Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 613

Page 613

ਜਿਹ ਜਨ ਓਟ ਗਹੀ ਪ੍ਰਭ ਤੇਰੀ ਸੇ ਸੁਖੀਏ ਪ੍ਰਭ ਸਰਣੇ ॥ اے رب! جن معتقدین نے تیرا سہارا لیا ہے، وہ تیری پناہ میں مسرور ہیں۔
ਜਿਹ ਨਰ ਬਿਸਰਿਆ ਪੁਰਖੁ ਬਿਧਾਤਾ ਤੇ ਦੁਖੀਆ ਮਹਿ ਗਨਣੇ ॥੨॥ جن لوگوں کو اعلیٰ ترین ہستی خالق بھول گیا ہے، وہ مصیبت زدہ لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ 2۔
ਜਿਹ ਗੁਰ ਮਾਨਿ ਪ੍ਰਭੂ ਲਿਵ ਲਾਈ ਤਿਹ ਮਹਾ ਅਨੰਦ ਰਸੁ ਕਰਿਆ ॥ جنہوں نے گرو پر یقین کرکے رب میں دل لگایا ہے، انہیں بڑی خوشی کے رس کا تجربہ ہوا ہے۔
ਜਿਹ ਪ੍ਰਭੂ ਬਿਸਾਰਿ ਗੁਰ ਤੇ ਬੇਮੁਖਾਈ ਤੇ ਨਰਕ ਘੋਰ ਮਹਿ ਪਰਿਆ ॥੩॥ جو رب کو بھلاکر گرو سے علاحدہ ہوجاتا ہے، وہ خطرناک دوزخ میں جاتا ہے۔ 3۔
ਜਿਤੁ ਕੋ ਲਾਇਆ ਤਿਤ ਹੀ ਲਾਗਾ ਤੈਸੋ ਹੀ ਵਰਤਾਰਾ ॥ رب جس انسان کو جیسے لگاتا ہے، وہ اسی طرح لگ جاتا ہے اور اسی طرح اس کا طرز عمل ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਹ ਪਕਰੀ ਸੰਤਨ ਕੀ ਰਿਦੈ ਭਏ ਮਗਨ ਚਰਨਾਰਾ ॥੪॥੪॥੧੫॥ نانک نے تو سنتوں کی پناہ گاہ حاصل کی ہے اور اس کا دل رب کے قدموں میں مگن ہوگیا ہے۔ 4۔ 4۔ 15۔
ਸੋਰਠਿ ਮਹਲਾ ੫ ॥ سورٹھی محلہ 5۔
ਰਾਜਨ ਮਹਿ ਰਾਜਾ ਉਰਝਾਇਓ ਮਾਨਨ ਮਹਿ ਅਭਿਮਾਨੀ ॥ جیسے بادشاہ اپنی سلطنت کے کاموں میں پھنسا رہتا ہے،جس طرح متکبر انسان کبر میں ہی پھنسا رہتا ہے،
ਲੋਭਨ ਮਹਿ ਲੋਭੀ ਲੋਭਾਇਓ ਤਿਉ ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਰਚੇ ਗਿਆਨੀ ॥੧॥ جیسے حریص انسان حرص میں مبتلا رہتا ہے، اسی طرح صاحب علم انسان رب کے رنگ میں مگن رہتا ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਜਨ ਕਉ ਇਹੀ ਸੁਹਾਵੈ ॥ پرستار کو تو یہی اچھا لگتا ہے کہ
ਪੇਖਿ ਨਿਕਟਿ ਕਰਿ ਸੇਵਾ ਸਤਿਗੁਰ ਹਰਿ ਕੀਰਤਨਿ ਹੀ ਤ੍ਰਿਪਤਾਵੈ ॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ قریب ہی دیدار کرکے صادق گرو کی خدمت کرتا رہے اور وہ رب کا جہری ذکر کر کے ہی مطمئن ہوتا ہے۔ وقفہ۔
ਅਮਲਨ ਸਿਉ ਅਮਲੀ ਲਪਟਾਇਓ ਭੂਮਨ ਭੂਮਿ ਪਿਆਰੀ ॥ نشہ کرنے والا انسان نشہ اور چیزوں میں ہی مگر رہتا ہے اور زمیندار کو اپنی زمین کی نمو سے پیار ہے۔
ਖੀਰ ਸੰਗਿ ਬਾਰਿਕੁ ਹੈ ਲੀਨਾ ਪ੍ਰਭ ਸੰਤ ਐਸੇ ਹਿਤਕਾਰੀ ॥੨॥ جیسے چھوٹے بچوں کا دودھ سے لگاؤ ہے، ویسے ہی سنت حضرات رب سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔ 2۔
ਬਿਦਿਆ ਮਹਿ ਬਿਦੁਅੰਸੀ ਰਚਿਆ ਨੈਨ ਦੇਖਿ ਸੁਖੁ ਪਾਵਹਿ ॥ صاحب عالم علم کے مطالعے میں ہی مصروف رہتا ہے اور آنکھیں حسین شکل کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتی ہے۔
ਜੈਸੇ ਰਸਨਾ ਸਾਦਿ ਲੁਭਾਨੀ ਤਿਉ ਹਰਿ ਜਨ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵਹਿ ॥੩॥ جیسے زبان مختلف ذائقوں میں مگن رہتی ہے، اسی طرح پرستار رب کی حمد و ثنا میں لگا رہتا ہے۔ 3۔
ਜੈਸੀ ਭੂਖ ਤੈਸੀ ਕਾ ਪੂਰਕੁ ਸਗਲ ਘਟਾ ਕਾ ਸੁਆਮੀ ॥ وہ تمام دلوں کا مالک جیسے انسان کی بھوک اور خواہش ہے، اسی طرح وہ آرزو پوری کرنے والا ہے۔
ਨਾਨਕ ਪਿਆਸ ਲਗੀ ਦਰਸਨ ਕੀ ਪ੍ਰਭੁ ਮਿਲਿਆ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ॥੪॥੫॥੧੬॥ نانک کو تو رب کے دیدار کی بڑی آرزو تھی اور باطن سے باخبر رب اسے مل گیا ہے۔ 4۔ 5۔ 16۔
ਸੋਰਠਿ ਮਹਲਾ ੫ ॥ سورٹھی محلہ 5۔
ਹਮ ਮੈਲੇ ਤੁਮ ਊਜਲ ਕਰਤੇ ਹਮ ਨਿਰਗੁਨ ਤੂ ਦਾਤਾ ॥ اے پاک کرنے والے! ہم گناہوں کی غلاظت سے گندے ہیں اور تو ہی ہمیں پاک کرتا ہے۔ ہم خوبیوں سے خالی ہیں اور تو ہمارا عطا کرنے والا ہے۔
ਹਮ ਮੂਰਖ ਤੁਮ ਚਤੁਰ ਸਿਆਣੇ ਤੂ ਸਰਬ ਕਲਾ ਕਾ ਗਿਆਤਾ ॥੧॥ ہم احمق ہیں؛ لیکن تو ہوش مند اور چالاک ہے۔ تو ہی تمام مہارتوں کا عطا کرنے والا ہے۔ 1۔
ਮਾਧੋ ਹਮ ਐਸੇ ਤੂ ਐਸਾ ॥ اے رب! ہم حقیر انسان ہیں اور تو تمام مہارتوں پر کامل قدرت والا ہے۔
ਹਮ ਪਾਪੀ ਤੁਮ ਪਾਪ ਖੰਡਨ ਨੀਕੋ ਠਾਕੁਰ ਦੇਸਾ ॥ ਰਹਾਉ ॥ ہم بڑے گنہ گار ہیں اور تو گناہوں کا خاتمہ کرنے والا ہے۔ اے آقا جی! تیرا ٹھکانہ دلکش ہے۔ وقفہ۔
ਤੁਮ ਸਭ ਸਾਜੇ ਸਾਜਿ ਨਿਵਾਜੇ ਜੀਉ ਪਿੰਡੁ ਦੇ ਪ੍ਰਾਨਾ ॥ اے رب! تو ہی روح، جسم اور زندگی عطا فرماکر ہر شئی کی تخلیق کرکے نوازتا ہے۔
ਨਿਰਗੁਨੀਆਰੇ ਗੁਨੁ ਨਹੀ ਕੋਈ ਤੁਮ ਦਾਨੁ ਦੇਹੁ ਮਿਹਰਵਾਨਾ ॥੨॥ اے کریم رب! ہم خوبیوں سے خالی ہیں اور ہمارے اندر کوئی بھی خوبی موجود نہیں؛ اس لیے خوبیاں عطا فرما۔ 2۔
ਤੁਮ ਕਰਹੁ ਭਲਾ ਹਮ ਭਲੋ ਨ ਜਾਨਹ ਤੁਮ ਸਦਾ ਸਦਾ ਦਇਆਲਾ ॥ اے غریب پرور! ہم انسانوں کی تو ہی خیر خواہی کرتا ہے؛ لیکن ہم حقیر انسان تیری خیر خواہی کو نہیں سمجھتے، تو ہم پر ہمیشہ ہی رحم کرتا ہے۔
ਤੁਮ ਸੁਖਦਾਈ ਪੁਰਖ ਬਿਧਾਤੇ ਤੁਮ ਰਾਖਹੁ ਅਪੁਨੇ ਬਾਲਾ ॥੩॥ اے عظیم الشان خالق! تو ہمیں خوشی اور خوش حالی عطا کرنے والا ہے؛ اس لیے تو اپنے بچوں کی حفاظت کرنا۔ 3۔
ਤੁਮ ਨਿਧਾਨ ਅਟਲ ਸੁਲਿਤਾਨ ਜੀਅ ਜੰਤ ਸਭਿ ਜਾਚੈ ॥ اے رب! تو خوبیوں کا خزانہ ہے، ثابت قدم سلطان اور تمام ذی روح تیرے سامنے تجھ ہی سے (خیرات) طلب کرتے ہیں۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਹਮ ਇਹੈ ਹਵਾਲਾ ਰਾਖੁ ਸੰਤਨ ਕੈ ਪਾਛੈ ॥੪॥੬॥੧੭॥ نانک کی التجا ہے کہ اے رب! ہم انسانوں کا یہی حال ہے، اس لیے تو ہم پر بے پناہ فضل فرما، ہمیں سنتوں کی راہ پر چلا۔ 4۔ 6۔ 17۔
ਸੋਰਠਿ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ ॥ سورٹھی محلہ 5 گھرو 2۔
ਮਾਤ ਗਰਭ ਮਹਿ ਆਪਨ ਸਿਮਰਨੁ ਦੇ ਤਹ ਤੁਮ ਰਾਖਨਹਾਰੇ ॥ جیسے تو نے ماں کے رحم میں اپنے ذکر کا عطیہ دے کر میری حفاظت کی تھی؛
ਪਾਵਕ ਸਾਗਰ ਅਥਾਹ ਲਹਰਿ ਮਹਿ ਤਾਰਹੁ ਤਾਰਨਹਾਰੇ ॥੧॥ اسی طرح اے نجات عطا کرنے والے رب! مجھے اس کائنات نما آگ کے سمندر کی بے پناہ لہروں سے پار کرادے۔ 1۔
ਮਾਧੌ ਤੂ ਠਾਕੁਰੁ ਸਿਰਿ ਮੋਰਾ ॥ اے رب! تو ہی میرے سر پر میرا آقا ہے اور
ਈਹਾ ਊਹਾ ਤੁਹਾਰੋ ਧੋਰਾ ॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھے دنیا و آخرت اخرت میں تیری ہی پناہ ہے۔ وقفہ۔
ਕੀਤੇ ਕਉ ਮੇਰੈ ਸੰਮਾਨੈ ਕਰਣਹਾਰੁ ਤ੍ਰਿਣੁ ਜਾਨੈ ॥ واہے گرو کی تخلیق کردہ اشیاء کو حقیر انسان پہاڑوں کی طرح بڑا سمجھتا ہے؛ لیکن اس خالق کو محض تنکا ہی سمجھتا ہے۔
ਤੂ ਦਾਤਾ ਮਾਗਨ ਕਉ ਸਗਲੀ ਦਾਨੁ ਦੇਹਿ ਪ੍ਰਭ ਭਾਨੈ ॥੨॥ اے رب! تو عطا کرنے والا ہے اور سب تیرے در کے بھکاری ہیں؛ لیکن تو اپنی چاہت کے مطابق ہی عطا کرتا ہے۔ 2۔
ਖਿਨ ਮਹਿ ਅਵਰੁ ਖਿਨੈ ਮਹਿ ਅਵਰਾ ਅਚਰਜ ਚਲਤ ਤੁਮਾਰੇ ॥ اے رب! تیرا کھیل بہت نرالا ہے؛ کیوں کہ تو ایک لمحے میں کچھ ہوتا ہے اور ایک لمحے میں ہی کچھ اور۔
ਰੂੜੋ ਗੂੜੋ ਗਹਿਰ ਗੰਭੀਰੋ ਊਚੌ ਅਗਮ ਅਪਾਰੇ ॥੩॥ تو حسین، پراسرار، گہرا، اعلیٰ، ناقابل رسائی اور بے پناہ ہیں۔ 3۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
slot gacor demo slot slot gacor https://kopma.uns.ac.id/sik/demo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor slot gacor maxwin https://pasca-manajemen.feb.unri.ac.id/wp-content/aios-demo/ https://andong-butuh.purworejokab.go.id/resources/demo/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/assets/files/demo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
slot gacor demo slot slot gacor https://kopma.uns.ac.id/sik/demo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor slot gacor maxwin https://pasca-manajemen.feb.unri.ac.id/wp-content/aios-demo/ https://andong-butuh.purworejokab.go.id/resources/demo/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/assets/files/demo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/