Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 544

Page 544

ਗੁਰਮੁਖਿ ਮਨਹੁ ਨ ਵੀਸਰੈ ਹਰਿ ਜੀਉ ਕਰਤਾ ਪੁਰਖੁ ਮੁਰਾਰੀ ਰਾਮ ॥ گرومکھ حضرات اپنے دل سے کائنات کے خالق جناب ہری مراری کو نہیں بھولتے۔
ਦੂਖੁ ਰੋਗੁ ਨ ਭਉ ਬਿਆਪੈ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹੀ ਹਰਿ ਹਰਿ ਧਿਆਇਆ ॥ جنہوں نے رب کا دھیان کیا ہے، انہیں کسی پریشانی، مرض اور خوف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
ਸੰਤ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ਤਰੇ ਭਵਜਲੁ ਪੂਰਬਿ ਲਿਖਿਆ ਪਾਇਆ ॥ سنت حضرات کی بے پناہ کرم سے وہ خوفناک دنیوی سمندر پار کر جاتا ہے اور رب نے ابتدا سے ان کے مقدر میں جو لکھا ہوتا ہے، انہیں حاصل ہوجاتا ہے۔
ਵਜੀ ਵਧਾਈ ਮਨਿ ਸਾਂਤਿ ਆਈ ਮਿਲਿਆ ਪੁਰਖੁ ਅਪਾਰੀ ॥ لا متناہی رب کے وصل سے انہیں انہیں نیک خواہشات ملتی ہے اور دل کو سکون حاصل ہوتا ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕੁ ਸਿਮਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਇਛ ਪੁੰਨੀ ਹਮਾਰੀ ॥੪॥੩॥ نانک درخواست کرتا ہے کہ رب کی پرستش کرنے سے ہماری دلی خواہشات پوری ہوگئی ہے۔ 4۔ 3۔
ਬਿਹਾਗੜਾ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ بہاگڑا محلہ 5 گھرو 2۔
ੴ ਸਤਿ ਨਾਮੁ ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ وہ سچا نام، ہمہ گیر رب صرف گرو کی فضل سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
ਵਧੁ ਸੁਖੁ ਰੈਨੜੀਏ ਪ੍ਰਿਅ ਪ੍ਰੇਮੁ ਲਗਾ ॥ اے خوش گوار رات! تو بہت لمبے ہوجا؛ کیوں کہ محبوب رب سے بے پناہ محبت ہوچکی ہے۔
ਘਟੁ ਦੁਖ ਨੀਦੜੀਏ ਪਰਸਉ ਸਦਾ ਪਗਾ ॥ اے تکلیف دہ نیند! تو چھوٹی ہوجا؛ تاکہ میں ہمیشہ ہی واہے گرو کے قدموں میں مگن رہوں۔
ਪਗ ਧੂਰਿ ਬਾਂਛਉ ਸਦਾ ਜਾਚਉ ਨਾਮ ਰਸਿ ਬੈਰਾਗਨੀ ॥ میں ہمیشہ رب کے خاک قدم کی آرزو کرتی ہوں اور اس کے نام عطیہ کی خواہش کرتی ہوں، جس کے لیے میں تارک الدنیا ہوں۔
ਪ੍ਰਿਅ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ਸਹਜ ਮਾਤੀ ਮਹਾ ਦੁਰਮਤਿ ਤਿਆਗਨੀ ॥ اپنے محبوب رب کی محبت میں مگن اور بے ساختہ دیوانی ہو کر میں نے بڑی بے عقلی ترک کردی ہے۔
ਗਹਿ ਭੁਜਾ ਲੀਨ੍ਹ੍ਹੀ ਪ੍ਰੇਮ ਭੀਨੀ ਮਿਲਨੁ ਪ੍ਰੀਤਮ ਸਚ ਮਗਾ ॥ مجھ عشق کے رنگ میں رنگین کا بازو محبوب رب نے پکڑ لیا ہے اور محبوب کا وصل ہی سچی راہ ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਧਾਰਿ ਕਿਰਪਾ ਰਹਉ ਚਰਣਹ ਸੰਗਿ ਲਗਾ ॥੧॥ نانا کے التجا کرتا ہے کہ اے رب! مجھ پر اپنا فضل فرما؛ تاکہ میں ہمیشہ تیرا پیروکار رہوں۔ 1۔
ਮੇਰੀ ਸਖੀ ਸਹੇਲੜੀਹੋ ਪ੍ਰਭ ਕੈ ਚਰਣਿ ਲਗਹ ॥ اے میرے دوست و احباب! آؤ، ہم سب مل کر ہری رب کی پیروی میں مگن رہیں۔
ਮਨਿ ਪ੍ਰਿਅ ਪ੍ਰੇਮੁ ਘਣਾ ਹਰਿ ਕੀ ਭਗਤਿ ਮੰਗਹ ॥ دل میں محبوب رب کے لیے بے حد پیار ہے، آؤ، ہم سب مل کر ہری کی پرستش کی آرزو کریں۔
ਹਰਿ ਭਗਤਿ ਪਾਈਐ ਪ੍ਰਭੁ ਧਿਆਈਐ ਜਾਇ ਮਿਲੀਐ ਹਰਿ ਜਨਾ ॥ ہری کی پرستش حاصل کرکے رب کا دھیان کریں اور معتقدین سے جاکر ملیں۔
ਮਾਨੁ ਮੋਹੁ ਬਿਕਾਰੁ ਤਜੀਐ ਅਰਪਿ ਤਨੁ ਧਨੁ ਇਹੁ ਮਨਾ ॥ آؤ ہم فخر، لگاؤ، اور برائیوں کو چھوڑ کر اپنا یہ جسم و جان، مال و دولت رب کے حوالے کردیں۔
ਬਡ ਪੁਰਖ ਪੂਰਨ ਗੁਣ ਸੰਪੂਰਨ ਭ੍ਰਮ ਭੀਤਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਮਿਲਿ ਭਗਹ ॥ رب بہت عظیم، قادر مطلق، ہر جگہ موجود، کل صفات کا حامل ہے، جس کے وصل سے شبہ کی دیوار منہدم ہوجاتی ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਸੁਣਿ ਮੰਤ੍ਰੁ ਸਖੀਏ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਨਿਤ ਨਿਤ ਨਿਤ ਜਪਹ ॥੨॥ نانک درخواست کرتا ہے کہ اے احباب! میری تعلیم بغور سنو، ہمیں ہمیشہ ہمہ وقت ہی ہری کے نام کا ذکر کرتے رہنا ہے۔ 2۔
ਹਰਿ ਨਾਰਿ ਸੁਹਾਗਣੇ ਸਭਿ ਰੰਗ ਮਾਣੇ ॥ ہری کی وفادار بیوی ہمیشہ خاوند کے ساتھ رہتی ہے، وہ ہر طرح کی آسائش و آرام سے لطف اندوز ہوتی ہے۔
ਰਾਂਡ ਨ ਬੈਸਈ ਪ੍ਰਭ ਪੁਰਖ ਚਿਰਾਣੇ ॥ وہ کبھی بیوہ ہوکر نہیں بیٹھتی؛ کیوں کہ اس کا مالک رب ابدی ہے۔
ਨਹ ਦੂਖ ਪਾਵੈ ਪ੍ਰਭ ਧਿਆਵੈ ਧੰਨਿ ਤੇ ਬਡਭਾਗੀਆ ॥ وہ مالک شوہر کو یاد کرتی رہتی ہے اور کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرتی، ایسی عورت ذات قابل مبارک اور خوش نصیب ہے۔
ਸੁਖ ਸਹਜਿ ਸੋਵਹਿ ਕਿਲਬਿਖ ਖੋਵਹਿ ਨਾਮ ਰਸਿ ਰੰਗਿ ਜਾਗੀਆ ॥ وہ ہر قسم کی آرام و راحت سے لطف اندوز ہوتی ہے اور اس کی تمام تکلیف و پریشانی دور ہوجاتی ہے اور نام رس رنگین ہو کر بیدار رہتی ہے۔
ਮਿਲਿ ਪ੍ਰੇਮ ਰਹਣਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਗਹਣਾ ਪ੍ਰਿਅ ਬਚਨ ਮੀਠੇ ਭਾਣੇ ॥ یہ اس کی محبت میں مگن رہتی ہے اور ہری کا نام اس کا انمول زیور ہے، محبوب رب کی باتیں اسے بڑی میٹھی اور پیاری لگتی ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਮਨ ਇਛ ਪਾਈ ਹਰਿ ਮਿਲੇ ਪੁਰਖ ਚਿਰਾਣੇ ॥੩॥ نانک التجا کرتا ہے کہ میری دلی خواہشات پوری ہوگئی ہے؛ کیوں کہ مجھے لازوال مالک رب مل گیا ہے۔ 3۔
ਤਿਤੁ ਗ੍ਰਿਹਿ ਸੋਹਿਲੜੇ ਕੋਡ ਅਨੰਦਾ ॥ اس دل نما گھر میں خوشی کی گیت، فرحت و سرور موجود ہے۔
ਮਨਿ ਤਨਿ ਰਵਿ ਰਹਿਆ ਪ੍ਰਭ ਪਰਮਾਨੰਦਾ ॥ جس جسم و جان میں روح اعلیٰ رب دخول کرتا ہے۔
ਹਰਿ ਕੰਤ ਅਨੰਤ ਦਇਆਲ ਸ੍ਰੀਧਰ ਗੋਬਿੰਦ ਪਤਿਤ ਉਧਾਰਣੋ ॥ میرا ہری مالک بہت مہربان ہے، اے شریدھر! اے گووند! تو گنہ گار انسانوں کو نجات عطا کرنے والا ہے۔
ਪ੍ਰਭਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਧਾਰੀ ਹਰਿ ਮੁਰਾਰੀ ਭੈ ਸਿੰਧੁ ਸਾਗਰ ਤਾਰਣੋ ॥ واہے گرو سب پر فضل کرنے والا ہے اور وہ ہری مراری خوفناک دنیوی سمندر سے انسانوں کو پار کرنے والا ہے۔
ਜੋ ਸਰਣਿ ਆਵੈ ਤਿਸੁ ਕੰਠਿ ਲਾਵੈ ਇਹੁ ਬਿਰਦੁ ਸੁਆਮੀ ਸੰਦਾ ॥ اس مالک کی شان ہے کہ جو بھی اس کی پناہ میں آتا ہے، وہ اسے اپنے گلے لگالیتا ہے۔
ਬਿਨਵੰਤਿ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਕੰਤੁ ਮਿਲਿਆ ਸਦਾ ਕੇਲ ਕਰੰਦਾ ॥੪॥੧॥੪॥ نانا کی التجا کرتا ہے کہ میرا مالک ہری مجھے مل گیا ہے، جو ہمیشہ ہی دلچسپ کھیل میں سرگرم ہے۔ 4۔ 1۔ 4۔
ਬਿਹਾਗੜਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ بہاگڑا محلہ 5۔
ਹਰਿ ਚਰਣ ਸਰੋਵਰ ਤਹ ਕਰਹੁ ਨਿਵਾਸੁ ਮਨਾ ॥ اے میرے دل! رب کے قدم پاکیزہ جھیل ہیں، یہاں پر اپنا بسیرا کرو۔
Scroll to Top
slot gacor hari ini slot gacor 2024 slot gacor slot demo
jp1131 https://login-bobabet. net/ https://sugoi168daftar.com/
http://bpkad.sultengprov.go.id/belibis/original/
slot gacor hari ini slot gacor 2024 slot gacor slot demo
jp1131 https://login-bobabet. net/ https://sugoi168daftar.com/
http://bpkad.sultengprov.go.id/belibis/original/