی سمجھتے ہیں۔
ਉਤ ਤਾਕੈ ਉਤ ਤੇ ਉਤ ਪੇਖੈ ਆਵੈ ਲੋਭੀ ਫੇਰਿ ॥ ਰਹਾਉ ॥ حریص انسان ادھر ادھر جھانکتا اور دیکھتا ہے اور مال و دولت کے چکر میں ہی پھنسا رہتا ہے۔ وقفہ۔
ਜਬ ਲਗੁ ਤੁਟੈ ਨਾਹੀ ਮਨ ਭਰਮਾ ਤਬ ਲਗੁ ਮੁਕਤੁ ਨ ਕੋਈ ॥ جب تک انسان کے دل کا شبہ ختم نہیں ہوتا، اس وقت تک کوئی بھی مایا کے بندھنوں سے آزاد نہیں ہوتا۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਦਇਆਲ ਸੁਆਮੀ ਸੰਤੁ ਭਗਤੁ ਜਨੁ ਸੋਈ ॥੨॥੫॥੩੬॥ اے نانک! جس پر کائنات کا مالک رب مہربان ہوجاتا ہے، درحقیقت وہی سنت اور وہی پرستار ہے۔ 2۔ 5۔ 36۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਨਾਮੁ ਗੁਰਿ ਦੀਓ ਹੈ ਅਪੁਨੈ ਜਾ ਕੈ ਮਸਤਕਿ ਕਰਮਾ ॥ جس کی اچھی تقدیر لکھی ہے، گرو نے اپنے اس خادم کو نام ہی عطا کیا ہے۔
ਨਾਮੁ ਦ੍ਰਿੜਾਵੈ ਨਾਮੁ ਜਪਾਵੈ ਤਾ ਕਾ ਜੁਗ ਮਹਿ ਧਰਮਾ ॥੧॥ اس دور میں گرو کا یہی مذہب ہے کہ وہ اپنے خادمین کو نام کا ذکر کرواتا ہے اور نام کو ان کے دل میں جماتا ہے۔ 1۔
ਜਨ ਕਉ ਨਾਮੁ ਵਡਾਈ ਸੋਭ ॥ رب کے غلام کے لیے نام ہی اس کی بڑائی ہے اور شان ہے۔
ਨਾਮੋ ਗਤਿ ਨਾਮੋ ਪਤਿ ਜਨ ਕੀ ਮਾਨੈ ਜੋ ਜੋ ਹੋਗ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رب کا نام ہی اس کی نجات ہے اور نام ہی اس کی عزت و مرتبت ہے، جو کچھ بھی رضائے رب کے مطابق ہوتا ہے، وہ اسے اچھا ہی سمجھتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਨਾਮ ਧਨੁ ਜਿਸੁ ਜਨ ਕੈ ਪਾਲੈ ਸੋਈ ਪੂਰਾ ਸਾਹਾ ॥ جس شخص کے پاس نام کی دولت ہے، وہی کامل سوداگر ہے۔
ਨਾਮੁ ਬਿਉਹਾਰਾ ਨਾਨਕ ਆਧਾਰਾ ਨਾਮੁ ਪਰਾਪਤਿ ਲਾਹਾ ॥੨॥੬॥੩੭॥ اے نانک! رب کا نام ہی اس شخص کا کاروبار ہے، نام کا ہی اس کا سہارا ہے اور وہ نام کا فائدہ ہی حاصل کرتا ہے۔ 2۔ 6۔ 37۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਨੇਤ੍ਰ ਪੁਨੀਤ ਭਏ ਦਰਸ ਪੇਖੇ ਮਾਥੈ ਪਰਉ ਰਵਾਲ ॥ میری آنکھیں رب کا دیدار کرکے پاک ہوگئی ہے۔ میری پیشانی پر اس کے قدموں کی خاک ہی پڑی رہے۔
ਰਸਿ ਰਸਿ ਗੁਣ ਗਾਵਉ ਠਾਕੁਰ ਕੇ ਮੋਰੈ ਹਿਰਦੈ ਬਸਹੁ ਗੋਪਾਲ ॥੧॥ اے گوپال! میرے دل میں بس جا، میں تو ذائقہ لے کر مالک جی کی ہی تعریف و توصیف کرتا رہتا ہوں۔ 1۔
ਤੁਮ ਤਉ ਰਾਖਨਹਾਰ ਦਇਆਲ ॥ اے مہربان رب! تو سب کا محافظ ہے۔
ਸੁੰਦਰ ਸੁਘਰ ਬੇਅੰਤ ਪਿਤਾ ਪ੍ਰਭ ਹੋਹੁ ਪ੍ਰਭੂ ਕਿਰਪਾਲ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے مالک رب! تو بڑا حسین، چالاک اور بے پناہ ہے۔ مجھ پر بھی فضل فرما۔ 1۔ وقفہ۔
ਮਹਾ ਅਨੰਦ ਮੰਗਲ ਰੂਪ ਤੁਮਰੇ ਬਚਨ ਅਨੂਪ ਰਸਾਲ ॥ اے عظیم خوشی و مسرت کا مجسمہ! تیرا کلام بہت انوکھا اور امرت کا گھر ہے۔
ਹਿਰਦੈ ਚਰਣ ਸਬਦੁ ਸਤਿਗੁਰ ਕੋ ਨਾਨਕ ਬਾਂਧਿਓ ਪਾਲ ॥੨॥੭॥੩੮॥ اے نانک! میرے دل میں رب کے کمل قدم بس گئے ہیں اور میں نے گرو کا کلام اپنے دامن میں باندھ لیا ہے۔ 2۔ 7۔ 38۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਅਪਨੀ ਉਕਤਿ ਖਲਾਵੈ ਭੋਜਨ ਅਪਨੀ ਉਕਤਿ ਖੇਲਾਵੈ ॥ واہے گرو اپنی ترکیب سے ہی ہمیں کھانا کھلاتا اور زندگی کا کھیل کھیلتا ہے۔
ਸਰਬ ਸੂਖ ਭੋਗ ਰਸ ਦੇਵੈ ਮਨ ਹੀ ਨਾਲਿ ਸਮਾਵੈ ॥੧॥ وہ ہمیں تمام خوشیاں اور ذائقے دار کھانا عطا کرتا ہے اور ہمارے دل میں ہی رہتا ہے۔ 1۔
ਹਮਰੇ ਪਿਤਾ ਗੋਪਾਲ ਦਇਆਲ ॥ مخزن فضل رب ہمارا مالک ہے۔
ਜਿਉ ਰਾਖੈ ਮਹਤਾਰੀ ਬਾਰਿਕ ਕਉ ਤੈਸੇ ਹੀ ਪ੍ਰਭ ਪਾਲ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جیسے ماں اپنے بچے کی نگہبانی کرتی ہے، اسی طرح رب ہماری پرورش کرتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਮੀਤ ਸਾਜਨ ਸਰਬ ਗੁਣ ਨਾਇਕ ਸਦਾ ਸਲਾਮਤਿ ਦੇਵਾ ॥ اے گرو دیو رب! تو سچا ساتھی اور دوست ہے، تو ہی خوبیوں کا مالک ہے اور تیری ذات ابدی ہے۔
ਈਤ ਊਤ ਜਤ ਕਤ ਤਤ ਤੁਮ ਹੀ ਮਿਲੈ ਨਾਨਕ ਸੰਤ ਸੇਵਾ ॥੨॥੮॥੩੯॥ تو دنیا و آخرت ہر جگہ موجود ہے۔ اے نانک! رب تو سنتوں کی بے لوث خدمت کرنے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ 2۔ 8۔ 36۔
ਧਨਾਸਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دھناسری محلہ 5۔
ਸੰਤ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਦਇਆਲ ਦਮੋਦਰ ਕਾਮ ਕ੍ਰੋਧ ਬਿਖੁ ਜਾਰੇ ॥ رحیم و کریم سنت حضرات اپنے دل سے شہوت اور غصے کے زہر کو جلادیتے ہیں۔
ਰਾਜੁ ਮਾਲੁ ਜੋਬਨੁ ਤਨੁ ਜੀਅਰਾ ਇਨ ਊਪਰਿ ਲੈ ਬਾਰੇ ॥੧॥ میں نے ان پر اپنی سلطنت، دولت، جوانی، جسم اور جان سب کچھ قربان کردیا ہے۔ 1۔
ਮਨਿ ਤਨਿ ਰਾਮ ਨਾਮ ਹਿਤਕਾਰੇ ॥. وہ اپنے جسم و جان میں رام کے نام سے ہی پیار کرتے ہیں۔
ਸੂਖ ਸਹਜ ਆਨੰਦ ਮੰਗਲ ਸਹਿਤ ਭਵ ਨਿਧਿ ਪਾਰਿ ਉਤਾਰੇ ॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ خود پر سکون اور فرحت و مسرت سے رہتے ہیں، دوسروں کو بھی دنیوی سمندر سے پار کروا دیتے ہیں۔ وقفہ۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/