Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 380

Page 380

ਹਉ ਮਾਰਉ ਹਉ ਬੰਧਉ ਛੋਡਉ ਮੁਖ ਤੇ ਏਵ ਬਬਾੜੇ ॥ وہ اپنی زبان سے اس طرح کی فضول بکواس کرتا ہے کہ میں ہر کسی کو مار، باندھ اور آزاد کرسکتا ہوں؛
ਆਇਆ ਹੁਕਮੁ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਕਾ ਛੋਡਿ ਚਲਿਆ ਏਕ ਦਿਹਾੜੇ ॥੨॥ لیکن جب واہے گرو کا حکم آتا ہے، تو وہ ایک دن سب کچھ دنیا سے چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔ 2۔
ਕਰਮ ਧਰਮ ਜੁਗਤਿ ਬਹੁ ਕਰਤਾ ਕਰਣੈਹਾਰੁ ਨ ਜਾਨੈ ॥ انسان بہت سی ترکیبوں کے ذریعے مذہبی کام کرتا ہے؛ لیکن خالق رب کو نہیں جانتا۔
ਉਪਦੇਸੁ ਕਰੈ ਆਪਿ ਨ ਕਮਾਵੈ ਤਤੁ ਸਬਦੁ ਨ ਪਛਾਨੈ ॥ وہ دوسروں کو تلقین کرتا ہے؛ لیکن خود پیروی نہیں کرتا، وہ کلام کے رموز کو نہیں پہچانتا۔
ਨਾਂਗਾ ਆਇਆ ਨਾਂਗੋ ਜਾਸੀ ਜਿਉ ਹਸਤੀ ਖਾਕੁ ਛਾਨੈ ॥੩॥ وہ اس دنیا میں بے لباس ہی آیا تھا اور بے لباس ہی چلا جائے گا، اس کے مذہبی اعمال ہاتھی کے غسلکی طرح بے کار ہے، جیسے ہاتھی (غسل کے بعد اپنے اوپر) مٹی ڈال لیتا ہے۔ 3۔
ਸੰਤ ਸਜਨ ਸੁਨਹੁ ਸਭਿ ਮੀਤਾ ਝੂਠਾ ਏਹੁ ਪਸਾਰਾ ॥ اے سنتوں، اے شریفوں! اے دوستو! سب سن لو یہ ساری کائنات کا پھیلاؤ جھوٹا ہے۔
ਮੇਰੀ ਮੇਰੀ ਕਰਿ ਕਰਿ ਡੂਬੇ ਖਪਿ ਖਪਿ ਮੁਏ ਗਵਾਰਾ ॥ بہت سے لوگ میرا، میرا کرتے ہوئے (دنیوی سمندر میں) ڈوب گئے اور احمق جد و جہد کرکے فوت ہوگئے ہیں۔
ਗੁਰ ਮਿਲਿ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ਸਾਚਿ ਨਾਮਿ ਨਿਸਤਾਰਾ ॥੪॥੧॥੩੮॥ اے نانک! میں نے گرو سے مل کر رب کے نام کا دھیان کیا ہے اور صادق نام کے ذریعے میری نجات ہوگئی ہے۔ 4۔ 1۔ 38۔
ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਘਰੁ ੫ ਮਹਲਾ ੫ راگو آسا گھرو 5 محلہ 5
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے ، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے ۔
ਭ੍ਰਮ ਮਹਿ ਸੋਈ ਸਗਲ ਜਗਤ ਧੰਧ ਅੰਧ ॥ دنیوی معاملات میں اندھی ہوچکی دنیا دولت کے سراب میں سوئی ہوئی ہے۔
ਕੋਊ ਜਾਗੈ ਹਰਿ ਜਨੁ ॥੧॥ لیکن کوئی رب کا نادر پرستار ہی بیدار رہتا ہے۔ 1۔
ਮਹਾ ਮੋਹਨੀ ਮਗਨ ਪ੍ਰਿਅ ਪ੍ਰੀਤਿ ਪ੍ਰਾਨ ॥ دنیا دل فریب دولت کی ہوس میں مگن ہے اور اسے دولت کی محبت اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔
ਕੋਊ ਤਿਆਗੈ ਵਿਰਲਾ ॥੨॥ کوئی نادر شخص ہی دولت کی کشش کو ترک کرتا ہے۔ 2۔
ਚਰਨ ਕਮਲ ਆਨੂਪ ਹਰਿ ਸੰਤ ਮੰਤ ॥ رب کے کنول قدم بے نظیر ہیں اور ہری کے سنتوں کا منتر بھی خوبصورت ہے۔
ਕੋਊ ਲਾਗੈ ਸਾਧੂ ॥੩॥ ان کے ساتھ کوئی نادر راہب ہی جڑتا ہے۔ 3۔
ਨਾਨਕ ਸਾਧੂ ਸੰਗਿ ਜਾਗੇ ਗਿਆਨ ਰੰਗਿ ॥ اے نانک! وہ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرکے علم کے رنگ میں رنگ کر بیدار رہتا ہے۔
ਵਡਭਾਗੇ ਕਿਰਪਾ ॥੪॥੧॥੩੯॥ اگر کسی خوش قسمت شخص پر واہے گرو کی نظر کرم ہوجائے۔ 4۔ 1۔ 36۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ واہے گرو ایک ہے، جسے سچے گرو کے کرم سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਘਰੁ ੬ ਮਹਲਾ ੫ ॥ راگو آسا گھرو 6 محلہ 5۔
ਜੋ ਤੁਧੁ ਭਾਵੈ ਸੋ ਪਰਵਾਨਾ ਸੂਖੁ ਸਹਜੁ ਮਨਿ ਸੋਈ ॥ اے مالک! جو کچھ تجھے مناسب لگتا ہے، وہی ہمیں منظور ہے اور تیری رضا ہی ہمارے دل میں حقیقی خوشی پیدا کرتی ہے۔
ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਸਮਰਥ ਅਪਾਰਾ ਅਵਰੁ ਨਾਹੀ ਰੇ ਕੋਈ ॥੧॥ تو سب کچھ کرنے اور کروانے پر قادر ہے، اے رب! تیرے سوا دوسرا کوئی قابل نہیں۔ 1۔
ਤੇਰੇ ਜਨ ਰਸਕਿ ਰਸਕਿ ਗੁਣ ਗਾਵਹਿ ॥ اے رب ! تیرے خادم پیار سے تیری تعریف و توصیف کرتے ہیں۔
ਮਸਲਤਿ ਮਤਾ ਸਿਆਣਪ ਜਨ ਕੀ ਜੋ ਤੂੰ ਕਰਹਿ ਕਰਾਵਹਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے مالک ! تم جو کچھ کرتے یا کرواتے ہو، وہی تیرے معتقدین کے لیے بہترین مشورہ، عزم اور عقل مندی ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤੁ ਨਾਮੁ ਤੁਮਾਰਾ ਪਿਆਰੇ ਸਾਧਸੰਗਿ ਰਸੁ ਪਾਇਆ ॥ اے میرے محبوب! تیرا نام امرت کے مثل ہے اور میں نے صادقین کی صحبت میں اس امرت رس کو حاصل کیا ہے۔
ਤ੍ਰਿਪਤਿ ਅਘਾਇ ਸੇਈ ਜਨ ਪੂਰੇ ਸੁਖ ਨਿਧਾਨੁ ਹਰਿ ਗਾਇਆ ॥੨॥ جو ذی روح مخزنِ فرحت ہری کی مدح سرائی کرتا ہے، وہ کامل ہوکر مطمئن اور راضی ہوجاتا ہے۔ 2۔
ਜਾ ਕਉ ਟੇਕ ਤੁਮ੍ਹ੍ਹਾਰੀ ਸੁਆਮੀ ਤਾ ਕਉ ਨਾਹੀ ਚਿੰਤਾ ॥ اے رب! جسے تیرا سہارا مل گیا ہے، اسے کوئی فکر نہیں رہتی۔
ਜਾ ਕਉ ਦਇਆ ਤੁਮਾਰੀ ਹੋਈ ਸੇ ਸਾਹ ਭਲੇ ਭਗਵੰਤਾ ॥੩॥ اے رب! آپ جس اپنا کرم کرتے ہیں، وہ (نام کی دولت سے) اچھے سرمایہ دار اور خوش قسمت ہیں۔ 3۔
ਭਰਮ ਮੋਹ ਧ੍ਰੋਹ ਸਭਿ ਨਿਕਸੇ ਜਬ ਕਾ ਦਰਸਨੁ ਪਾਇਆ ॥ اے خالقِ کائنات! میں نے جب سے تیرا دیدار کیا ہے، (میرا) شکوک، ہوس، دغا اور بے ایمانی سب ختم ہوگیا ہے۔
ਵਰਤਣਿ ਨਾਮੁ ਨਾਨਕ ਸਚੁ ਕੀਨਾ ਹਰਿ ਨਾਮੇ ਰੰਗਿ ਸਮਾਇਆ ॥੪॥੧॥੪੦॥ اے نانک! میں نے صادق نام کو اپنا ایک معمول بنالیا ہے اور میں ہری نام کے رنگ میں سما گیا ہوں۔ 4۔ 1۔ 40۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ آسا محلہ 5۔
ਜਨਮ ਜਨਮ ਕੀ ਮਲੁ ਧੋਵੈ ਪਰਾਈ ਆਪਣਾ ਕੀਤਾ ਪਾਵੈ ॥ غیبت کرنے والا شخص دوسرے جنم کی برائیوں کی غلاظت دھوتا ہے اور اپنے کیے اعمال کا پھل بھوگتا ہے۔
ਈਹਾ ਸੁਖੁ ਨਹੀ ਦਰਗਹ ਢੋਈ ਜਮ ਪੁਰਿ ਜਾਇ ਪਚਾਵੈ ॥੧॥ یہاں (اس دنیا میں) نہ اسے راحت ملتی ہے اور نہ ہی اسے رب کے دربار میں ٹھکانا ملتا ہے۔ اسے دوزخ میں سزا دی جاتی ہے۔ 1۔
ਨਿੰਦਕਿ ਅਹਿਲਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥ تحقیر کرنے والا اپنی قیمتی انسانی حیات یوں ہی ضائع کردیتا ہے۔
ਪਹੁਚਿ ਨ ਸਾਕੈ ਕਾਹੂ ਬਾਤੈ ਆਗੈ ਠਉਰ ਨ ਪਾਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ کسی بھی بات میں کامیاب نہیں ہوسکتا اور آگے بھی اسے کوئی جگہ نہیں ملتی۔ 1۔ وقفہ ۔
ਕਿਰਤੁ ਪਇਆ ਨਿੰਦਕ ਬਪੁਰੇ ਕਾ ਕਿਆ ਓਹੁ ਕਰੈ ਬਿਚਾਰਾ ॥ بے چارے تحقیر کرنے والوں کو اپنے کئے پچھلے جنموں کے اعمال کا پھل ملتا ہے؛ لیکن بے چارے محتقر کے بھی بس کی بات نہیں۔
ਤਹਾ ਬਿਗੂਤਾ ਜਹ ਕੋਇ ਨ ਰਾਖੈ ਓਹੁ ਕਿਸੁ ਪਹਿ ਕਰੇ ਪੁਕਾਰਾ ॥੨॥ وہ وہاں تباہ ہوجاتا ہے، جہاں کوئی اس کی حفاظت نہیں کرسکتا۔ وہ کس کے سامنے چیخ و پکار کرے؟۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html