Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 406

Page 406

ਦਇਆ ਕਰਹੁ ਕਿਰਮ ਅਪੁਨੇ ਕਉ ਇਹੈ ਮਨੋਰਥੁ ਸੁਆਉ ॥੨॥ اپنے حقیر کیڑے پر رحم فرما، صرف یہی میرا ارادہ اور مقصد ہے۔ 2۔
ਤਨੁ ਧਨੁ ਤੇਰਾ ਤੂੰ ਪ੍ਰਭੁ ਮੇਰਾ ਹਮਰੈ ਵਸਿ ਕਿਛੁ ਨਾਹਿ ॥ اے میرے رب! تو میرا مالک ہے اور میرا تن اور مال سب تیرا ہی عطا کردہ ہے۔ میرے قبضۂ قدرت میں کچھ بھی نہیں ہے۔
ਜਿਉ ਜਿਉ ਰਾਖਹਿ ਤਿਉ ਤਿਉ ਰਹਣਾ ਤੇਰਾ ਦੀਆ ਖਾਹਿ ॥੩॥ تو جس حال میں رکھتا ہے، میں اسی طرح جیتا ہوں۔ میں وہی نوش کرتا ہوں، جو تم مجھے عطا کرتے ہو۔ 3۔
ਜਨਮ ਜਨਮ ਕੇ ਕਿਲਵਿਖ ਕਾਟੈ ਮਜਨੁ ਹਰਿ ਜਨ ਧੂਰਿ ॥ ہری کے معتقدین کی خاکِ قدم میں کیا ہوا غسل کئی جنموں کا گناہ مٹا دیتا ہے۔
ਭਾਇ ਭਗਤਿ ਭਰਮ ਭਉ ਨਾਸੈ ਹਰਿ ਨਾਨਕ ਸਦਾ ਹਜੂਰਿ ॥੪॥੪॥੧੩੯॥ واہے گرو سے محبت کے سبب پریشانی اور خوف دور ہوجاتی ہے۔ اے نانک! رب ہمیشہ انسان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ 4۔ 4۔ 136۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਅਗਮ ਅਗੋਚਰੁ ਦਰਸੁ ਤੇਰਾ ਸੋ ਪਾਏ ਜਿਸੁ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗੁ ॥ اے رب! تیری زیارت ناقابل رسائی اور پوشیدہ ہیں۔ اس لیے وہی تیری زیارت کرتا ہے، جس کی قسمت میں یہ خوش نصیبی لکھی ہو۔
ਆਪਿ ਕ੍ਰਿਪਾਲਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਪ੍ਰਭਿ ਧਾਰੀ ਸਤਿਗੁਰਿ ਬਖਸਿਆ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ॥੧॥ کریم رب نے خود مجھ پر کرم کیا ہے؛ اس لیے صادق گرو نے مجھے ہری کا نام عطا کیا ہے۔ 1۔
ਕਲਿਜੁਗੁ ਉਧਾਰਿਆ ਗੁਰਦੇਵ ॥ گرودیو نے کلیوگ کو بھی نجات دلا دیا ہے۔
ਮਲ ਮੂਤ ਮੂੜ ਜਿ ਮੁਘਦ ਹੋਤੇ ਸਭਿ ਲਗੇ ਤੇਰੀ ਸੇਵ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رب ! نادان اور احمق لوگ جو پاخانہ اور پیشاب کی طرح آلودہ تھے، سب تیری خدمت کے لیے یکجا ہوگئے ہیں۔ 1۔ وقفہ ۔
ਤੂ ਆਪਿ ਕਰਤਾ ਸਭ ਸ੍ਰਿਸਟਿ ਧਰਤਾ ਸਭ ਮਹਿ ਰਹਿਆ ਸਮਾਇ ॥ تو خالقِ کائنات ہے، ساری دنیا کو وجود بخشنے والا ہے اور تو سب میں سما رہا ہے۔
ਧਰਮ ਰਾਜਾ ਬਿਸਮਾਦੁ ਹੋਆ ਸਭ ਪਈ ਪੈਰੀ ਆਇ ॥੨॥ ساری کائنات تیری ہی خدمت میں لگی ہوئی ہے اور دھرم راج یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگیا ہے۔ 2۔
ਸਤਜੁਗੁ ਤ੍ਰੇਤਾ ਦੁਆਪਰੁ ਭਣੀਐ ਕਲਿਜੁਗੁ ਊਤਮੋ ਜੁਗਾ ਮਾਹਿ ॥ ستیوگ، تریتا اور دواپر کو بہتر دور کہا جاتا ہے؛ لیکن کلیوگ تمام اداوار سے عمدہ ہے۔
ਅਹਿ ਕਰੁ ਕਰੇ ਸੁ ਅਹਿ ਕਰੁ ਪਾਏ ਕੋਈ ਨ ਪਕੜੀਐ ਕਿਸੈ ਥਾਇ ॥੩॥ کیونکہ اس زمانے میں انسان اس ہاتھ سے جو بھی کام کرتا ہے، اسے اسی طرح کا نتیجہ دوسرے ہاتھ سے ملتا ہے۔ کوئی بھی بے گناہ شخص کسی دوسرے گنہ گار انسان کے گناہوں کے نتیجے میں نہیں پکڑا جاتا۔ 3۔
ਹਰਿ ਜੀਉ ਸੋਈ ਕਰਹਿ ਜਿ ਭਗਤ ਤੇਰੇ ਜਾਚਹਿ ਏਹੁ ਤੇਰਾ ਬਿਰਦੁ ॥ اے معبود ہری! تو وہی کرتا ہے، جو تجھ سے تیرے معتقدین طلب کرتے ہیں۔ یہی تیری نیک نامی ہے۔
ਕਰ ਜੋੜਿ ਨਾਨਕ ਦਾਨੁ ਮਾਗੈ ਅਪਣਿਆ ਸੰਤਾ ਦੇਹਿ ਹਰਿ ਦਰਸੁ ॥੪॥੫॥੧੪੦॥ اے ہری! نانک بھی ہاتھ جوڑ کر تجھ سے ایک ہی شئی کا طالب ہے کہ مجھے اپنے سنتوں کی زیارت
ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੧੩ کرادے ۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ راگو آسا محلہ 5 گھرو 13
ਸਤਿਗੁਰ ਬਚਨ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਾਰੇ ॥ ਨਿਰਗੁਣ ਨਿਸਤਾਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رب ایک ہے، جسے صادق گرو کے فضل سے پانا ممکن ہے ۔
ਮਹਾ ਬਿਖਾਦੀ ਦੁਸਟ ਅਪਵਾਦੀ ਤੇ ਪੁਨੀਤ ਸੰਗਾਰੇ ॥੧॥ اے صادق گرو! تیرے کلام نے خوبیوں سے عاری شخص کو بھی دنیوی سمندر سے پار کردیا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਨਮ ਭਵੰਤੇ ਨਰਕਿ ਪੜੰਤੇ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕੇ ਕੁਲ ਉਧਾਰੇ ॥੨॥ تیری صحبت میں انتہائی ظالم، شریر اور غیر معمولی شخص بھی صاف شفاف ہوگئے ہیں۔ 1۔
ਕੋਇ ਨ ਜਾਨੈ ਕੋਇ ਨ ਮਾਨੈ ਸੇ ਪਰਗਟੁ ਹਰਿ ਦੁਆਰੇ ॥੩॥ جو انسان اندامِ نہانی میں بھٹکتے تھے اور دوزخ میں ڈالے جاتے تھے، تو نے ان کی نسل کو بھی نجات دلا دیا ہے۔ 2۔
ਕਵਨ ਉਪਮਾ ਦੇਉ ਕਵਨ ਵਡਾਈ ਨਾਨਕ ਖਿਨੁ ਖਿਨੁ ਵਾਰੇ ॥੪॥੧॥੧੪੧॥ جنہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور جن کی کوئی عزت نہیں کرتا تھا، وہ ہری کے در پر مقبول ہوگئے ہیں۔ 3۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ نانک کا بیان ہے کہ اے میرے صادق گرو! میں کون سی تشبیہ اور کون سے کبریائی پیش کروں، میں ہر لمحہ تجھ پر قربان ہوں۔ 4۔ 1۔ 141۔"
ਬਾਵਰ ਸੋਇ ਰਹੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ آسا محلہ 5۔
ਮੋਹ ਕੁਟੰਬ ਬਿਖੈ ਰਸ ਮਾਤੇ ਮਿਥਿਆ ਗਹਨ ਗਹੇ ॥੧॥ مجنوں انسان دولت کی ہوس کی نیند میں سو رہا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਮਿਥਨ ਮਨੋਰਥ ਸੁਪਨ ਆਨੰਦ ਉਲਾਸ ਮਨਿ ਮੁਖਿ ਸਤਿ ਕਹੇ ॥੨॥ وہ خاندانی محبت اور نفسانی لذتوں میں مگن ہو کر جھوٹی کامیابیاں حاصل کرتا ہے۔ 1۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਨਾਮੁ ਪਦਾਰਥੁ ਸੰਗੇ ਤਿਲੁ ਮਰਮੁ ਨ ਲਹੇ ॥੩॥ نفس پرست انسان جھوٹی خواہشات اور خواب کی فرحت اور خوشیوں کو سچا کہتا ہے۔ 2۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਰਾਖੇ ਸਤਸੰਗੇ ਨਾਨਕ ਸਰਣਿ ਆਹੇ ॥੪॥੨॥੧੪੨॥ امرت نما ہری نام ہی ہمیشہ ساتھ دینے والی چیز ہے؛ لیکن نفس پرست انسان ہری نام کا راز تل برابر بھی نہیں سمجھتا۔ 3۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ਤਿਪਦੇ ॥ اے نانک! واہے گرو نے جن لوگوں کو اپنے فضل سے اچھی صحبت میں رکھا ہوا ہے، وہی اس کی پناہ میں آئے ہیں۔ 4۔ 2۔ 142۔
ਓਹਾ ਪ੍ਰੇਮ ਪਿਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ آسا محلہ 5 تپدے۔
ਕਨਿਕ ਮਾਣਿਕ ਗਜ ਮੋਤੀਅਨ ਲਾਲਨ ਨਹ ਨਾਹ ਨਹੀ ॥੧॥ مجھے تو اس محبوب رب کی ہی محبت چاہئے۔ 1۔ وقفہ۔
ਰਾਜ ਨ ਭਾਗ ਨ ਹੁਕਮ ਨ ਸਾਦਨ ॥ سونا، یاقوت، عظیم موتی اور لعل، مجھے ہرگز نہیں چاہیے۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/