Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 644

Page 644

ਧੰਧਾ ਕਰਤਿਆ ਨਿਹਫਲੁ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ਸੁਖਦਾਤਾ ਮਨਿ ਨ ਵਸਾਇਆ ॥ انسان دنیوی کام میں مصروف ہوکر اپنی زندگی فضول ہی گنوا دیتا ہے اور خوشی عطا کرنے والے رب کو اپنے دل میں نہیں بساتا۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਤਿਨਾ ਕਉ ਮਿਲਿਆ ਜਿਨ ਕਉ ਧੁਰਿ ਲਿਖਿ ਪਾਇਆ ॥੧॥ اے نانک! انہیں ہی رب کا نام ملتا ہے، جن کی تقدیر میں پیدائش سے قبل اس طرح لکھا ہوتا ہے۔ 1۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਘਰ ਹੀ ਮਹਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਭਰਪੂਰੁ ਹੈ ਮਨਮੁਖਾ ਸਾਦੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥ دل نما گھر میں ہی امرت بھرپور ہے؛ لیکن نفس پرست اس کے لطف سے ناواقف ہے۔
ਜਿਉ ਕਸਤੂਰੀ ਮਿਰਗੁ ਨ ਜਾਣੈ ਭ੍ਰਮਦਾ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਇਆ ॥ جس طرح ہرن ناف میں مشک ہونے کے باوجود اسے نہیں جانتا اور شبہ میں پڑکر بھٹکتا ہی رہتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਤਜਿ ਬਿਖੁ ਸੰਗ੍ਰਹੈ ਕਰਤੈ ਆਪਿ ਖੁਆਇਆ ॥ نفس پرست انسان نام امرت کو چھوڑ کر دولت کی ہوس نما زہر کو ہی جمع اور خود کو تباہ کرتا رہتا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਵਿਰਲੇ ਸੋਝੀ ਪਈ ਤਿਨਾ ਅੰਦਰਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਦਿਖਾਇਆ ॥ کسی نایاب گرومکھ کو ہی علم حاصل ہوا ہے اور اس نے اپنے باطن میں ہی برہما کا دیدار کیا ہے۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਸੀਤਲੁ ਹੋਇਆ ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਸਾਦੁ ਆਇਆ ॥ پھر اس کا جسم اور دل پرسکون ہوگیا ہے اور اس کی زبان کو ہری کے نام کا ذائقہ مل گیا ہے۔
ਸਬਦੇ ਹੀ ਨਾਉ ਊਪਜੈ ਸਬਦੇ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਇਆ ॥ گرو کے لفظ سے ہی دل میں نام پیدا ہوتا ہے اور اور لفظ گرو نے ہمیں سچائی سے ہم آہنگ کروایا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਸਭੁ ਜਗੁ ਬਉਰਾਨਾ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥ کلام کے بغیر یہ پوری کائنات مجنوں ہے اور اس نے اپنی پیدائش یوں ہی گنوادی ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਏਕੋ ਸਬਦੁ ਹੈ ਨਾਨਕ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਇਆ ॥੨॥ اے نانک! ایک لفظ ہی امرت ہے، جس کا حصول گرو کے ذریعے سے ہوتا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਸੋ ਹਰਿ ਪੁਰਖੁ ਅਗੰਮੁ ਹੈ ਕਹੁ ਕਿਤੁ ਬਿਧਿ ਪਾਈਐ ॥ وہ اعلیٰ رب ناقابل رسائی ہے، بتاؤ، اسے کس طریقے سے پایا جاسکتا ہے۔
ਤਿਸੁ ਰੂਪੁ ਨ ਰੇਖ ਅਦ੍ਰਿਸਟੁ ਕਹੁ ਜਨ ਕਿਉ ਧਿਆਈਐ ॥ نہ اس کی کوئی شکل ہے، نہ ہی کوئی علامت ہے اور وہ غیر مرئی ہے۔
ਨਿਰੰਕਾਰੁ ਨਿਰੰਜਨੁ ਹਰਿ ਅਗਮੁ ਕਿਆ ਕਹਿ ਗੁਣ ਗਾਈਐ ॥ اے معتقدین! بتاؤ، اس کا کیسے دھیان کیا جائے؟ وہ رب شکل و صورت سے پاک، مادی اشیاء سے ماوراء اور نا قابل رسائی ہے۔
ਜਿਸੁ ਆਪਿ ਬੁਝਾਏ ਆਪਿ ਸੁ ਹਰਿ ਮਾਰਗਿ ਪਾਈਐ ॥ پھر کیا کہ کر اس کی حمد و ثنا کریں؟ وہ جسے ہدایت عطا کرتا ہے، وہی شخص اس کی راہ پر چل دیتا ہے۔
ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਵੇਖਾਲਿਆ ਗੁਰ ਸੇਵਾ ਪਾਈਐ ॥੪॥ کامل گرو نے ہمیں رب کا دیدار کروا دیا ہے اور گرو کی خدمت کرنے سے ہی اس کا حصول ہوتا ہے۔ 4۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ شلوک محلہ 3۔
ਜਿਉ ਤਨੁ ਕੋਲੂ ਪੀੜੀਐ ਰਤੁ ਨ ਭੋਰੀ ਡੇਹਿ ॥ خواہ تلوں کے مانند میرے جسم کو کولھو میں پیسا جائے اور اس میں سے ذرہ برابر بھی خون نہ رہنے دیا جائے
ਜੀਉ ਵੰਞੈ ਚਉ ਖੰਨੀਐ ਸਚੇ ਸੰਦੜੈ ਨੇਹਿ ॥ خواہ میرے چار ٹکڑے کردیے جائیں؛ لیکن صادق رب سے میری جو محبت ہے
ਨਾਨਕ ਮੇਲੁ ਨ ਚੁਕਈ ਰਾਤੀ ਅਤੈ ਡੇਹ ॥੧॥ اے نانک! رب سے رات دن کبھی بھی یہ ملاقات ختم نہیں ہوگی۔ 1۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਸਜਣੁ ਮੈਡਾ ਰੰਗੁਲਾ ਰੰਗੁ ਲਾਏ ਮਨੁ ਲੇਇ ॥ میرا شریف رب بڑا رنگیلا ہے۔
ਜਿਉ ਮਾਜੀਠੈ ਕਪੜੇ ਰੰਗੇ ਭੀ ਪਾਹੇਹਿ ॥ وہ اپنی محبت عطا کر کے دل کو اس طرح موہ لیتا ہے، جیسے مجیٹھ کے ساتھ کپڑے رنگ دیے جاتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਰੰਗੁ ਨ ਉਤਰੈ ਬਿਆ ਨ ਲਗੈ ਕੇਹ ॥੨॥ اے نانک! یہ رنگ پھر کبھی نہیں اترتا اور کوئی دوسرا رنگ دل کو پسند نہیں آتا۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਹਰਿ ਆਪਿ ਵਰਤੈ ਆਪਿ ਹਰਿ ਆਪਿ ਬੁਲਾਇਦਾ ॥ رب خود ہی تمام انسانوں میں موجود ہے اور وہ خود ہی انسان کو بلواتا ہے۔
ਹਰਿ ਆਪੇ ਸ੍ਰਿਸਟਿ ਸਵਾਰਿ ਸਿਰਿ ਧੰਧੈ ਲਾਇਦਾ ॥ وہ خود ہی کائنات کی تخلیق کرکے انسانوں کو کاموں میں لگاتا ہے۔
ਇਕਨਾ ਭਗਤੀ ਲਾਇ ਇਕਿ ਆਪਿ ਖੁਆਇਦਾ ॥ وہ کسی کو اپنی عبادت میں لگا دیتا ہے اور کسی کو خود ہی غلط راہ فراہم کردیتا ہے۔
ਇਕਨਾ ਮਾਰਗਿ ਪਾਇ ਇਕਿ ਉਝੜਿ ਪਾਇਦਾ ॥ وہ کسی کو راہ راست عطا کرتا ہے اور کسی کو ویرانے میں ڈھکیل دیتا ہے۔
ਜਨੁ ਨਾਨਕੁ ਨਾਮੁ ਧਿਆਏ ਗੁਰਮੁਖਿ ਗੁਣ ਗਾਇਦਾ ॥੫॥ نانک تو رب کے نام کا دھیان کرتا اور گرو کی صحبت میں اسی کی حمد و ثنا کرتا ہے۔ 5۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ شلوک محلہ 3۔
ਸਤਿਗੁਰ ਕੀ ਸੇਵਾ ਸਫਲੁ ਹੈ ਜੇ ਕੋ ਕਰੇ ਚਿਤੁ ਲਾਇ ॥ صادق گرو کی خدمت اسی وقت ثمر آور ہے، جب کوئی اسے دل لگاکر کرتا ہے۔
ਮਨਿ ਚਿੰਦਿਆ ਫਲੁ ਪਾਵਣਾ ਹਉਮੈ ਵਿਚਹੁ ਜਾਇ ॥ اس طرح مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے اور باطن سے غرور کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ਬੰਧਨ ਤੋੜੈ ਮੁਕਤਿ ਹੋਇ ਸਚੇ ਰਹੈ ਸਮਾਇ ॥ ایسے لوگ اپنے بندھنوں کو توڑ کر نجات حاصل کرلیتے ہیں اور سچائی میں سمائے رہتے ہیں۔
ਇਸੁ ਜਗ ਮਹਿ ਨਾਮੁ ਅਲਭੁ ਹੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਵਸੈ ਮਨਿ ਆਇ ॥ اس کائنات میں رب کا نام بہت مشکل الحصول ہے اور گرومکھ بن کر ہی یہ دل میں آکر آباد ہوتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜੋ ਗੁਰੁ ਸੇਵਹਿ ਆਪਣਾ ਹਉ ਤਿਨ ਬਲਿਹਾਰੈ ਜਾਉ ॥੧॥ اے نانک! جو اپنے گرو کی خدمت کرتا ہے، میں اس پر قربان جاتا ہوں۔
ਮਃ ੩ ॥ محلہ 3۔
ਮਨਮੁਖ ਮੰਨੁ ਅਜਿਤੁ ਹੈ ਦੂਜੈ ਲਗੈ ਜਾਇ ॥ نفس پرست انسان کا دل قابو سے باہر ہے؛ کیوں کہ وہ دوہرے پن میں ہی مبتلا رہتا ہے۔
ਤਿਸ ਨੋ ਸੁਖੁ ਸੁਪਨੈ ਨਹੀ ਦੁਖੇ ਦੁਖਿ ਵਿਹਾਇ ॥ اسے خواب میں بھی خوشی حاصل نہیں ہوتی اور وہ اپنی زندگی انتہائی تکلیف میں گزاردیتا ہے۔
ਘਰਿ ਘਰਿ ਪੜਿ ਪੜਿ ਪੰਡਿਤ ਥਕੇ ਸਿਧ ਸਮਾਧਿ ਲਗਾਇ ॥ پنڈت گھر گھر جاکر مذہبی صحیفے پڑھ کر اور سنجیدہ لوگ مراقبے کی اعلیٰ حالت میں تھک گئے ہیں۔
ਇਹੁ ਮਨੁ ਵਸਿ ਨ ਆਵਈ ਥਕੇ ਕਰਮ ਕਮਾਇ ॥ لوگ بہت سے کام کر کے تھک چکے ہیں؛ لیکن ان کا یہ دل قابو میں نہیں آتا۔
ਭੇਖਧਾਰੀ ਭੇਖ ਕਰਿ ਥਕੇ ਅਠਿਸਠਿ ਤੀਰਥ ਨਾਇ ॥ بہت سے بھیس بدل کر، بہت سے سادھو اڑسٹھ زیارت گاہوں پر غسل کرکے بھی تھک چکے ہیں۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/