Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 600

Page 600

ਮਨਮੁਖ ਮੁਗਧੁ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਨ ਚੇਤੈ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥ نفس پرست نادان انسان رب کے نام کا ذکر نہیں کرتا اور اپنی زندگی یوں ہی گنوا دیتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਭੇਟੇ ਤਾ ਨਾਉ ਪਾਏ ਹਉਮੈ ਮੋਹੁ ਚੁਕਾਇਆ ॥੩॥ لیکن اگر صادق گرو سے اس کی ملاقات ہوجائے، تو وہ نام حاصل کرلیتا ہے، جس سے اس کا غرور اور ہوس مٹ جاتا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਜਨ ਸਾਚੇ ਸਾਚੁ ਕਮਾਵਹਿ ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਵੀਚਾਰੀ ॥ ہری کا خادم سچا ہے، وہ سچائی پر عمل کرتا ہے اور گرو کے کلام پر غور و خوض کرتا ہے۔
ਆਪੇ ਮੇਲਿ ਲਏ ਪ੍ਰਭਿ ਸਾਚੈ ਸਾਚੁ ਰਖਿਆ ਉਰ ਧਾਰੀ ॥ صادق رب انہیں خود ہی اپنے ساتھ ملا لیتا ہے اور وہ سچائی کو اپنے دل سے لگا کر رکھتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਵਹੁ ਗਤਿ ਮਤਿ ਪਾਈ ਏਹਾ ਰਾਸਿ ਹਮਾਰੀ ॥੪॥੧॥ اے نانک! ہمیں نام کے ذریعے ہی مقام اور علم ملا ہے اور یہی ہمارا سرمایہ ہے۔ 4۔ 1۔
ਸੋਰਠਿ ਮਹਲਾ ੩ ॥ سورٹھی محلہ 3۔
ਭਗਤਿ ਖਜਾਨਾ ਭਗਤਨ ਕਉ ਦੀਆ ਨਾਉ ਹਰਿ ਧਨੁ ਸਚੁ ਸੋਇ ॥ رب نے اپنی پرستش کا خزانہ معتقدین کو عطا کیا ہے اور ہری کا نام ہی ان کی سچی دولت ہے۔
ਅਖੁਟੁ ਨਾਮ ਧਨੁ ਕਦੇ ਨਿਖੁਟੈ ਨਾਹੀ ਕਿਨੈ ਨ ਕੀਮਤਿ ਹੋਇ ॥ یہ لافانی نام کی دولت کبھی ختم نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
ਨਾਮ ਧਨਿ ਮੁਖ ਉਜਲੇ ਹੋਏ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਸਚੁ ਸੋਇ ॥੧॥ ہری کے نام کی دولت سے معتقدین کا چہرہ روشن ہوگیا ہے اور انہیں حقیقی صادق ہری مل گیا ہے۔ 1۔
ਮਨ ਮੇਰੇ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਹਰਿ ਪਾਇਆ ਜਾਇ ॥ اے میرے دل! گرو کے کلام کے ذریعے ہی شری ہری پایا جاتا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਜਗੁ ਭੁਲਦਾ ਫਿਰਦਾ ਦਰਗਹ ਮਿਲੈ ਸਜਾਇ ॥ ਰਹਾਉ ॥ یہ کائنات کلام کے بغیر شبہات میں پڑ کر بھٹکتی رہتی ہے اور ہری کے دربار میں سخت سزا پاتی ہے۔ وقفہ۔
ਇਸੁ ਦੇਹੀ ਅੰਦਰਿ ਪੰਚ ਚੋਰ ਵਸਹਿ ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਲੋਭੁ ਮੋਹੁ ਅਹੰਕਾਰਾ ॥ اس جسم کے اندر پانچ چور: شہوت، غصہ، حرص، ہوس اور غرور بسیرا کرتا ہے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਲੂਟਹਿ ਮਨਮੁਖ ਨਹੀ ਬੂਝਹਿ ਕੋਇ ਨ ਸੁਣੈ ਪੂਕਾਰਾ ॥ وہ نام نما امرت لوٹتا رہتا ہے؛ لیکن نفس پرست انسان اس حقیقت کو نہیں سمجھتا اور کوئی بھی ان کی فریاد نہیں سنتا۔
ਅੰਧਾ ਜਗਤੁ ਅੰਧੁ ਵਰਤਾਰਾ ਬਾਝੁ ਗੁਰੂ ਗੁਬਾਰਾ ॥੨॥ یہ کائنات اندھی یعنی علم سے پرے ہے اور اس کا رویہ بھی اندھا ہے اور گرو کے بغیر گھٹا ٹوپ تاریکی ہے۔ 2۔
ਹਉਮੈ ਮੇਰਾ ਕਰਿ ਕਰਿ ਵਿਗੁਤੇ ਕਿਹੁ ਚਲੈ ਨ ਚਲਦਿਆ ਨਾਲਿ ॥ انسان غرور میں میں۔میرا کرتا ہوا تکلیف میں مبتلا رہتا ہے؛ لیکن جب موت کا وقت آتا ہے، تو کچھ بھی ان کے ساتھ نہیں جاتا۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਹੋਵੈ ਸੁ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵੈ ਸਦਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ॥ جو شخص گرومکھ بن جاتا ہے، وہ نام کا ہی دھیان کرتا ہے اور ہمیشہ ہری کے نام کی ہی پرستش کرتا رہتا ہے۔
ਸਚੀ ਬਾਣੀ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਵੈ ਨਦਰੀ ਨਦਰਿ ਨਿਹਾਲਿ ॥੩॥ وہ سچے کلام کے ذریعے ہری کی حمد و ثنا کرتا ہے اور ہمدردی کے گھر واہے گرو کی نظر کرم سے شکر گذار ہوجاتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰ ਗਿਆਨੁ ਸਦਾ ਘਟਿ ਚਾਨਣੁ ਅਮਰੁ ਸਿਰਿ ਬਾਦਿਸਾਹਾ ॥ صادق گرو کا عطا کردہ علم ہمیشہ ہی اس کے قلب کو روشن کرتا ہے اور رب کا حکم بادشاہوں کے سر پر بھی ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਭਗਤਿ ਕਰਹਿ ਦਿਨੁ ਰਾਤੀ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਸਚੁ ਲਾਹਾ ॥ پرستار دن رات رب کی عبادت کرتے رہتے ہیں اور رام کا نام نما حقیقی فائدہ حاصل کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਰਾਮ ਨਾਮਿ ਨਿਸਤਾਰਾ ਸਬਦਿ ਰਤੇ ਹਰਿ ਪਾਹਾ ॥੪॥੨॥ اے نانک! انسان کو رام کے نام کی وجہ سے ہی نجات ملتی ہے اور کلام میں مگن ہونے سے ہری مل جاتا ہے۔ 4۔ 2۔
ਸੋਰਠਿ ਮਃ ੩ ॥ سورٹھی محلہ 3۔
ਦਾਸਨਿ ਦਾਸੁ ਹੋਵੈ ਤਾ ਹਰਿ ਪਾਏ ਵਿਚਹੁ ਆਪੁ ਗਵਾਈ ॥ اگر انسان غلاموں کا غلام بن جائے، تو اسے رب مل جاتا ہے اور وہ اپنے دل سے عزت نفس کو گنواہ دیتا ہے۔
ਭਗਤਾ ਕਾ ਕਾਰਜੁ ਹਰਿ ਅਨੰਦੁ ਹੈ ਅਨਦਿਨੁ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਈ ॥ معتقدین کا اصل کام تو خوشی نما شری ہری ہی ہے، اس لیے وہ دن رات ہری کی حمد و ثنا کرتا رہتا ہے۔
ਸਬਦਿ ਰਤੇ ਸਦਾ ਇਕ ਰੰਗੀ ਹਰਿ ਸਿਉ ਰਹੇ ਸਮਾਈ ॥੧॥ کلام میں محو ہو کر وہ ہمیشہ ایک ہی رنگ میں مگن رہتا ہے اور ہری میں سمایا رہتا ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਜੀਉ ਸਾਚੀ ਨਦਰਿ ਤੁਮਾਰੀ ॥ اے شری ہری! تیری نظر کرم برحق ہے۔
ਆਪਣਿਆ ਦਾਸਾ ਨੋ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰਿ ਪਿਆਰੇ ਰਾਖਹੁ ਪੈਜ ਹਮਾਰੀ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے محبوب! اپنے خادموں پر فضل فرما اور ہماری عزت بھی برقرار رکھ ۔ وقفہ۔
ਸਬਦਿ ਸਲਾਹੀ ਸਦਾ ਹਉ ਜੀਵਾ ਗੁਰਮਤੀ ਭਉ ਭਾਗਾ ॥ میں الفاظ کے ذریعے حمد و ثنا کرنے سے ہمیشہ باحیات رہتا ہوں اور گرو کی تعلیم کے ذریعے میرا خوف مٹ گیا ہے۔
ਮੇਰਾ ਪ੍ਰਭੁ ਸਾਚਾ ਅਤਿ ਸੁਆਲਿਉ ਗੁਰੁ ਸੇਵਿਆ ਚਿਤੁ ਲਾਗਾ ॥ میرا صادق رب نہایت ہی حسین ہے اور گرو کی خدمت کرنے سے میرا دل اس سے منسلک ہوگیا ہے۔
ਸਾਚਾ ਸਬਦੁ ਸਚੀ ਸਚੁ ਬਾਣੀ ਸੋ ਜਨੁ ਅਨਦਿਨੁ ਜਾਗਾ ॥੨॥ جو شخص سچے الفاظ اور نہایت ہی سچے کلام کا ادراک کرتا ہے، وہ دن رات باہوش رہتا ہے۔ 2۔
ਮਹਾ ਗੰਭੀਰੁ ਸਦਾ ਸੁਖਦਾਤਾ ਤਿਸ ਕਾ ਅੰਤੁ ਨ ਪਾਇਆ ॥ رب نہایت ہی پرعظمت اور ہمیشہ خوشیوں کا عطا کرنے والا ہے اور کوئی بھی انسان اس کی انتہا نہیں پاسکتا۔
ਪੂਰੇ ਗੁਰ ਕੀ ਸੇਵਾ ਕੀਨੀ ਅਚਿੰਤੁ ਹਰਿ ਮੰਨਿ ਵਸਾਇਆ ॥ جس نے کامل گرو کی خدمت کی ہے، اس نے فکر سے آزاد ہری کو اپنے دل میں بسالیا ہے۔
ਮਨੁ ਤਨੁ ਨਿਰਮਲੁ ਸਦਾ ਸੁਖੁ ਅੰਤਰਿ ਵਿਚਹੁ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਇਆ ॥੩॥ اس کا جسم و جان پاکیزہ ہوگیا ہے اور دل ہمیشہ خوش رہتا ہے اور دل سے شبہ بھی مٹ گیا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਕਾ ਮਾਰਗੁ ਸਦਾ ਪੰਥੁ ਵਿਖੜਾ ਕੋ ਪਾਏ ਗੁਰ ਵੀਚਾਰਾ ॥ واہے گرو (کے حصول) کی راہ ہمیشہ ہی ایک عجیب راہ ہے اور کوئی نایاب شخص ہی گرو کے فکر کے ذریعے غور و فکر کرتے ہوئے اسے حاصل کرتا ہے۔
ਹਰਿ ਕੈ ਰੰਗਿ ਰਾਤਾ ਸਬਦੇ ਮਾਤਾ ਹਉਮੈ ਤਜੇ ਵਿਕਾਰਾ ॥ گرو کے عشق رنگ میں رنگین اور کلام میں مست ہونے والا شخص اپنے غرور اور برائیوں کو مٹادیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਰਤਾ ਇਕ ਰੰਗੀ ਸਬਦਿ ਸਵਾਰਣਹਾਰਾ ॥੪॥੩॥ نانک تو رب کے نام رنگ میں رنگین ہو کر یک رنگ ہوگیا ہے اور لفظ برہما اسے سنوارنے والا ہے۔ 4۔ 3۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/