Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 418

Page 418

ਥਾਨ ਮੁਕਾਮ ਜਲੇ ਬਿਜ ਮੰਦਰ ਮੁਛਿ ਮੁਛਿ ਕੁਇਰ ਰੁਲਾਇਆ ॥ مغلوں نے پٹھانوں کے گھر، رہائش گاہ اور مضبوط محلات کو نذرِ آتش کردیا اور ٹکڑے کردہ شہزادوں کو مٹی میں دفن کردیا۔
ਕੋਈ ਮੁਗਲੁ ਨ ਹੋਆ ਅੰਧਾ ਕਿਨੈ ਨ ਪਰਚਾ ਲਾਇਆ ॥੪॥ کوئی مغل نابینا نہیں ہوا اور کسی نے بھی کوئی کرامت نہیں دکھائی۔ 4۔
ਮੁਗਲ ਪਠਾਣਾ ਭਈ ਲੜਾਈ ਰਣ ਮਹਿ ਤੇਗ ਵਗਾਈ ॥ مغلوں اور پٹھانوں کے درمیان زبردست جنگ ہوئی اور میدانِ جنگ میں خوب تلوار بازی ہوئی۔
ਓਨ੍ਹ੍ਹੀ ਤੁਪਕ ਤਾਣਿ ਚਲਾਈ ਓਨ੍ਹ੍ਹੀ ਹਸਤਿ ਚਿੜਾਈ ॥ مغلوں نے اپنی بندوقوں کے نشانے لگاکر گولیاں چلائی اور ان پٹھانوں نے ہاتھیوں سے حملہ کیا!
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕੀ ਚੀਰੀ ਦਰਗਹ ਪਾਟੀ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਮਰਣਾ ਭਾਈ ॥੫॥ اے بھائی! واہے گرو کے دربار سے جن کی عمر ِحیات ختم ہوجاتی ہے، یقیناً انہیں موت آتی ہے۔ 5۔
ਇਕ ਹਿੰਦਵਾਣੀ ਅਵਰ ਤੁਰਕਾਣੀ ਭਟਿਆਣੀ ਠਕੁਰਾਣੀ ॥ خواہ وہ ہندو ہوں یا مسلم خواتین یا بھاٹوں اور ٹھاکروں کی عورتیں ہوں۔
ਇਕਨ੍ਹ੍ਹਾ ਪੇਰਣ ਸਿਰ ਖੁਰ ਪਾਟੇ ਇਕਨ੍ਹ੍ਹਾ ਵਾਸੁ ਮਸਾਣੀ ॥ متعدد خواتین کے کپڑے سر سے پاؤں تک پھٹے ہوئے تھے اور بہت سی خواتین کی رہائش گاہ شمشان میں ہوگئی تھی۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕੇ ਬੰਕੇ ਘਰੀ ਨ ਆਇਆ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕਿਉ ਰੈਣਿ ਵਿਹਾਣੀ ॥੬॥ جن کے خوبصورت شوہر گھر نہیں آئے، ان کی راتیں کیسے گزرتی ہوں گی۔ 6۔
ਆਪੇ ਕਰੇ ਕਰਾਏ ਕਰਤਾ ਕਿਸ ਨੋ ਆਖਿ ਸੁਣਾਈਐ ॥ یہ درد بھری داستان کسےسنائی جائے؟ کیونکہ خالق رب خود ہی کرتا ہے اور انسانوں سے کرواتا ہے۔
ਦੁਖੁ ਸੁਖੁ ਤੇਰੈ ਭਾਣੈ ਹੋਵੈ ਕਿਸ ਥੈ ਜਾਇ ਰੂਆਈਐ ॥ اے خالقِ کائنات! جانداروں کی خوشی اور غم تمہاری ہی رضا میں ہے۔ تیرے علاوہ کس کے پاس جا کر اپنا دکھ بیان کریں۔
ਹੁਕਮੀ ਹੁਕਮਿ ਚਲਾਏ ਵਿਗਸੈ ਨਾਨਕ ਲਿਖਿਆ ਪਾਈਐ ॥੭॥੧੨॥ اے نانک! اپنے حکم کا مالک رب اپنے حکم سے ہی دنیا کا کام چلاتا ہے اور خوش ہوتا ہے۔ انسان اپنی لکھی تقدیر کے مطابق ہی خوشی اور غم میں مبتلا ہوتا ہے۔ 7۔ 12۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਆਸਾ ਕਾਫੀ ਮਹਲਾ ੧ ਘਰੁ ੮ ਅਸਟਪਦੀਆ ॥ آسا کافی محلہ 1 گھرو 8 آسٹپدیہ۔
ਜੈਸੇ ਗੋਇਲਿ ਗੋਇਲੀ ਤੈਸੇ ਸੰਸਾਰਾ ॥ جس طرح چرواہا تھوڑی دیر کے لیے چوپایوں کو چراگاہ میں لے کر آتا ہے، اسی طرح انسان دنیا میں تھوڑی دیر کے لیے آتا ہے۔
ਕੂੜੁ ਕਮਾਵਹਿ ਆਦਮੀ ਬਾਂਧਹਿ ਘਰ ਬਾਰਾ ॥੧॥ انسان جھوٹ بول کر کماتا ہے اور اپنا مکان وغیرہ تیار کرتا ہے۔ 1۔
ਜਾਗਹੁ ਜਾਗਹੁ ਸੂਤਿਹੋ ਚਲਿਆ ਵਣਜਾਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے جہالت کی نیند میں سوئے ہوئے انسانو! اٹھو، دیکھو کہ خانہ بدوش لوگ دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਨੀਤ ਨੀਤ ਘਰ ਬਾਂਧੀਅਹਿ ਜੇ ਰਹਣਾ ਹੋਈ ॥ ہمیشہ رہنے والا گھر اسی وقت بنانا چاہئے ؛ جب اس دنیا میں ہمیشہ رہنا ہو۔
ਪਿੰਡੁ ਪਵੈ ਜੀਉ ਚਲਸੀ ਜੇ ਜਾਣੈ ਕੋਈ ॥੨॥ لیکن اگر کوئی سوچے تو اسے معلوم ہوجائے گا کہ جب روح نکل جاتی ہے، تو جسم بھی مٹی ہوجاتا ہے۔ 2۔
ਓਹੀ ਓਹੀ ਕਿਆ ਕਰਹੁ ਹੈ ਹੋਸੀ ਸੋਈ ॥ تو آخر تم کیوں ہائے! ہائے!! کرتے ہو۔ روح تو اب بھی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
ਤੁਮ ਰੋਵਹੁਗੇ ਓਸ ਨੋ ਤੁਮ੍ਹ੍ ਕਉ ਕਉਣੁ ਰੋਈ ॥੩॥ اگر تم کسی کی وفات پر روتے ہو، تو تم پر کون روئے گا 3۔
ਧੰਧਾ ਪਿਟਿਹੁ ਭਾਈਹੋ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹ ਕੂੜੁ ਕਮਾਵਹੁ ॥ اے میرے بھائی! تم لوگ دنیوی کاروبار میں مشغول ہوگئے ہو اور جھوٹ بول کر کماتے ہو۔
ਓਹੁ ਨ ਸੁਣਈ ਕਤ ਹੀ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹ ਲੋਕ ਸੁਣਾਵਹੁ ॥੪॥ وہ مردہ شخص بالکل نہیں سنتا۔ تم اپنا رونا صرف دوسرے لوگوں کو ہی سناتے ہو۔ 4۔
ਜਿਸ ਤੇ ਸੁਤਾ ਨਾਨਕਾ ਜਾਗਾਏ ਸੋਈ ॥ اے نانک! جس مالک نے اسے اپنے حکم سے سلایا ہے، وہی اسے بیدار کرے گا۔
ਜੇ ਘਰੁ ਬੂਝੈ ਆਪਣਾ ਤਾਂ ਨੀਦ ਨ ਹੋਈ ॥੫॥ اگر انسان اپنے اصلی گھر کو سمجھ لے، تو اسے نیند نہیں آئے گی۔ 5۔
ਜੇ ਚਲਦਾ ਲੈ ਚਲਿਆ ਕਿਛੁ ਸੰਪੈ ਨਾਲੇ ॥ اگر انسان اس دنیا سے جاتے ہوئے کوئی دولت ساتھ لے گیا ہے،
ਤਾ ਧਨੁ ਸੰਚਹੁ ਦੇਖਿ ਕੈ ਬੂਝਹੁ ਬੀਚਾਰੇ ॥੬॥ تو تم بھی دولت جمع کرو، غور و فکر کرکے دیکھ لو۔ 6۔
ਵਣਜੁ ਕਰਹੁ ਮਖਸੂਦੁ ਲੈਹੁ ਮਤ ਪਛੋਤਾਵਹੁ ॥ ایسے نام کی تجارت کرو کہ جس سے جینے کا فائدہ حاصل ہوسکے، نہ یہ کہ افسوس کرنا پڑے گا۔
ਅਉਗਣ ਛੋਡਹੁ ਗੁਣ ਕਰਹੁ ਐਸੇ ਤਤੁ ਪਰਾਵਹੁ ॥੭॥ خامیوں کو چھوڑ کر خوبیوں کو اختیار کرو، اس طرح تمہیں حقیقی کمائی حاصل ہوگی۔ 7۔
ਧਰਮੁ ਭੂਮਿ ਸਤੁ ਬੀਜੁ ਕਰਿ ਐਸੀ ਕਿਰਸ ਕਮਾਵਹੁ ॥ جسم نما مذہبی زمین میں سچائی کا بیج بوؤ۔ اس قسم کی کھیتی کرو۔
ਤਾਂ ਵਾਪਾਰੀ ਜਾਣੀਅਹੁ ਲਾਹਾ ਲੈ ਜਾਵਹੁ ॥੮॥ اگر تم منافع حاصل کرکے جاؤگے، تو عقل مند تاجر سمجھے جاؤگے۔ 8۔
ਕਰਮੁ ਹੋਵੈ ਸਤਿਗੁਰੁ ਮਿਲੈ ਬੂਝੈ ਬੀਚਾਰਾ ॥ اگر رب کا فضل ہو، تو انسان صادق گرو سے ملتا ہے اور اس کی تعلیم سمجھتا ہے۔
ਨਾਮੁ ਵਖਾਣੈ ਸੁਣੇ ਨਾਮੁ ਨਾਮੇ ਬਿਉਹਾਰਾ ॥੯॥ وہ نام بیان کرتا ہے، نام سنتا اور نام کی ہی تجارت کرتا ہے۔ 6۔
ਜਿਉ ਲਾਹਾ ਤੋਟਾ ਤਿਵੈ ਵਾਟ ਚਲਦੀ ਆਈ ॥ جس طرح نام سننے سے فائدہ ہے، اسی طرح نام بھولنے سے نقصان ہے۔ دنیا کی یہ توقیر ہمیشہ سے چلی آرہی ہے۔
ਜੋ ਤਿਸੁ ਭਾਵੈ ਨਾਨਕਾ ਸਾਈ ਵਡਿਆਈ ॥੧੦॥੧੩॥ اے نانک! واہے گرو کو جو کچھ بہتر لگتا ہے، وہی ہوتا ہے، یہی اس کی شان ہے۔ 10۔ 13۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਚਾਰੇ ਕੁੰਡਾ ਢੂਢੀਆ ਕੋ ਨੀਮ੍ਹ੍ਹੀ ਮੈਡਾ ॥ میں نے چاروں سمت تلاش کیا ہے؛ لیکن میرا کوئی خیر خواہ نہیں ہے۔
ਜੇ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਸਾਹਿਬਾ ਤੂ ਮੈ ਹਉ ਤੈਡਾ ॥੧॥ اے میرے مالک! اگر تجھے پسند ہو تو، تُو میر محافظ ہے اور میں تیرا خادم ہوں۔ 1۔
ਦਰੁ ਬੀਭਾ ਮੈ ਨੀਮ੍ਹ੍ ਕੋ ਕੈ ਕਰੀ ਸਲਾਮੁ ॥ میرے لیے تیرے علاوہ دوسرا کوئی جائے پناہ نہیں ہے، میں کس کی پرستش کروں؟
ਹਿਕੋ ਮੈਡਾ ਤੂ ਧਣੀ ਸਾਚਾ ਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تو ہی میرا مالک ہے، ہمیشہ تیرا حقیقی نام میری زبان پر رہتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਿਧਾ ਸੇਵਨਿ ਸਿਧ ਪੀਰ ਮਾਗਹਿ ਰਿਧਿ ਸਿਧਿ ॥ کچھ لوگ سدھوں اور پیروں کی خدمت کرتے ہیں اور ان سے ردھیاں اور سدھیاں طلب کرتے ہیں۔
ਮੈ ਇਕੁ ਨਾਮੁ ਨ ਵੀਸਰੈ ਸਾਚੇ ਗੁਰ ਬੁਧਿ ॥੨॥ میں ایک رب کے نام کو کبھی نہ بھولوں، مجھے صادق گرو نے یہ حکمت عطا کی ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/.tmb/-/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/thailand/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html