Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 534

Page 534

ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਕੀ ਸਰਨੀ ਪਰੀਐ ਚਰਣ ਰੇਨੁ ਮਨੁ ਬਾਛੈ ॥੧॥ اس لیے نیکوکاروں کی پناہ میں ہی آنا چاہیے اور میرا دل ان کے قدموں کی ہی آرزو کرتا ہے۔ 1۔
ਜੁਗਤਿ ਨ ਜਾਨਾ ਗੁਨੁ ਨਹੀ ਕੋਈ ਮਹਾ ਦੁਤਰੁ ਮਾਇ ਆਛੈ ॥ نہ ہی میں کسی ترکیب سے واقف ہوں اور نہ ہی مجھ میں کوئی خوبی موجود ہے، اس مایا نما دنیوی سمندر سے پار ہونا بہت مشکل ہے۔
ਆਇ ਪਇਓ ਨਾਨਕ ਗੁਰ ਚਰਨੀ ਤਉ ਉਤਰੀ ਸਗਲ ਦੁਰਾਛੈ ॥੨॥੨॥੨੮॥ اے نانک! اب جب میں گرو کے قدموں میں آگیا ہوں، تو میری ہوس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ 2۔ 2۔ 28۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ੫ ॥ دیوگن دھاری 5۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤਾ ਪ੍ਰਿਅ ਬਚਨ ਤੁਹਾਰੇ ॥ اے محبوب! تمہاری بات مثل امرت ہے۔
ਅਤਿ ਸੁੰਦਰ ਮਨਮੋਹਨ ਪਿਆਰੇ ਸਭਹੂ ਮਧਿ ਨਿਰਾਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے محبوب رب! تو بہت ہی حسین ہے اور دل کو مسحور کرنے والا ہے، تو ہر ایک میں بستا ہے اور سب سے نرالا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਰਾਜੁ ਨ ਚਾਹਉ ਮੁਕਤਿ ਨ ਚਾਹਉ ਮਨਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਚਰਨ ਕਮਲਾਰੇ ॥ اے رب! نہ مجھے بادشاہی کی آرزو ہے اور نہ ہی مجھے آزادی کی تمنا ہے، میرے دل میں تو صرف تیرے حسین قدموں کی محبت کی شدید خواہش رہتی ہے۔
ਬ੍ਰਹਮ ਮਹੇਸ ਸਿਧ ਮੁਨਿ ਇੰਦ੍ਰਾ ਮੋਹਿ ਠਾਕੁਰ ਹੀ ਦਰਸਾਰੇ ॥੧॥ دنیا کے لوگ تو برہما، مہیش، سدھ، مونی اور رب اندر کے دیدار کی امید کرتے ہوں گے؛ لیکن میں تو ان سب کے مالک ایک رب کے دیدار کا آرزو مند ہوں۔ 1۔
ਦੀਨੁ ਦੁਆਰੈ ਆਇਓ ਠਾਕੁਰ ਸਰਨਿ ਪਰਿਓ ਸੰਤ ਹਾਰੇ ॥ اے مالک جی! میں غربت میں تیرے در پر آیا ہوں اور شکست خوردہ تیرے سنتوں کی پناہ میں آیا ہوں۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਪ੍ਰਭ ਮਿਲੇ ਮਨੋਹਰ ਮਨੁ ਸੀਤਲ ਬਿਗਸਾਰੇ ॥੨॥੩॥੨੯॥ اے نانک! مجھے محبوب رب مل گیا ہے، جس کی وجہ سے میرا دل ٹھنڈا ہوگیا ہے اور پھول کی مثل کھل گیا ہے۔ 2۔ 3۔ 26۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دیوگن دھاری محلہ 5۔
ਹਰਿ ਜਪਿ ਸੇਵਕੁ ਪਾਰਿ ਉਤਾਰਿਓ ॥ ہری کا ذکر کرکے اس کا خادم نیوی سمندر سے نجات پالیتا ہے۔
ਦੀਨ ਦਇਆਲ ਭਏ ਪ੍ਰਭ ਅਪਨੇ ਬਹੁੜਿ ਜਨਮਿ ਨਹੀ ਮਾਰਿਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جب غریب پرور رب (خادم کا) اپنا ہوجاتا ہے، تو وہ بار بار پیدائش و موت کے چکر میں نہیں ڈالتا۔ 1۔
ਸਾਧਸੰਗਮਿ ਗੁਣ ਗਾਵਹ ਹਰਿ ਕੇ ਰਤਨ ਜਨਮੁ ਨਹੀ ਹਾਰਿਓ ॥ جو نیکوکاروں کی صحبت میں ہری کی حمد و ثنا کرتا ہے، وہ اپنا ہری جیسا انمول وجود نہیں ہارتا۔
ਪ੍ਰਭ ਗੁਨ ਗਾਇ ਬਿਖੈ ਬਨੁ ਤਰਿਆ ਕੁਲਹ ਸਮੂਹ ਉਧਾਰਿਓ ॥੧॥ رب کی مدح سرائی کرنے سے وہ برائیوں کے سمندر سے پار ہوجاتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی نجات دلا دیتا ہے۔ 1۔
ਚਰਨ ਕਮਲ ਬਸਿਆ ਰਿਦ ਭੀਤਰਿ ਸਾਸਿ ਗਿਰਾਸਿ ਉਚਾਰਿਓ ॥ رب کا کنول قدم اس کے دل میں بس جاتا ہے اور وہ اپنی ہر ایک سانس اور نوالے سے رب کے نام کا تلفظ کرتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਓਟ ਗਹੀ ਜਗਦੀਸੁਰ ਪੁਨਹ ਪੁਨਹ ਬਲਿਹਾਰਿਓ ॥੨॥੪॥੩੦॥ اے نانک! میں نے تو اس خالق کائنات کی پناہ لی ہے اور بار بار اس پر قربان جاتا ہوں۔ 2۔ 4۔ 30۔
ਰਾਗੁ ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੪॥ راگو دیوگن دھاری محلہ 5 گھرو 4
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਕਰਤ ਫਿਰੇ ਬਨ ਭੇਖ ਮੋਹਨ ਰਹਤ ਨਿਰਾਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ بہت سے لوگ مختلف لباس پہن کر (رب کے لیے) جنگل میں بھٹکتے رہتے ہیں؛ لیکن محبوب رب سب سے الگ ہی رہتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਥਨ ਸੁਨਾਵਨ ਗੀਤ ਨੀਕੇ ਗਾਵਨ ਮਨ ਮਹਿ ਧਰਤੇ ਗਾਰ ॥੧॥ وہ طویل بیان کرتے اور وعظ سناتے ہیں اور سریلی گیت گایا کرتے ہیں؛ لیکن ان کے دل میں برائیوں کی غلاظت موجود ہے۔ 1۔
ਅਤਿ ਸੁੰਦਰ ਬਹੁ ਚਤੁਰ ਸਿਆਨੇ ਬਿਦਿਆ ਰਸਨਾ ਚਾਰ ॥੨॥ در اصل جو شخص تعلیم کی وجہ سے شیریں زبان اور لطیف بولتا ہے، وہی شخص بہت حسین، بہت چالاک اور دانش مند ہے۔
ਮਾਨ ਮੋਹ ਮੇਰ ਤੇਰ ਬਿਬਰਜਿਤ ਏਹੁ ਮਾਰਗੁ ਖੰਡੇ ਧਾਰ ॥੩॥ فخر و غرور، ہوس اور اپنے پرائے سے علاحدہ رہنے کی راہ تلوار کی دھار کے مثل دشوار گذار ہے۔ 3۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਤਿਨਿ ਭਵਜਲੁ ਤਰੀਅਲੇ ਪ੍ਰਭ ਕਿਰਪਾ ਸੰਤ ਸੰਗਾਰ ॥੪॥੧॥੩੧॥ اے نانک! رب کے فضل و کرم سے جو شخص سنتوں کی صحبت میں رہتا ہے، وہ دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔ 4۔ 1۔ 31۔
ਰਾਗੁ ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੫॥ راگو دیوگن دھاری محلہ 5 گھرو 5
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے سچے گرو کے کرم سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਮੈ ਪੇਖਿਓ ਰੀ ਊਚਾ ਮੋਹਨੁ ਸਭ ਤੇ ਊਚਾ ॥ اے رفیق! میں نے اس محبوب رب کو سب سے بلند ہی دیکھا ہے۔
ਆਨ ਨ ਸਮਸਰਿ ਕੋਊ ਲਾਗੈ ਢੂਢਿ ਰਹੇ ਹਮ ਮੂਚਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں بہت تلاش کرتا رہا؛ لیکن کائنات میں اس کی ہمسری دوسرا کوئی بھی نہیں کرسکتا۔ 1۔ وقفہ۔
ਬਹੁ ਬੇਅੰਤੁ ਅਤਿ ਬਡੋ ਗਾਹਰੋ ਥਾਹ ਨਹੀ ਅਗਹੂਚਾ ॥ وہ رب لامحدود، بہت ہی عمیق اور بے پناہ ہے، وہ پہنچ سے بہت ہی بالاتر ہے۔
ਤੋਲਿ ਨ ਤੁਲੀਐ ਮੋਲਿ ਨ ਮੁਲੀਐ ਕਤ ਪਾਈਐ ਮਨ ਰੂਚਾ ॥੧॥ وہ تولنے میں ناقابل تول ہے اور اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، پھر دل میں محبوب رب کو کیسے پایا جاسکتا ہے۔ 1۔
ਖੋਜ ਅਸੰਖਾ ਅਨਿਕ ਤਪੰਥਾ ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਨਹੀ ਪਹੂਚਾ ॥ بہت سے لوگ اسے بہت سے راستوں سے تلاش کرتے رہتے ہیں؛ لیکن گرو کے بغیر کوئی اس تک نہیں پہنچ سکتا۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਕਿਰਪਾ ਕਰੀ ਠਾਕੁਰ ਮਿਲਿ ਸਾਧੂ ਰਸ ਭੂੰਚਾ ॥੨॥੧॥੩੨॥ اے نانک! آقا جی نے مجھ پر فضل و احسان کیا ہے اور سادھو سے مل کر اب ہری رس کا ہی لطف حاصل کرتا ہوں۔ 2۔ 1۔ 32۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/