Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 442

Page 442

ਸਚੇ ਮੇਰੇ ਸਾਹਿਬਾ ਸਚੀ ਤੇਰੀ ਵਡਿਆਈ ॥ اے میرے سچے مالک! تیری شان سچی ہے۔
ਤੂੰ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮੁ ਬੇਅੰਤੁ ਸੁਆਮੀ ਤੇਰੀ ਕੁਦਰਤਿ ਕਹਣੁ ਨ ਜਾਈ ॥ تو پر برہما لامحدود اور کائنات کا خالق ہے، تیری قدرت بیان نہیں کی جاسکتی۔
ਸਚੀ ਤੇਰੀ ਵਡਿਆਈ ਜਾ ਕਉ ਤੁਧੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਈ ਸਦਾ ਤੇਰੇ ਗੁਣ ਗਾਵਹੇ ॥ تیری شان سچی ہے، تو اسے جس کے دل میں بسا دیتا ہے، وہ ہمیشہ تیری حمد و ثنا کرتا رہتا ہے۔
ਤੇਰੇ ਗੁਣ ਗਾਵਹਿ ਜਾ ਤੁਧੁ ਭਾਵਹਿ ਸਚੇ ਸਿਉ ਚਿਤੁ ਲਾਵਹੇ ॥ جب انسان تجھے پسند آجاتا ہے، تو وہ تیری ہی تعریف و توصیف کرتا ہے اور سچائی کے ساتھ ہی اپنا دل لگاتا ہے۔
ਜਿਸ ਨੋ ਤੂੰ ਆਪੇ ਮੇਲਹਿ ਸੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਰਹੈ ਸਮਾਈ ॥ اے رب! تو جسے اپنے ساتھ ملا لیتا ہے، وہ گرمکھ بن کر تجھ میں ہی سما جاتا ہے۔
ਇਉ ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਸਚੇ ਮੇਰੇ ਸਾਹਿਬਾ ਸਚੀ ਤੇਰੀ ਵਡਿਆਈ ॥੧੦॥੨॥੭॥੫॥੨॥੭॥ نانک اس طرح کہتا ہے کہ اے میرے سچے آقا! تیری شان سچی ہے۔ 10۔ 2۔ 7۔ 5۔ 2۔ 7۔
ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਛੰਤ ਮਹਲਾ ੪ ਘਰੁ ੧. راگو آسا چھنتھ محلہ 4 گھر
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਜੀਵਨੋ ਮੈ ਜੀਵਨੁ ਪਾਇਆ ਗੁਰਮੁਖਿ ਭਾਏ ਰਾਮ ॥ اے بھائی! گرو کی رضا سے مجھے حیات میں بہتر روحانی زندگی مل گئی ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਮੋ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਦੇਵੈ ਮੇਰੈ ਪ੍ਰਾਨਿ ਵਸਾਏ ਰਾਮ ॥ گرو کے ذریعے سے مجھے رب محبوب لگنے لگا ہے، گرو ہر وقت مجھے ہری کا نام دیتے ہیں اور اس نے میری روح میں ہری کا نام بسادیا ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਮੇਰੈ ਪ੍ਰਾਨਿ ਵਸਾਏ ਸਭੁ ਸੰਸਾ ਦੂਖੁ ਗਵਾਇਆ ॥ جب سے گرو نے میرے باطن میں ہری کا نام بسادیا ہے، تب سے میرے تمام شبہات اور تکالیف کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ਅਦਿਸਟੁ ਅਗੋਚਰੁ ਗੁਰ ਬਚਨਿ ਧਿਆਇਆ ਪਵਿਤ੍ਰ ਪਰਮ ਪਦੁ ਪਾਇਆ ॥ میں نے گرو کے مبارک الفاظ سے پوشیدہ اور غیر مرئی رب کا دھیان کرکے مقدس اعلیٰ مقام حاصل کرلیا ہے۔
ਅਨਹਦ ਧੁਨਿ ਵਾਜਹਿ ਨਿਤ ਵਾਜੇ ਗਾਈ ਸਤਿਗੁਰ ਬਾਣੀ ॥ سچے گرو کی حمد و ثنا کرنے سےمسلسل ہی قلبی آواز گونجتی رہتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਦਾਤਿ ਕਰੀ ਪ੍ਰਭਿ ਦਾਤੈ ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਸਮਾਣੀ ॥੧॥ اے نانک! عطا کرنے والے رب نے اب مجھ پر یہ فضل فرمایا ہے کہ میرا نور اعلیٰ نور میں مگن رہتا ہے۔ 1۔
ਮਨਮੁਖਾ ਮਨਮੁਖਿ ਮੁਏ ਮੇਰੀ ਕਰਿ ਮਾਇਆ ਰਾਮ ॥ نفس پرست من مکھ انسان'میرا پیسہ، میرا پیسہ' کہتے ہوئے ضد میں ہی فوت ہوجاتے ہیں۔
ਖਿਨੁ ਆਵੈ ਖਿਨੁ ਜਾਵੈ ਦੁਰਗੰਧ ਮੜੈ ਚਿਤੁ ਲਾਇਆ ਰਾਮ ॥ وہ اپنے دل کو بدبودار جسم میں لگائے رکھتا ہے، جو ایک لمحے بھر کے لیے آتا ہے اور لمحے بھر میں ہی چلا جاتا ہے۔
ਲਾਇਆ ਦੁਰਗੰਧ ਮੜੈ ਚਿਤੁ ਲਾਗਾ ਜਿਉ ਰੰਗੁ ਕਸੁੰਭ ਦਿਖਾਇਆ ॥ من مانی کرنے والے لوگ اپنے دل کو بدبو دار جسم سے لگاتے ہیں، جیسے زعفران کے پھول کا رنگ نظر آتا ہے، جو جلد ہی ختم ہوجاتا ہے۔
ਖਿਨੁ ਪੂਰਬਿ ਖਿਨੁ ਪਛਮਿ ਛਾਏ ਜਿਉ ਚਕੁ ਕੁਮ੍ਹ੍ਹਿਆਰਿ ਭਵਾਇਆ ॥ جیسے سایہ کبھی مشرق کی جانب اور کبھی مغرب کی جانب ہوجاتا ہے، وہ کمہار کے چاک کے مثل طواف کرتا رہتا ہے۔
ਦੁਖੁ ਖਾਵਹਿ ਦੁਖੁ ਸੰਚਹਿ ਭੋਗਹਿ ਦੁਖ ਕੀ ਬਿਰਧਿ ਵਧਾਈ ॥ نفس پرست لوگ تکلیف برداشت کرتے ہیں، دکھ جمع کرتے ہیں اور دکھ ہی سہتے رہتے ہیں، وہ اپنی زندگی میں پریشانیوں کی ہی نمو کرتے رہتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਬਿਖਮੁ ਸੁਹੇਲਾ ਤਰੀਐ ਜਾ ਆਵੈ ਗੁਰ ਸਰਣਾਈ ॥੨॥ اے نانک! جب انسان گرو کی پناہ میں آجاتا ہے، تو وہ خطرناک دنیوی سمندر سے با اطمینان ہی پار ہوجاتا ہے۔ 2۔
ਮੇਰਾ ਠਾਕੁਰੋ ਠਾਕੁਰੁ ਨੀਕਾ ਅਗਮ ਅਥਾਹਾ ਰਾਮ ॥ میرا مالک رب حسین ہے؛ لیکن وہ ایک ناقابل تسخیر اور بے انتہا سمندر کے مثل ہے۔
ਹਰਿ ਪੂਜੀ ਹਰਿ ਪੂਜੀ ਚਾਹੀ ਮੇਰੇ ਸਤਿਗੁਰ ਸਾਹਾ ਰਾਮ ॥ اے میرے سرمایہ دار صادق گرو! میں تجھ سے ہری نام کا خزانہ مانگتا ہوں۔ میں ہری نام کے سرمایہ کو خریدتا ہوں اور ہری نام کی سوداگری کرتا ہوں۔
ਹਰਿ ਪੂਜੀ ਚਾਹੀ ਨਾਮੁ ਬਿਸਾਹੀ ਗੁਣ ਗਾਵੈ ਗੁਣ ਭਾਵੈ ॥ میں ہری کی مدح سرائی ہی کرتا رہتا ہوں اور مجھے ہری کی خوبی ہی پسندیدہ ہے۔
ਨੀਦ ਭੂਖ ਸਭ ਪਰਹਰਿ ਤਿਆਗੀ ਸੁੰਨੇ ਸੁੰਨਿ ਸਮਾਵੈ ॥ میں نے نیند اور بھوک سب ترک کردی ہے؛ لیکن میں یکسو ہوکر صفات انسانی سے مبرا رب میں سمایا رہتا ہوں۔
ਵਣਜਾਰੇ ਇਕ ਭਾਤੀ ਆਵਹਿ ਲਾਹਾ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਲੈ ਜਾਹੇ ॥ جب ہری نام کے سوداگر نیکوکار کی صحبت میں بیٹھتے ہیں، تو وہ ہری نام کا منافع حاصل کرلیتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਮਨੁ ਤਨੁ ਅਰਪਿ ਗੁਰ ਆਗੈ ਜਿਸੁ ਪ੍ਰਾਪਤਿ ਸੋ ਪਾਏ ॥੩॥ اے نانک! اپنا تن من گرو کے درپیش وقف کردو، جس کی تقدیر میں اس کا حصول لکھا ہوا ہے، وہی رب کے نام کو حاصل کرتا ہے۔ 3۔
ਰਤਨਾ ਰਤਨ ਪਦਾਰਥ ਬਹੁ ਸਾਗਰੁ ਭਰਿਆ ਰਾਮ ॥ یہ انسانی جسم ایک سمندر ہے، جو بے شمار جواہرات(خوبیوں) سے بھرا ہوا ہے۔
ਬਾਣੀ ਗੁਰਬਾਣੀ ਲਾਗੇ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਹਥਿ ਚੜਿਆ ਰਾਮ ॥ جو لوگ گرو کے کلام سے لگاؤ ​​رکھتے ہیں، انہیں رب کا نام حاصل ہوجاتا ہے۔
ਗੁਰਬਾਣੀ ਲਾਗੇ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਹਥਿ ਚੜਿਆ ਨਿਰਮੋਲਕੁ ਰਤਨੁ ਅਪਾਰਾ ॥ جو گرو کے کلام میں مگن رہتے ہیں، انہیں رب کا انمول نام جوہر حاصل ہوجاتا ہے۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਅਤੋਲਕੁ ਪਾਇਆ ਤੇਰੀ ਭਗਤਿ ਭਰੇ ਭੰਡਾਰਾ ॥ اے ہری! تیری عقیدت کا خزانہ بھرا ہوا ہے اور وہ انسان انمول ہری نام حاصل کرلیتا ہے ۔
ਸਮੁੰਦੁ ਵਿਰੋਲਿ ਸਰੀਰੁ ਹਮ ਦੇਖਿਆ ਇਕ ਵਸਤੁ ਅਨੂਪ ਦਿਖਾਈ ॥ اے بھائی! جب میں نے گرو کے کرم سے اس جسم نما سمندر کا منتھن کیا، تو مجھے انوکھی شئی نظآئی۔
ਗੁਰ ਗੋਵਿੰਦੁ ਗੋੁਵਿੰਦੁ ਗੁਰੂ ਹੈ ਨਾਨਕ ਭੇਦੁ ਨ ਭਾਈ ॥੪॥੧॥੮॥ اے نانک! گرو گووند ہے اور گووند ہی گرو ہے، اے بھائی! ان دونوں میں کوئی تفریق (فرق) نہیں ہے۔ 4۔ 1۔ 8۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੪ ॥ آسا محلہ 4۔
ਝਿਮਿ ਝਿਮੇ ਝਿਮਿ ਝਿਮਿ ਵਰਸੈ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਧਾਰਾ ਰਾਮ ॥ اے رام! تیری امرت کی دھارا رم جھم رم جھم برس رہی ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/