Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 492

Page 492

ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੩ ਤੀਜਾ ॥ گجری محلہ 3 تیجا۔
ਏਕੋ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਪੰਡਿਤ ਸੁਣਿ ਸਿਖੁ ਸਚੁ ਸੋਈ ॥ اے پنڈت! بغور سنو، ایک رب کا نام ہی انمول خزانہ ہے، اسے ہی سچ سمجھ کر سیکھو۔
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਜੇਤਾ ਪੜਹਿ ਪੜਤ ਗੁਣਤ ਸਦਾ ਦੁਖੁ ਹੋਈ ॥੧॥ تو جو کچھ بھی دوہرے پن کے احساس کے ساتھ پڑھتا ہے، ایسے پڑھنے اور غور و فکر کرنے سے تجھے ہمیشہ تکلیف کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔
ਹਰਿ ਚਰਣੀ ਤੂੰ ਲਾਗਿ ਰਹੁ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਸੋਝੀ ਹੋਈ ॥ تو ہری کے قدموں سے لگا رہ، گرو کے کلام کے ذریعے تجھے سمجھ عطا ہوجائے گی۔
ਹਰਿ ਰਸੁ ਰਸਨਾ ਚਾਖੁ ਤੂੰ ਤਾਂ ਮਨੁ ਨਿਰਮਲੁ ਹੋਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تو اپنی زبان سے ہری رس پی، تیرا دل پاک ہوجائے گا۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਤਿਗੁਰ ਮਿਲਿਐ ਮਨੁ ਸੰਤੋਖੀਐ ਤਾ ਫਿਰਿ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਭੂਖ ਨ ਹੋਇ ॥ صادق گرو کے وصل سے دل مطمئن ہو جاتا ہے اور پھر پیاس اور بھوک نہیں ستاتی۔
ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਪਾਇਆ ਪਰ ਘਰਿ ਜਾਇ ਨ ਕੋਇ ॥੨॥ کوئی بھی شخص نام کا خزانہ حاصل کرکے کسی اجنبی گھر میں نہیں جاتا۔ 2۔
ਕਥਨੀ ਬਦਨੀ ਜੇ ਕਰੇ ਮਨਮੁਖਿ ਬੂਝ ਨ ਹੋਇ ॥ اگر نفس پرست صرف زبان سے باتیں ہی کرتا رہے، تو اسے نام کی دولت کی سمجھ نہیں ہوتی۔
ਗੁਰਮਤੀ ਘਟਿ ਚਾਨਣਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਪਾਵੈ ਸੋਇ ॥੩॥ جس کے دل میں گرو کی نصیحت سے علم کی روشنی ہوجاتی ہے، وہ ہری کا نام حاصل کرلیتا ہے۔3۔
ਸੁਣਿ ਸਾਸਤ੍ਰ ਤੂੰ ਨ ਬੁਝਹੀ ਤਾ ਫਿਰਹਿ ਬਾਰੋ ਬਾਰ ॥ تو شاستروں کو سن کر بھی نام کی دولت کو نہیں سمجھتا؛ اس لیے بار بار ادھر ادھر بھٹکتا رہتا ہے۔
ਸੋ ਮੂਰਖੁ ਜੋ ਆਪੁ ਨ ਪਛਾਣਈ ਸਚਿ ਨ ਧਰੇ ਪਿਆਰੁ ॥੪॥ وہ شخص نادان ہے، جو اپنی ذات کو نہیں پہچانتا اور سچائی سے محبت نہیں کرتا۔ 4۔
ਸਚੈ ਜਗਤੁ ਡਹਕਾਇਆ ਕਹਣਾ ਕਛੂ ਨ ਜਾਇ ॥ حقیقی صادق رب نے اس کائنات کو گمراہ کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں انسان کو کچھ کہنے کی طاقت نہیں۔
ਨਾਨਕ ਜੋ ਤਿਸੁ ਭਾਵੈ ਸੋ ਕਰੇ ਜਿਉ ਤਿਸ ਕੀ ਰਜਾਇ ॥੫॥੭॥੯॥ اے نانک! جو کچھ واہے گرو کو منظور ہے، وہ اپنی مرضی کے مطابق وہی عمل کرتا ہے۔ 5۔ 7۔ 6۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਰਾਗੁ ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੪ ਚਉਪਦੇ ਘਰੁ ੧ ॥ راگو گجری محلہ 4 چؤپدے گھرو 1۔
ਹਰਿ ਕੇ ਜਨ ਸਤਿਗੁਰ ਸਤ ਪੁਰਖਾ ਹਉ ਬਿਨਉ ਕਰਉ ਗੁਰ ਪਾਸਿ ॥ اے رب نما! اے صادق گرو نیک صفت انسان ! میری آپ سے یہی التجا ہے۔
ਹਮ ਕੀਰੇ ਕਿਰਮ ਸਤਿਗੁਰ ਸਰਣਾਈ ਕਰਿ ਦਇਆ ਨਾਮੁ ਪਰਗਾਸਿ ॥੧॥ مجھ حقیر شخص نے تیری پناہ لی ہے، تو اے سچے گرو جی! برائے کرم میرے دل میں ہری کا نام روشن کردے۔ 1۔
ਮੇਰੇ ਮੀਤ ਗੁਰਦੇਵ ਮੋ ਕਉ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਪਰਗਾਸਿ ॥ اے میرے حبیب گرودیو! میرے دل میں رام کے نام کی روشنی کردو۔
ਗੁਰਮਤਿ ਨਾਮੁ ਮੇਰਾ ਪ੍ਰਾਨ ਸਖਾਈ ਹਰਿ ਕੀਰਤਿ ਹਮਰੀ ਰਹਰਾਸਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو کی تعلیمات کے مطابق بتایا کہ رب کا نام میری حیات کا رفیق ہے اور ہری کا جہری ذکر کرنا ہی ہمارا قانون ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਹਰਿ ਜਨ ਕੇ ਵਡਭਾਗ ਵਡੇਰੇ ਜਿਨ ਹਰਿ ਹਰਿ ਸਰਧਾ ਹਰਿ ਪਿਆਸ ॥ ہری کے معتقدین کی بڑی خوش نصیبی ہے، جنہیں ہری کے نام پر بے پناہ یقین ہے اور جنہیں ہری نام کے ذکر کی شدید آرزو ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਮਿਲੈ ਤ੍ਰਿਪਤਾਸਹਿ ਮਿਲਿ ਸੰਗਤਿ ਗੁਣ ਪਰਗਾਸਿ ॥੨॥ وہ ہری رب کے نام کو حاصل کر کے مطمئن ہوجاتے ہیں اور نیکوکاروں کی صحبت اختیار کرنے سے ان کے دل میں ہری کے خوبیوں کی روشنی ہوجاتی ہے۔ 2۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਹਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਰਸੁ ਨਾਮੁ ਨ ਪਾਇਆ ਤੇ ਭਾਗਹੀਣ ਜਮ ਪਾਸਿ ॥ جنہوں نے ہری کے ہری ہری نام کا رس نہیں چکھا، وہ بد نصیب ہیں اور یم کے جال میں پھنسے رہتے ہیں۔
ਜੋ ਸਤਿਗੁਰ ਸਰਣਿ ਸੰਗਤਿ ਨਹੀ ਆਏ ਧ੍ਰਿਗੁ ਜੀਵੇ ਧ੍ਰਿਗੁ ਜੀਵਾਸਿ ॥੩॥ جو لوگ صادق گرو کی پناہ اور صحبت میں نہیں آتے، ان سے منہ موڑنے والوں کی زندگی قابل ملامت ہے اور مستقبل میں ان کی زندگی پر بھی لعنت ہے۔ 3۔
ਜਿਨ ਹਰਿ ਜਨ ਸਤਿਗੁਰ ਸੰਗਤਿ ਪਾਈ ਤਿਨ ਧੁਰਿ ਮਸਤਕਿ ਲਿਖਿਆ ਲਿਖਾਸਿ ॥ ہری کے جن معتقدین کو نیکو کاروں کی صحبت حاصل ہوئی ہے، ان کی پیدائش سے قبل ہی واہے گرو نے ان کی تقدیر میں ایسی قسمت لکھ دی ہوتی ہے۔
ਧੰਨੁ ਧੰਨੁ ਸਤਸੰਗਤਿ ਜਿਤੁ ਹਰਿ ਰਸੁ ਪਾਇਆ ਮਿਲਿ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਪਰਗਾਸਿ ॥੪॥੧॥ اے نانک! نیکو کاروں کی وہ صحبت قابل مبارکباد ہے، جہاں ہری رس حاصل ہوتا ہے اور رب کے بندوں کو اس کے نام کے علم کی روشنی ملتی ہے؛ اس لیے اے صادق گرو جی! مجھے تو صرف رب کے نام کا تحفہ عطا کر۔ 4۔ 1۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ گجری محلہ 4۔
ਗੋਵਿੰਦੁ ਗੋਵਿੰਦੁ ਪ੍ਰੀਤਮੁ ਮਨਿ ਪ੍ਰੀਤਮੁ ਮਿਲਿ ਸਤਸੰਗਤਿ ਸਬਦਿ ਮਨੁ ਮੋਹੈ ॥ کائنات کا مالک گووند میرا محبوب ہے اور میرا محبوب میرے دل میں بہت عزیز۔وہ نیکوکاروں کی صحبت میں کلام کے ذریعے میرے دل کو موہ لیتا ہے۔
ਜਪਿ ਗੋਵਿੰਦੁ ਗੋਵਿੰਦੁ ਧਿਆਈਐ ਸਭ ਕਉ ਦਾਨੁ ਦੇਇ ਪ੍ਰਭੁ ਓਹੈ ॥੧॥ گووند کے نام کا ذکر کرو، گووند کا ہی دھیان کرتے رہنا چاہیے؛ چوں کہ وہ رب ہی تمام جانداروں کو عطیات دیتا ہے۔ 1۔
ਮੇਰੇ ਭਾਈ ਜਨਾ ਮੋ ਕਉ ਗੋਵਿੰਦੁ ਗੋਵਿੰਦੁ ਗੋਵਿੰਦੁ ਮਨੁ ਮੋਹੈ ॥ اے میرے معتقدین بھائیو! گووند، گووند نام کا ذکر کرنے سے گووند میرے دل کو موہ لیتا ہے۔
ਗੋਵਿੰਦ ਗੋਵਿੰਦ ਗੋਵਿੰਦ ਗੁਣ ਗਾਵਾ ਮਿਲਿ ਗੁਰ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਜਨੁ ਸੋਹੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں گووند گووند کہہ کر گووند کی حمد و ثنا کرتا رہتا ہوں۔ گرو سے مل کر نیکو کاروں کی صحبت میں تیرا معتقد بڑا حسین لگتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸੁਖ ਸਾਗਰ ਹਰਿ ਭਗਤਿ ਹੈ ਗੁਰਮਤਿ ਕਉਲਾ ਰਿਧਿ ਸਿਧਿ ਲਾਗੈ ਪਗਿ ਓਹੈ ॥ ہری کی پرستش سرور کا سمندر ہے۔ گرو کی تعلیم کے ذریعے لکشمی، ردھیاں، سدھیاں اس کے قدموں میں گرتی ہیں۔
ਜਨ ਕਉ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਆਧਾਰਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਜਪਤ ਹਰਿ ਨਾਮੇ ਸੋਹੈ ॥੨॥ رام کا نام اس کے خادم کی حیات کی بنیاد ہے۔ وہ ہری کا نام ذکر کرتا رہتا ہے اور ہری کے نام سے ہی حسین لگتا ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/