Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 578

Page 578

ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਤਿਨ ਖੰਨੀਐ ਵੰਞਾ ਜਿਨ ਘਟਿ ਮੇਰਾ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਵੂਠਾ ॥੩॥ نانک کا بیان ہے کہ جس کے باطن میں میرا رب داخل ہوگیا ہے، میں اس پر ٹکڑے ٹکڑے ہو کر قربان جاتا ہوں۔ 3۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਜੋ ਲੋੜੀਦੇ ਰਾਮ ਸੇਵਕ ਸੇਈ ਕਾਂਢਿਆ ॥ جنہیں رام کے حصول کی شدید خواہش ہے، وہی اس کا سچا خادم کہلاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜਾਣੇ ਸਤਿ ਸਾਂਈ ਸੰਤ ਨ ਬਾਹਰਾ ॥੧॥ نانک اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ کائنات کا مالک اپنے سنتوں سے الگ نہیں ہے۔ 1۔
ਛੰਤੁ ॥ چھند۔
ਮਿਲਿ ਜਲੁ ਜਲਹਿ ਖਟਾਨਾ ਰਾਮ ॥ جیسے پانی پانی سے مل کر ناقابل امتیاز ہوجاتا ہے،
ਸੰਗਿ ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਮਿਲਾਨਾ ਰਾਮ ॥ اسی طرح سنتوں کا نور اعلیٰ نور میں ضم ہوجاتا ہے۔
ਸੰਮਾਇ ਪੂਰਨ ਪੁਰਖ ਕਰਤੇ ਆਪਿ ਆਪਹਿ ਜਾਣੀਐ ॥ قادر مطلق، خالق کائنات رب میں مگن ہو کر انسان اپنی حقیقت کا ادراک کرلیتا ہے۔
ਤਹ ਸੁੰਨਿ ਸਹਜਿ ਸਮਾਧਿ ਲਾਗੀ ਏਕੁ ਏਕੁ ਵਖਾਣੀਐ ॥ پھر وہ بآسانی ہی مراقبہ کی اعلیٰ حالت میں چلا جاتا ہے اور وہ ایک رب کا ہی دھیان کرتا ہے۔
ਆਪਿ ਗੁਪਤਾ ਆਪਿ ਮੁਕਤਾ ਆਪਿ ਆਪੁ ਵਖਾਨਾ ॥ واہے گرو خود پوشیدہ ہے اور وہ خود مایا کے بندھنوں سے آزاد ہے اور وہ خود ہی اپنی ستائش بیان کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਭ੍ਰਮ ਭੈ ਗੁਣ ਬਿਨਾਸੇ ਮਿਲਿ ਜਲੁ ਜਲਹਿ ਖਟਾਨਾ ॥੪॥੨॥ اے نانک! ایسے گرومکھ شخص کا شبہ، خوف اور تینوں خوبیاں یعنی رجو، تمو اور ستو فنا ہوجاتے ہیں اور جس طرح پانی پانی میں ہی مل جاتا ہے، اسی طرح وہ رب میں ضم ہوجاتا ہے۔ 4۔ 2۔
ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥ وڈہنسو محلہ 5۔
ਪ੍ਰਭ ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਸਮਰਥਾ ਰਾਮ ॥ اے رب! تو سب کچھ کرنے اور کروانے پر قدرت رکھتا ہے،
ਰਖੁ ਜਗਤੁ ਸਗਲ ਦੇ ਹਥਾ ਰਾਮ ॥ اپنی دست قدرت سے ساری کائنات کی حفاظت فرما۔
ਸਮਰਥ ਸਰਣਾ ਜੋਗੁ ਸੁਆਮੀ ਕ੍ਰਿਪਾ ਨਿਧਿ ਸੁਖਦਾਤਾ ॥ تو ہی قادر، پناہ دینے کے قابل، سب کا مالک ہے، نعمتوں اور خوشیوں کا عطا کرنے والا ہے۔
ਹੰਉ ਕੁਰਬਾਣੀ ਦਾਸ ਤੇਰੇ ਜਿਨੀ ਏਕੁ ਪਛਾਤਾ ॥ میں تیرے ان خادموں پر قربان جاتا ہوں، جو صرف ایک رب کو ہی پہچانتے ہیں۔
ਵਰਨੁ ਚਿਹਨੁ ਨ ਜਾਇ ਲਖਿਆ ਕਥਨ ਤੇ ਅਕਥਾ ॥ اس رب کا کوئی رنگ اور نشان بیان نہیں کیا جاسکتا؛ کیوں کہ اس کا بیان ناقابل بیان ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਸੁਣਹੁ ਬਿਨਤੀ ਪ੍ਰਭ ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਸਮਰਥਾ ॥੧॥ نانا کے التجا کرتا ہے کہ اے سب کچھ کرنے اور کروانے پر قدرت رکھنے والے رب! میری ایک درخواست سماعت فرما۔ 1۔
ਏਹਿ ਜੀਅ ਤੇਰੇ ਤੂ ਕਰਤਾ ਰਾਮ ॥ یہ انسان تیرے پیدا کردہ ہیں اور تو ان کا خالق ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਦੂਖ ਦਰਦ ਭ੍ਰਮ ਹਰਤਾ ਰਾਮ ॥ اے رب! تو تکلیف و پریشانی اور شبہات کا خاتمہ کرنے والا ہے۔
ਭ੍ਰਮ ਦੂਖ ਦਰਦ ਨਿਵਾਰਿ ਖਿਨ ਮਹਿ ਰਖਿ ਲੇਹੁ ਦੀਨ ਦੈਆਲਾ ॥ اے غریب پرور! شبہات، تکلیف و پریشانی کا خاتمہ کر کے ایک لمحے میں میری حفاظت فرما۔
ਮਾਤ ਪਿਤਾ ਸੁਆਮਿ ਸਜਣੁ ਸਭੁ ਜਗਤੁ ਬਾਲ ਗੋਪਾਲਾ ॥ تو ہی ماں باپ، مالک اور رفیق ہے، یہ ساری کائنات تیرا کنبہ ہے۔
ਜੋ ਸਰਣਿ ਆਵੈ ਗੁਣ ਨਿਧਾਨ ਪਾਵੈ ਸੋ ਬਹੁੜਿ ਜਨਮਿ ਨ ਮਰਤਾ ॥ جو تیری پناہ میں آتا ہے، اسے خوبیوں کا خزانہ مل جاتا ہے اور وہ دوبارہ نہ پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی فوت ہوتا ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਦਾਸੁ ਤੇਰਾ ਸਭਿ ਜੀਅ ਤੇਰੇ ਤੂ ਕਰਤਾ ॥੨॥ نانک التجا کرتا ہے کہ اے معبود رب! یہ سبھی انسان تیرے ہیں اور تو سب کا خالق ہے۔
ਆਠ ਪਹਰ ਹਰਿ ਧਿਆਈਐ ਰਾਮ ॥ دن رات واہے گرو کا دھیان کرنا چاہیے،
ਮਨ ਇਛਿਅੜਾ ਫਲੁ ਪਾਈਐ ਰਾਮ ॥ اس کی وجہ سے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے۔
ਮਨ ਇਛ ਪਾਈਐ ਪ੍ਰਭੁ ਧਿਆਈਐ ਮਿਟਹਿ ਜਮ ਕੇ ਤ੍ਰਾਸਾ ॥ رب کا دھیان کرنے سے دلی خواہشات پوری ہوجاتی ہے اور موت کا خوف جاتا رہتا ہے۔
ਗੋਬਿਦੁ ਗਾਇਆ ਸਾਧ ਸੰਗਾਇਆ ਭਈ ਪੂਰਨ ਆਸਾ ॥ سنتوں کی محفل میں شامل ہو کر کائنات کے پالن ہار گووند کی حمد و ثنا کرنے سے تمام آرزوئیں پوری ہوگئی ہیں۔
ਤਜਿ ਮਾਨੁ ਮੋਹੁ ਵਿਕਾਰ ਸਗਲੇ ਪ੍ਰਭੂ ਕੈ ਮਨਿ ਭਾਈਐ ॥ اپنا غرور، لگاؤ اور ہر قسم کی برائی چھوڑ کر ہم رب کے دل کو پسند آگئے ہیں۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਦਿਨਸੁ ਰੈਣੀ ਸਦਾ ਹਰਿ ਹਰਿ ਧਿਆਈਐ ॥੩॥ نانک عرض کرتا ہے کہ ہمیں دن رات ہمیشہ رب کا دھیان کرتے رہنا چاہیے۔ 3۔
ਦਰਿ ਵਾਜਹਿ ਅਨਹਤ ਵਾਜੇ ਰਾਮ ॥ رب کے دربار میں ہمیشہ لا محدود کلام گونج رہا ہے۔
ਘਟਿ ਘਟਿ ਹਰਿ ਗੋਬਿੰਦੁ ਗਾਜੇ ਰਾਮ ॥ کائنات کا محافظ گووند ہر ایک کے دل میں بول رہا ہے۔
ਗੋਵਿਦ ਗਾਜੇ ਸਦਾ ਬਿਰਾਜੇ ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਊਚਾ ॥ وہ ہمیشہ ہی بولتا اور سبھی کے اندر موجود ہے، وہ ناقابل رسائی دل اور کلام سے ماوراء اور بہت اعلیٰ ہے۔
ਗੁਣ ਬੇਅੰਤ ਕਿਛੁ ਕਹਣੁ ਨ ਜਾਈ ਕੋਇ ਨ ਸਕੈ ਪਹੂਚਾ ॥ اس رب کی بے شمار خوبیاں ہیں، انسان اس کی خوبیاں تل کے برابر بھی بیان نہیں کرسکتا اور کوئی بھی اس کے پاس پہنچ نہیں سکتا۔
ਆਪਿ ਉਪਾਏ ਆਪਿ ਪ੍ਰਤਿਪਾਲੇ ਜੀਅ ਜੰਤ ਸਭਿ ਸਾਜੇ ॥ وہ خود ہی پیدا کرتا ہے اور خود ہی پرورش کرتا ہے اور سب ہی ذی روح اسی کی تخلیق ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਸੁਖੁ ਨਾਮਿ ਭਗਤੀ ਦਰਿ ਵਜਹਿ ਅਨਹਦ ਵਾਜੇ ॥੪॥੩॥ نانک عرض کرتا ہے کہ زندگی کی تمام خوشیاں رب کے نام اور اس کی عبادت میں ہے، جس کے ذریعے لامحدود کلام بجتا رہتا ہے۔ 4۔ 3۔
ਰਾਗੁ ਵਡਹੰਸੁ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੫ ਅਲਾਹਣੀਆ راگو وڈہنسو محلہ 1 گھرو 5 الہانیہ
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے سچے گرو کے فضل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਧੰਨੁ ਸਿਰੰਦਾ ਸਚਾ ਪਾਤਿਸਾਹੁ ਜਿਨਿ ਜਗੁ ਧੰਧੈ ਲਾਇਆ ॥ وہ خالق کائنات سچا حاکم رب مبارک ہے، جس نے ساری کائنات کو کام میں مصروف رکھا ہے۔
ਮੁਹਲਤਿ ਪੁਨੀ ਪਾਈ ਭਰੀ ਜਾਨੀਅੜਾ ਘਤਿ ਚਲਾਇਆ ॥ جب آخری وقت پورا ہوجاتا ہے اور زندگی کا پیالہ بھر جاتا ہے، تو یہ پیاری روح پکڑ کر آگے عالم ارواح میں دھکیل دی جاتی ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/