Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 533

Page 533

ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دیوگن دھاری محلہ 5۔
ਅਪੁਨੇ ਸਤਿਗੁਰ ਪਹਿ ਬਿਨਉ ਕਹਿਆ ॥ جب میں نے اپنے صادق گرو کے پاس درخواست کی، تو
ਭਏ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਦਇਆਲ ਦੁਖ ਭੰਜਨ ਮੇਰਾ ਸਗਲ ਅੰਦੇਸਰਾ ਗਇਆ ॥ ਰਹਾਉ ॥ دکھوں کا خاتمہ کرنے والا رب رحیم و کریم ہوگیا اور میرا سبھی خوف مٹ گیا۔ وقفہ۔
ਹਮ ਪਾਪੀ ਪਾਖੰਡੀ ਲੋਭੀ ਹਮਰਾ ਗੁਨੁ ਅਵਗੁਨੁ ਸਭੁ ਸਹਿਆ ॥ اے لوگو! ہم کتنے گنہ گار، منافق اور حریص ہیں؛ لیکن پھر بھی کریم رب ہماری خوبی اور خرابی سب ہی برداشت کرتا ہے۔
ਕਰੁ ਮਸਤਕਿ ਧਾਰਿ ਸਾਜਿ ਨਿਵਾਜੇ ਮੁਏ ਦੁਸਟ ਜੋ ਖਇਆ ॥੧॥ رب نے (ہمیں پیدا کرکے) اپنا دست قدرت ہماری پیشانی پر کر ہمیں عزت عطا کی ہے، جو شریر ہمیں مارنا چاہتے تھے، وہ خود ہی مرگئے۔ 1۔
ਪਰਉਪਕਾਰੀ ਸਰਬ ਸਧਾਰੀ ਸਫਲ ਦਰਸਨ ਸਹਜਇਆ ॥ رب بڑا بھلائی کرنے والا اور سب ہی کو سہارا دینے والا ہے، اس کا دیدار ہی ثمر آور ہے، جو امن کا مخزن ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਨਿਰਗੁਣ ਕਉ ਦਾਤਾ ਚਰਣ ਕਮਲ ਉਰ ਧਰਿਆ ॥੨॥੨੪॥ اے نانک! رب نادانوں کو بھی عطا کرنے والا ہے، اس کے کنول قدم میں نے دل میں بسایا ہوا ہے۔ 2۔ 24۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دیوگن دھاری محلہ 5۔
ਅਨਾਥ ਨਾਥ ਪ੍ਰਭ ਹਮਾਰੇ ॥ اے میرے رب! تو یتیموں کا سہارا ہے۔
ਸਰਨਿ ਆਇਓ ਰਾਖਨਹਾਰੇ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے کائنات کے رکھوالے! میں تیری پناہ میں آیا ہوں۔ وقفہ۔
ਸਰਬ ਪਾਖ ਰਾਖੁ ਮੁਰਾਰੇ ॥ اے مراری رب! میری ہر جانب سے حفاظت فرما۔
ਆਗੈ ਪਾਛੈ ਅੰਤੀ ਵਾਰੇ ॥੧॥ دنیا و آخرت میں اور زندگی کے آخری لمحے تک میری حفاظت فرما۔ 1۔
ਜਬ ਚਿਤਵਉ ਤਬ ਤੁਹਾਰੇ ॥ اے مالک! جب بھی تجھے یاد کرتا ہوں، تو تیری خوبی ہی یاد کرتا ہوں۔
ਉਨ ਸਮ੍ਹ੍ਹਾਰਿ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਸਧਾਰੇ ॥੨॥ ان صفات کو اپنانے سے میرا دل پاک ہوجاتا ہے۔ 2۔
ਸੁਨਿ ਗਾਵਉ ਗੁਰ ਬਚਨਾਰੇ ॥ میں گرو کی باتیں سن کر تیری ہی تعریفیں کرتا رہتا ہوں اور
ਬਲਿ ਬਲਿ ਜਾਉ ਸਾਧ ਦਰਸਾਰੇ ॥੩॥ سادھو (جیسے گرو) کے دیدار پر بار بار قربان جاتا ہوں۔ 3۔
ਮਨ ਮਹਿ ਰਾਖਉ ਏਕ ਅਸਾਰੇ ॥ میرے دل میں ایک ہی رب کا سہارا ہے۔
ਨਾਨਕ ਪ੍ਰਭ ਮੇਰੇ ਕਰਨੈਹਾਰੇ ॥੪॥੨੫॥ اے نانک! میرا رب ہی ہر چیز کا خالق ہے۔ 4۔ 25۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ دیوگن دھاری محلہ 5۔
ਪ੍ਰਭ ਇਹੈ ਮਨੋਰਥੁ ਮੇਰਾ ॥ اے رب! میری بس یہی التجا ہے کہ
ਕ੍ਰਿਪਾ ਨਿਧਾਨ ਦਇਆਲ ਮੋਹਿ ਦੀਜੈ ਕਰਿ ਸੰਤਨ ਕਾ ਚੇਰਾ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے مہربان! اے غریب پرور! مجھے اپنے معتقدین کا خادم بناد یجیے۔ وقفہ۔
ਪ੍ਰਾਤਹਕਾਲ ਲਾਗਉ ਜਨ ਚਰਨੀ ਨਿਸ ਬਾਸੁਰ ਦਰਸੁ ਪਾਵਉ ॥ میں صبح سویرے سنتوں کے قدم چھوتا رہوں اور دن رات ان کا دیدار کرتا رہوں۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਅਰਪਿ ਕਰਉ ਜਨ ਸੇਵਾ ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਗੁਨ ਗਾਵਉ ॥੧॥ اپنا جسم و جان وقف کرکے میں سنتوں کی عقیدت کے ساتھ خدمت کرتا رہوں اور اپنی زبان سے تیری حمد و ثنا کرتا رہوں۔ 1۔
ਸਾਸਿ ਸਾਸਿ ਸਿਮਰਉ ਪ੍ਰਭੁ ਅਪੁਨਾ ਸੰਤਸੰਗਿ ਨਿਤ ਰਹੀਐ ॥ میں ہر سانس سے اپنے رب کا ذکر کرتا رہوں اور ہمیشہ ہی سنتوں کی صحبت میں رہوں۔
ਏਕੁ ਅਧਾਰੁ ਨਾਮੁ ਧਨੁ ਮੋਰਾ ਅਨਦੁ ਨਾਨਕ ਇਹੁ ਲਹੀਐ ॥੨॥੨੬॥ اے نانک! رب کے نام کی دولت ہی صرف میری زندگی کا ایک سہارا ہے اور میں اسی سے روحانی خوشی حاصل کرتا رہوں۔ 2۔ 26۔
ਰਾਗੁ ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੩॥ راگو دیوگن دھاری محلہ 5 گھرو 3
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے صادق گرو کے فضل سے حاصل کیا جاتا ہے۔
ਮੀਤਾ ਐਸੇ ਹਰਿ ਜੀਉ ਪਾਏ ॥ مجھے دوست کی طرح ایک ایسا رب ملا ہے،
ਛੋਡਿ ਨ ਜਾਈ ਸਦ ਹੀ ਸੰਗੇ ਅਨਦਿਨੁ ਗੁਰ ਮਿਲਿ ਗਾਏ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو مجھے چھوڑ کر نہیں جاتا اور ہمیشہ ہی میرے ساتھ رہتا ہے، گرو سے مل کر میں رات دن اس کی حمد و ثنا کرتا رہتا ہوں۔ 1۔ وقفہ۔
ਮਿਲਿਓ ਮਨੋਹਰੁ ਸਰਬ ਸੁਖੈਨਾ ਤਿਆਗਿ ਨ ਕਤਹੂ ਜਾਏ ॥ مجھے تمام خوشیاں عطا کرنے والا محبوب رب مل گیا ہے اور وہ مجھے چھوڑ کر کہیں نہیں جاتا۔
ਅਨਿਕ ਅਨਿਕ ਭਾਤਿ ਬਹੁ ਪੇਖੇ ਪ੍ਰਿਅ ਰੋਮ ਨ ਸਮਸਰਿ ਲਾਏ ॥੧॥ میں نے کئی طرح کے لوگ دیکھے ہیں؛ لیکن وہ میرے محبوب رب کے ایک بال سے بھی موازنہ نہیں کرسکتے۔ 1۔
ਮੰਦਰਿ ਭਾਗੁ ਸੋਭ ਦੁਆਰੈ ਅਨਹਤ ਰੁਣੁ ਝੁਣੁ ਲਾਏ ॥ اس کا مندر بہت مشہور اور اس کا دروازہ بہت خوب صورت ہے، جس میں میٹھی آواز گونجتی رہتی ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਸਦਾ ਰੰਗੁ ਮਾਣੇ ਗ੍ਰਿਹ ਪ੍ਰਿਅ ਥੀਤੇ ਸਦ ਥਾਏ ॥੨॥੧॥੨੭॥ اے نانک! میں ہمیشہ لطف اندوز ہوتا ہوں؛ کیوں کہ مجھے محبوب رب کے گھر میں ہمیشہ ایک مستحکم مقام مل گیا ہے۔ 2۔ 1۔ 27۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ੫ ॥ دیوگن دھاری 5۔
ਦਰਸਨ ਨਾਮ ਕਉ ਮਨੁ ਆਛੈ ॥ میرا دل رب کا دیدار اور اس کے نام کا خواہش مند ہے اور
ਭ੍ਰਮਿ ਆਇਓ ਹੈ ਸਗਲ ਥਾਨ ਰੇ ਆਹਿ ਪਰਿਓ ਸੰਤ ਪਾਛੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تمام مقامات پر بھٹک کر اب سنتوں کے قدموں میں لگ گیا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਿਸੁ ਹਉ ਸੇਵੀ ਕਿਸੁ ਆਰਾਧੀ ਜੋ ਦਿਸਟੈ ਸੋ ਗਾਛੈ ॥ میں کس کی خدمت و پرستش کروں؛ کیوں کہ جو کچھ بھی نظر آرہا ہے، وہ فانی ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/