Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 518

Page 518

ਜਿਸੁ ਸਿਮਰਤ ਸੁਖੁ ਹੋਇ ਸਗਲੇ ਦੂਖ ਜਾਹਿ ॥੨॥ جس کی عبادت کرنے سے خوشی حاصل ہوتی ہے اور سبھی پریشانی دور ہوجاتی ہے۔2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਅਕੁਲ ਨਿਰੰਜਨ ਪੁਰਖੁ ਅਗਮੁ ਅਪਾਰੀਐ ॥ رب بے آل و اولاد، مایا سے آزاد، قادر مطلق، ناقابل رسائی اور عظیم ہے۔
ਸਚੋ ਸਚਾ ਸਚੁ ਸਚੁ ਨਿਹਾਰੀਐ ॥ در حقیقت مخزنِ صداقت، اعلیٰ صادق رب سچائی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
ਕੂੜੁ ਨ ਜਾਪੈ ਕਿਛੁ ਤੇਰੀ ਧਾਰੀਐ ॥ اے رب! یہ کائنات تیری تخلیق کردہ ہے؛ لیکن کوئی بھی شئی خیالی نہیں لگتی۔
ਸਭਸੈ ਦੇ ਦਾਤਾਰੁ ਜੇਤ ਉਪਾਰੀਐ ॥ وہ عطا کرنے والا سب ہی کو رزق دیتا ہے، جسے اس نے پیدا کیا ہے اور
ਇਕਤੁ ਸੂਤਿ ਪਰੋਇ ਜੋਤਿ ਸੰਜਾਰੀਐ ॥ سب ہی کو ایک ہی حکم کے دھاگے میں پروکر اس نے ان کے اندر اپنا نور روشن کردیا ہے۔
ਹੁਕਮੇ ਭਵਜਲ ਮੰਝਿ ਹੁਕਮੇ ਤਾਰੀਐ ॥ اس کے حکم سے کوئی دنیوی سمندر میں ڈوب جاتا ہے اور کوئی پار ہوجاتا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਜੀਉ ਤੁਧੁ ਧਿਆਏ ਸੋਇ ਜਿਸੁ ਭਾਗੁ ਮਥਾਰੀਐ ॥ اے معبود رب! جس کی تقدیر میں لکھا ہوتا ہے، وہی انسان تجھے یاد کرتا ہے۔
ਤੇਰੀ ਗਤਿ ਮਿਤਿ ਲਖੀ ਨ ਜਾਇ ਹਉ ਤੁਧੁ ਬਲਿਹਾਰੀਐ ॥੧॥ تیری رفتار اور اندازہ (طاقت) کا علم نہیں ہوسکتا؛ اس لیے میں تجھ پر قربان جاتا ہوں۔ 1۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੫ ॥ شلوک محلہ 5۔
ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ ਮਿਹਰਵਾਨ ਅਚਿੰਤੁ ਵਸਹਿ ਮਨ ਮਾਹਿ ॥ اے رحیم رب! اگر تو مسرور ہوجائے، تو بغیر فکر کے ہی ہمارے دل میں بسیرا کرلیتا ہے۔
ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ ਮਿਹਰਵਾਨ ਨਉ ਨਿਧਿ ਘਰ ਮਹਿ ਪਾਹਿ ॥ اے مہربان! اگر تو خوش ہوجائے، تو ہمارے دل نما گھر میں ہی نونیدھیاں حاصل ہوجاتی ہیں۔
ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ ਮਿਹਰਵਾਨ ਤਾ ਗੁਰ ਕਾ ਮੰਤ੍ਰੁ ਕਮਾਹਿ ॥ اے کریم رب! اگر تو مسرور ہوجائے، تو میں گرو کے منتر کا ورد کرتا ہوں۔
ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ ਮਿਹਰਵਾਨ ਤਾ ਨਾਨਕ ਸਚਿ ਸਮਾਹਿ ॥੧॥ نانک دعا کرتا ہے کہ اے کریم! جب تو خوش ہوجاتا ہے، تو میں سچائی میں ہی سما جاتا ہوں۔ 1۔
ਮਃ ੫ ॥ محلہ 5۔
ਕਿਤੀ ਬੈਹਨ੍ਹ੍ਹਿ ਬੈਹਣੇ ਮੁਚੁ ਵਜਾਇਨਿ ਵਜ ॥ بہت سے لوگ تخت شاہی پر بیٹھتے ہیں اور ان کے لیے بہت سے آلات موسیقی بجائے جاتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਸਚੇ ਨਾਮ ਵਿਣੁ ਕਿਸੈ ਨ ਰਹੀਆ ਲਜ ॥੨॥ اے نانک! صادق نام کے بغیر کسی کی بھی عزت و ناموس باقی نہیں رہتی۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਤੁਧੁ ਧਿਆਇਨ੍ਹ੍ਹਿ ਬੇਦ ਕਤੇਬਾ ਸਣੁ ਖੜੇ ॥ اے مالک! وید اور مذہبی کتاب ایک ساتھ کھڑے تیری حمد و ثنا کر رہے ہیں۔
ਗਣਤੀ ਗਣੀ ਨ ਜਾਇ ਤੇਰੈ ਦਰਿ ਪੜੇ ॥ جو تیرے در پر سر جھکائے بیٹھے ہیں، ان کا شمار نہیں کیا جاسکتا۔
ਬ੍ਰਹਮੇ ਤੁਧੁ ਧਿਆਇਨ੍ਹ੍ਹਿ ਇੰਦ੍ਰ ਇੰਦ੍ਰਾਸਣਾ ॥ برہما بھی تیری پرستش کرتا ہے اور اندراسن پر بیٹھا اندر بھی تجھے یاد کرتا ہے۔
ਸੰਕਰ ਬਿਸਨ ਅਵਤਾਰ ਹਰਿ ਜਸੁ ਮੁਖਿ ਭਣਾ ॥ شنکر، وشنو اوتار اپنی زبان سے ہری کی مدح سرائی کرتے ہیں۔
ਪੀਰ ਪਿਕਾਬਰ ਸੇਖ ਮਸਾਇਕ ਅਉਲੀਏ ॥ اے رب! پیر، پیغمبر، شیخ اور اولیاء تیرا ہی ذکر کرتے ہیں۔
ਓਤਿ ਪੋਤਿ ਨਿਰੰਕਾਰ ਘਟਿ ਘਟਿ ਮਉਲੀਏ ॥ اے شکل و صورت سے پاک رب! تو تانے کی طرح ہر ایک کے دل میں موجود ہے۔
ਕੂੜਹੁ ਕਰੇ ਵਿਣਾਸੁ ਧਰਮੇ ਤਗੀਐ ॥ جھوٹ کے سبب انسان فنا ہوجاتا ہے اور وہ دین کی راہ میں ہشاش بشاش ہوتا ہے۔
ਜਿਤੁ ਜਿਤੁ ਲਾਇਹਿ ਆਪਿ ਤਿਤੁ ਤਿਤੁ ਲਗੀਐ ॥੨॥ رب جہاں کہیں بھی انسان کو لگاتا ہے۔ وہ اسی جگہ لگ جاتا ہے۔ 2۔
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੫ ॥ شلوک محلہ 5۔
ਚੰਗਿਆਈ ਆਲਕੁ ਕਰੇ ਬੁਰਿਆਈ ਹੋਇ ਸੇਰੁ ॥ نادان انسان اچھائی (نیک کام) کرنے میں سستی کرتا ہے؛ لیکن بُرا کام کرنے میں شیر بن جاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਅਜੁ ਕਲਿ ਆਵਸੀ ਗਾਫਲ ਫਾਹੀ ਪੇਰੁ ॥੧॥ اے نانک! آج نہ کل موت آنی ہی ہے اور احمق انسان کے پیر میں موت کی پھندا پڑنا ہی ہے۔ 2۔
ਮਃ ੫ ॥ محلہ 5۔
ਕਿਤੀਆ ਕੁਢੰਗ ਗੁਝਾ ਥੀਐ ਨ ਹਿਤੁ ॥ ہماری بے شمار بداعمالیوں کا دوست تم سے پوشیدہ نہیں۔
ਨਾਨਕ ਤੈ ਸਹਿ ਢਕਿਆ ਮਨ ਮਹਿ ਸਚਾ ਮਿਤੁ ॥੨॥ اے نانک کے رب! تو ہی ہمارے دل کا سچا دوست ہے اور تو نے ہی ہماری برائیوں پر پردہ ڈال رکھا ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਹਉ ਮਾਗਉ ਤੁਝੈ ਦਇਆਲ ਕਰਿ ਦਾਸਾ ਗੋਲਿਆ ॥ اے کریم رب! میں تجھ سے یہ عطیہ طلب کرتا ہوں کہ مجھے اپنے غلاموں کا خادم بنا دے۔
ਨਉ ਨਿਧਿ ਪਾਈ ਰਾਜੁ ਜੀਵਾ ਬੋਲਿਆ ॥ اے عطا کرنے والے! میں تیرے نام کے ذکر سے ہی باحیات ہوں اور نونیدھیاں اور سلطنت حاصل کرتا ہوں۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਦਾਸਾ ਘਰਿ ਘਣਾ ॥ رب کے غلاموں کے گھر میں امرت نام کا بڑا خزانہ ہے۔
ਤਿਨ ਕੈ ਸੰਗਿ ਨਿਹਾਲੁ ਸ੍ਰਵਣੀ ਜਸੁ ਸੁਣਾ ॥ میں ان کی صحبت میں رہ کر تیری شان کانوں سے سن کر مسرور ہوجاتا ہوں۔
ਕਮਾਵਾ ਤਿਨ ਕੀ ਕਾਰ ਸਰੀਰੁ ਪਵਿਤੁ ਹੋਇ ॥ ان کی خدمت کرنے سے میرا جسم پاک ہوجاتا ہے۔
ਪਖਾ ਪਾਣੀ ਪੀਸਿ ਬਿਗਸਾ ਪੈਰ ਧੋਇ ॥ میں انہیں پنکھا جھیلتا ہوں، ان کے لیے پانی لاتا ہوں، ان کے لیے چکی پیستا ہوں اور ان کے پاؤں دھو کر خوش ہوں۔
ਆਪਹੁ ਕਛੂ ਨ ਹੋਇ ਪ੍ਰਭ ਨਦਰਿ ਨਿਹਾਲੀਐ ॥ اے رب! مجھ پر نظر کرم فرماد یجیے؛ کیونکہ خود میں کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
ਮੋਹਿ ਨਿਰਗੁਣ ਦਿਚੈ ਥਾਉ ਸੰਤ ਧਰਮ ਸਾਲੀਐ ॥੩॥ مجھ خوبیوں سے خالی لوگوں کو سنتوں کی خانقاہ میں پناہ د یجیے۔ 3۔
ਸਲੋਕ ਮਃ ੫ ॥ شلوک محلہ 5۔
ਸਾਜਨ ਤੇਰੇ ਚਰਨ ਕੀ ਹੋਇ ਰਹਾ ਸਦ ਧੂਰਿ ॥ اے میرے محبوب! میں ہمیشہ ہی تیرے قدموں کی خاک بنا رہوں۔
ਨਾਨਕ ਸਰਣਿ ਤੁਹਾਰੀਆ ਪੇਖਉ ਸਦਾ ਹਜੂਰਿ ॥੧॥ نانک کی التجا ہے کہ اے رب جی! میں نے تیری ہی پناہ لی ہے اور میں ہمیشہ ہی تجھے اپنے پاس دیکھتا ہوں۔ 1۔
ਮਃ ੫ ॥ محلہ 5۔
ਪਤਿਤ ਪੁਨੀਤ ਅਸੰਖ ਹੋਹਿ ਹਰਿ ਚਰਣੀ ਮਨੁ ਲਾਗ ॥ ہری کے قدموں میں اپنا دل لگا کر بہت سے گنہ گار لوگ پاک ہوگئے ہیں۔
ਅਠਸਠਿ ਤੀਰਥ ਨਾਮੁ ਪ੍ਰਭ ਜਿਸੁ ਨਾਨਕ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗ ॥੨॥ اے نانک! واہے گرو کا نام ہی اڑسٹھ مقامِ زیارت (کے مثل) ہے؛ لیکن یہ اسے ہی حاصل ہوتا ہے، جس کی تقدیر میں یہ چیز لکھی ہوتی ہے۔ 2۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਨਿਤ ਜਪੀਐ ਸਾਸਿ ਗਿਰਾਸਿ ਨਾਉ ਪਰਵਦਿਗਾਰ ਦਾ ॥ اپنی ہر ایک سانس اور لقمے سے پروردگار کے نام کا ذکر کرنا چاہیے۔
ਜਿਸ ਨੋ ਕਰੇ ਰਹੰਮ ਤਿਸੁ ਨ ਵਿਸਾਰਦਾ ॥ وہ جس پر رحم کرتا ہے، وہ اسے نہیں بھولتا۔
ਆਪਿ ਉਪਾਵਣਹਾਰ ਆਪੇ ਹੀ ਮਾਰਦਾ ॥ وہ خود ہی کائنات کی تخلیق کرنے والا ہے اور خود ہی فنا کرنے والا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/