Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 439

Page 439

ਓਹੁ ਜੇਵ ਸਾਇਰ ਦੇਇ ਲਹਰੀ ਬਿਜੁਲ ਜਿਵੈ ਚਮਕਏ ॥ وہ پھل سمندر کی لہروں کے مثل پیدا ہوتا ہے اور بجلی کی چمک کی مانند غیر مستحکم ہوتا ہے۔
ਹਰਿ ਬਾਝੁ ਰਾਖਾ ਕੋਇ ਨਾਹੀ ਸੋਇ ਤੁਝਹਿ ਬਿਸਾਰਿਆ ॥ ہری کے علاوہ دوسرا کوئی محافظ نہیں ہے اور تو نے اسے بھلادیا ہے۔
ਸਚੁ ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਚੇਤਿ ਰੇ ਮਨ ਮਰਹਿ ਹਰਣਾ ਕਾਲਿਆ ॥੧॥ اے سیاہ مرغ نما دل! نانک تجھے سچ کہتا ہے، میری باتیں یاد رکھ ، رب کو یاد کرلو، تیری موت اٹل ہے۔ 1۔
ਭਵਰਾ ਫੂਲਿ ਭਵੰਤਿਆ ਦੁਖੁ ਅਤਿ ਭਾਰੀ ਰਾਮ ॥ اے بھنورا نما دل! جس طرح بھنورے کو خوشبو حاصل کرنے کے لیے پھولوں پر منڈلاتے ہوئے بہت تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے، اسی طرح دنیوی چیزوں کا مزہ چکھنے سے تمہیں بہت تکلیف اٹھانی پڑے گی۔
ਮੈ ਗੁਰੁ ਪੂਛਿਆ ਆਪਣਾ ਸਾਚਾ ਬੀਚਾਰੀ ਰਾਮ ॥ میں نے اپنے گرو سے علم صدق کے بارے میں پوچھا ہے۔
ਬੀਚਾਰਿ ਸਤਿਗੁਰੁ ਮੁਝੈ ਪੂਛਿਆ ਭਵਰੁ ਬੇਲੀ ਰਾਤਓ ॥ میں نے گرو سے پوچھا ہے کہ یہ دل بھورا تو بیلوں اور پھولوں کی طرف متوجہ ہورہا ہے۔
ਸੂਰਜੁ ਚੜਿਆ ਪਿੰਡੁ ਪੜਿਆ ਤੇਲੁ ਤਾਵਣਿ ਤਾਤਓ ॥ "(گرو نے مجھے بتایا ہے کہ) جب طلوع شمس ہوتا ہے، یعنی زندگی کی رات گذرجاتی ہے، تو یہ جسمگرکر خاک ہوجاتا ہے اور اسے اس تیل کے مثل تپایا جاتا ہے، جسے کڑھائی میں گرم کیا جاتا ہے۔
ਜਮ ਮਗਿ ਬਾਧਾ ਖਾਹਿ ਚੋਟਾ ਸਬਦ ਬਿਨੁ ਬੇਤਾਲਿਆ ॥ یہ نام رب کے بغیر بے تال بنا ہوا انسان یم کی راہ پر بندھا جائے گا اور بہت پریشانی اٹھائے گا۔
ਸਚੁ ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਚੇਤਿ ਰੇ ਮਨ ਮਰਹਿ ਭਵਰਾ ਕਾਲਿਆ ॥੨॥ نانک سچ کہتا ہے، اے دل نما سیاہ بھنورے! رب کو یاد کرلے، ورنہ تم فوت ہوجاؤ گے۔ 2۔
ਮੇਰੇ ਜੀਅੜਿਆ ਪਰਦੇਸੀਆ ਕਿਤੁ ਪਵਹਿ ਜੰਜਾਲੇ ਰਾਮ ॥ اے میری پردیسی روح ! تو اس کائنات کے جنجال میں کیوں پھنس رہی ہے؟
ਸਾਚਾ ਸਾਹਿਬੁ ਮਨਿ ਵਸੈ ਕੀ ਫਾਸਹਿ ਜਮ ਜਾਲੇ ਰਾਮ ॥ جب سچا مالک تیرے دل میں بستا ہے، تو تو کیوں یم کے جال میں پھنسے گی؟
ਮਛੁਲੀ ਵਿਛੁੰਨੀ ਨੈਣ ਰੁੰਨੀ ਜਾਲੁ ਬਧਿਕਿ ਪਾਇਆ ॥ جب شکاری جال پھیلاتا ہے اور مچھلی جال میں پھنس کر پانی سے جدا ہو جاتی ہے، تو آنسوؤں سے روتی ہے۔
ਸੰਸਾਰੁ ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਮੀਠਾ ਅੰਤਿ ਭਰਮੁ ਚੁਕਾਇਆ ॥ کائنات کو دولت کی ہوس میٹھی لگتی ہے؛ لیکن آخر کار یہ شبہ دور ہوجاتا ہے۔
ਭਗਤਿ ਕਰਿ ਚਿਤੁ ਲਾਇ ਹਰਿ ਸਿਉ ਛੋਡਿ ਮਨਹੁ ਅੰਦੇਸਿਆ ॥ اے میری روح! دل لگا کر ہری کی پرستش کرو اور اپنے دل کی فکریں ترک کردو۔
ਸਚੁ ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਚੇਤਿ ਰੇ ਮਨ ਜੀਅੜਿਆ ਪਰਦੇਸੀਆ ॥੩॥ نانک تجھے سچ کہتا ہے: اے میری پردیسی روح! اے دل! میری بات یاد رکھو اور واہے گرو کا دھیان کرو۔ 3۔
ਨਦੀਆ ਵਾਹ ਵਿਛੁੰਨਿਆ ਮੇਲਾ ਸੰਜੋਗੀ ਰਾਮ ॥ ندیوں سے علاحدہ ہوئے بہاؤ کا وصل اتفاق سے ہی ہوتا ہے۔
ਜੁਗੁ ਜੁਗੁ ਮੀਠਾ ਵਿਸੁ ਭਰੇ ਕੋ ਜਾਣੈ ਜੋਗੀ ਰਾਮ ॥ ہر دور میں دولت کی ہوس انسانوں کو میٹھی لگتی ہے؛ لیکن یہ ہوس برائیوں کے زہر سے بھری ہوئی ہے، کوئی نایاب مراقب ہی اس حقیقت کا ادراک کرتا ہے۔
ਕੋਈ ਸਹਜਿ ਜਾਣੈ ਹਰਿ ਪਛਾਣੈ ਸਤਿਗੁਰੂ ਜਿਨਿ ਚੇਤਿਆ ॥ جو صادق گرو کو یاد کرتا ہے، ایسا نایاب شخص ہی فطری حالت سے واقف ہوتا ہے اور واہے گرو کو پہچانتا ہے۔
ਬਿਨੁ ਨਾਮ ਹਰਿ ਕੇ ਭਰਮਿ ਭੂਲੇ ਪਚਹਿ ਮੁਗਧ ਅਚੇਤਿਆ ॥ ہری کے نام کے بغیر، لاپرواہ، احمق انسان دولت کے فریب میں پڑکر بھٹکتا ہے اور فنا ہوجاتا ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਭਗਤਿ ਨ ਰਿਦੈ ਸਾਚਾ ਸੇ ਅੰਤਿ ਧਾਹੀ ਰੁੰਨਿਆ ॥ جو لوگ ہری نام کا ذکر نہیں کرتے، رب کی پرستش نہیں کرتے، اپنے دل میں صدق کو نہیں بساتے، وہ آخرکار پھوٹ پھوٹ کر روتے ہیں۔
ਸਚੁ ਕਹੈ ਨਾਨਕੁ ਸਬਦਿ ਸਾਚੈ ਮੇਲਿ ਚਿਰੀ ਵਿਛੁੰਨਿਆ ॥੪॥੧॥੫॥ نانک سچ کہتا ہے کہ لفظ کے ذریعے ہمیشہ کے لیے بچھڑے ہوئے لوگ رب کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ 4۔1۔ 5۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے سچے گرو کے فضل سے پایا جاسکتا ہے ۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ਛੰਤ ਘਰੁ ੧ ॥ آسا محلہ 3 چھنت گھرو 1۔
ਹਮ ਘਰੇ ਸਾਚਾ ਸੋਹਿਲਾ ਸਾਚੈ ਸਬਦਿ ਸੁਹਾਇਆ ਰਾਮ ॥ ہمارے دل نما گھر میں صدق کا گیت گایا جا رہا ہے اور سچے لفظ کے ذریعے ہمارا دل نما گھر سہاونا بن گیا ہے۔
ਧਨ ਪਿਰ ਮੇਲੁ ਭਇਆ ਪ੍ਰਭਿ ਆਪਿ ਮਿਲਾਇਆ ਰਾਮ ॥ عورت ذات کا مالک شوہر سے وصل ہوگیا ہے اور یہ خود ہی واہے گرو نے وصل کیا ہے۔
ਪ੍ਰਭਿ ਆਪਿ ਮਿਲਾਇਆ ਸਚੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਇਆ ਕਾਮਣਿ ਸਹਜੇ ਮਾਤੀ ॥ عورت ذات بآسانی خوش ہوئی ہے، کیونکہ اس نے صدق کو اپنے دل میں جگہ دی ہے اور رب نے اسے اپنے ساتھ ملالیا ہے۔
ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਸੀਗਾਰੀ ਸਚਿ ਸਵਾਰੀ ਸਦਾ ਰਾਵੇ ਰੰਗਿ ਰਾਤੀ ॥ گرو کے کلام کا اس عورت ذات نے زینت اختیار کیا ہے اور سچائی نے اسے حسین بنایا ہے اور وہ محبت کے ساتھ رنگین ہوکر ہمیشہ اپنے محبوب کے ساتھ لطف اندوز ہوتی ہے۔
ਆਪੁ ਗਵਾਏ ਹਰਿ ਵਰੁ ਪਾਏ ਤਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਇਆ ॥ جب اس نے اپنے غرور کو مٹاکر ہری کو خاوند کی شکل میں پالیا، تب ہری رس اس کے دل میں بس گیا۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਸਵਾਰੀ ਸਫਲਿਉ ਜਨਮੁ ਸਬਾਇਆ ॥੧॥ اے نانک! جو روح گرو کے کلام سے سنوری ہوئی ہے، اس کی پوری زندگی کامیاب ہوگئی ہے۔ 1۔
ਦੂਜੜੈ ਕਾਮਣਿ ਭਰਮਿ ਭੁਲੀ ਹਰਿ ਵਰੁ ਨ ਪਾਏ ਰਾਮ ॥ جو عورت ذات دوغلے پن اور کبر میں راہ حق سے گمراہ ہوجاتی ہے، اسے ہری بشکل خاوند حاصل نہیں ہوتا۔
ਕਾਮਣਿ ਗੁਣੁ ਨਾਹੀ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਏ ਰਾਮ ॥ جس عورت ذات میں کوئی بھی خوبی موجود نہیں، وہ اپنی پیدائش یوں ہی گنوا لیتی ہے۔
ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਏ ਮਨਮੁਖਿ ਇਆਣੀ ਅਉਗਣਵੰਤੀ ਝੂਰੇ ॥ خود غرض، احمق اور بری عورت اپنی پیدائش یوں ہی ضائع کرلیتی ہے اور عیبوں سے بھری ہونے کے سبب تکلیف اٹھاتی ہے۔
ਆਪਣਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਿ ਸਦਾ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਤਾ ਪਿਰੁ ਮਿਲਿਆ ਹਦੂਰੇ ॥ جب عورت ذات اپنے صادق گرو کی خدمت کرتی ہے، تو اسے ہمیشہ سرور حاصل ہوتا ہے اور پھر اسکا محبوب اسے براہ راست ہی مل جاتا ہے۔
ਦੇਖਿ ਪਿਰੁ ਵਿਗਸੀ ਅੰਦਰਹੁ ਸਰਸੀ ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਸੁਭਾਏ ॥ وہ اپنے مالک رب کو دیکھ کر پھول کے مثل کھل جاتی ہے اور سچے کلام سے اس کا دل بآسانی ہی خوشی سے لبریز ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਵਿਣੁ ਨਾਵੈ ਕਾਮਣਿ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਣੀ ਮਿਲਿ ਪ੍ਰੀਤਮ ਸੁਖੁ ਪਾਏ ॥੨॥ اے نانک، نام کے بغیر دلہن روح شک میں مبتلا ہوکر بھٹکتی رہتی ہے اور اس کے بعد اپنے محبوبسے مل کر خوشی حاصل کرتی ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html