Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 392

Page 392

ਸੰਚਤ ਸੰਚਤ ਥੈਲੀ ਕੀਨ੍ਹ੍ਹੀ ॥ اس نے دولت یکجا کرکے خزانہ بھرلیا؛ لیکن
ਪ੍ਰਭਿ ਉਸ ਤੇ ਡਾਰਿ ਅਵਰ ਕਉ ਦੀਨ੍ਹ੍ਹੀ ॥੧॥ بلاآخر واہے گرو نے اس کی دولت اس سے چھین کر کسی دوسرے کو دے دی ہے۔ 1۔
ਕਾਚ ਗਗਰੀਆ ਅੰਭ ਮਝਰੀਆ ॥ یہ جسم انسانی مٹی کے گھڑے کے مثل ہے، جو پانی میں ہی پگھل جاتا ہے۔
ਗਰਬਿ ਗਰਬਿ ਉਆਹੂ ਮਹਿ ਪਰੀਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ فخر اور غرور کی وجہ سے یہ خود ہی اس پانی میں ڈوب جاتا ہے۔ 1۔وقفہ۔
ਨਿਰਭਉ ਹੋਇਓ ਭਇਆ ਨਿਹੰਗਾ ॥ انسان موت کے ڈر سے دلیر ہو کر بے خوف ہوجاتا ہے؛ لیکن
ਚੀਤਿ ਨ ਆਇਓ ਕਰਤਾ ਸੰਗਾ ॥ خالقِ کائنات رب کو یاد نہیں کرتا، جو ہمہ وقت اس کے ساتھ ہے۔
ਲਸਕਰ ਜੋੜੇ ਕੀਆ ਸੰਬਾਹਾ ॥ وہ فوجیں بھرتی کرتا ہے اور ہتھیار یکجا کرتا ہے۔
ਨਿਕਸਿਆ ਫੂਕ ਤ ਹੋਇ ਗਇਓ ਸੁਆਹਾ ॥੨॥ جب اس کی روح نکل جاتی ہے، تو وہ راکھ ہوجاتا ہے۔ 2۔
ਊਚੇ ਮੰਦਰ ਮਹਲ ਅਰੁ ਰਾਨੀ ॥ اس کے پاس بلند مندر، محل، ملکہ ،
ਹਸਤਿ ਘੋੜੇ ਜੋੜੇ ਮਨਿ ਭਾਨੀ ॥ دل کش ہاتھی، گھوڑے، خوبصورت لباس اور
ਵਡ ਪਰਵਾਰੁ ਪੂਤ ਅਰੁ ਧੀਆ ॥ بیٹوں اور بیٹیوں کا بڑا خاندان تھا؛ لیکن
ਮੋਹਿ ਪਚੇ ਪਚਿ ਅੰਧਾ ਮੂਆ ॥੩॥ ان کی دولت میں مگن بے علم شخص غم زدہ ہوکر جان دے دیتا ہے۔ 3۔
ਜਿਨਹਿ ਉਪਾਹਾ ਤਿਨਹਿ ਬਿਨਾਹਾ ॥ جس خالق نے اسے وجود بخشا تھا، اس نے ہی اس کی جان لے لی ہے۔
ਰੰਗ ਰਸਾ ਜੈਸੇ ਸੁਪਨਾਹਾ ॥ لذت اور ذائقہ ایک خواب کی طرح ہے۔
ਸੋਈ ਮੁਕਤਾ ਤਿਸੁ ਰਾਜੁ ਮਾਲੁ ॥ ਨਾਨਕ ਦਾਸ ਜਿਸੁ ਖਸਮੁ ਦਇਆਲੁ ॥੪॥੩੫॥੮੬॥ اے غلام نانک! جس پر رب مہربان ہوتا ہے،صرف اسی کو نجات ملتی ہے اور اسی کے پاس حکومت اور دولت ہوتی ہے۔ 4۔ 35۔ 86۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥| آسا محلہ 5۔
ਇਨ੍ਹ੍ਹ ਸਿਉ ਪ੍ਰੀਤਿ ਕਰੀ ਘਨੇਰੀ ॥ انسان اس مایا (دولت) سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔
ਜਉ ਮਿਲੀਐ ਤਉ ਵਧੈ ਵਧੇਰੀ ॥ جیسے جیسے یہ (دولت) ملتی جاتی ہے، اسی طرح اس کے ساتھ پیار ​​بڑھتا جاتا ہے۔
ਗਲਿ ਚਮੜੀ ਜਉ ਛੋਡੈ ਨਾਹੀ ॥ گلے سے چپکی ہوئی یہ دولت کسی طرح بھی انسان کو نہیں چھوڑتی؛ لیکن
ਲਾਗਿ ਛੁਟੋ ਸਤਿਗੁਰ ਕੀ ਪਾਈ ॥੧॥ سچے گرو کے قدم چھونے سے اِس سے نجات مل جاتی ہے۔ 1۔
ਜਗ ਮੋਹਨੀ ਹਮ ਤਿਆਗਿ ਗਵਾਈ ॥ ہم نے کائنات کو مسحور کرنے والی دولت کو چھوڑ کر خود سے دور کردی ہے۔
ਨਿਰਗੁਨੁ ਮਿਲਿਓ ਵਜੀ ਵਧਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اب ہمیں صفاتِ انسانی سے مبرأ رب مل گیا ہے اور ہر طرف سے دعائیں مل رہی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਐਸੀ ਸੁੰਦਰਿ ਮਨ ਕਉ ਮੋਹੈ ॥ دولت اتنی خوبصورت ہے کہ یہ دل کو کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔
ਬਾਟਿ ਘਾਟਿ ਗ੍ਰਿਹਿ ਬਨਿ ਬਨਿ ਜੋਹੈ ॥ یہ انسان کے راستے، گھاٹ، گھر اور جنگل جنگل میں نظر رکھ کر متأثر کرتی ہے۔
ਮਨਿ ਤਨਿ ਲਾਗੈ ਹੋਇ ਕੈ ਮੀਠੀ ॥ یہ دل اور جسم کو بہت میٹھا لگتا ہے۔
ਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ਮੈ ਖੋਟੀ ਡੀਠੀ ॥੨॥ میں نے گرو کے فضل سے دیکھ لیا ہے کہ یہ دولت بہت جھوٹی ہے۔ 2۔
ਅਗਰਕ ਉਸ ਕੇ ਵਡੇ ਠਗਾਊ ॥ اس دولت کے آگے کام کرنے والے شہوت، غصہ، حرص، ہوس ​​اور غرور وغیرہ برائی بہت دھوکے باز ہے۔
ਛੋਡਹਿ ਨਾਹੀ ਬਾਪ ਨ ਮਾਊ ॥ (اور تو اور) یہ اپنے ماں باپ کو بھی نہیں چھوڑتی۔
ਮੇਲੀ ਅਪਨੇ ਉਨਿ ਲੇ ਬਾਂਧੇ ॥ انہوں نے اپنے ملنسار لوگوں کو بھی اچھی طرح سے پھنسالیا ہے۔
ਗੁਰ ਕਿਰਪਾ ਤੇ ਮੈ ਸਗਲੇ ਸਾਧੇ ॥੩॥ لیکن گرو کے کرم سے میں نے ان تمام ٹھگوں کو قبضے میں کرلیا ہے۔ 3۔
ਅਬ ਮੋਰੈ ਮਨਿ ਭਇਆ ਅਨੰਦ ॥ اب میرے دل میں شادمانی ہے۔
ਭਉ ਚੂਕਾ ਟੂਟੇ ਸਭਿ ਫੰਦ ॥ میرا ڈر ختم ہوگیا ہے اور میرے سارے بندھن کٹ گئے ہیں۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਜਾ ਸਤਿਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ॥ اے نانک! جب سے مجھے صادق گرو ملا ہے۔
ਘਰੁ ਸਗਲਾ ਮੈ ਸੁਖੀ ਬਸਾਇਆ ॥੪॥੩੬॥੮੭॥ اس وقت سے میں نے اپنا پورا گھر خوش کردیا ہے یعنی میرے جسم نما گھر میں بسنے والے حسی اعضاء خوش ہوگئے ہیں۔ 4۔ 36۔ 87۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਆਠ ਪਹਰ ਨਿਕਟਿ ਕਰਿ ਜਾਨੈ ॥ سنت حضرات ہر لمحہ رب کو اپنے قریب بستا سمجھتے ہیں۔
ਪ੍ਰਭ ਕਾ ਕੀਆ ਮੀਠਾ ਮਾਨੈ ॥ رب کے کیے ہر ایک کام کو شیریں سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔
ਏਕੁ ਨਾਮੁ ਸੰਤਨ ਆਧਾਰੁ ॥ واہے گرو کا ایک نام ہی سنتوں کے حیات کی بنیاد ہے۔
ਹੋਇ ਰਹੇ ਸਭ ਕੀ ਪਗ ਛਾਰੁ ॥੧॥ سنت حضرات سب کے قدموں کی خاک بنے رہتے ہیں۔ 1۔
ਸੰਤ ਰਹਤ ਸੁਨਹੁ ਮੇਰੇ ਭਾਈ ॥ | اے میرے بھائی! سنتوں کی طرزِ زندگی بغور سنو۔
ਉਆ ਕੀ ਮਹਿਮਾ ਕਥਨੁ ਨ ਜਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس کی شان کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ 1۔ وقفہ۔
ਵਰਤਣਿ ਜਾ ਕੈ ਕੇਵਲ ਨਾਮ ॥ ان کا سلوک صرف رب کا نام ہے۔
ਅਨਦ ਰੂਪ ਕੀਰਤਨੁ ਬਿਸ੍ਰਾਮ ॥ سُکھ نما رب کا جہری ذکر ان کی حقیقی خوشی و آرام ہے۔
ਮਿਤ੍ਰ ਸਤ੍ਰੁ ਜਾ ਕੈ ਏਕ ਸਮਾਨੈ ॥ ان کے لیے دوست اور دشمن یکساں ہے۔
ਪ੍ਰਭ ਅਪੁਨੇ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਜਾਨੈ ॥੨॥ وہ اپنے رب کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا۔ 2۔
ਕੋਟਿ ਕੋਟਿ ਅਘ ਕਾਟਨਹਾਰਾ ॥ سنت حضرات کروڑوں ہی گناہ مٹانے والے ہیں۔
ਦੁਖ ਦੂਰਿ ਕਰਨ ਜੀਅ ਕੇ ਦਾਤਾਰਾ ॥ وہ ذی روحوں کا دکھ دور کردیتا ہے اور انسان کو روحانی زندگی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ਸੂਰਬੀਰ ਬਚਨ ਕੇ ਬਲੀ ॥ وہ ہوس، غصہ وغیرہ برائیوں پر فتح پانے والا بہادر اور وعدا کا پکا ہے۔
ਕਉਲਾ ਬਪੁਰੀ ਸੰਤੀ ਛਲੀ ॥੩॥ سنتوں نے اس ادنیٰ دولت کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ 3۔
ਤਾ ਕਾ ਸੰਗੁ ਬਾਛਹਿ ਸੁਰਦੇਵ ॥ واہے گرو بھی سنتوں کی صحبت چاہتے ہیں۔
ਅਮੋਘ ਦਰਸੁ ਸਫਲ ਜਾ ਕੀ ਸੇਵ ॥ اس کا دیدار بہت کامیاب ہے اور ان کی خدمت بہت ثمر آور ہے۔
ਕਰ ਜੋੜਿ ਨਾਨਕੁ ਕਰੇ ਅਰਦਾਸਿ ॥ نانک ہاتھ جوڑ کر ایک یہی التجا کرتا ہے کہ
ਮੋਹਿ ਸੰਤਹ ਟਹਲ ਦੀਜੈ ਗੁਣਤਾਸਿ ॥੪॥੩੭॥੮੮॥ اے خوبیوں کے ذخائر رب! مجھے سنتوں کی خدمت کا تحفہ عطا کیجیے۔ 4۔ 37. 88۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਸਗਲ ਸੂਖ ਜਪਿ ਏਕੈ ਨਾਮ ॥ رب کے ایک نام کا ذکر کرنے سے ہی ساری خوشیاں حاصل ہوتی ہیں۔
ਸਗਲ ਧਰਮ ਹਰਿ ਕੇ ਗੁਣ ਗਾਮ ॥ شری ہری کی تعریف و توصیف کرنے سے مقدس مقامات، مراقبہ، صدقہ و خیرات اور کرم وغیرہ تمام مذاہب کا پھل بھی ملتا ہے۔
ਮਹਾ ਪਵਿਤ੍ਰ ਸਾਧ ਕਾ ਸੰਗੁ ॥ سادھو کی صحبت بہت پاکیزہ ہے۔"
error: Content is protected !!
Scroll to Top
slot gacor slot demo https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
slot gacor slot demo https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/