Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 506

Page 506

ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਹਿਰਦੈ ਪਵਿਤ੍ਰੁ ਪਾਵਨੁ ਇਹੁ ਸਰੀਰੁ ਤਉ ਸਰਣੀ ॥੭॥ اے ہری! میرا یہ وجود تیری پناہ میں ہے اور تیرے مقدس و پاک نام کا بسیرا میرے دل میں ہے۔
ਲਬ ਲੋਭ ਲਹਰਿ ਨਿਵਾਰਣੰ ਹਰਿ ਨਾਮ ਰਾਸਿ ਮਨੰ ॥ دل میں ہری نام کے دولت کی آمد سے حرص و ہوس کی لہروں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ਮਨੁ ਮਾਰਿ ਤੁਹੀ ਨਿਰੰਜਨਾ ਕਹੁ ਨਾਨਕਾ ਸਰਨੰ ॥੮॥੧॥੫॥ گرو نانک کا بیان ہے کہ اے بے عیب رب! میں تیری پناہ میں آیا ہوں، تو ہی میرے دل کو قبضے میں کردے۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੩ ਘਰੁ ੧ گجری محلہ 3 گھر 1
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਨਿਰਤਿ ਕਰੀ ਇਹੁ ਮਨੁ ਨਚਾਈ ॥ میں رقص کرتا ہوں؛ لیکن اپنے اس دل کو رقص کرواتا ہوں۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਆਪੁ ਗਵਾਈ ॥ گرو کے فضل سے میں نے اپنا غرور مٹادیا ہے۔
ਚਿਤੁ ਥਿਰੁ ਰਾਖੈ ਸੋ ਮੁਕਤਿ ਹੋਵੈ ਜੋ ਇਛੀ ਸੋਈ ਫਲੁ ਪਾਈ ॥੧॥ جو اپنے دل کو ہری کے قدموں میں جمائے رکھتا ہے، اس کی نجات ہوجاتی ہے اور وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرلیتا ہے۔ 1۔
ਨਾਚੁ ਰੇ ਮਨ ਗੁਰ ਕੈ ਆਗੈ ॥ اے دل! اپنے گرو کے در پیش عقیدت کے ساتھ رقص کرو۔
ਗੁਰ ਕੈ ਭਾਣੈ ਨਾਚਹਿ ਤਾ ਸੁਖੁ ਪਾਵਹਿ ਅੰਤੇ ਜਮ ਭਉ ਭਾਗੈ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر تو گرو کی خواہش کے مطابق رقص کرے گا، تو تجھے خوشی حاصل ہوگی اور آخری وقت تجھ سے موت کا خوف بھی دور ہوجائے گا۔ وقفہ۔
ਆਪਿ ਨਚਾਏ ਸੋ ਭਗਤੁ ਕਹੀਐ ਆਪਣਾ ਪਿਆਰੁ ਆਪਿ ਲਾਏ ॥ جسے واہے گرو خود رقص کرواتا ہے، وہی پرستار کہلاتا ہے۔ رب خود اسے اپنی محبت سے اپنے قدموں میں پناہ دیتا ہے۔
ਆਪੇ ਗਾਵੈ ਆਪਿ ਸੁਣਾਵੈ ਇਸੁ ਮਨ ਅੰਧੇ ਕਉ ਮਾਰਗਿ ਪਾਏ ॥੨॥ رب خود ہی گاتا ہے اور خود ہی سماعت کرتا ہے اور اندھے اور جاہل دل کو راہِ راست پر لاتا ہے۔ 2۔
ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਚੈ ਸਕਤਿ ਨਿਵਾਰੈ ਸਿਵ ਘਰਿ ਨੀਦ ਨ ਹੋਈ ॥ جو دن رات رقص کرتا ہے اور مایا کی طاقت پر انکش لگا دیتا ہے، وہ رب کے مندر میں داخل ہوجاتا ہے، جہاں دولت کی ہوس کی نیند نہیں ہوتی۔
ਸਕਤੀ ਘਰਿ ਜਗਤੁ ਸੂਤਾ ਨਾਚੈ ਟਾਪੈ ਅਵਰੋ ਗਾਵੈ ਮਨਮੁਖਿ ਭਗਤਿ ਨ ਹੋਈ ॥੩॥ مایا کے گھر میں سوئی ہوئی کائنات دوہرے انداز میں ناچتی، چھلانگ لگاتی اور گاتی ہے۔ خود پسند انسان رب کی پرستش نہیں کرسکتا۔ 3۔
ਸੁਰਿ ਨਰ ਵਿਰਤਿ ਪਖਿ ਕਰਮੀ ਨਾਚੇ ਮੁਨਿ ਜਨ ਗਿਆਨ ਬੀਚਾਰੀ ॥ معبود، انسان، بے رغبت، رسم پرست، مونی حضرات، اہل علم اور مفکر بھی رب کے کرم سے رقص کرتے ہیں۔
ਸਿਧ ਸਾਧਿਕ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ਨਾਚੇ ਜਿਨ ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੁਧਿ ਵੀਚਾਰੀ ॥੪॥ کامل، متلاشی شخص واہے گرو کے سپرد ہوکر عقل سلیم حاصل کرکے فکر مند بن جاتے ہیں اور رب کی ذات میں دل لگا کر رقص کرتے ہیں۔ 4۔
ਖੰਡ ਬ੍ਰਹਮੰਡ ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਨਾਚੇ ਜਿਨ ਲਾਗੀ ਹਰਿ ਲਿਵ ਤੁਮਾਰੀ ॥ اے رب! ملک و کائنات میں رہنے والے تین گنا انسان جنہوں نے تیرے ساتھ مراقبہ کیا ہے، وہی تیری رضا میں رقص کر رہے ہیں۔
ਜੀਅ ਜੰਤ ਸਭੇ ਹੀ ਨਾਚੇ ਨਾਚਹਿ ਖਾਣੀ ਚਾਰੀ ॥੫॥ مخلوق اور زندگی کے چاروں ذرائع رب کی رضا میں رقص کر رہے ہیں۔ 5۔
ਜੋ ਤੁਧੁ ਭਾਵਹਿ ਸੇਈ ਨਾਚਹਿ ਜਿਨ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਬਦਿ ਲਿਵ ਲਾਏ ॥ اے رب! صرف وہی لوگ رقص کرتے ہیں، جو تجھے پسند ہیں اور جو گرمکھ کلام پر غور کرتے ہیں، وہ بھی فعال ہیں۔
ਸੇ ਭਗਤ ਸੇ ਤਤੁ ਗਿਆਨੀ ਜਿਨ ਕਉ ਹੁਕਮੁ ਮਨਾਏ ॥੬॥ رب جن سے اپنے حکم کی پیروی کرواتا ہے، وہی پرستار اور علم والا ہے۔ 6۔
ਏਹਾ ਭਗਤਿ ਸਚੇ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਗੈ ਬਿਨੁ ਸੇਵਾ ਭਗਤਿ ਨ ਹੋਈ ॥ یہی عبادت ہے کہ انسان رب کی ذات میں غور و فکر کرے، خدمت کے بغیر پرستش نہیں ہوسکتی۔
ਜੀਵਤੁ ਮਰੈ ਤਾ ਸਬਦੁ ਬੀਚਾਰੈ ਤਾ ਸਚੁ ਪਾਵੈ ਕੋਈ ॥੭॥ جب انسان دنیوی کام کرتا ہوا دولت کی ہوس میں فوت ہوجائے، تو وہ گرو کے کلام پر غور و خوض کرتا ہے اور پھر وہ سچائی کو حاصل کرسکتا ہے۔ 7۔
ਮਾਇਆ ਕੈ ਅਰਥਿ ਬਹੁਤੁ ਲੋਕ ਨਾਚੇ ਕੋ ਵਿਰਲਾ ਤਤੁ ਬੀਚਾਰੀ ॥ بہت سے لوگ مال و دولت کے حصول کے لیے رقص کرتے ہیں۔ لیکن کوئی نادر شخص ہی حقیقی علم کو سمجھ سکتا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਸੋਈ ਜਨੁ ਪਾਏ ਜਿਨ ਕਉ ਕ੍ਰਿਪਾ ਤੁਮਾਰੀ ॥੮॥ اے مالک! تو جس شخص پر فضل و احسان کرتا ہے، وہ گرو کے کرم سے تجھے پالیتا ہے۔ 8۔
ਇਕੁ ਦਮੁ ਸਾਚਾ ਵੀਸਰੈ ਸਾ ਵੇਲਾ ਬਿਰਥਾ ਜਾਇ ॥ اگر میں ایک لمحے کے لیے بھی حق (رب) کو بھول جاؤں، تو وہ وقت بے کار گذر جاتا ہے۔
ਸਾਹਿ ਸਾਹਿ ਸਦਾ ਸਮਾਲੀਐ ਆਪੇ ਬਖਸੇ ਕਰੇ ਰਜਾਇ ॥੯॥ اے بھائی! تو ہر سانس کے ساتھ ہمیشہ رب کو اپنے دل میں رکھ، وہ اپنی مرضی سے خود ہی تجھے معاف کردے گا۔
ਸੇਈ ਨਾਚਹਿ ਜੋ ਤੁਧੁ ਭਾਵਹਿ ਜਿ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਬਦੁ ਵੀਚਾਰੀ ॥ اے رب!صرف وہی لوگ رقص کرتے ہیں، جو تجھے پسند ہے اور جو گرمکھ بن کر کلام پر غور کرتے ہیں۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਸੇ ਸਹਜ ਸੁਖੁ ਪਾਵਹਿ ਜਿਨ ਕਉ ਨਦਰਿ ਤੁਮਾਰੀ ॥੧੦॥੧॥੬॥ نانک کا بیان ہے کہ اے رب! جن پر تیری نظر کرم ہے، در اصل وہی بآسانی روحانی سرور کا احساس کرتے ہیں۔ 10۔ 1۔ 6۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੪ ਘਰੁ ੨॥ گجری محلہ 4 گھرو 2
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے سچے گرو کے فضل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਜੀਅਰਾ ਰਹਿ ਨ ਸਕੈ ਜਿਉ ਬਾਲਕੁ ਖੀਰ ਅਧਾਰੀ ॥ رب کے بغیر میرا یہ دل باحیات نہیں رہ سکتا، جس طرح دودھ پر منحصر رہنے والا بچہ دودھ کے بغیر نہیں رہ سکتا۔
ਅਗਮ ਅਗੋਚਰ ਪ੍ਰਭੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਈਐ ਅਪੁਨੇ ਸਤਿਗੁਰ ਕੈ ਬਲਿਹਾਰੀ ॥੧॥ ناقابل رسائی، پوشیدہ رب صرف گرو کے ذریعے ہی پایا جاسکتا ہے۔ میں اسی لیے اپنے صادق گرو پر قربان جاتا ہوں۔ 1۔
ਮਨ ਰੇ ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਤਰੁ ਤਾਰੀ ॥ اے دل! ہری کا نام دنیوی سمندر سے پار ہونے کے لیے ایک جہاز ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਜਲੁ ਪਾਈਐ ਜਿਨ ਕਉ ਕ੍ਰਿਪਾ ਤੁਮਾਰੀ ॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رب! تو جن پر فضل و کرم کرتا ہے، وہ گرو کی پناہ میں نام نما امرت حاصل کرلیتا ہے۔ وقفہ۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html