Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 408

Page 408

ਪ੍ਰਭ ਸੰਗਿ ਮਿਲੀਜੈ ਇਹੁ ਮਨੁ ਦੀਜੈ ॥ اس دل کو رب کے سپرد کرنے سے ہی رب کا وصل ممکن ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਮਿਲੈ ਅਪਨੀ ਦਇਆ ਕਰਹੁ ॥੨॥੧॥੧੫੦॥ نانک کا بیان ہے کہ اے مالک جی! اپناکرم کیجیے؛ تاکہ میں تیرا نام حاصل کرسکوں۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਮਿਲੁ ਰਾਮ ਪਿਆਰੇ ਤੁਮ ਬਿਨੁ ਧੀਰਜੁ ਕੋ ਨ ਕਰੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے محبوب رام! مجھے وصل کا شرف عطا کیجیے، مجھے تیرے علاوہ کوئی صبر عطا نہیں کرسکتا۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਿੰਮ੍ਰਿਤਿ ਸਾਸਤ੍ਰ ਬਹੁ ਕਰਮ ਕਮਾਏ ਪ੍ਰਭ ਤੁਮਰੇ ਦਰਸ ਬਿਨੁ ਸੁਖੁ ਨਾਹੀ ॥੧॥ اے رب!جن لوگوں نے اسمرتیاں اور شاستر پڑھا ہے اور بہت سے مذہبی کام کیے ہیں، انہیں بھی تیری زیارت کے بغیر کوئی خوشی نہیں ہوئی۔ 1۔
ਵਰਤ ਨੇਮ ਸੰਜਮ ਕਰਿ ਥਾਕੇ ਨਾਨਕ ਸਾਧ ਸਰਨਿ ਪ੍ਰਭ ਸੰਗਿ ਵਸੈ ॥੨॥੨॥੧੫੧॥ لوگ ورت، منتیں، ضبطِ نفس سے تھک چکے ہیں۔ اے نانک! سادھؤں کی پناہ میں جانے سے ہی انسان رب کے ساتھ جابستا ہے۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੧੫ ਪੜਤਾਲ آس محلہ 5 گھرو 15 پڑتال
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے کرم سے ممکن ہے۔
ਬਿਕਾਰ ਮਾਇਆ ਮਾਦਿ ਸੋਇਓ ਸੂਝ ਬੂਝ ਨ ਆਵੈ ॥ انسان برائیوں اور دولت کے نشے میں سویا ہوا ہے اور اسے کچھ سمجھ نہیں آتا۔
ਪਕਰਿ ਕੇਸ ਜਮਿ ਉਠਾਰਿਓ ਤਦ ਹੀ ਘਰਿ ਜਾਵੈ ॥੧॥ جب یمدوت اسے بالوں سے پکڑ کر اٹھاتا ہے، تب ہی اسے اپنے حقیقی گھر کا ہوش آتا ہے۔ 1۔
ਲੋਭ ਬਿਖਿਆ ਬਿਖੈ ਲਾਗੇ ਹਿਰਿ ਵਿਤ ਚਿਤ ਦੁਖਾਹੀ ॥ جو انسان حرص اور شہوت لذات کے زہر میں جکڑا ہوا ہے، وہ دوسروں کی دولت چراکر دوسروں کا دل دکھاتا ہے۔
ਖਿਨ ਭੰਗੁਨਾ ਕੈ ਮਾਨਿ ਮਾਤੇ ਅਸੁਰ ਜਾਣਹਿ ਨਾਹੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ روح ایک لمحے میں فنا ہونے والی دولت کے نشے میں مگن ہیں؛ لیکن واہے گرو کو نہیں جانتی۔ 1۔ وقفہ۔
ਬੇਦ ਸਾਸਤ੍ਰ ਜਨ ਪੁਕਾਰਹਿ ਸੁਨੈ ਨਾਹੀ ਡੋਰਾ ॥ وید،شاستر اور سنت حضرات چیخ چیخ کر تعلیم کرتے ہیں؛لیکن دولت کے نشہ کی وجہ سے بہرا انسانبالکل نہیں سنتا۔
ਨਿਪਟਿ ਬਾਜੀ ਹਾਰਿ ਮੂਕਾ ਪਛੁਤਾਇਓ ਮਨਿ ਭੋਰਾ ॥੨॥ جب زندگی کا کھیل ختم ہوجاتا ہے اور وہ اسے ہار کر فوت ہوجاتا ہے، تو احمق انسان اپنے دل میں اظہارِ افسوس کرتا ہے۔ 2۔
ਡਾਨੁ ਸਗਲ ਗੈਰ ਵਜਹਿ ਭਰਿਆ ਦੀਵਾਨ ਲੇਖੈ ਨ ਪਰਿਆ ॥ اس نے بغیر کسی وجہ کے سارا جرمانہ ادا کیا ہے۔ یہ رب کی بارگاہ میں مقبول نہیں ہوا۔
ਜੇਂਹ ਕਾਰਜਿ ਰਹੈ ਓਲ੍ਹ੍ਹਾ ਸੋਇ ਕਾਮੁ ਨ ਕਰਿਆ ॥੩॥ جس عمل سے اس کے گناہوں پر پردہ پڑنا تھا، اس نے وہ عمل ہی نہیں کیا ۔ 3۔
ਐਸੋ ਜਗੁ ਮੋਹਿ ਗੁਰਿ ਦਿਖਾਇਓ ਤਉ ਏਕ ਕੀਰਤਿ ਗਾਇਆ ॥ جب گرو نے مجھے ایسی کائنات دکھادی، تو میں ایک رب کے ہی جہری ذکر میں مشغول ہوگیا۔
ਮਾਨੁ ਤਾਨੁ ਤਜਿ ਸਿਆਨਪ ਸਰਣਿ ਨਾਨਕੁ ਆਇਆ ॥੪॥੧॥੧੫੨॥ اپنا فخر اور طاقت کا غرور ترک کرکے نانک نے واہے گرو کی پناہ لی ہے۔ 4۔ 1۔ 152۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਬਾਪਾਰਿ ਗੋਵਿੰਦ ਨਾਏ ॥ میں گووند کے نام کا سوداگر ہوں۔
ਸਾਧ ਸੰਤ ਮਨਾਏ ਪ੍ਰਿਅ ਪਾਏ ਗੁਨ ਗਾਏ ਪੰਚ ਨਾਦ ਤੂਰ ਬਜਾਏ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں نے سادھو سنتوں کو راضی کرلیا ہے یعنی خوش کرلیا ہے اور اپنے محبوب رب کو پالیا ہے۔ میںرب کی تسبیح و تحمید کرتا رہتا ہوں اور میرے دل میں پانچ قسم کی آوازیں گونجتی رہتی ہیں۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਿਰਪਾ ਪਾਏ ਸਹਜਾਏ ਦਰਸਾਏ ਅਬ ਰਾਤਿਆ ਗੋਵਿੰਦ ਸਿਉ ॥ جب مجھ پر واہے گرو کا احسان ہوا، تو بآسانی ہی مجھے زیارت نصیب ہوگئی اور اب میں گووند کی محبت سے لبریز ہوں۔
ਸੰਤ ਸੇਵਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਨਾਥ ਰੰਗੁ ਲਾਲਨ ਲਾਏ ॥੧॥ سنتوں کی خدمت کرنے سے مجھے اپنے مالک کی محبت حاصل ہوگئی۔ 1۔
ਗੁਰ ਗਿਆਨੁ ਮਨਿ ਦ੍ਰਿੜਾਏ ਰਹਸਾਏ ਨਹੀ ਆਏ ਸਹਜਾਏ ਮਨਿ ਨਿਧਾਨੁ ਪਾਏ ॥ میں نے گرو کا علم اپنے دل میں بسالیا ہے اور میں مسرور ہوں کہ میں آواگمن میں نہیں آؤں گا، میں نے بآسانی ہی اپنے دل میں نام کا ذخیرہ حاصل کرلیا ہے۔
ਸਭ ਤਜੀ ਮਨੈ ਕੀ ਕਾਮ ਕਰਾ ॥ میں نے اپنے دل کی تمام تر خواہشات کو ترک کردیا ہے۔
ਚਿਰੁ ਚਿਰੁ ਚਿਰੁ ਚਿਰੁ ਭਇਆ ਮਨਿ ਬਹੁਤੁ ਪਿਆਸ ਲਾਗੀ ॥ بہت دیر ہوگئی ہے، جب سے میرے دل میں رب کے زیارت کی پیاس لگی ہوئی ہے۔
ਹਰਿ ਦਰਸਨੋ ਦਿਖਾਵਹੁ ਮੋਹਿ ਤੁਮ ਬਤਾਵਹੁ ॥ اے ہری! مجھے اپنی زیارت نصیب فرمائیے، آپ خود ہی میری رہنمائی کیجیے۔
ਨਾਨਕ ਦੀਨ ਸਰਣਿ ਆਏ ਗਲਿ ਲਾਏ ॥੨॥੨॥੧੫੩॥ نانک کا بیان ہے کہ ہم غریب تیری پناہ میں آئے ہیں، ہمیں اپنے گلے سے لگالیجیے۔ 2۔ 2۔ 153۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਕੋਊ ਬਿਖਮ ਗਾਰ ਤੋਰੈ ॥ کوئی نایاب شخص ہی دولت کی ہوس کے زہر آلود قلعے کو ڈھاتا ہے۔
ਆਸ ਪਿਆਸ ਧੋਹ ਮੋਹ ਭਰਮ ਹੀ ਤੇ ਹੋਰੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اور اپنے دل کو امید، پیاس، فریب، ہوس اور شک سے روکتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਾਮ ਕ੍ਰੋਧ ਲੋਭ ਮਾਨ ਇਹ ਬਿਆਧਿ ਛੋਰੈ ॥੧॥ ہوس، غصہ، حرص اور فخر جیسی بیماری کو کوئی نایاب شخص ہی دور کرسکتا ہے۔ 1۔
ਸੰਤਸੰਗਿ ਨਾਮ ਰੰਗਿ ਗੁਨ ਗੋਵਿੰਦ ਗਾਵਉ ॥ میں سنتوں کی صحبت اختیار کرکے نام کے رنگ میں مگن ہوکر گووند کی مدح سرائی کرتا رہتا ہوں۔
ਅਨਦਿਨੋ ਪ੍ਰਭ ਧਿਆਵਉ ॥ میں روزانہ رب کا دھیان کرتا رہتا ہوں؛ تاکہ
ਭ੍ਰਮ ਭੀਤਿ ਜੀਤਿ ਮਿਟਾਵਉ ॥ شبہ کی دیوار کو فتح کرکے ڈھادوں۔
ਨਿਧਿ ਨਾਮੁ ਨਾਨਕ ਮੋਰੈ ॥੨॥੩॥੧੫੪॥ اے نانک! اس شک کی دیوار کو منہدم کرنے کے بعد نام کی دولت میری ہوجائےگی۔ 2۔ 3۔ 154۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਕਾਮੁ ਕ੍ਰੋਧੁ ਲੋਭੁ ਤਿਆਗੁ ॥ "(اے بھائی!) ہوس، غصہ اور حرص ترک کردو،
ਮਨਿ ਸਿਮਰਿ ਗੋਬਿੰਦ ਨਾਮ ॥ اپنے دل میں گووند کا نام یاد کرتے رہو۔
ਹਰਿ ਭਜਨ ਸਫਲ ਕਾਮ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہری کا جہری ذکر کرنے سے ہر کام پورا ہوجاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html