Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 428

Page 428

ਘਰ ਹੀ ਸੋ ਪਿਰੁ ਪਾਇਆ ਸਚੈ ਸਬਦਿ ਵੀਚਾਰਿ ॥੧॥ سچے کلام پر غور کرنے سے انہیں اپنے دل نما گھر میں رب مل گیا ہے۔ 1۔
ਅਵਗਣ ਗੁਣੀ ਬਖਸਾਇਆ ਹਰਿ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਈ ॥ انہوں نے اپنی خوبیوں کے ذریعے اپنی خامیوں کو معاف کروالیا ہے اور ہری سے دل لگالی ہے۔
ਹਰਿ ਵਰੁ ਪਾਇਆ ਕਾਮਣੀ ਗੁਰਿ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس طرح عورت نے ہری رب کو دولہا کے طور پر حاصل کرلیا ہے اور یہ ملاقات گرو نے کروایا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਇਕਿ ਪਿਰੁ ਹਦੂਰਿ ਨ ਜਾਣਨ੍ਹ੍ਹੀ ਦੂਜੈ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਇ ॥ کچھ عورت ذات مالک رب کو اپنے آس پاس نہیں جانتی اور دوغلے پن اور شبہ کے سبب راہِ حق سےبھٹکی ہوئی رہتی ہے۔
ਕਿਉ ਪਾਇਨ੍ਹ੍ਹਿ ਡੋਹਾਗਣੀ ਦੁਖੀ ਰੈਣਿ ਵਿਹਾਇ ॥੨॥ بیوہ عورت اپنے مالک شوہر کو کیسے مل سکتی ہے؟ اس کی زندگی کی راتیں پریشانی میں گزرجاتی ہیں۔ 2۔
ਜਿਨ ਕੈ ਮਨਿ ਸਚੁ ਵਸਿਆ ਸਚੀ ਕਾਰ ਕਮਾਇ ॥ جن کے دل میں سچائی رہتی ہے، وہ سچائی کی کمائی کرتی ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਸੇਵਹਿ ਸਹਜ ਸਿਉ ਸਚੇ ਮਾਹਿ ਸਮਾਇ ॥੩॥ وہ دن رات بآسانی رب کی خدمت کرتی رہتی ہے اور سچائی میں سما جاتی ہے۔ 3۔
ਦੋਹਾਗਣੀ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਈਆ ਕੂੜੁ ਬੋਲਿ ਬਿਖੁ ਖਾਹਿ ॥ بیوہ عورت شبہ میں بھٹکٹی ہے اور جھوٹ بول کر دولت کی ہوس کا زہر کھاتی ہے۔
ਪਿਰੁ ਨ ਜਾਣਨਿ ਆਪਣਾ ਸੁੰਞੀ ਸੇਜ ਦੁਖੁ ਪਾਹਿ ॥੪॥ وہ اپنے محبوب رب کو نہیں جانتی اور تنہا خواب گاہ پر تکلیف برداشت کرتی ہے۔ 4۔
ਸਚਾ ਸਾਹਿਬੁ ਏਕੁ ਹੈ ਮਤੁ ਮਨ ਭਰਮਿ ਭੁਲਾਹਿ ॥ اے میرے دل! سچا مالک ایک رب ہی ہے؛ اس لیے تم شبہ میں گم راہ ہو کر بھٹکنا نہیں۔
ਗੁਰ ਪੂਛਿ ਸੇਵਾ ਕਰਹਿ ਸਚੁ ਨਿਰਮਲੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਹਿ ॥੫॥ گرو کے مشورے سے اپنے رب کی عقیدت کے ساتھ خدمت کرو اور حقیقی صادق نام کو اپنے دل میں بساؤ۔ 5۔
ਸੋਹਾਗਣੀ ਸਦਾ ਪਿਰੁ ਪਾਇਆ ਹਉਮੈ ਆਪੁ ਗਵਾਇ ॥ شوہر والی عورت ہمیشہ اپنے مالک شوہر کو حاصل کرلیتی ہے اور اپنے غرور اور دوغلے پن کو دور کردیتی ہے۔
ਪਿਰ ਸੇਤੀ ਅਨਦਿਨੁ ਗਹਿ ਰਹੀ ਸਚੀ ਸੇਜ ਸੁਖੁ ਪਾਇ ॥੬॥ وہ دن رات اپنے مالک شوہر سے جڑی رہتی ہے اور حق کے آرام گاہ پر خوشی حاصل کرتی ہے۔ 6۔
ਮੇਰੀ ਮੇਰੀ ਕਰਿ ਗਏ ਪਲੈ ਕਿਛੁ ਨ ਪਾਇ ॥ جو لوگ اس دنیا میں یہ کہتے رہتے ہیں کہ یہ میری دولت ہے، یہ میری جائیداد ہے، ان کے پاس کچھبھی نہیں رہتا اور کچھ حاصل کیے بغیر ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔
ਮਹਲੁ ਨਾਹੀ ਡੋਹਾਗਣੀ ਅੰਤਿ ਗਈ ਪਛੁਤਾਇ ॥੭॥ بیوہ عورت اپنے رب کے محل کو حاصل نہیں کرتی اور آخر کار افسوس کرتی ہوئی چلی جاتی ہے۔ 7۔
ਸੋ ਪਿਰੁ ਮੇਰਾ ਏਕੁ ਹੈ ਏਕਸੁ ਸਿਉ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ میرا محبوب رب صرف ایک ہی ہے اور میں صرف ایک سے ہی محبت کرتا ہوں۔
ਨਾਨਕ ਜੇ ਸੁਖੁ ਲੋੜਹਿ ਕਾਮਣੀ ਹਰਿ ਕਾ ਨਾਮੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਇ ॥੮॥੧੧॥੩੩॥ اے نانک! اگر عورت خوشی چاہتی ہے، تو اسے اپنے دل میں ہری کا نام بسانا چاہیے۔ 8 ۔11 ۔33۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਚਖਾਇਓਨੁ ਰਸੁ ਆਇਆ ਸਹਜਿ ਸੁਭਾਇ ॥ جنہیں رب نے خود نام امرت چکھایا ہے، انہیں قدرتی طور پر ذائقہ مل جاتا ہے۔
ਸਚਾ ਵੇਪਰਵਾਹੁ ਹੈ ਤਿਸ ਨੋ ਤਿਲੁ ਨ ਤਮਾਇ ॥੧॥ وہ صادق بادشاہ بے پرواہ ہے اور اسے تل کے برابر بھی حریص و لالچی نہیں۔ 1۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਸਚਾ ਵਰਸਦਾ ਗੁਰਮੁਖਾ ਮੁਖਿ ਪਾਇ ॥ واہے گرو کا سچا امرت ہر طرف برس رہا ہے؛ لیکن یہ امرت گرمکھ لوگوں کے منہ میں گررہا ہے۔
ਮਨੁ ਸਦਾ ਹਰੀਆਵਲਾ ਸਹਜੇ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرمکھوں کا دل ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور وہ بآسانی ہی رب کی حمد و ثنا کرتے رہتے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਮਨਮੁਖਿ ਸਦਾ ਦੋਹਾਗਣੀ ਦਰਿ ਖੜੀਆ ਬਿਲਲਾਹਿ ॥ نفس پرست عورتیں ہمیشہ بیوہ رہتی ہیں اور رب کے در پر کھڑی نوحہ کرتی رہتی ہیں۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਪਿਰ ਕਾ ਸੁਆਦੁ ਨ ਆਇਓ ਜੋ ਧੁਰਿ ਲਿਖਿਆ ਸੋੁ ਕਮਾਹਿ ॥੨॥ جنہیں مالک شوہر کے وصل کا ذائقہ نہیں ملا، وہ وہی عمل کرتی رہتی ہے، جو ان کے لیے شروع سے لکھا ہوا ہے۔ 2۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੀਜੇ ਸਚੁ ਜਮੈ ਸਚੁ ਨਾਮੁ ਵਾਪਾਰੁ ॥ گرمکھ دل نما کھیت میں سچائی کے نام کا بیج بوتا ہے اور جب یہ پھوٹ جاتا ہے، تو وہ صرف سچائیکے نام کی ہی تجارت کرتا ہے۔
ਜੋ ਇਤੁ ਲਾਹੈ ਲਾਇਅਨੁ ਭਗਤੀ ਦੇਇ ਭੰਡਾਰ ॥੩॥ جن لوگوں کو رب نے اس نفع بخش کام میں لگایا ہے، وہ انہیں اپنی عقیدت کا ذخیرہ عطا کرتا ہے۔ 3۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਦਾ ਸੋਹਾਗਣੀ ਭੈ ਭਗਤਿ ਸੀਗਾਰਿ ॥ گرمکھ عورت ہمیشہ شوہر والی ہے، اس نے رب کے خوف اور عقیدت کی آرائش کی ہوئی ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਰਾਵਹਿ ਪਿਰੁ ਆਪਣਾ ਸਚੁ ਰਖਹਿ ਉਰ ਧਾਰਿ ॥੪॥ وہ دن رات اپنے محبوب رب کے ساتھ لذت حاصل کرتی ہے اور صدق کو اپنے دل کے قریب رکھتی ہے۔ 4۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਪਿਰੁ ਰਾਵਿਆ ਆਪਣਾ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਵਿਟਹੁ ਬਲਿ ਜਾਉ ॥ میں ان پر قربان جاتا ہوں، جو اپنے مالک شوہر کے ساتھ لطف اندوز ہوئی ہے۔
ਸਦਾ ਪਿਰ ਕੈ ਸੰਗਿ ਰਹਹਿ ਵਿਚਹੁ ਆਪੁ ਗਵਾਇ ॥੫॥ وہ اپنے دل کا غرور ختم کر کے ہمیشہ اپنے مالک شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ 5۔
ਤਨੁ ਮਨੁ ਸੀਤਲੁ ਮੁਖ ਉਜਲੇ ਪਿਰ ਕੈ ਭਾਇ ਪਿਆਰਿ ॥ اپنے مالک شوہر کی محبت کے سبب اس کا جسم و دماغ ٹھنڈا اور چہرہ روشن رہتا ہے۔
ਸੇਜ ਸੁਖਾਲੀ ਪਿਰੁ ਰਵੈ ਹਉਮੈ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਮਾਰਿ ॥੬॥ وہ اپنا تکبر اور تڑپ ختم کرکے آرام دہ بستر پر اپنے مالک شوہر کے ساتھ لطف اندوز ہوتی ہے۔ 6۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਘਰਿ ਆਇਆ ਗੁਰ ਕੈ ਹੇਤਿ ਅਪਾਰਿ ॥ گرو کی بے پناہ محبت کے سبب رب فضل اختیار کرکے عورت کے دل نما گھر میں آجاتا ہے۔
ਵਰੁ ਪਾਇਆ ਸੋਹਾਗਣੀ ਕੇਵਲ ਏਕੁ ਮੁਰਾਰਿ ॥੭॥ شوہر والی عورت کو ایک مراری رب دولہے کے طور پر حاصل ہوجاتا ہے۔ 7۔
ਸਭੇ ਗੁਨਹ ਬਖਸਾਇ ਲਇਓਨੁ ਮੇਲੇ ਮੇਲਣਹਾਰਿ ॥ گرو اس کے تمام گناہ معاف کردیتا ہے اور جوڑنے والا اسے اپنے ساتھ جوڑ لیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਆਖਣੁ ਆਖੀਐ ਜੇ ਸੁਣਿ ਧਰੇ ਪਿਆਰੁ ॥੮॥੧੨॥੩੪॥ اے نانک! ایسی تعریف و توصیف کی بات کہنی چاہیے، جسے سن کر تیرا مالک تجھ سے پیار کرنے لگ جائے۔ 8۔ 12۔ 34۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਸਤਿਗੁਰ ਤੇ ਗੁਣ ਊਪਜੈ ਜਾ ਪ੍ਰਭੁ ਮੇਲੈ ਸੋਇ ॥ جب رب ہمیں صادق گرو کے ساتھ ملادیتا ہے، تو ہم گرو سے خوبیاں حاصل کرتے ہیں۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/