Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 507

Page 507

ਸਨਕ ਸਨੰਦਨ ਨਾਰਦ ਮੁਨਿ ਸੇਵਹਿ ਅਨਦਿਨੁ ਜਪਤ ਰਹਹਿ ਬਨਵਾਰੀ ॥ سنک، سنندن اور نارد حضرات وغیرہ جنگل کے رب کی خدمت و پرستش کرتے ہیں اور دن رات رب کے نام کے ذکر میں مشغول رہتے ہیں۔
ਸਰਣਾਗਤਿ ਪ੍ਰਹਲਾਦ ਜਨ ਆਏ ਤਿਨ ਕੀ ਪੈਜ ਸਵਾਰੀ ॥੨॥ اے رب! جب بھکت پرہلاد تیری پناہ میں آیا تھا، تو آپ نے اس کی عزت بچالی تھی۔ 2۔
ਅਲਖ ਨਿਰੰਜਨੁ ਏਕੋ ਵਰਤੈ ਏਕਾ ਜੋਤਿ ਮੁਰਾਰੀ ॥ پوشیدہ، بے عیب ایک رب ہی ہر جگہ موجود ہے اور اس کا ایک نور ہی ساری کائنات کو روشن کررہا ہے۔
ਸਭਿ ਜਾਚਿਕ ਤੂ ਏਕੋ ਦਾਤਾ ਮਾਗਹਿ ਹਾਥ ਪਸਾਰੀ ॥੩॥ اے رب! ایک تو ہی عطا کرنے والا ہے، بقیہ سب طلب گار ہیں، اپنا ہاتھ پھیلا کر سبھی تجھ سے عطیہ مانگتے ہیں۔ 3۔
ਭਗਤ ਜਨਾ ਕੀ ਊਤਮ ਬਾਣੀ ਗਾਵਹਿ ਅਕਥ ਕਥਾ ਨਿਤ ਨਿਆਰੀ ॥ معتقدین کی باتیں بہترین ہیں۔ وہ ہمیشہ رب کی نرالی اور ناقابلِ بیان کہانیاں ذکر کرتے رہتے ہیں۔
ਸਫਲ ਜਨਮੁ ਭਇਆ ਤਿਨ ਕੇਰਾ ਆਪਿ ਤਰੇ ਕੁਲ ਤਾਰੀ ॥੪॥ اس کی پیدائش کامیاب ہوجاتی ہے، وہ خود دنیوی سمندر سے پار ہوجاتے ہیں اور اپنے خاندان کو بھی بچالیتے ہیں۔ 4۔
ਮਨਮੁਖ ਦੁਬਿਧਾ ਦੁਰਮਤਿ ਬਿਆਪੇ ਜਿਨ ਅੰਤਰਿ ਮੋਹ ਗੁਬਾਰੀ ॥ نفس پرست لوگ شبہات اور بے عقلی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کے باطن میں دنیوی ہوس کی تاریکی ہے۔
ਸੰਤ ਜਨਾ ਕੀ ਕਥਾ ਨ ਭਾਵੈ ਓਇ ਡੂਬੇ ਸਣੁ ਪਰਵਾਰੀ ॥੫॥ انہیں سنت حضرات کی کہانیاں پسند نہیں آتی؛ اس لیے وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ دنیوی سمندر میں ڈوب جاتے ہیں۔ 5۔
ਨਿੰਦਕੁ ਨਿੰਦਾ ਕਰਿ ਮਲੁ ਧੋਵੈ ਓਹੁ ਮਲਭਖੁ ਮਾਇਆਧਾਰੀ ॥ عیب جو الزام لگاکر دوسروں کی میل صاف کرتا ہے۔ وہ گندگی کھانے والا اور مایا کا پرستار ہے اور
ਸੰਤ ਜਨਾ ਕੀ ਨਿੰਦਾ ਵਿਆਪੇ ਨਾ ਉਰਵਾਰਿ ਨ ਪਾਰੀ ॥੬॥ سنتوں کی غیبت کرنے میں ہی ملوث رہتا ہے، بایں سبب نہ وہ دنیا کا ہوتا ہے اور نہ آخرت کا۔ 6۔
ਏਹੁ ਪਰਪੰਚੁ ਖੇਲੁ ਕੀਆ ਸਭੁ ਕਰਤੈ ਹਰਿ ਕਰਤੈ ਸਭ ਕਲ ਧਾਰੀ ॥ خالق نے ہی اس پوری کائنات کو وجود بخشا ہے اور خالق رب نے ہی ہر ایک کے اندر اپنی بادشاہت قائم کی ہے۔
ਹਰਿ ਏਕੋ ਸੂਤੁ ਵਰਤੈ ਜੁਗ ਅੰਤਰਿ ਸੂਤੁ ਖਿੰਚੈ ਏਕੰਕਾਰੀ ॥੭॥ ایک ہری کا دھاگہ ہی کائنات میں فعال ہے۔ جب وہ دھاگے کو کھینچ لیتا ہے، تو کائنات فنا ہوجاتی ہے اور صرف ایک رب کا وجود رہ جاتا ہے۔ 7۔
ਰਸਨਿ ਰਸਨਿ ਰਸਿ ਗਾਵਹਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਧਾਰੀ ॥ جو اپنی زبان سے ذائقہ لے کر ہری کی حمد و ثنا کرتے رہتے ہیں، ان کی زبان ہری رس چکھتی رہتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਮਾਗਉ ਹਰਿ ਰਸ ਪ੍ਰੀਤਿ ਪਿਆਰੀ ॥੮॥੧॥੭॥ اے نانک! میں ہری کے علاوہ کچھ طلب نہیں کرتا؛ کیونکہ مجھے ہری رس کی محبت ہی عزیز لگتی ہے۔ 8۔ 1۔ 7۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨॥ گجری محلہ 5 گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے ، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਰਾਜਨ ਮਹਿ ਤੂੰ ਰਾਜਾ ਕਹੀਅਹਿ ਭੂਮਨ ਮਹਿ ਭੂਮਾ ॥ اے رب ! تجھے بادشاہوں میں سب سے بڑا بادشاہ کہا جاتا ہے اور تو زمین داروں میں سب سے بڑا زمین دار ہیں۔
ਠਾਕੁਰ ਮਹਿ ਠਕੁਰਾਈ ਤੇਰੀ ਕੋਮਨ ਸਿਰਿ ਕੋਮਾ ॥੧॥ آقاؤں میں تمہاری آقائی بالاتر ہے اور قوموں میں تمہاری قوم سب سے اعلیٰ ہے۔ 1۔
ਪਿਤਾ ਮੇਰੋ ਬਡੋ ਧਨੀ ਅਗਮਾ ॥ میرا مالک باپ بہت مال دار اور ناقابل رسائی آقا ہے۔
ਉਸਤਤਿ ਕਵਨ ਕਰੀਜੈ ਕਰਤੇ ਪੇਖਿ ਰਹੇ ਬਿਸਮਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے خالق! تیری کون سی شان بیان کروں؟ میں تیری قدرت دیکھ کر حیرت زدہ ہوگیا ہوں۔ 1۔ وقفہ ۔
ਸੁਖੀਅਨ ਮਹਿ ਸੁਖੀਆ ਤੂੰ ਕਹੀਅਹਿ ਦਾਤਨ ਸਿਰਿ ਦਾਤਾ ॥ اے رب! تو مسرور لوگوں میں سب سے بڑا مسرور کہلاتا ہے اور بخشش دہندہ میں سب سے بڑا عطا کرنے والا ہے۔
ਤੇਜਨ ਮਹਿ ਤੇਜਵੰਸੀ ਕਹੀਅਹਿ ਰਸੀਅਨ ਮਹਿ ਰਾਤਾ ॥੨॥ شان والوں میں تو سب سے عظیم صاحبِ جلال کہلاتا ہے اور شائقین میں تو سب سے بڑا شائق ہے۔ 2۔
ਸੂਰਨ ਮਹਿ ਸੂਰਾ ਤੂੰ ਕਹੀਅਹਿ ਭੋਗਨ ਮਹਿ ਭੋਗੀ ॥ اے مالک! تو بہادروں میں سب سے عظیم بہادر کہلاتا ہے اور لطف اٹھانے والوں میں سب سے بڑا لطف اندوز ہے۔
ਗ੍ਰਸਤਨ ਮਹਿ ਤੂੰ ਬਡੋ ਗ੍ਰਿਹਸਤੀ ਜੋਗਨ ਮਹਿ ਜੋਗੀ ॥੩॥ تو گھر والوں میں ایک عظیم گھریلو ہے (تجھ جیسا دوسرا کوئی نہیں) اور تو زاہدوں میں عظیم زاہد ہے۔3۔
ਕਰਤਨ ਮਹਿ ਤੂੰ ਕਰਤਾ ਕਹੀਅਹਿ ਆਚਾਰਨ ਮਹਿ ਆਚਾਰੀ ॥ اے رب! تخلیق کاروں میں تو سب سے بڑا خالق کہلاتا ہے اور تو مذہبی اعمال انجام دینے والوں میں بھی سب سے بلند ہے۔
ਸਾਹਨ ਮਹਿ ਤੂੰ ਸਾਚਾ ਸਾਹਾ ਵਾਪਾਰਨ ਮਹਿ ਵਾਪਾਰੀ ॥੪॥ اے عطا کرنے والے! تو سرمایہ داروں میں بھی سچا سرمایہ دار ہے اور تاجروں میں بھی بڑا تاجر ہے۔ 4۔
ਦਰਬਾਰਨ ਮਹਿ ਤੇਰੋ ਦਰਬਾਰਾ ਸਰਨ ਪਾਲਨ ਟੀਕਾ ॥ اے مالک! دربار لگانے والوں میں بھی تیرا ہی دربار سچا ہے اور پناہ گزیں کی لاج رکھنے والوں میں تو سب سے اچھا ہے۔
ਲਖਿਮੀ ਕੇਤਕ ਗਨੀ ਨ ਜਾਈਐ ਗਨਿ ਨ ਸਕਉ ਸੀਕਾ ॥੫॥ تیرے پاس کتنا مال و دولت ہے، اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ تیرے پاس کتنے سکے ہیں، جسے شمار نہیں کیا جاسکتا ہے۔5۔
ਨਾਮਨ ਮਹਿ ਤੇਰੋ ਪ੍ਰਭ ਨਾਮਾ ਗਿਆਨਨ ਮਹਿ ਗਿਆਨੀ ॥ اے مالک! ناموں میں تیرا نام ہی سب سے اعلیٰ ہے (یعنی مقبولیت حاصل کرنے والوں میں تمہاری ہی قبولیت ہے) اور اہل علم میں تو سب سے بڑا عالم ہے۔
ਜੁਗਤਨ ਮਹਿ ਤੇਰੀ ਪ੍ਰਭ ਜੁਗਤਾ ਇਸਨਾਨਨ ਮਹਿ ਇਸਨਾਨੀ ॥੬॥ تمام تراکیب میں تمہاری ہی ترکیب سب سے عمدہ ہے اور ہر قسم کی غسل زیارت میں تیرا غسل سب سے بہتر ہے۔ 6۔
ਸਿਧਨ ਮਹਿ ਤੇਰੀ ਪ੍ਰਭ ਸਿਧਾ ਕਰਮਨ ਸਿਰਿ ਕਰਮਾ ॥ اے رب! سدھیوں میں تمہاری ہی سدھی سب سے افضل ہے اور اعمال میں تیرا عمل سب سے اہم ہے۔
ਆਗਿਆ ਮਹਿ ਤੇਰੀ ਪ੍ਰਭ ਆਗਿਆ ਹੁਕਮਨ ਸਿਰਿ ਹੁਕਮਾ ॥੭॥ اے رب! تمام احکامات میں تیرا ہی حکم اعلیٰ ہے اور تمام حکموں میں تیرا حکم سب سے اوپر اور سر فہرست ہے۔7۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/