Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 404

Page 404

ਸਾਜਨ ਸੰਤ ਹਮਾਰੇ ਮੀਤਾ ਬਿਨੁ ਹਰਿ ਹਰਿ ਆਨੀਤਾ ਰੇ ॥ اے میرے رفیق! دوست اور سنت حضرات! ہری رب کے نام کے بغیر سب کچھ فنا ہوجانے والا ہے۔
ਸਾਧਸੰਗਿ ਮਿਲਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਏ ਇਹੁ ਜਨਮੁ ਪਦਾਰਥੁ ਜੀਤਾ ਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس شخص نے بھی سادھو کی صحبت اختیار کرکے واہے گرو کی تعریف و توصیف کی ہے، اس نے یہ انمول انسانی حیات جیت لیا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਤ੍ਰੈ ਗੁਣ ਮਾਇਆ ਬ੍ਰਹਮ ਕੀ ਕੀਨ੍ਹ੍ਹੀ ਕਹਹੁ ਕਵਨ ਬਿਧਿ ਤਰੀਐ ਰੇ ॥ برہما نے تین خوبیوں والی مایا پیدا کی ہے، بتاؤ، اے بھائی اس سے کس طریقے سے پار ہوا جاسکتا ہے؟"
ਘੂਮਨ ਘੇਰ ਅਗਾਹ ਗਾਖਰੀ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਪਾਰਿ ਉਤਰੀਐ ਰੇ ॥੨॥ اس میں برائیوں کی بہت سے بھنور یں ہیں۔ یہ مایا لامحدود اور خوفناک ہے۔ گرو کے کلام کے ذریعے ہی اس سے پار ہونا ممکن ہے۔ 2۔
ਖੋਜਤ ਖੋਜਤ ਖੋਜਿ ਬੀਚਾਰਿਓ ਤਤੁ ਨਾਨਕ ਇਹੁ ਜਾਨਾ ਰੇ ॥ اے نانک! جو مسلسل جستجو، تلاش اور غور و فکر کرنے سے اس حقیقت سے واقف ہوگیا ہے
ਸਿਮਰਤ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਨਿਰਮੋਲਕੁ ਮਨੁ ਮਾਣਕੁ ਪਤੀਆਨਾ ਰੇ ॥੩॥੧॥੧੩੦॥ کہ واہے گرو کا نام تمام خوبیوں کا ذخیرہ ہے، اس کے مقابلے کی کوئی شئی نہیں، اس کا ذکر کرنے سےدل مثلِ موتی ہوجاتا ہے اور نام کے ذکر میں مگن ہوجاتا ہے۔ 3۔ 1۔ 130۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ਦੁਪਦੇ ॥ آسا محلہ 5 دوپدے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਮੇਰੈ ਮਨਿ ਵਸਿਆ ਜੋ ਮਾਗਉ ਸੋ ਪਾਵਉ ਰੇ ॥ گرو کے فضل سے رب میرے دل میں بس گیا ہے اور میں جو کچھ طلب کرتا ہوں، وہ مجھے مل جاتی ہے۔
ਨਾਮ ਰੰਗਿ ਇਹੁ ਮਨੁ ਤ੍ਰਿਪਤਾਨਾ ਬਹੁਰਿ ਨ ਕਤਹੂੰ ਧਾਵਉ ਰੇ ॥੧॥ یہ دل نام کے رنگ سے مطمئن ہوگیا ہے اور دوبارہ کہیں رخ نہیں کرتا۔ 1۔
ਹਮਰਾ ਠਾਕੁਰੁ ਸਭ ਤੇ ਊਚਾ ਰੈਣਿ ਦਿਨਸੁ ਤਿਸੁ ਗਾਵਉ ਰੇ ॥ میرا آقا سب سے اعلیٰ ہے۔ اس لیے میں دن رات اسی کی حمد و ثنا کرتا رہتا ہوں۔
ਖਿਨ ਮਹਿ ਥਾਪਿ ਉਥਾਪਨਹਾਰਾ ਤਿਸ ਤੇ ਤੁਝਹਿ ਡਰਾਵਉ ਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میرا رب ایک لمحے میں تخلیق کرکے فنا کرنے کی قددرت رکھنے والا ہے۔ میں تمہیں اس کے خوف میں رکھنا چاہتا ہوں۔ 1۔ وقفہ ۔
ਜਬ ਦੇਖਉ ਪ੍ਰਭੁ ਅਪੁਨਾ ਸੁਆਮੀ ਤਉ ਅਵਰਹਿ ਚੀਤਿ ਨ ਪਾਵਉ ਰੇ ॥ جب میں اپنے مالک رب کو دیکھ لیتا ہوں، تو اپنے دل میں کسی اور کو نہیں بساتا۔
ਨਾਨਕੁ ਦਾਸੁ ਪ੍ਰਭਿ ਆਪਿ ਪਹਿਰਾਇਆ ਭ੍ਰਮੁ ਭਉ ਮੇਟਿ ਲਿਖਾਵਉ ਰੇ ॥੨॥੨॥੧੩੧॥ غلام نانک کو واہے گرو نے خود ہی عزت و وقار کا لباس پہنایا ہے۔ میں اپنی الجھن اور خوف مٹا کر رب کی شان قلمبند کررہا ہوں۔ 2۔ 2۔ 131۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਚਾਰਿ ਬਰਨ ਚਉਹਾ ਕੇ ਮਰਦਨ ਖਟੁ ਦਰਸਨ ਕਰ ਤਲੀ ਰੇ ॥ اے بھائی! چار ذات: برہمن، چھتری، ویش اور شودر ہے؛ لیکن شہوانی برائیاں: ہوس، غصہ، ہوس، حرص اور فخر ان چار ذاتوں کے لوگوں کو کچلنے والی ہے۔ سَش درشن والے سادھوؤں کو بھی ہتھیلیوں پر رقص کرواتا ہے۔
ਸੁੰਦਰ ਸੁਘਰ ਸਰੂਪ ਸਿਆਨੇ ਪੰਚਹੁ ਹੀ ਮੋਹਿ ਛਲੀ ਰੇ ॥੧॥ خوبصورت، انوکھا، دلکش اور دانش مند ان سب کو پانچ شہوانی برائیوں نے اپنی طرف مائل کرکے دھوکہ دیا ہے۔ 1۔
ਜਿਨਿ ਮਿਲਿ ਮਾਰੇ ਪੰਚ ਸੂਰਬੀਰ ਐਸੋ ਕਉਨੁ ਬਲੀ ਰੇ ॥ ایسا بہادر کون ہے؟ جس نے پانچ شہوانی جنگجوؤں کو مار دیا ہے۔
ਜਿਨਿ ਪੰਚ ਮਾਰਿ ਬਿਦਾਰਿ ਗੁਦਾਰੇ ਸੋ ਪੂਰਾ ਇਹ ਕਲੀ ਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس کلی یوگ میں وہی شخص کامل ہے، جس نے پانچوں برائیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے اپنی زندگی گزار دی ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਵਡੀ ਕੋਮ ਵਸਿ ਭਾਗਹਿ ਨਾਹੀ ਮੁਹਕਮ ਫਉਜ ਹਠਲੀ ਰੇ ॥ شہوانی پانچوں برائیوں کا بہت قوی گروہ ہے، یہ نہ کسی کے قبضے میں آتا ہے اور نہ ہی کسی سے خوف زدہ ہوکر بھاگتا ہے۔ ان کی فوج بہت قوی اور مضبوط ارادے کی حامل ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਤਿਨਿ ਜਨਿ ਨਿਰਦਲਿਆ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਕੈ ਝਲੀ ਰੇ ॥੨॥੩॥੧੩੨॥ اے نانک! اس انسان نے ہی اسے ہراساں کرکے کچل دیا ہے، جس نے سادھو کی صحبت میں پناہ لی ہے۔ 2۔ 3۔ 132۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਨੀਕੀ ਜੀਅ ਕੀ ਹਰਿ ਕਥਾ ਊਤਮ ਆਨ ਸਗਲ ਰਸ ਫੀਕੀ ਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہری کی عمدہ کہانی ہی انسان کے لیے بہترین ہے، بقیہ تمام ذائقہ پھیکا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਬਹੁ ਗੁਨਿ ਧੁਨਿ ਮੁਨਿ ਜਨ ਖਟੁ ਬੇਤੇ ਅਵਰੁ ਨ ਕਿਛੁ ਲਾਈਕੀ ਰੇ ॥੧॥ بہت سے نیک، باعلم، راگ کا علم رکھنے والے لوگ بابا اور شش درشن کے ماہر ہری کہانی کے علاوہ دیگر چیزوں کو انسان کے لیے فائدہ مند نہیں سمجھتے۔ 1۔
ਬਿਖਾਰੀ ਨਿਰਾਰੀ ਅਪਾਰੀ ਸਹਜਾਰੀ ਸਾਧਸੰਗਿ ਨਾਨਕ ਪੀਕੀ ਰੇ ॥੨॥੪॥੧੩੩॥ ہری کی یہ کہانی خرابیوں کا خاتمہ کرنے والی، نرالی، عمدہ اور سکون بخش ہے۔ اے نانک! ہری کہانی نما امرت دھارا نیکوکار کی صحبت میں ہی پیا جاسکتا ہے۔ 2۔ 4۔ 133۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਹਮਾਰੀ ਪਿਆਰੀ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਧਾਰੀ ਗੁਰਿ ਨਿਮਖ ਨ ਮਨ ਤੇ ਟਾਰੀ ਰੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرووانی مجھے بہت میٹھی لگتی ہے۔ یہ امرت کی دھارا ہے۔ گرو نے ایک لمحے کے لیے بھی امرت کی روانی کو میرے دل سے دور نہیں کیا۔ 1۔ وقفہ ۔
ਦਰਸਨ ਪਰਸਨ ਸਰਸਨ ਹਰਸਨ ਰੰਗਿ ਰੰਗੀ ਕਰਤਾਰੀ ਰੇ ॥੧॥ اس کلام کے ذریعے رب کا دیدار نصیب ہوجاتا ہے، رب کے قدموں کا لمس مل جاتا ہے، مرجھایا ہوا دل کھل جاتا ہے اور دل میں خوشی پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ گفتگو خالق رب کی محبت سے رنگین ہے۔ 1۔
ਖਿਨੁ ਰਮ ਗੁਰ ਗਮ ਹਰਿ ਦਮ ਨਹ ਜਮ ਹਰਿ ਕੰਠਿ ਨਾਨਕ ਉਰਿ ਹਾਰੀ ਰੇ ॥੨॥੫॥੧੩੪॥ اس کلام کو ایک لمحے کے لیے بھی پڑھنے سے انسان گرو کے قدموں تک پہنچ جاتا ہے۔ ہر وقت اس کا ذکر کرنے سے انسان یمدوت کے جال میں نہیں پھنستا۔ ہری نے گرو کی آواز اور دل میں گرووانی کاہار پہنایا ہے۔ 2۔ 5۔ 134۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਨੀਕੀ ਸਾਧ ਸੰਗਾਨੀ ॥ ਰਹਾਉ ॥ انسان کے لیے سادھو کی صحبت بہت اچھی ہوتی ہے۔ وقفہ ۔
ਪਹਰ ਮੂਰਤ ਪਲ ਗਾਵਤ ਗਾਵਤ ਗੋਵਿੰਦ ਗੋਵਿੰਦ ਵਖਾਨੀ ॥੧॥ وہاں آٹھوں پہر، ہر لمحہ اور گھڑی گووند کی ہی تعریف و توصیف ہوتی رہتی ہے اور گووند کی حمد و ثنا کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ 1۔
ਚਾਲਤ ਬੈਸਤ ਸੋਵਤ ਹਰਿ ਜਸੁ ਮਨਿ ਤਨਿ ਚਰਨ ਖਟਾਨੀ ॥੨॥ وہاں اٹھتے بیٹھتے اور سوتے وقت ہری کی تعریف ہوتی ہے اور واہے گرو ان کے جسم و جان میں آبستا ہے۔ 2۔
ਹਂਉ ਹਉਰੋ ਤੂ ਠਾਕੁਰੁ ਗਉਰੋ ਨਾਨਕ ਸਰਨਿ ਪਛਾਨੀ ॥੩॥੬॥੧੩੫॥ نانک کا بیان ہے کہ اے مالک جی! میں خوبیوں سے عاری ہوں؛ لیکن تو میرا کامل خوبیوں کا حامل مالک ہے اور میں نے تیری ہی پناہ لینا مناسب سمجھا۔ 3۔ 6۔ 135۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/