Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 436

Page 436

ਧਨ ਪਿਰਹਿ ਮੇਲਾ ਹੋਇ ਸੁਆਮੀ ਆਪਿ ਪ੍ਰਭੁ ਕਿਰਪਾ ਕਰੇ ॥ جب مالک رب خود فضل فرماتا ہے،تو عورت ذات کا اپنے محبوب سے وصل ہوجاتا ہے۔
ਸੇਜਾ ਸੁਹਾਵੀ ਸੰਗਿ ਪਿਰ ਕੈ ਸਾਤ ਸਰ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਭਰੇ ॥ اپنے محبوب کے ساتھ اس کی خواب گاہ حسین ہوجاتی ہے اور اس کی سات جھیلیں یعنی حواس امرت سے بھر جاتی ہے۔
ਕਰਿ ਦਇਆ ਮਇਆ ਦਇਆਲ ਸਾਚੇ ਸਬਦਿ ਮਿਲਿ ਗੁਣ ਗਾਵਓ ॥ اے رحیم حقیقی رب! مجھ پر فضل و کرم کیجیے؛ تاکہ صحبت میں رہ کر سچے الفاظ کے ذریعے تیری حمد و ثنا کروں۔
ਨਾਨਕਾ ਹਰਿ ਵਰੁ ਦੇਖਿ ਬਿਗਸੀ ਮੁੰਧ ਮਨਿ ਓਮਾਹਓ ॥੧॥ اے نانک! اپنے مالک ہری کا دیدار کرکے مسحور عورت پھول کی مانند کھل گئی ہے اور اس کے دل میں جوش پیدا ہوگئی ہے۔ 1۔
ਮੁੰਧ ਸਹਜਿ ਸਲੋਨੜੀਏ ਇਕ ਪ੍ਰੇਮ ਬਿਨੰਤੀ ਰਾਮ ॥ اے نہایت حسین عاشق! اپنے رام کے حضور ایک پیار بھری التجا کر۔
ਮੈ ਮਨਿ ਤਨਿ ਹਰਿ ਭਾਵੈ ਪ੍ਰਭ ਸੰਗਮਿ ਰਾਤੀ ਰਾਮ ॥ میرے جسم اور دل کو ہری پسند ہے اور میں مالک رام کے وصل سے سحر زدہ ہوگئی ہوں۔
ਪ੍ਰਭ ਪ੍ਰੇਮਿ ਰਾਤੀ ਹਰਿ ਬਿਨੰਤੀ ਨਾਮਿ ਹਰਿ ਕੈ ਸੁਖਿ ਵਸੈ ॥ میں رب کی محبت سے رنگین ہوں۔ میں ہری کے حضور التجا کرتی رہتی ہوں اور میں ہری کے نامکے ذریعے خوش رہتی ہوں۔
ਤਉ ਗੁਣ ਪਛਾਣਹਿ ਤਾ ਪ੍ਰਭੁ ਜਾਣਹਿ ਗੁਣਹ ਵਸਿ ਅਵਗਣ ਨਸੈ ॥ اگر تم اس کی خوبیوں کو پہچان لو، تو تمہیں رب کا ادراک ہوجائے گا۔ اس طرح خوبی تمہارے باطن میں داخل ہوجائے گی اور برائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
ਤੁਧੁ ਬਾਝੁ ਇਕੁ ਤਿਲੁ ਰਹਿ ਨ ਸਾਕਾ ਕਹਣਿ ਸੁਨਣਿ ਨ ਧੀਜਏ ॥ اے رب! میں تیرے بغیر ایک لحظہ بھی نہیں رہ سکتی، صرف سننے اور کہنے سے ہی مجھے صبر نہیں ہوتا۔
ਨਾਨਕਾ ਪ੍ਰਿਉ ਪ੍ਰਿਉ ਕਰਿ ਪੁਕਾਰੇ ਰਸਨ ਰਸਿ ਮਨੁ ਭੀਜਏ ॥੨॥ اے نانک! جو عورت ذات محبوب محبوب پکار کر رب کو یاد کرتی رہتی ہے، اس کا دل اور زبان رب کے امرت سے بھیگ جاتا ہے۔ 2۔
ਸਖੀਹੋ ਸਹੇਲੜੀਹੋ ਮੇਰਾ ਪਿਰੁ ਵਣਜਾਰਾ ਰਾਮ ॥ اے میری سہیلیوں! میرا مالک رام نام کا سوداگر ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਮੋੁ ਵਣੰਜੜਿਆ ਰਸਿ ਮੋਲਿ ਅਪਾਰਾ ਰਾਮ ॥ میں نے اس سے ہری کا نام خرید لیا ہے یعنی اس کے نام کا سودا کیا ہے۔ اس رام کا ذائقہ انمول ہے۔
ਮੋਲਿ ਅਮੋਲੋ ਸਚ ਘਰਿ ਢੋਲੋ ਪ੍ਰਭ ਭਾਵੈ ਤਾ ਮੁੰਧ ਭਲੀ ॥ وہ نام حاصل کرکے قدر میں انمول ہوگئی ہے۔ وہ اپنی مالک کے سچے گھر میں رہتی ہے۔ اگر مسحورہ محبوب رب کو پسند آجائے، تو وہ محبوب بن جاتی ہے۔
ਇਕਿ ਸੰਗਿ ਹਰਿ ਕੈ ਕਰਹਿ ਰਲੀਆ ਹਉ ਪੁਕਾਰੀ ਦਰਿ ਖਲੀ ॥ بہت سے لوگ تو رب کے ساتھ خوشی سے لطف اندوز ہوتی ہیں؛ جب کہ میں اس کے در پر کھڑی پکارتی رہتی ہوں۔
ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਸਮਰਥ ਸ੍ਰੀਧਰ ਆਪਿ ਕਾਰਜੁ ਸਾਰਏ ॥ شریدھر رب سب کچھ کرنے اور کروانے پر قادر ہے۔ وہ خود ہی تمام کام درست کردیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਦਰੀ ਧਨ ਸੋਹਾਗਣਿ ਸਬਦੁ ਅਭ ਸਾਧਾਰਏ ॥੩॥ اے نانک! اپنے مالک رب کے فضل و کرم سے عورت ذات شوہر والی ہوگئی ہے، الفاظ نے اس کے دل کو سہارا دیا ہے۔ 3۔
ਹਮ ਘਰਿ ਸਾਚਾ ਸੋਹਿਲੜਾ ਪ੍ਰਭ ਆਇਅੜੇ ਮੀਤਾ ਰਾਮ ॥ میرے دل نما گھر میں سچائی کا نظم گایا جاتا ہے۔ چوں کہ میرا رفیق رب رام میرے دل میں آکر بس گیا ہے۔
ਰਾਵੇ ਰੰਗਿ ਰਾਤੜਿਆ ਮਨੁ ਲੀਅੜਾ ਦੀਤਾ ਰਾਮ ॥ محبت میں مگن رب میرے ساتھ لطف حاصل کرتا ہے، میں نے اس رام کا دل مسحور لیا ہے اور اسے اپنا دل پیش کردیا ہے۔
ਆਪਣਾ ਮਨੁ ਦੀਆ ਹਰਿ ਵਰੁ ਲੀਆ ਜਿਉ ਭਾਵੈ ਤਿਉ ਰਾਵਏ ॥ میں نے اپنا دل پیش کرکے مالک ہری کی شکل میں پالیا ہے۔ اسے جیسا بہتر لگتا ہے، وہ اسی طرح مجھ سے لطف حاصل کرتا ہے۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਪਿਰ ਆਗੈ ਸਬਦਿ ਸਭਾਗੈ ਘਰਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਫਲੁ ਪਾਵਏ ॥ میں نے اپنا یہ جسم و دل محبوب رب کے حضور سپرد کیا ہے اور نام کے ذریعے بہت خوش قسمت ہوگئی ہے۔ میں نے اپنے دل نما گھر میں پھل امرت حاصل کرلیا ہے۔
ਬੁਧਿ ਪਾਠਿ ਨ ਪਾਈਐ ਬਹੁ ਚਤੁਰਾਈਐ ਭਾਇ ਮਿਲੈ ਮਨਿ ਭਾਣੇ ॥ عقل، عبادت و پرستش اور حد سے زیادہ چالاکی کے ذریعے واہے گرو حاصل نہیں ہوتا، جو کچھ دل چاہتا ہے، وہ محبت سے حاصل ہوتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਠਾਕੁਰ ਮੀਤ ਹਮਾਰੇ ਹਮ ਨਾਹੀ ਲੋਕਾਣੇ ॥੪॥੧॥ اے نانک! مالک میرے حبیب ہیں۔ ہم لوگوں کے نہیں یعنی رب کے ہیں۔ 4۔ 1۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਅਨਹਦੋ ਅਨਹਦੁ ਵਾਜੈ ਰੁਣ ਝੁਣਕਾਰੇ ਰਾਮ ॥ میرے دل میں رنجھن گھنگرؤں اور آلات موسیقی کے مثل آواز کرنے والا لازوال کلام مسلسل بج رہا ہے۔
ਮੇਰਾ ਮਨੋ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਰਾਤਾ ਲਾਲ ਪਿਆਰੇ ਰਾਮ ॥ میرا دل اپنے محبوب رام کی محبت میں سے رنگ گیا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਰਾਤਾ ਮਨੁ ਬੈਰਾਗੀ ਸੁੰਨ ਮੰਡਲਿ ਘਰੁ ਪਾਇਆ ॥ تارک الدنیا دل دن رات ایک رب میں مشغول رہتا ہے اور صفر دائرہ میں ٹھکانہ پالیتا ہے۔
ਆਦਿ ਪੁਰਖੁ ਅਪਰੰਪਰੁ ਪਿਆਰਾ ਸਤਿਗੁਰਿ ਅਲਖੁ ਲਖਾਇਆ ॥ صادق گرو نے مجھے لازوال، پوشیدہ اور محبوب رب دکھادیا ہے۔
ਆਸਣਿ ਬੈਸਣਿ ਥਿਰੁ ਨਾਰਾਇਣੁ ਤਿਤੁ ਮਨੁ ਰਾਤਾ ਵੀਚਾਰੇ ॥ اپنی نشست گاہ پر بیٹھنے والا ناراین ہمیشہ مستحکم رہتا ہے۔ میرا دل اس کی محبت میں مگن رہتا ہے اور اسی کا ذکر کرتا رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਬੈਰਾਗੀ ਅਨਹਦ ਰੁਣ ਝੁਣਕਾਰੇ ॥੧॥ اے نانک! جو واہے گرو کے نام میں مشغول رہتے ہیں، ان کے دل میں ترکِ دنیا پیدا ہوجاتی ہے اور ان کے دل میں لاتعداد لفظ کی سریلی آواز گونجتی رہتی ہے۔ 1۔
ਤਿਤੁ ਅਗਮ ਤਿਤੁ ਅਗਮ ਪੁਰੇ ਕਹੁ ਕਿਤੁ ਬਿਧਿ ਜਾਈਐ ਰਾਮ ॥ کہو، میں ناقابل رسائی رام کے اس ناقابل رسا شہر میں کس طریقے سے پہنچ سکتا ہوں؟"
ਸਚੁ ਸੰਜਮੋ ਸਾਰਿ ਗੁਣਾ ਗੁਰ ਸਬਦੁ ਕਮਾਈਐ ਰਾਮ ॥ سچائی، تحمل اور رب کی خوبیوں کو اختیار کرکے گرو کے الفاظ جو حاصل کرنا چاہیے۔
ਸਚੁ ਸਬਦੁ ਕਮਾਈਐ ਨਿਜ ਘਰਿ ਜਾਈਐ ਪਾਈਐ ਗੁਣੀ ਨਿਧਾਨਾ ॥ کلماتِ حق کے مطابق عمل کرنے سے انسان رب کی بارگاہ میں پہنچ جاتا ہے اور خوبیوں کے خزانے کو حاصل کرلیتا ہے۔
ਤਿਤੁ ਸਾਖਾ ਮੂਲੁ ਪਤੁ ਨਹੀ ਡਾਲੀ ਸਿਰਿ ਸਭਨਾ ਪਰਧਾਨਾ ॥ اُس رب کی پناہ لینے پر اُس کی شاخوں، ڈالیوں، جڑ اور پتوں کی کوئی ضرورت نہیں؛ کیونکہ وہ خود ہی سب کی ذات کا اعلیٰ مالک ہے۔
ਜਪੁ ਤਪੁ ਕਰਿ ਕਰਿ ਸੰਜਮ ਥਾਕੀ ਹਠਿ ਨਿਗ੍ਰਹਿ ਨਹੀ ਪਾਈਐ ॥ لوگ ذکر، مراقبہ اور ضبط نفس سے تھک گئے ہیں۔ انہیں ضد کے ذریعے بھی رب حاصل نہیں ہوتا۔
ਨਾਨਕ ਸਹਜਿ ਮਿਲੇ ਜਗਜੀਵਨ ਸਤਿਗੁਰ ਬੂਝ ਬੁਝਾਈਐ ॥੨॥ اے نانک! آسانی میں رہ کر ہی کائنات کا رب ملتا ہے؛ لیکن اس کی سمجھ صادق گرو سے ہی معلوم ہوتی ہے۔ 2۔
ਗੁਰੁ ਸਾਗਰੋ ਰਤਨਾਗਰੁ ਤਿਤੁ ਰਤਨ ਘਣੇਰੇ ਰਾਮ ॥ گرو ایک سمندر اور جواہرات کا شہر ہے، جس میں بہت سے جواہرات موجود ہیں۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/