Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-62

Page 62

ਸਰਬੇ ਥਾਈ ਏਕੁ ਤੂੰ ਜਿਉ ਭਾਵੈ ਤਿਉ ਰਾਖੁ ॥ اے دنیا کے رب! تم ہمہ گیر ہو، دنیا کے ذرے ذرے میں تم موجود ہو ۔ جس طرح تجهے اچھا لگتا ہے اسى طرح میری حفاظت کرو ۔
ਗੁਰਮਤਿ ਸਾਚਾ ਮਨਿ ਵਸੈ ਨਾਮੁ ਭਲੋ ਪਤਿ ਸਾਖੁ ॥ گرو کی تعلیمات کے مطابق، سچا نام انسان کے دل میں بود وباش اختيار كرتا ہے۔ نام کی رفاقت میں اس کی بہت عزت ہوتی ہے۔
ਹਉਮੈ ਰੋਗੁ ਗਵਾਈਐ ਸਬਦਿ ਸਚੈ ਸਚੁ ਭਾਖੁ ॥੮॥ كبر کی بیماری کو دور کر کے وہ رب کے سچے نام کی عبادت کرتا ہے۔8
ਆਕਾਸੀ ਪਾਤਾਲਿ ਤੂੰ ਤ੍ਰਿਭਵਣਿ ਰਹਿਆ ਸਮਾਇ ॥ اے رب! تم آسمان اور پاتال، تینوں جہانوں میں سمائے ہو۔
ਆਪੇ ਭਗਤੀ ਭਾਉ ਤੂੰ ਆਪੇ ਮਿਲਹਿ ਮਿਲਾਇ ॥ تم ہی انسانوں کو عقیدت میں لگاتے ہو اور خود ہی تم اپنے ساتھ میں ملاتے ہو۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਨ ਵੀਸਰੈ ਜਿਉ ਭਾਵੈ ਤਿਵੈ ਰਜਾਇ ॥੯॥੧੩॥ اے نانک! میں رب کے نام كو كبهى بهى فراموش نہ كروں۔ اے دنيا کے رب! جيسے تجھے اچھا لگتا ہے، ویسے ہی تیری مرضی کام کرتی ہے، اپنی مرضی کے مطابق میری حفاظت کرو۔6 -13
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ شری راگوں محلہ 1۔
ਰਾਮ ਨਾਮਿ ਮਨੁ ਬੇਧਿਆ ਅਵਰੁ ਕਿ ਕਰੀ ਵੀਚਾਰੁ ॥ رام نام سے میرا دماغ جڑ گیا ہے۔ اس لیے کسی اور کے خیال کی ضرورت نہیں رہ گئی؟
ਸਬਦ ਸੁਰਤਿ ਸੁਖੁ ਊਪਜੈ ਪ੍ਰਭ ਰਾਤਉ ਸੁਖ ਸਾਰੁ ॥ نام کے ساتھ دهيان لگانے سے ذہن میں لطف پیدا ہوتا ہے۔ اب میں رب کی محبت میں رنگ گيا ہوں، یہی سكون کی بنیاد ہے۔
ਜਿਉ ਭਾਵੈ ਤਿਉ ਰਾਖੁ ਤੂੰ ਮੈ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਅਧਾਰੁ ॥੧॥ اے رب ! جیسے تجھے اچها لگتا ہے ، ویسے ہى مجھے رکھو، تمہارا ہری نام میرى بنياد ہے۔ 1
ਮਨ ਰੇ ਸਾਚੀ ਖਸਮ ਰਜਾਇ ॥ اے میرے من! مالک شوہر کی مرضی مكمل سچ ہے،
ਜਿਨਿ ਤਨੁ ਮਨੁ ਸਾਜਿ ਸੀਗਾਰਿਆ ਤਿਸੁ ਸੇਤੀ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تم اُس کی محبت میں مگن رہو، جس نے تیرےجسم و دماغ كى تخليق كر كے سنوارے ہیں ۔ 1 وقفہ
ਤਨੁ ਬੈਸੰਤਰਿ ਹੋਮੀਐ ਇਕ ਰਤੀ ਤੋਲਿ ਕਟਾਇ ॥ اگر میں اپنے جسم کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں كاٹ کر آگ میں جلا دوں،
ਤਨੁ ਮਨੁ ਸਮਧਾ ਜੇ ਕਰੀ ਅਨਦਿਨੁ ਅਗਨਿ ਜਲਾਇ ॥ اگر میں اپنے جسم اور دماغ کو ایندھن بنالوں اور دن رات ان كو آگ میں جلايا كروں
ਹਰਿ ਨਾਮੈ ਤੁਲਿ ਨ ਪੁਜਈ ਜੇ ਲਖ ਕੋਟੀ ਕਰਮ ਕਮਾਇ ॥੨॥ اور اگر میں لاکھوں کروڑوں مذہبی قربانیاں کروں تو بھی یہ سارے اعمال ہری نام کے برابر نہیں پہنچتے۔ 2
ਅਰਧ ਸਰੀਰੁ ਕਟਾਈਐ ਸਿਰਿ ਕਰਵਤੁ ਧਰਾਇ ॥ اگر میرے سر پر آرا رکھ كر میرے جسم كو آدهے آدهے دو ٹکڑوں میں کٹوا ديا جائے۔
ਤਨੁ ਹੈਮੰਚਲਿ ਗਾਲੀਐ ਭੀ ਮਨ ਤੇ ਰੋਗੁ ਨ ਜਾਇ ॥ یا ہمالیہ کی برف میں جا کر چھوڑ دياجا جائے تو بھی دماغ کی بیماریاں دور نہیں ہوتیں۔
ਹਰਿ ਨਾਮੈ ਤੁਲਿ ਨ ਪੁਜਈ ਸਭ ਡਿਠੀ ਠੋਕਿ ਵਜਾਇ ॥੩॥ يہ رب کے نام کے برابر نہیں پہنچتے۔ یہ سب کچھ میں نے جانچ اور پرکھ كر دیکھ ليا ہے۔ 3
ਕੰਚਨ ਕੇ ਕੋਟ ਦਤੁ ਕਰੀ ਬਹੁ ਹੈਵਰ ਗੈਵਰ ਦਾਨੁ ॥ اگر میں سونے کےقلعے عطیہ کروں اور بہت سارے عمدہ نسل کے ہاتھی اور گھوڑے عطیہ کروں
ਭੂਮਿ ਦਾਨੁ ਗਊਆ ਘਣੀ ਭੀ ਅੰਤਰਿ ਗਰਬੁ ਗੁਮਾਨੁ ॥ اور اگر میں زمین اور بڑی تعداد میں گائیں بھی عطیہ کروں، تو بھی میرے ذہن كے اندر کبر اور غرور موجود رہے گا۔
ਰਾਮ ਨਾਮਿ ਮਨੁ ਬੇਧਿਆ ਗੁਰਿ ਦੀਆ ਸਚੁ ਦਾਨੁ ॥੪॥ رام نام نے میرے دماغ کو سمیٹ لیا ہے اور گرو کی مہربانی اور بصيرت نے مجھے سچا لیں دین کیا ہے، اس رام نام میں ہی میرا ذہن مگن ہو گیا ہے۔4
ਮਨਹਠ ਬੁਧੀ ਕੇਤੀਆ ਕੇਤੇ ਬੇਦ ਬੀਚਾਰ ॥ انسان اپنے دماغ کے ضد سے کتنے ہی اعمال اپنی عقل کے مطابق کرتاہے اور ویدوں میں بتائے ہوئے دوسرے کتنے ہی رسومات کرتا ہے۔
ਕੇਤੇ ਬੰਧਨ ਜੀਅ ਕੇ ਗੁਰਮੁਖਿ ਮੋਖ ਦੁਆਰ ॥ اس کی روح کو کتنے ہی گرہیں لگی ہوئی ہیں۔ راہ نجات گرو کے ذریعے ہی ملتا ہے۔
ਸਚਹੁ ਓਰੈ ਸਭੁ ਕੋ ਉਪਰਿ ਸਚੁ ਆਚਾਰੁ ॥੫॥ تمام مذہبی اعمال رب کے نام سے کمتر ہیں۔ سچا اخلاق بہترین ہے۔ 5
ਸਭੁ ਕੋ ਊਚਾ ਆਖੀਐ ਨੀਚੁ ਨ ਦੀਸੈ ਕੋਇ ॥ تمام مخلوقات کو اعلی سمجھنا چاہیے اور مخلوقات کو اپنے سے کمتر مت سمجھو۔
ਇਕਨੈ ਭਾਂਡੇ ਸਾਜਿਐ ਇਕੁ ਚਾਨਣੁ ਤਿਹੁ ਲੋਇ ॥ کیوں کہ تمام جسم نما برتن ایک رب كى تخلیق ہے۔ تینوں جہاں کے جاندار میں ایک ہی رب کا نور روشن ہو رہا ہے۔
ਕਰਮਿ ਮਿਲੈ ਸਚੁ ਪਾਈਐ ਧੁਰਿ ਬਖਸ ਨ ਮੇਟੈ ਕੋਇ ॥੬॥ رب کا سچا نام اس کے فضل سے ہی ملتا ہے۔ شروع سے لکھی ہوئی رب کی رحمت کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔6
ਸਾਧੁ ਮਿਲੈ ਸਾਧੂ ਜਨੈ ਸੰਤੋਖੁ ਵਸੈ ਗੁਰ ਭਾਇ ॥ جب ایک سادھو دوسرے سادھو سے ملتا ہے تو گرو کی محبت کے ذریعے وہ اطمینان حاصل کرلیتا ہے۔
ਅਕਥ ਕਥਾ ਵੀਚਾਰੀਐ ਜੇ ਸਤਿਗੁਰ ਮਾਹਿ ਸਮਾਇ ॥ اگر آدمی ستگرو میں مگن ہو جائے تو وہ ناقابل بیان رب کی بات کو سوچنے اور سمجھنے لگ جاتا ہے۔
ਪੀ ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਸੰਤੋਖਿਆ ਦਰਗਹਿ ਪੈਧਾ ਜਾਇ ॥੭॥ ابدى رس پینے سے وه مطمئن ہو جاتا ہے اور عزت و وقار کا لباده پہن کر رب كے بارگاہ میں جاتا ہے۔ 7
ਘਟਿ ਘਟਿ ਵਾਜੈ ਕਿੰਗੁਰੀ ਅਨਦਿਨੁ ਸਬਦਿ ਸੁਭਾਇ ॥ شب و روز اس کے دل میں لامحدود لفظ نما بانگ بج رہا ہے، جو رب کے نام سے محبت کرتے ہیں۔
ਵਿਰਲੇ ਕਉ ਸੋਝੀ ਪਈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਮਨੁ ਸਮਝਾਇ ॥ کوئی نایاب ہی شخص ہے جو گرو کی مہربانی سے اپنی روح کو صحیح راستے میں لگا کر علم حاصل کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਨ ਵੀਸਰੈ ਛੂਟੈ ਸਬਦੁ ਕਮਾਇ ॥੮॥੧੪॥ اے نانک! مجھے رب کا نام کبھی بھی فراموش نہ ہو ! موت و حیات کے چکر سے نام کی عبادت کر کے ہی آزاد ہو سکتا ہے۔ 8۔ 14
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ شرى راگو محلہ 1۔
ਚਿਤੇ ਦਿਸਹਿ ਧਉਲਹਰ ਬਗੇ ਬੰਕ ਦੁਆਰ ॥ انسان کو اپنے بنائے ہوئے محل دکھائی دیتے ہیں جن کے سفید اور خوبصورت دروازے ہیں۔
ਕਰਿ ਮਨ ਖੁਸੀ ਉਸਾਰਿਆ ਦੂਜੈ ਹੇਤਿ ਪਿਆਰਿ ॥ اس نے انہیں دماغ میں بڑی دلچسپی سے ممتا كى محبت میں بنایا ہے۔
ਅੰਦਰੁ ਖਾਲੀ ਪ੍ਰੇਮ ਬਿਨੁ ਢਹਿ ਢੇਰੀ ਤਨੁ ਛਾਰੁ ॥੧॥ البتہ اس کا دل رب کی محبت کے بنا خالی ہے۔ اس کے یہ خوبصورت محل برباد ہو جائیں گے اور اس کا جسم بھی راکھ کا ڈھیر ہو جائے گا۔1
ਭਾਈ ਰੇ ਤਨੁ ਧਨੁ ਸਾਥਿ ਨ ਹੋਇ ॥ اے بھائی ! موت کے وقت جسم اور دولت تیرے ساتھ نہیں جائیں گے ۔
ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਧਨੁ ਨਿਰਮਲੋ ਗੁਰੁ ਦਾਤਿ ਕਰੇ ਪ੍ਰਭੁ ਸੋਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رام کا نام ہی خالص دولت ہے۔ رب کے جيسا گرو ہی نام کا تحفہ جاندار کو دیتے ہیں ۔ 1۔ وقفہ
ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਧਨੁ ਨਿਰਮਲੋ ਜੇ ਦੇਵੈ ਦੇਵਣਹਾਰੁ ॥ رام نام جیسی خالص دولت انسان کو اسی وقت ملتی ہے ، جب دینے والا گرو خود ہی عطیہ کرے۔
ਆਗੈ ਪੂਛ ਨ ਹੋਵਈ ਜਿਸੁ ਬੇਲੀ ਗੁਰੁ ਕਰਤਾਰੁ ॥ خالق کائنات نما گرو جس کا دوست بن جائے، اس کی آگے آخرت میں پوچھ تاچھ نہیں ہوتی۔
ਆਪਿ ਛਡਾਏ ਛੁਟੀਐ ਆਪੇ ਬਖਸਣਹਾਰੁ ॥੨॥ اگر رب انسان کو خود آزاد کرے، تو وہ آزادى حاصل كرليتا ہے، کیونکہ وہ خود ہى معاف کرنے والا ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/