Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 581

Page 581

ਹਉ ਮੁਠੜੀ ਧੰਧੈ ਧਾਵਣੀਆ ਪਿਰਿ ਛੋਡਿਅੜੀ ਵਿਧਣਕਾਰੇ ॥ میں فریب خوردہ بیوی دنیوی کاموں کے پیچھے بھاگ رہی ہوں۔ میں بیوہ والے نا مبارک کام کرتی ہوں اور مجھے شوہر نے چھوڑ دیا ہے۔
ਘਰਿ ਘਰਿ ਕੰਤੁ ਮਹੇਲੀਆ ਰੂੜੈ ਹੇਤਿ ਪਿਆਰੇ ॥ ہر ایک گھر میں مالک شوہر کی عورتیں ہیں۔ سچی عورتیں اپنے خوبصورت شوہروں سے عشق و محبت کرتی ہے۔
ਮੈ ਪਿਰੁ ਸਚੁ ਸਾਲਾਹਣਾ ਹਉ ਰਹਸਿਅੜੀ ਨਾਮਿ ਭਤਾਰੇ ॥੭॥ میں اپنے سچے مالک شوہر کی مدح سرائی کرتی ہوں اور اپنے مالک کے نام سے ہی مسرور ہوتی ہوں۔ 7۔
ਗੁਰਿ ਮਿਲਿਐ ਵੇਸੁ ਪਲਟਿਆ ਸਾ ਧਨ ਸਚੁ ਸੀਗਾਰੋ ॥ گرو کے وصل سے روح کا لباس تبدیل ہوجاتا ہے، یعنی زندگی سنور جاتی ہے اور وہ خود کو صدق سے سنوار لیتی ہے۔
ਆਵਹੁ ਮਿਲਹੁ ਸਹੇਲੀਹੋ ਸਿਮਰਹੁ ਸਿਰਜਣਹਾਰੋ ॥ اے میری سہیلیوں! آو، ہم مل کر خالق رب کو یاد کریں۔
ਬਈਅਰਿ ਨਾਮਿ ਸੋੁਹਾਗਣੀ ਸਚੁ ਸਵਾਰਣਹਾਰੋ ॥ مالک شوہر کے نام سے عورت ذات اپنے مالک کی شریک حیات بن جاتی ہے اور سچا نام اسے حسین بنانے والا ہے۔
ਗਾਵਹੁ ਗੀਤੁ ਨ ਬਿਰਹੜਾ ਨਾਨਕ ਬ੍ਰਹਮ ਬੀਚਾਰੋ ॥੮॥੩॥ اس لیے جدائی کے گیت مت گاؤ؛ لیکن اے نانک! برہما کا دھیان کرو۔ 8۔ 3۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ وڈہنسو محلہ 1۔
ਜਿਨਿ ਜਗੁ ਸਿਰਜਿ ਸਮਾਇਆ ਸੋ ਸਾਹਿਬੁ ਕੁਦਰਤਿ ਜਾਣੋਵਾ ॥ جو کائنات کو وجود عطا کرکے خود بھی اس میں سمایا ہوا ہے، وہ مالک اپنی قدرت سے ہی متعارف ہے۔
ਸਚੜਾ ਦੂਰਿ ਨ ਭਾਲੀਐ ਘਟਿ ਘਟਿ ਸਬਦੁ ਪਛਾਣੋਵਾ ॥ حقیقی صادق رب کو کہیں دور مت تلاش کرو؛ کیوں کہ وہ تو ہر ایک دل میں موجود ہے؛ اس لیے اپنے دل میں ہی لفظی شکل میں پہچانو۔
ਸਚੁ ਸਬਦੁ ਪਛਾਣਹੁ ਦੂਰਿ ਨ ਜਾਣਹੁ ਜਿਨਿ ਏਹ ਰਚਨਾ ਰਾਚੀ ॥ جس نے اس کائنات کو وجود بخشا ہے، اس صادق رب جو سچے کلام کے ذریعے پہچانو اور اسے دور گمان مت کرو۔
ਨਾਮੁ ਧਿਆਏ ਤਾ ਸੁਖੁ ਪਾਏ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਪਿੜ ਕਾਚੀ ॥ جب انسان رب کے نام کا دھیان کرتا ہے، تو وہ خوشی حاصل کرتا ہے، ورنہ وہ نام کے بغیر زندگی ہار جانے کا کھیل کھیلتا ہے۔
ਜਿਨਿ ਥਾਪੀ ਬਿਧਿ ਜਾਣੈ ਸੋਈ ਕਿਆ ਕੋ ਕਹੈ ਵਖਾਣੋ ॥ جو کائنات کا خالق ہے، وہی اسے سہارا دینے کی ترکیب سے واقف ہے۔ کوئی کیا کہہ اور بیان کرسکتا ہے؟
ਜਿਨਿ ਜਗੁ ਥਾਪਿ ਵਤਾਇਆ ਜਾਲੋੁ ਸੋ ਸਾਹਿਬੁ ਪਰਵਾਣੋ ॥੧॥ جس نے کائنات کی تخلیق کرکے اس پر دولت کی ہوس کا جال بچھا دیا ہے، اسے ہی اپنا مالک تصور کرنا چاہیے۔ 1۔
ਬਾਬਾ ਆਇਆ ਹੈ ਉਠਿ ਚਲਣਾ ਅਧ ਪੰਧੈ ਹੈ ਸੰਸਾਰੋਵਾ ॥ اے بابا! جو انسان بھی دنیا میں آیا ہے، اسے بالیقین فوت ہونا ہے۔ یہ کائنات ایک درمیانی مرحلہ ہے یعنی پیدائش و موت کا چکر ہے۔
ਸਿਰਿ ਸਿਰਿ ਸਚੜੈ ਲਿਖਿਆ ਦੁਖੁ ਸੁਖੁ ਪੁਰਬਿ ਵੀਚਾਰੋਵਾ ॥ انسانوں کے پچھلے جنم کے نیک اعمال پر غور و فکر کرکے رب ان کی تقدیر میں خوشی اور غم لکھ دیتا ہے۔
ਦੁਖੁ ਸੁਖੁ ਦੀਆ ਜੇਹਾ ਕੀਆ ਸੋ ਨਿਬਹੈ ਜੀਅ ਨਾਲੇ ॥ انسانوں کے کیے ہوئے نیک اعمال کے سبب رب خوشی و غم عطا کرتا ہے اور وہ انسان کے ساتھ رہتا ہے۔
ਜੇਹੇ ਕਰਮ ਕਰਾਏ ਕਰਤਾ ਦੂਜੀ ਕਾਰ ਨ ਭਾਲੇ ॥ خالق رب جیسا عمل انسانوں سے کرواتا ہے، وہ وہی عمل انجام دیتا ہے اور وہ کسی دوسرے کام کا متلاشی نہیں ہوتا۔
ਆਪਿ ਨਿਰਾਲਮੁ ਧੰਧੈ ਬਾਧੀ ਕਰਿ ਹੁਕਮੁ ਛਡਾਵਣਹਾਰੋ ॥ رب خود تو کائنات سے علاحدہ رہتا ہے؛ لیکن دنیا دولت کی ہوس کے بندھن میں جکڑی ہوئی ہے۔ وہ اپنے حکم کے مطابق ہی انسانوں کو نجات عطا کرتا ہے۔
ਅਜੁ ਕਲਿ ਕਰਦਿਆ ਕਾਲੁ ਬਿਆਪੈ ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਵਿਕਾਰੋ ॥੨॥ انسان دوہرے پن سے منسلک ہو کر گناہ کرتا رہتا ہے اور رب کے ذکر کو آج کل پر ٹالتے ہوئے عمر نکل جاتی ہے اور موت آکر گھیر لیتی ہے۔ 2۔
ਜਮ ਮਾਰਗ ਪੰਥੁ ਨ ਸੁਝਈ ਉਝੜੁ ਅੰਧ ਗੁਬਾਰੋਵਾ ॥ موت کی راہ بہت ویران اور نہایت ہی تاریک ہے اور انسان راستہ نہیں دیکھ سکتا۔
ਨਾ ਜਲੁ ਲੇਫ ਤੁਲਾਈਆ ਨਾ ਭੋਜਨ ਪਰਕਾਰੋਵਾ ॥ وہاں نہ تو پانی دستیاب ہے، نہ ہی آرام کے لیے چادریں اور توشک اور نہ ہی کھانے کے لیے طرح طرح کے لذیذ پکوان میسر ہے۔
ਭੋਜਨ ਭਾਉ ਨ ਠੰਢਾ ਪਾਣੀ ਨਾ ਕਾਪੜੁ ਸੀਗਾਰੋ ॥ وہاں انسان کو کھانا، ٹھنڈا پانی، لباس اور زیب و زینت کا کوئی سامان میسر نہیں ہے۔
ਗਲਿ ਸੰਗਲੁ ਸਿਰਿ ਮਾਰੇ ਊਭੌ ਨਾ ਦੀਸੈ ਘਰ ਬਾਰੋ ॥ وہاں انسان کی گردن زنجیر سے جکڑدی جاتی ہے، یمدوت سر پر کھڑا ہو کر اس کی پٹائی کرتا ہے اور وہاں اس سے بچنے کے لیے گھر یا خوشی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
ਇਬ ਕੇ ਰਾਹੇ ਜੰਮਨਿ ਨਾਹੀ ਪਛੁਤਾਣੇ ਸਿਰਿ ਭਾਰੋ ॥ اس راہ پر بویا ہوا بیج ثمر آور نہیں ، یعنی تمام جد و جہد رائیگاں جاتی ہیں۔ انسان گناہوں کا بوجھ اپنے سر پر لاد کر افسوس کرتا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਾਚੇ ਕੋ ਬੇਲੀ ਨਾਹੀ ਸਾਚਾ ਏਹੁ ਬੀਚਾਰੋ ॥੩॥ صرف یہی سچی سوچ ہے کہ صادق رب کے بغیر انسان کا کوئی بھی رفیق نہیں۔ 3۔
ਬਾਬਾ ਰੋਵਹਿ ਰਵਹਿ ਸੁ ਜਾਣੀਅਹਿ ਮਿਲਿ ਰੋਵੈ ਗੁਣ ਸਾਰੇਵਾ ॥ اے بابا! درحقیقت تارک الدنیا ہوکر وہی لوگ رونے اور ماتم کرنے والے سمجھے جاتے ہیں، جو مل کر رب کی حمد و ثنا کرتے ہوئے آنسو بہاتے ہیں۔
ਰੋਵੈ ਮਾਇਆ ਮੁਠੜੀ ਧੰਧੜਾ ਰੋਵਣਹਾਰੇਵਾ ॥ دولت کی ہوس کے فریب خوردہ اور اپنی دنیوی کاموں کی خاطر رونے والے روتے ہی رہتے ہیں۔
ਧੰਧਾ ਰੋਵੈ ਮੈਲੁ ਨ ਧੋਵੈ ਸੁਪਨੰਤਰੁ ਸੰਸਾਰੋ ॥ وہ دنیوی کاموں کے لیے آنسو بہاتے ہیں اور اپنی برائیوں کی گندگی کو صاف نہیں کرتے۔ انہیں یہ معلوم نہیں کہ یہ کائنات ایک خواب کی طرح ہے۔
ਜਿਉ ਬਾਜੀਗਰੁ ਭਰਮੈ ਭੂਲੈ ਝੂਠਿ ਮੁਠੀ ਅਹੰਕਾਰੋ ॥ جیسے بازی گر فریبی کھیل میں خود کو بھول جاتا ہے، اسی طرح انسان جھوٹ اور فریب کے غرور میں مگن ہے۔
ਆਪੇ ਮਾਰਗਿ ਪਾਵਣਹਾਰਾ ਆਪੇ ਕਰਮ ਕਮਾਏ ॥ واہے گرو خود ہی سیدھا راستہ دکھاتا ہے اور خود ہی کام کروانے والا ہے۔
ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਰਾਖੇ ਨਾਨਕ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਏ ॥੪॥੪॥ اے نانک! جو لوگ رب کے نام میں مگن رہتے ہیں، کامیل گرو ان کی بآسانی حفاظت کرتے ہیں۔ 4۔ 4۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੧ ॥ وڈہنسو محلہ 1۔
ਬਾਬਾ ਆਇਆ ਹੈ ਉਠਿ ਚਲਣਾ ਇਹੁ ਜਗੁ ਝੂਠੁ ਪਸਾਰੋਵਾ ॥ اے بابا! اس دنیا میں جو بھی پیدا ہوا ہے، اسے یقیناً ایک دن اس دنیا سے جانا ہے؛ کیوں کہ یہ عارضی دنیا تو فریب کا پھیلاؤ ہے۔
ਸਚਾ ਘਰੁ ਸਚੜੈ ਸੇਵੀਐ ਸਚੁ ਖਰਾ ਸਚਿਆਰੋਵਾ ॥ صادق رب کی پرستش کرنے سے ہی سچا گھر ملتا ہے اور سچا ہونے سے ہی سچائی ملتی ہے۔
ਕੂੜਿ ਲਬਿ ਜਾਂ ਥਾਇ ਨ ਪਾਸੀ ਅਗੈ ਲਹੈ ਨ ਠਾਓ ॥ انسان جھوٹ اور لالچ سے قبول نہیں ہوتا اور اسے آخرت میں بھی پناہ نہیں ملتی۔
ਅੰਤਰਿ ਆਉ ਨ ਬੈਸਹੁ ਕਹੀਐ ਜਿਉ ਸੁੰਞੈ ਘਰਿ ਕਾਓ ॥ کوئی بھی اسے اندر آنےنہیں کہتا، یعنی کوئی اس کا استقبال نہیں کرتا؛ بلکہ وہ تو خالی گھر میں کوے کی طرح ہے۔
ਜੰਮਣੁ ਮਰਣੁ ਵਡਾ ਵੇਛੋੜਾ ਬਿਨਸੈ ਜਗੁ ਸਬਾਏ ॥ انسان پیدائش و موت کے چکر میں پھنس کر رب سے طویل مدت کے لیے بچھڑ جاتا ہے، اسی طرح ساری کائنات فنا ہورہی ہے۔
ਲਬਿ ਧੰਧੈ ਮਾਇਆ ਜਗਤੁ ਭੁਲਾਇਆ ਕਾਲੁ ਖੜਾ ਰੂਆਏ ॥੧॥ حرص میں دولت کی چمک نے کائنات کو بھلادیا ہے اور کال (موت) سر پر کھڑی ہوکر دنیا کو رلا رہی ہے۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
slot gacor slot demo https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
slot gacor slot demo https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/