Guru Granth Sahib Translation Project

guru-granth-sahib-urdu-page-43

Page 43

ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥ شری راگو محلہ 5
ਭਲਕੇ ਉਠਿ ਪਪੋਲੀਐ ਵਿਣੁ ਬੁਝੇ ਮੁਗਧ ਅਜਾਣਿ ॥ انسان ہر صبح اٹھ کر اپنے جسم کی دیکھ بھال کرتا ہے؛ لیکن جب تک رب کا علم نہیں ہوتا، وہ بے وقوف اور بے عقل ہی بنا رہتا ہے۔
ਸੋ ਪ੍ਰਭੁ ਚਿਤਿ ਨ ਆਇਓ ਛੁਟੈਗੀ ਬੇਬਾਣਿ ॥ اگر رب کو یاد نہ کیا تو بے کار ہی یہ (جسم) ویران شمشان گھاٹ میں دی جائے گی۔
ਸਤਿਗੁਰ ਸੇਤੀ ਚਿਤੁ ਲਾਇ ਸਦਾ ਸਦਾ ਰੰਗੁ ਮਾਣਿ ॥੧॥ اگر اس جسم میں یعنی مادرِ رحم میں رہتے ہم ست گرو کو دل میں بسالیں، تو ہمیں ابدی خوشی ملے گی۔
ਪ੍ਰਾਣੀ ਤੂੰ ਆਇਆ ਲਾਹਾ ਲੈਣਿ ॥ اے فانی مخلوق! تم مادرِ رحم میں فائدے حاصل کرنے کے لیے آیا تھا۔
ਲਗਾ ਕਿਤੁ ਕੁਫਕੜੇ ਸਭ ਮੁਕਦੀ ਚਲੀ ਰੈਣਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے مخلوق! فضول کاموں میں کیوں پڑگئے ہو؟ جس کی وجہ سے دھیرے دھیرے تیری ساری زندگی کی رات ختم ہوتی جارہی ہے۔1۔ وقفہ۔
ਕੁਦਮ ਕਰੇ ਪਸੁ ਪੰਖੀਆ ਦਿਸੈ ਨਾਹੀ ਕਾਲੁ ॥ جس طرح جانور اور پرندے کھیل میں مگن رہتے ہیں اور موت کے بارے میں کچھ نہیں سوچتے۔
ਓਤੈ ਸਾਥਿ ਮਨੁਖੁ ਹੈ ਫਾਥਾ ਮਾਇਆ ਜਾਲਿ ॥ اسی طرح انسان ہے، جو وہم کے جال میں پھنسا ہوا ہے۔
ਮੁਕਤੇ ਸੇਈ ਭਾਲੀਅਹਿ ਜਿ ਸਚਾ ਨਾਮੁ ਸਮਾਲਿ ॥੨॥ جو مخلوق سچے رب کے نام کی عبادت کرتے ہیں، انہیں ہی نجات حاصل ہوتی ہیں۔ 2۔
ਜੋ ਘਰੁ ਛਡਿ ਗਵਾਵਣਾ ਸੋ ਲਗਾ ਮਨ ਮਾਹਿ ॥ وہ گھر جسے چھوڑ کر خالی کردینا ہے،وہ ذہن سے جڑا ہوا ہے۔
ਜਿਥੈ ਜਾਇ ਤੁਧੁ ਵਰਤਣਾ ਤਿਸ ਕੀ ਚਿੰਤਾ ਨਾਹਿ ॥ تجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، جہاں جاکر تمہیں رہنا ہے۔
ਫਾਥੇ ਸੇਈ ਨਿਕਲੇ ਜਿ ਗੁਰ ਕੀ ਪੈਰੀ ਪਾਹਿ ॥੩॥ جو مخلوق گرو کے قدموں کی پناہ میں آجاتی ہے، وہ پھانسی یعنی زندگی اور موت کے چکر سے نجات حاصل کرتے ہیں۔
ਕੋਈ ਰਖਿ ਨ ਸਕਈ ਦੂਜਾ ਕੋ ਨ ਦਿਖਾਇ ॥ گرو کے بغیر کوئی بچا نہیں سکتا۔ مجھے کوئی اور دکھائی نہیں دیتا۔
ਚਾਰੇ ਕੁੰਡਾ ਭਾਲਿ ਕੈ ਆਇ ਪਇਆ ਸਰਣਾਇ ॥ میں چاروں سمتوں میں تلاش کرکے گرو کی پناہ میں آگیا ہوں۔
ਨਾਨਕ ਸਚੈ ਪਾਤਿਸਾਹਿ ਡੁਬਦਾ ਲਇਆ ਕਢਾਇ ॥੪॥੩॥੭੩॥ اے نانک! میں ڈوب رہا تھا لیکن سچے شہنشاہ نے مجھے بچاکر پار کردیا ہے۔ 4۔ 3۔ 73۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥ شری راگو محلہ 5
ਘੜੀ ਮੁਹਤ ਕਾ ਪਾਹੁਣਾ ਕਾਜ ਸਵਾਰਣਹਾਰੁ ॥ تم بہت کم وقت کے لیے اس دنیا میں مہمان بن کر آئے ہو، اس لیے اوراد و اذکار کا عمل دنیا میں انجام دے لو۔
ਮਾਇਆ ਕਾਮਿ ਵਿਆਪਿਆ ਸਮਝੈ ਨਾਹੀ ਗਾਵਾਰੁ ॥ لیکن مخلوق وہم اور ہوس میں ہی مگن ہے اور زندگی کی اصل تمنا کو یہ احمق سمجھ ہی نہیں رہا۔
ਉਠਿ ਚਲਿਆ ਪਛੁਤਾਇਆ ਪਰਿਆ ਵਸਿ ਜੰਦਾਰ ॥੧॥ جب وہ اس سے گزر کر یموں کے قابو میں آجائے گا، تو یہ توبہ کرے گا۔ 1۔
ਅੰਧੇ ਤੂੰ ਬੈਠਾ ਕੰਧੀ ਪਾਹਿ ॥ اے جاہل انسان! تم وقت کے دریا کے کنارے پر پیٹھے ہو۔ یعنی تم موت کے سمندر کے کنارے پر بیٹھے ہوئے ہو۔
ਜੇ ਹੋਵੀ ਪੂਰਬਿ ਲਿਖਿਆ ਤਾ ਗੁਰ ਕਾ ਬਚਨੁ ਕਮਾਹਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اگر تیرے پچھلے اعمال اچھے ہیں، تو گرو کے مشورہ کو پاسکتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਹਰੀ ਨਾਹੀ ਨਹ ਡਡੁਰੀ ਪਕੀ ਵਢਣਹਾਰ ॥ جس طرح کچی فصل، کچی پکی یا پوری طرح پکی فصل کسی بھی مرحلے میں کاٹی جاسکتی ہے، اسی طرح بچپن، جوانی یا بڑھاپے میں کبھی بھی موت آسکتی ہے۔
ਲੈ ਲੈ ਦਾਤ ਪਹੁਤਿਆ ਲਾਵੇ ਕਰਿ ਤਈਆਰੁ ॥ جس طرح کاٹنے والے درانت لے کر کسان کے بُلاوے پر فصل کاٹنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، اسی طرح یم کے حکم پر یم دوت کسی بھی وقت پھندا لے کر انسان کو لینے آ جاتے ہیں۔
ਜਾ ਹੋਆ ਹੁਕਮੁ ਕਿਰਸਾਣ ਦਾ ਤਾ ਲੁਣਿ ਮਿਣਿਆ ਖੇਤਾਰੁ ॥੨॥ جب کسان کا حکم ہوا تو فصل کاٹنے والے پوری کھیت کاٹ کر ناپ لیتے ہیں اور اس کا معاوضہ لے لیتے ہیں، اسی طرح کسان نما رب کا حکم ہوتے ہی یمدوت انسان کا جسم نما کھیت ناپ لیتے ہیں۔یعنی سانسیں گنتے ہیں اور سانس پورے ہوتے ہی جسم نما کھیت فصل سے خالی ہو جاتا ہے۔ 2۔
ਪਹਿਲਾ ਪਹਰੁ ਧੰਧੈ ਗਇਆ ਦੂਜੈ ਭਰਿ ਸੋਇਆ ॥ انسان کی عمر کا پہلا حصہ بچپن تو کھیل کود میں گزرا اور دوسرا حصہ جوانی گہری نیند میں گزرا۔
ਤੀਜੈ ਝਾਖ ਝਖਾਇਆ ਚਉਥੈ ਭੋਰੁ ਭਇਆ ॥ جوانی کا تیسرا حصہ دنیاوی کاموں میں گزرگیا اور چوتھا حصہ بڑھاپے کے آتے ہی وقت نما دن طلوع ہوگیا۔
ਕਦ ਹੀ ਚਿਤਿ ਨ ਆਇਓ ਜਿਨਿ ਜੀਉ ਪਿੰਡੁ ਦੀਆ ॥੩॥ اتنے لمبے وقت میں وہ رب یاد نہیں آیا، جس نے یہ جسم انسانی عطا کیا ہے۔ 3۔
ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਕਉ ਵਾਰਿਆ ਜੀਉ ਕੀਆ ਕੁਰਬਾਣੁ ॥ گرو جی کہتے ہیں کہ میں نے سنتوں کی صحبت پر جان قربان کردی ہے۔
ਜਿਸ ਤੇ ਸੋਝੀ ਮਨਿ ਪਈ ਮਿਲਿਆ ਪੁਰਖੁ ਸੁਜਾਣੁ ॥ مجھے ست گرو کی شکل میں ایک ایسا دوست مل گیا ہے، جس کے ذریعہ میرے دل میں اس رب کا علمی نور روشن ہوا۔
ਨਾਨਕ ਡਿਠਾ ਸਦਾ ਨਾਲਿ ਹਰਿ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ਜਾਣੁ ॥੪॥੪॥੭੪॥ اے نانک! اس باطنی رب کو جان لو جو سب کے ساتھ رہتا ہے۔ 4۔ 4۔ 74۔
ਸਿਰੀਰਾਗੁ ਮਹਲਾ ੫ ॥ شری راگو محلہ 5
ਸਭੇ ਗਲਾ ਵਿਸਰਨੁ ਇਕੋ ਵਿਸਰਿ ਨ ਜਾਉ ॥ میں ہر ایک بات بھول جاؤں، لیکن ایک رب کو کبھی نہیں بھولوں۔
ਧੰਧਾ ਸਭੁ ਜਲਾਇ ਕੈ ਗੁਰਿ ਨਾਮੁ ਦੀਆ ਸਚੁ ਸੁਆਉ ॥ گرو نے تمام کاروبار کو تباہ کرکے حقیقی خوشی کو حاصل کرنے والا رب کا نام عطا کیا ہے۔
ਆਸਾ ਸਭੇ ਲਾਹਿ ਕੈ ਇਕਾ ਆਸ ਕਮਾਉ ॥ دل کی تمام امیدوں کو چھوڑ کر صرف ایک ہی رب سے ملنے کی امید کا مکتسب ہوجاؤ۔
ਜਿਨੀ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਿਆ ਤਿਨ ਅਗੈ ਮਿਲਿਆ ਥਾਉ ॥੧॥ جو مخلوق ست گرو کی خوب خدمت کرتی ہے، اسے آخرت میں رب کے دربار میں بیٹھنے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ 1۔
ਮਨ ਮੇਰੇ ਕਰਤੇ ਨੋ ਸਾਲਾਹਿ ॥ اے میرے دماغ! خالق کائنات کی حمد و ثناء کر۔
ਸਭੇ ਛਡਿ ਸਿਆਣਪਾ ਗੁਰ ਕੀ ਪੈਰੀ ਪਾਹਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اپنی ساری چالاکیاں چھوڑ کر گرو کے قدموں میں پناہ لے لو۔ |1۔ وقفہ
ਦੁਖ ਭੁਖ ਨਹ ਵਿਆਪਈ ਜੇ ਸੁਖਦਾਤਾ ਮਨਿ ਹੋਇ ॥ اگر کامل خوبیوں کا سکھ عطا کرنے والا رب دل میں بساہوا ہو، تو غم اور خواہشات کی تمنا سے نجات مل جاتی ہے۔
ਕਿਤ ਹੀ ਕੰਮਿ ਨ ਛਿਜੀਐ ਜਾ ਹਿਰਦੈ ਸਚਾ ਸੋਇ ॥ اگر وہ سچا رب انسان کے دل میں بس جائے، تو اسے کسی کام میں ناکامی نہیں ملتی۔
ਜਿਸੁ ਤੂੰ ਰਖਹਿ ਹਥ ਦੇ ਤਿਸੁ ਮਾਰਿ ਨ ਸਕੈ ਕੋਇ ॥ اعلیٰ رب جسے بھی اپنا ہاتھ دے کر حفاظت کرتا ہے، اسے کوئی بھی نہیں مارسکتا۔
ਸੁਖਦਾਤਾ ਗੁਰੁ ਸੇਵੀਐ ਸਭਿ ਅਵਗਣ ਕਢੈ ਧੋਇ ॥੨॥ خوشی دینے والے گرو کے حکم کے مطابق عمل کرنا ہی بہتر ہے؛ کیونکہ وہ مخلوق کے تمام عیبوں کو دھو کر پاکیزہ کردیتے ہیں۔ 2۔
ਸੇਵਾ ਮੰਗੈ ਸੇਵਕੋ ਲਾਈਆਂ ਅਪੁਨੀ ਸੇਵ ॥ بندہ واہے گرو کے حضور دعا کرے کہ اے رب! یہ خادم ان کی خدمت کرنا چاہتا ہے، جنہیں تو نے اپنی خدمت میں لگایا ہوا ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/