Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 583

Page 583

ਆਪੁ ਛੋਡਿ ਸੇਵਾ ਕਰੀ ਪਿਰੁ ਸਚੜਾ ਮਿਲੈ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥ میں اپنا غرور مٹا کر باعقیدت اس کی خدمت کرتی ہوں، اس طرح بآسانی ہی مجھے سچا مالک شوہر مل جائے گا۔
ਪਿਰੁ ਸਚਾ ਮਿਲੈ ਆਏ ਸਾਚੁ ਕਮਾਏ ਸਾਚਿ ਸਬਦਿ ਧਨ ਰਾਤੀ ॥ عورت ذات سچائی پر غور کرتی ہے اور سچے کلام میں مشغول رہتی ہے۔ اس طرح اسے حقیقی مالک شوہر مل جاتا ہے۔
ਕਦੇ ਨ ਰਾਂਡ ਸਦਾ ਸੋਹਾਗਣਿ ਅੰਤਰਿ ਸਹਜ ਸਮਾਧੀ ॥ وہ کبھی بیوہ نہیں ہوتی اور ہمیشہ صاحب خاوند رہتی ہے۔
ਪਿਰੁ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰੇ ਵੇਖੁ ਹਦੂਰੇ ਰੰਗੁ ਮਾਣੇ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥ مالک رب ہمہ گیر ہے، وہ اسے براہ راست دیکھ کر فطری طور پر اس کی محبت سے لطف اندوز ہوتی ہے۔
ਜਿਨੀ ਆਪਣਾ ਕੰਤੁ ਪਛਾਣਿਆ ਹਉ ਤਿਨ ਪੂਛਉ ਸੰਤਾ ਜਾਏ ॥੩॥ جنہوں نے اپنے مالک شوہر کو پہچان لیا ہے، میں ان سنت حضرات کے پاس جاکر اپنے مالک کے بارے میں پوچھتی ہوں۔ 3۔
ਪਿਰਹੁ ਵਿਛੁੰਨੀਆ ਭੀ ਮਿਲਹ ਜੇ ਸਤਿਗੁਰ ਲਾਗਹ ਸਾਚੇ ਪਾਏ ॥ اپنے مالک شوہر سے جدا ہونے والی عورت ذات کا اپنے مالک سے وصل ہوجاتا ہے۔ اگر وہ صادق گرو کے قدموں میں لگ جائیں۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਸਦਾ ਦਇਆਲੁ ਹੈ ਅਵਗੁਣ ਸਬਦਿ ਜਲਾਏ ॥ صادق گرو ہمیشہ رحمت کا گھر ہے، ان کے کلام سے انسان کے عیوب مٹ جاتے ہیں۔
ਅਉਗੁਣ ਸਬਦਿ ਜਲਾਏ ਦੂਜਾ ਭਾਉ ਗਵਾਏ ਸਚੇ ਹੀ ਸਚਿ ਰਾਤੀ ॥ انسان گرو کے کلام کے ذریعے اپنے عیبوں کو جلا کر حرص و ہوس کو ترک کردیتا ہے اور صدق میں ہی مگن رہتا ہے۔
ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਸਦਾ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਹਉਮੈ ਗਈ ਭਰਾਤੀ ॥ سچے کلام کے ذریعے ہمیشہ خوشی حاصل ہوتی ہے، غرور اور غلط فہمی دور ہوجاتی ہے۔
ਪਿਰੁ ਨਿਰਮਾਇਲੁ ਸਦਾ ਸੁਖਦਾਤਾ ਨਾਨਕ ਸਬਦਿ ਮਿਲਾਏ ॥ اے نانک! پاکیزہ مالک شوہر ہمیشہ خوشی عطا کرنے والا ہے اور یہ کلام کے ذریعے ہی حاصل ہوتا ہے۔
ਪਿਰਹੁ ਵਿਛੁੰਨੀਆ ਭੀ ਮਿਲਹ ਜੇ ਸਤਿਗੁਰ ਲਾਗਹ ਸਾਚੇ ਪਾਏ ॥੪॥੧॥ مالک شوہر سے جدا ہونے والی عورت ذات کا بھی اپنے سچے آقا سے وصل ہوجاتا ہے، اگر وہ صادق گرو کے قدموں میں لگ جائیں ۔ 4۔ 1۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੩ ॥ وڈہنسو محلہ 3۔
ਸੁਣਿਅਹੁ ਕੰਤ ਮਹੇਲੀਹੋ ਪਿਰੁ ਸੇਵਿਹੁ ਸਬਦਿ ਵੀਚਾਰਿ ॥ اے مالک شوہر کی بیویاں! بغور سنو، کلام پر غور و خوص کرکے اپنے محبوب رب کی خدمت کرو۔
ਅਵਗਣਵੰਤੀ ਪਿਰੁ ਨ ਜਾਣਈ ਮੁਠੀ ਰੋਵੈ ਕੰਤ ਵਿਸਾਰਿ ॥ برائیوں سے بھری عورت اپنے محبوب سے ناواقف ہے اور وہ حرص و ہوس میں فریب خوردہ اپنے مالک شوہر کو بھول کر آنسو بہاتی رہتی ہے۔
ਰੋਵੈ ਕੰਤ ਸੰਮਾਲਿ ਸਦਾ ਗੁਣ ਸਾਰਿ ਨਾ ਪਿਰੁ ਮਰੈ ਨ ਜਾਏ ॥ جو عورت جو اپنے رب کی صفات یاد کر کے ترک دنیا میں آنسو بہاتی ہے، اس کا مالک نہ فوت ہوتا ہے اور نہ کہیں جاتا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਜਾਤਾ ਸਬਦਿ ਪਛਾਤਾ ਸਾਚੈ ਪ੍ਰੇਮਿ ਸਮਾਏ ॥ جس عورت نے گرو کے ذریعے سے رب کا ادراک کرلیا ہے اور کلام کے ذریعے سے معرفت حاصل کرلی ہے، وہ سچے رب کے عشق میں سمائی رہتی ہے۔
ਜਿਨਿ ਅਪਣਾ ਪਿਰੁ ਨਹੀ ਜਾਤਾ ਕਰਮ ਬਿਧਾਤਾ ਕੂੜਿ ਮੁਠੀ ਕੂੜਿਆਰੇ ॥ جس نے اپنے محبوب اعمال کے خالق کو نہیں سمجھا، اس جھوٹی عورت کو جھوٹ نے فریب دیا ہے۔
ਸੁਣਿਅਹੁ ਕੰਤ ਮਹੇਲੀਹੋ ਪਿਰੁ ਸੇਵਿਹੁ ਸਬਦਿ ਵੀਚਾਰੇ ॥੧॥ اے مالک شوہر کی بیویاں! بغور سنو، کلام پر غور و خوض کر کے اپنے محبوب رب کی خدمت کرو۔ 1۔
ਸਭੁ ਜਗੁ ਆਪਿ ਉਪਾਇਓਨੁ ਆਵਣੁ ਜਾਣੁ ਸੰਸਾਰਾ ॥ واہے گرو نے خود ہی ساری کائنات کو وجود بخشا ہے اور یہ کائنات آواگون یعنی پیدائش و موت کے چکر میں پڑی ہے۔
ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਖੁਆਇਅਨੁ ਮਰਿ ਜੰਮੈ ਵਾਰੋ ਵਾਰਾ ॥ دولت کی ہوس نے عورت کو فنا کردیا ہے اور وہ بار بار فوت ہوتی اور پیدا ہوتی ہے۔
ਮਰਿ ਜੰਮੈ ਵਾਰੋ ਵਾਰਾ ਵਧਹਿ ਬਿਕਾਰਾ ਗਿਆਨ ਵਿਹੂਣੀ ਮੂਠੀ ॥ وہ بار بار فوت ہوتی اور دنیا میں پیدا ہوتی ہے، اس کے برے اعمال بڑھتے جاتے ہیں اور علم کے بغیر وہ فریب خوردہ ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਪਿਰੁ ਨ ਪਾਇਓ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਓ ਰੋਵੈ ਅਵਗੁਣਿਆਰੀ ਝੂਠੀ ॥ کلام کے بغیر اسے محبوب رب حاصل نہیں ہوتا اور اپنی انمول زندگی یوں ہی گنوا دیتی ہے، اس طرح خوبیوں سے خالی جھوٹی عورت آنسو بہاتی ہے۔
ਪਿਰੁ ਜਗਜੀਵਨੁ ਕਿਸ ਨੋ ਰੋਈਐ ਰੋਵੈ ਕੰਤੁ ਵਿਸਾਰੇ ॥ محبوب رب تو کائنات کی زندگی ہے، تو پھر کس کے لیے آنسو بہایا جائے، عورت اپنے مالک شوہر کو بھول جانے پر ہی روتی ہے۔
ਸਭੁ ਜਗੁ ਆਪਿ ਉਪਾਇਓਨੁ ਆਵਣੁ ਜਾਣੁ ਸੰਸਾਰੇ ॥੨॥ ساری کائنات رب نے خود ہی پیدا کی ہے اور یہ دنیا پیدا ہوتی اور مرتی رہتی ہے۔ 2۔
ਸੋ ਪਿਰੁ ਸਚਾ ਸਦ ਹੀ ਸਾਚਾ ਹੈ ਨਾ ਓਹੁ ਮਰੈ ਨ ਜਾਏ ॥ وہ مالک رب ہمیشہ سچا ہے، وہ لافانی ہے یعنی نہ وہ مرتا ہے اور نہ ہی کہیں جاتا ہے۔
ਭੂਲੀ ਫਿਰੈ ਧਨ ਇਆਣੀਆ ਰੰਡ ਬੈਠੀ ਦੂਜੈ ਭਾਏ ॥ بھولی ہوئی عورت بھٹکتی رہتی ہے اور دوہرے پن کے سبب بیوہ بنی بیٹھی ہے۔
ਰੰਡ ਬੈਠੀ ਦੂਜੈ ਭਾਏ ਮਾਇਆ ਮੋਹਿ ਦੁਖੁ ਪਾਏ ਆਵ ਘਟੈ ਤਨੁ ਛੀਜੈ ॥ وہ دوہرے پن کے سبب بیوہ کی طرح بیٹھی ہوئی ہے، دولت کے ہوس کی وجہ سے اسے تکلیف پہنچتی ہے، اس کی عمر کم ہوتی جا رہی ہے اور جسم میں بھی فنا ہوتا جارہا ہے۔
ਜੋ ਕਿਛੁ ਆਇਆ ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਜਾਸੀ ਦੁਖੁ ਲਾਗਾ ਭਾਇ ਦੂਜੈ ॥ جو کچھ بھی پیدا ہوا ہے وہ سب فنا ہو جائے گا، انسان دنیوی رنگینیوں کے سبب غم میں مبتلا ہوتا ہے۔
ਜਮਕਾਲੁ ਨ ਸੂਝੈ ਮਾਇਆ ਜਗੁ ਲੂਝੈ ਲਬਿ ਲੋਭਿ ਚਿਤੁ ਲਾਏ ॥ کائنات ہمیشہ ہوس کی چاہت میں الجھی رہتی ہے، وہ اس آرزو میں موت کو بھول چکی ہے اور اپنا دماغ حرص و ہوس پر مرکوز رکھتی ہے۔
ਸੋ ਪਿਰੁ ਸਾਚਾ ਸਦ ਹੀ ਸਾਚਾ ਨਾ ਓਹੁ ਮਰੈ ਨ ਜਾਏ ॥੩॥ وہ مالک رب ہمیشہ سچا ہے، وہ لافانی ہے یعنی نہ ہی مرتا ہے اور نہ ہی کہیں جاتا ہے۔
ਇਕਿ ਰੋਵਹਿ ਪਿਰਹਿ ਵਿਛੁੰਨੀਆ ਅੰਧੀ ਨਾ ਜਾਣੈ ਪਿਰੁ ਨਾਲੇ ॥ اپنے مالک شوہر سے بچھڑی ہوئی بہت سی عورتیں روتی رہتی ہیں، وہ جہالت میں نابینا ہوئی یہ نہیں سمجھتی کہ ان کا مالک شوہر تو ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਸਾਚਾ ਪਿਰੁ ਮਿਲੈ ਅੰਤਰਿ ਸਦਾ ਸਮਾਲੇ ॥ گرو کے فضل سے سچا مالک شوہر ملتا ہے اور عورت ذات ہمیشہ اسے اپنے دل میں یاد کرتی ہے۔
ਪਿਰੁ ਅੰਤਰਿ ਸਮਾਲੇ ਸਦਾ ਹੈ ਨਾਲੇ ਮਨਮੁਖਿ ਜਾਤਾ ਦੂਰੇ ॥ وہ محبوب رب کو ہمیشہ ساتھ سمجھ کر اپنے دل میں یاد کرتی ہے؛ لیکن نفس پرست عورت ذات اسے دور ہی سمجھتی ہے۔
ਇਹੁ ਤਨੁ ਰੁਲੈ ਰੁਲਾਇਆ ਕਾਮਿ ਨ ਆਇਆ ਜਿਨਿ ਖਸਮੁ ਨ ਜਾਤਾ ਹਦੂਰੇ ॥ جنہوں نے رب کو اپنے پاس محسوس نہیں کیا، ان کا یہ جسم مٹی میں مل کر فنا ہوجاتا ہے اور کسی کام کا نہیں رہتا۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/