Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 657

Page 657

ਨਾਦਿ ਸਮਾਇਲੋ ਰੇ ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟਿਲੇ ਦੇਵਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ صادق گرو سے ملاقات ہونے پر قلبی آواز میں سما گیا ہوں۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਹ ਝਿਲਿ ਮਿਲਿ ਕਾਰੁ ਦਿਸੰਤਾ ॥ جہاں چکاچوند چمکتی روشنی نظر آتی ہے،
ਤਹ ਅਨਹਦ ਸਬਦ ਬਜੰਤਾ ॥ وہاں قلبی آواز گونجتی رہتی ہے۔
ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਸਮਾਨੀ ॥ میرا نور اعلیٰ نور میں ضم ہوگیا ہے۔
ਮੈ ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਜਾਨੀ ॥੨॥ میں نے گرو کے فضل سے اس حقیقت کو سمجھ لیا ہے۔ 2۔
ਰਤਨ ਕਮਲ ਕੋਠਰੀ ॥ دل کا کمل کی کوٹھری میں خوبیوں کا جوہر موجود ہے اور
ਚਮਕਾਰ ਬੀਜੁਲ ਤਹੀ ॥ وہ وہاں آسمانی بجلی کے مانند چکمتے ہیں۔
ਨੇਰੈ ਨਾਹੀ ਦੂਰਿ ॥ وہ رب کہیں دور نہیں؛ بلکہ پاس ہی ہے۔
ਨਿਜ ਆਤਮੈ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰਿ ॥੩॥ وہ تو میری روح میں بھی داخل ہو رہا ہے۔ 3۔
ਜਹ ਅਨਹਤ ਸੂਰ ਉਜ੍ਯ੍ਯਾਰਾ ॥ جہاں لافانی سورج کی روشنی ہے،
ਤਹ ਦੀਪਕ ਜਲੈ ਛੰਛਾਰਾ ॥ وہاں جلتا ہوا سورج اور چاند کی روشنی غیر معمولی دکھائی دیتی ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਜਾਨਿਆ ॥ گرو کی بے پناہ فضل سے میں نے یہ سمجھ لیا ہے اور
ਜਨੁ ਨਾਮਾ ਸਹਜ ਸਮਾਨਿਆ ॥੪॥੧॥ غلام نام دیو بآسانی ہی رب میں سما گیا ہے۔ 4۔ 1۔
ਘਰੁ ੪ ਸੋਰਠਿ ॥ گھرو 4 سورٹھی۔
ਪਾੜ ਪੜੋਸਣਿ ਪੂਛਿ ਲੇ ਨਾਮਾ ਕਾ ਪਹਿ ਛਾਨਿ ਛਵਾਈ ਹੋ ॥ قریبی پڑوسن پوچھتی ہے کہ اے نام دیو! ’’تم نے اپنی یہ جھونپڑی کس سے بنوائی ہے؟‘‘
ਤੋ ਪਹਿ ਦੁਗਣੀ ਮਜੂਰੀ ਦੈਹਉ ਮੋ ਕਉ ਬੇਢੀ ਦੇਹੁ ਬਤਾਈ ਹੋ ॥੧॥ تم مجھے اس بڑھئی کے بارے میں بتادو، میں اسے تم سے دوگنی اجرت دوں گی۔ 1۔
ਰੀ ਬਾਈ ਬੇਢੀ ਦੇਨੁ ਨ ਜਾਈ ॥ اے بہن! تجھے اس بڑھئی کے بارے میں بتایا یا اس کا پتہ نہیں دیا جاسکتا۔
ਦੇਖੁ ਬੇਢੀ ਰਹਿਓ ਸਮਾਈ ॥ دیکھو! میرا بڑھئی تو سب میں سما رہا ہے۔
ਹਮਾਰੈ ਬੇਢੀ ਪ੍ਰਾਨ ਅਧਾਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ بڑھئی ہماری روح کی بنیاد ہے۔ 1 وقفہ۔
ਬੇਢੀ ਪ੍ਰੀਤਿ ਮਜੂਰੀ ਮਾਂਗੈ ਜਉ ਕੋਊ ਛਾਨਿ ਛਵਾਵੈ ਹੋ ॥ اگر کوئی اس سے جھونپڑی بنوانا چاہے، تو بڑھئی محبت کی ہی مزدوری مانگتا ہے۔
ਲੋਗ ਕੁਟੰਬ ਸਭਹੁ ਤੇ ਤੋਰੈ ਤਉ ਆਪਨ ਬੇਢੀ ਆਵੈ ਹੋ ॥੨॥ جب انسان لوگوں اور اہل خانہ سے رشتہ توڑ لیتا ہے، تو بڑھئی ہی دل میں آجاتا ہے۔ 2۔
ਐਸੋ ਬੇਢੀ ਬਰਨਿ ਨ ਸਾਕਉ ਸਭ ਅੰਤਰ ਸਭ ਠਾਂਈ ਹੋ ॥ میں ایسے بڑھئی کے بارے میں بیان نہیں کرسکتا؛ کیوں کہ وہ تو سب کے اندر واقع اور ہمہ گیر ہے۔
ਗੂੰਗੈ ਮਹਾ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਰਸੁ ਚਾਖਿਆ ਪੂਛੇ ਕਹਨੁ ਨ ਜਾਈ ਹੋ ॥੩॥ جیسے کوئی گونگا اعلیٰ امرت رس چکتا ہے؛ لیکن اگر اس سے پوچھا جائے، تو وہ اسے بیان نہیں کر سکتا۔ 3۔
ਬੇਢੀ ਕੇ ਗੁਣ ਸੁਨਿ ਰੀ ਬਾਈ ਜਲਧਿ ਬਾਂਧਿ ਧ੍ਰੂ ਥਾਪਿਓ ਹੋ ॥ اے بہن! تو اس بڑھئی کی شان سن: اس نے ہی سمندر پر پل بنایا تھا اور اسی نے پرستار دھرو کو اعلیٰ مقام پر فائز کیا تھا۔
ਨਾਮੇ ਕੇ ਸੁਆਮੀ ਸੀਅ ਬਹੋਰੀ ਲੰਕ ਭਭੀਖਣ ਆਪਿਓ ਹੋ ॥੪॥੨॥ نام دیو کے مالک رام نے ہی فتح لنکا کے بعد سیتا جی کو لے آکر آئے تھے اور لنکا کی حکمرانی وبھیشن کے حوالہ کردیا تھا۔ 4۔ 2۔
ਸੋਰਠਿ ਘਰੁ ੩ ॥ سورٹھی گھرو 3۔
ਅਣਮੜਿਆ ਮੰਦਲੁ ਬਾਜੈ ॥ چمڑی کے بغیر مڑھا ہوا ڈھولک بجتا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਾਵਣ ਘਨਹਰੁ ਗਾਜੈ ॥ ساون کے بغیر ہی بادل گرجتا ہے۔
ਬਾਦਲ ਬਿਨੁ ਬਰਖਾ ਹੋਈ ॥ بادل کے بغیر ہی بارش ہوتی ہے،
ਜਉ ਤਤੁ ਬਿਚਾਰੈ ਕੋਈ ॥੧॥ اگر کوئی اعلی سچائی کی فکر کرتا ہے، تب ہی اس طرح ظاہر ہوتا ہے۔ 1۔
ਮੋ ਕਉ ਮਿਲਿਓ ਰਾਮੁ ਸਨੇਹੀ ॥ مجھے میرا محبوب رام مل گیا ہے،
ਜਿਹ ਮਿਲਿਐ ਦੇਹ ਸੁਦੇਹੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس کے ملنے سے میرا یہ جسم پاکیزہ ہوگیا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਮਿਲਿ ਪਾਰਸ ਕੰਚਨੁ ਹੋਇਆ ॥ پارس نما گرو سے مل کر میں سونا یعنی پاکیزہ ہوگیا ہوں۔
ਮੁਖ ਮਨਸਾ ਰਤਨੁ ਪਰੋਇਆ ॥ اپنی زبان اور دل میں اس رب کے نام کے جواہرات کو پرویا ہوا ہے۔
ਨਿਜ ਭਾਉ ਭਇਆ ਭ੍ਰਮੁ ਭਾਗਾ ॥ میں اس رب کو اپنا سمجھ کر پیار کرتا ہوں اور میرا شبہ دور ہوگیا ہے۔
ਗੁਰ ਪੂਛੇ ਮਨੁ ਪਤੀਆਗਾ ॥੨॥ میرا قلب گرو سے تعلیم حاصل کر کے مطمئن ہوگیا ہے۔ 2۔
ਜਲ ਭੀਤਰਿ ਕੁੰਭ ਸਮਾਨਿਆ ॥ جیسے پانی گھڑے کے اندر ہی سمایا ہوا ہے،
ਸਭ ਰਾਮੁ ਏਕੁ ਕਰਿ ਜਾਨਿਆ ॥ اسی طرح میں اس بات سے واقف ہوں کہ ایک رام ہی سب انسانوں میں سمایا ہوا ہے۔
ਗੁਰ ਚੇਲੇ ਹੈ ਮਨੁ ਮਾਨਿਆ ॥ شاگرد کا دل گرو پر ہی بھروسہ کرتا ہے۔
ਜਨ ਨਾਮੈ ਤਤੁ ਪਛਾਨਿਆ ॥੩॥੩॥ خادم نام دیو نے اس حقیقت کا ادراک کرلیا ہے۔ 3۔ 3۔
ਰਾਗੁ ਸੋਰਠਿ ਬਾਣੀ ਭਗਤ ਰਵਿਦਾਸ ਜੀ ਕੀ راگو سورٹھی وانی بھگت رویداس جی کی
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس سے سچے گرو کے کرم سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਜਬ ਹਮ ਹੋਤੇ ਤਬ ਤੂ ਨਾਹੀ ਅਬ ਤੂਹੀ ਮੈ ਨਾਹੀ ॥ اے رب! جب مجھ میں عزت نفس تھی، اس وقت تو مجھ میں نہیں تھا، اب جب تو میرے اندر ہے، تو میری عزت نفس ختم ہوگئی ہے۔
ਅਨਲ ਅਗਮ ਜੈਸੇ ਲਹਰਿ ਮਇ ਓਦਧਿ ਜਲ ਕੇਵਲ ਜਲ ਮਾਂਹੀ ॥੧॥ جیسے آگ کی لامحدود چنگاریاں ہوتی ہیں؛ لیکن وہ آگ ہی کی شکلیں ہوتی ہیں۔ ہوا سے بڑے سمندر میں بڑی لہریں اٹھتی ہیں؛ لیکن وہ لہریں سمندر کے پانی میں صرف پانی ہی ہوتی ہیں، اسی طرح یہ کائنات رب سے پیدا ہونے کے سبب اس کی شکل ہے۔ 1۔
ਮਾਧਵੇ ਕਿਆ ਕਹੀਐ ਭ੍ਰਮੁ ਐਸਾ ॥ اے مادھو! ہم انسانوں کا تو شک ہی ایسا ہے، ہم اس بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں؟
ਜੈਸਾ ਮਾਨੀਐ ਹੋਇ ਨ ਤੈਸਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جیسے ہم کسی شئی کو مانتے ہیں، وہ ویسی نہیں ہوتی۔ 1۔ وقفہ۔
ਨਰਪਤਿ ਏਕੁ ਸਿੰਘਾਸਨਿ ਸੋਇਆ ਸੁਪਨੇ ਭਇਆ ਭਿਖਾਰੀ ॥ جیسے ایک بادشاہ اپنے تخت پر نیند میں مگن ہوتا ہے اور وہ خواب میں بھکاری بن جاتا ہے۔
ਅਛਤ ਰਾਜ ਬਿਛੁਰਤ ਦੁਖੁ ਪਾਇਆ ਸੋ ਗਤਿ ਭਈ ਹਮਾਰੀ ॥੨॥ اس کی بادشاہی اچھی ہے؛ لیکن وہ اس سے جدا ہو کر بہت غم زدہ ہوتا ہے، ہماری حالت بھی ایسی ہی ہوگئی ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html