Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 409

Page 409

ਤਜਿ ਮਾਨ ਮੋਹ ਵਿਕਾਰ ਮਿਥਿਆ ਜਪਿ ਰਾਮ ਰਾਮ ਰਾਮ ॥ اپنے فخر، ہوس، گناہ اور جھوٹ کو ترک کرکے رام کے نام کا ذکر کیا کرو۔
ਮਨ ਸੰਤਨਾ ਕੈ ਚਰਨਿ ਲਾਗੁ ॥੧॥ اے دل! سنتوں کے قدموں سے لگ جاؤ۔ 1۔
ਪ੍ਰਭ ਗੋਪਾਲ ਦੀਨ ਦਇਆਲ ਪਤਿਤ ਪਾਵਨ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਹਰਿ ਚਰਣ ਸਿਮਰਿ ਜਾਗੁ ॥ اے بھائی! گوپال رب بڑا ہی کریم، گنہ گاروں کو پاک کرنے والا اور پر برہم ہے؛ اس لیے نیند سے بیدار ہو کر ہری کے قدموں کی پرستش کرو۔
ਕਰਿ ਭਗਤਿ ਨਾਨਕ ਪੂਰਨ ਭਾਗੁ ॥੨॥੪॥੧੫੫॥ اے نانک! واہے گرو کی پرستش کرو، تیری قسمت پوری طرح روشن ہوجائے گی۔2۔ 4 ۔ 155۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਹਰਖ ਸੋਗ ਬੈਰਾਗ ਅਨੰਦੀ ਖੇਲੁ ਰੀ ਦਿਖਾਇਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ واہے گرو نے یہ خوش نما دنیا بنا کر ایک کھیل رچ دیا ہے، جس میں کوئی انسان خوشیاں منا رہا ہے، کوئی غم میں ڈوبا ہوا ہے اور کوئی تارک الدنیا بنا ہوا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਖਿਨਹੂੰ ਭੈ ਨਿਰਭੈ ਖਿਨਹੂੰ ਖਿਨਹੂੰ ਉਠਿ ਧਾਇਓ ॥ انسان ایک لمحے میں ہی خوف زدہ ہوجاتا ہے، ایک لمحے میں ہی بے خوف اور ایک لمحے میں ہی اٹھ کر دوڑ لگا دیتا ہے۔
ਖਿਨਹੂੰ ਰਸ ਭੋਗਨ ਖਿਨਹੂੰ ਖਿਨਹੂ ਤਜਿ ਜਾਇਓ ॥੧॥ وہ ایک لمحے میں ہی لذت حاصل کر لیتا ہے اور وہ ایک لمحے میں ہی اسے چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ 1۔
ਖਿਨਹੂੰ ਜੋਗ ਤਾਪ ਬਹੁ ਪੂਜਾ ਖਿਨਹੂੰ ਭਰਮਾਇਓ ॥ ایک لمحے میں ہی یوگ، مراقبہ اور متعدد اقسام کی عبادتیں کرتا ہے اور ایک لمحے میں ہی شبہ میں بھٹکتا ہے۔
ਖਿਨਹੂੰ ਕਿਰਪਾ ਸਾਧੂ ਸੰਗ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਰੰਗੁ ਲਾਇਓ ॥੨॥੫॥੧੫੬॥ اے نانک! واہے گرو اپنے کرم سے ایک ہی لمحے میں انسان کو اچھی صحبت میں لگا کر اپنے رنگ میں رنگ لیتا ہے۔ 2۔ 5۔ 156۔
ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੧੭ ਆਸਾਵਰੀ راگو آسا محلہ 5 گھرو 17 آسواری۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے کرم سے ممکن ہے۔
ਗੋਬਿੰਦ ਗੋਬਿੰਦ ਕਰਿ ਹਾਂ ॥ اے میرے دوست! میں گوبند، گوبند ہی کرتی ہوں اور
ਹਰਿ ਹਰਿ ਮਨਿ ਪਿਆਰਿ ਹਾਂ ॥ اپنے دل میں ہری کے نام سے پیار کرتی ہوں۔
ਗੁਰਿ ਕਹਿਆ ਸੁ ਚਿਤਿ ਧਰਿ ਹਾਂ ॥ گرو نے جو کچھ کہا ہے، میں اسے اپنے دل بساتی ہوں،
ਅਨ ਸਿਉ ਤੋਰਿ ਫੇਰਿ ਹਾਂ ॥ میں دوسروں سے اپنی محبت کو توڑ کر اپنے دل کو ان کی طرف سے ہٹا رہی ہوں۔
ਐਸੇ ਲਾਲਨੁ ਪਾਇਓ ਰੀ ਸਖੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس طرح میں نے محبوب رب کو پالیا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਪੰਕਜ ਮੋਹ ਸਰਿ ਹਾਂ ॥ دنیا کی جھیل میں ہوس نما کیچڑ موجود ہے۔
ਪਗੁ ਨਹੀ ਚਲੈ ਹਰਿ ਹਾਂ ॥ بایں سبب انسان کے پاؤں ہری کی طرف نہیں بڑھتے۔
ਗਹਡਿਓ ਮੂੜ ਨਰਿ ਹਾਂ ॥ احمق انسان ہوس کے کیچڑ میں پھنسا ہوا ہے۔
ਅਨਿਨ ਉਪਾਵ ਕਰਿ ਹਾਂ ॥ کوئی دوسرا ازالہ نہیں کرتا۔
ਤਉ ਨਿਕਸੈ ਸਰਨਿ ਪੈ ਰੀ ਸਖੀ ॥੧॥ اے دوستو! اگر میں رب کی پناہ میں جاؤں گی، تب ہی دنیوی جھیل کے ہوس نما کیچڑ سے باہر نکل پاؤں گی۔ 1۔
ਥਿਰ ਥਿਰ ਚਿਤ ਥਿਰ ਹਾਂ ॥ اس طرح میرا دل ثابت قدم اور قوی ہے۔
ਬਨੁ ਗ੍ਰਿਹੁ ਸਮਸਰਿ ਹਾਂ ॥ جنگل اور گھر میرے لیے یکساں ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਏਕ ਪਿਰ ਹਾਂ ॥ میرے باطن میں ایک رب ہی بستا ہے۔
ਬਾਹਰਿ ਅਨੇਕ ਧਰਿ ਹਾਂ ॥ میں اپنے دل سے بہت سے دنیوی معاملات کو باہر رکھتی ہوں۔
ਰਾਜਨ ਜੋਗੁ ਕਰਿ ਹਾਂ ॥ میں راج یوگ مانتی ہوں۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਲੋਗ ਅਲੋਗੀ ਰੀ ਸਖੀ ॥੨॥੧॥੧੫੭॥ نانک کا بیان ہے کہ اے دوستو! سنو، میں اس طرح لوگوں کے ساتھ رہتا ہوا بھی علاحدہ رہتا ہوں۔ 2۔ 1۔ 157۔
ਆਸਾਵਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسواری محلہ 5۔
ਮਨਸਾ ਏਕ ਮਾਨਿ ਹਾਂ ॥ اے دل! صرف ایک رب کی ہی چاہت کرو۔
ਗੁਰ ਸਿਉ ਨੇਤ ਧਿਆਨਿ ਹਾਂ ॥ ہمیشہ گرو کے قدموں میں دھیان لگاکر رکھو۔
ਦ੍ਰਿੜੁ ਸੰਤ ਮੰਤ ਗਿਆਨਿ ਹਾਂ ॥ سنتوں کے منتر کا علم اپنے دل میں بساؤ۔
ਸੇਵਾ ਗੁਰ ਚਰਾਨਿ ਹਾਂ ॥ گرو کے قدموں کی با عقیدت خدمت کرو۔
ਤਉ ਮਿਲੀਐ ਗੁਰ ਕ੍ਰਿਪਾਨਿ ਮੇਰੇ ਮਨਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے دل! تب ہی گرو کے فضل سے تم اپنے مالک سے مل جاؤ گے۔ 1۔ وقفہ۔
ਟੂਟੇ ਅਨ ਭਰਾਨਿ ਹਾਂ ॥ میرا سارا شبہ ختم ہوگیا ہے۔
ਰਵਿਓ ਸਰਬ ਥਾਨਿ ਹਾਂ ॥ اب مجھے ہر جگہ پر واہے گرو موجود نظر آتا ہے۔
ਲਹਿਓ ਜਮ ਭਇਆਨਿ ਹਾਂ ॥ اب موت کا خوف میرے دل سے دور ہوگیا ہے۔
ਪਾਇਓ ਪੇਡ ਥਾਨਿ ਹਾਂ ॥ جب اس کائنات نما درخت کے اصل نام کو پا لیا
ਤਉ ਚੂਕੀ ਸਗਲ ਕਾਨਿ ॥੧॥ تو میری ہر قسم کی محتاجی ختم ہو گئی۔ 1۔
ਲਹਨੋ ਜਿਸੁ ਮਥਾਨਿ ਹਾਂ ॥ صرف وہی رب کے نام کو حاصل کرتا ہے، جس انسان کی تقدیر میں یہ خوش نصیبی لکھی ہوتی ہے اور
ਭੈ ਪਾਵਕ ਪਾਰਿ ਪਰਾਨਿ ਹਾਂ ॥ وہ خوفناک آگ کے سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔
ਨਿਜ ਘਰਿ ਤਿਸਹਿ ਥਾਨਿ ਹਾਂ ॥ وہ اپنی حقیقی ذات میں ٹھکانا حاصل کرلیتا ہے اور
ਹਰਿ ਰਸ ਰਸਹਿ ਮਾਨਿ ਹਾਂ ॥ ہری رس کے لذت کا لطف لیتا ہے۔
ਲਾਥੀ ਤਿਸ ਭੁਖਾਨਿ ਹਾਂ ॥ اس کی بھوک، پیاس مٹ جاتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਹਜਿ ਸਮਾਇਓ ਰੇ ਮਨਾ ॥੨॥੨॥੧੫੮॥ نانک کا بیان ہے کہ اے میرے دل! وہ بآسانی ہی رب میں سما جاتا ہے۔ 2۔ 2۔ 158۔
ਆਸਾਵਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسواری محلہ 5۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਗੁਨੀ ਹਾਂ ॥ اے میرے دل! خوبیوں کے ذخائر رب کے نام کا
ਜਪੀਐ ਸਹਜ ਧੁਨੀ ਹਾਂ ॥ بآسانی ہی سریلی آواز میں ورد کرتے رہنا چاہیے۔
ਸਾਧੂ ਰਸਨ ਭਨੀ ਹਾਂ ॥ سادھؤں کی زبان ہی رب کے نام کا ذکر کرتی رہتی ہے۔
ਛੂਟਨ ਬਿਧਿ ਸੁਨੀ ਹਾਂ ॥ میں نے سنا ہے کہ نجات حاصل کرنے کی یہی ایک راہ ہے۔
ਪਾਈਐ ਵਡ ਪੁਨੀ ਮੇਰੇ ਮਨਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ لیکن بڑے نیک اعمال کرنے سے ہی یہ راستہ حاصل ہوتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਖੋਜਹਿ ਜਨ ਮੁਨੀ ਹਾਂ ॥ منی حضرات بھی اس کی جستجو کرتے ہیں۔
ਸ੍ਰਬ ਕਾ ਪ੍ਰਭ ਧਨੀ ਹਾਂ ॥ واہے گرو سب کا مالک ہے۔
ਦੁਲਭ ਕਲਿ ਦੁਨੀ ਹਾਂ ॥ کلیوگی کائنات میں رب کا حصول بہت مشکل ہے۔
ਦੂਖ ਬਿਨਾਸਨੀ ਹਾਂ ॥ وہ پریشانیوں کا خاتمہ کرنے والا ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਪੂਰਨ ਆਸਨੀ ਮੇਰੇ ਮਨਾ ॥੧॥ اے میرے دل! رب تمام خواہشات پوری کرنے والا ہے۔ 1۔
ਮਨ ਸੋ ਸੇਵੀਐ ਹਾਂ ॥ اے میرے دل! اس واہے گرو کی خدمت کرو۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
http://kompen.jti.polinema.ac.id/system/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/thaigacor/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/pandemo/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/smaxwin/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/situs-gacor/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/demo-slot/ https://pdp.pasca.untad.ac.id/apps/akun-demo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/
https://jackpot-1131.com/ jp1131
http://kompen.jti.polinema.ac.id/system/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/thaigacor/ http://kompen.jti.polinema.ac.id/application/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/pandemo/ https://dinkes.pacitankab.go.id/comm/smaxwin/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/situs-gacor/ https://expo.poltekkesdepkes-sby.ac.id/app_mobile/demo-slot/ https://pdp.pasca.untad.ac.id/apps/akun-demo/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/wp-content/upgrade/demo-slot/ https://pendidikanmatematika.pasca.untad.ac.id/pasca/ugacor/
https://jackpot-1131.com/ jp1131