Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 369

Page 369

ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ واہے گرو ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਘਰੁ ੮ ਕੇ ਕਾਫੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ راگو آسا گھرو 8 کے کافی محلہ 4۔
ਆਇਆ ਮਰਣੁ ਧੁਰਾਹੁ ਹਉਮੈ ਰੋਈਐ ॥ اے بھائی!موت تو پیدائش سے ہی لکھی ہوئی ہے۔ کسی کی وفات پر لوگ اپنے کبر کے سبب ہی روتے ہیں۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ਅਸਥਿਰੁ ਹੋਈਐ ॥੧॥ گرمکھ بن کر واہے گرو کا دھیان کرنے سے انسان ہمیشہ اٹل ہوجاتا ہے۔ 1۔
ਗੁਰ ਪੂਰੇ ਸਾਬਾਸਿ ਚਲਣੁ ਜਾਣਿਆ ॥ کامل گرو کے لیے مرحبا ہے، جس کے ذریعے یہ علم حاصل ہوتا ہے کہ ہر ایک کو یہاں سے جانا ہے (یعنی موت برحق ہے)۔"
ਲਾਹਾ ਨਾਮੁ ਸੁ ਸਾਰੁ ਸਬਦਿ ਸਮਾਣਿਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو شخص افضل نام کا فائدہ حاصل کرتا ہے، وہ لفظ برہما میں جذب ہوجاتا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਪੂਰਬਿ ਲਿਖੇ ਡੇਹ ਸਿ ਆਏ ਮਾਇਆ ॥ اے میری ماں! پچھلے جنم میں لکھے ہوئے اعمال کے مطابق جنہیں زندگی کے دن حاصل ہوتے ہیں، وہی دنیا میں آتے ہیں۔
ਚਲਣੁ ਅਜੁ ਕਿ ਕਲ੍ਹ੍ਹਿ ਧੁਰਹੁ ਫੁਰਮਾਇਆ ॥੨॥ آج یا کل انسان کو یقیناً اس دنیا سے رخصت ہونا ہی ہے، جیسا کہ ابتدا سے واہے گرو کا حکم ہے۔ 2۔
ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਤਿਨਾ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹੀ ਨਾਮੁ ਵਿਸਾਰਿਆ ॥ جنہوں نے رب کے نام کو بھلادیا ہے، ان کی پیدائش فضول ہے۔
ਜੂਐ ਖੇਲਣੁ ਜਗਿ ਕਿ ਇਹੁ ਮਨੁ ਹਾਰਿਆ ॥੩॥ انہوں نے کائنات میں جوئے کا کھیل کھیلا اور اس کھیل میں اپنا دل شکست خوردہ کرلیا۔ 3۔
ਜੀਵਣਿ ਮਰਣਿ ਸੁਖੁ ਹੋਇ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਗੁਰੁ ਪਾਇਆ ॥ جن لوگوں کو گرو حاصل ہوا ہے، وہ پیدائش و وفات میں بھی خوشی محسوس کرتے ہیں۔
ਨਾਨਕ ਸਚੇ ਸਚਿ ਸਚਿ ਸਮਾਇਆ ॥੪॥੧੨॥੬੪॥ اے نانک! صادق انسان سچائی کے سبب کامل صدق میں ہی ضم ہوجاتا ہے۔ 4۔ 12۔ 64۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੪ ॥ آسا محلہ 4 ۔
ਜਨਮੁ ਪਦਾਰਥੁ ਪਾਇ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ॥ جس نے قابلِ قدر انسانی پیدائش حاصل کرکے رب کے نام کا دھیان کیا ہے،
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਬੁਝਿ ਸਚਿ ਸਮਾਇਆ ॥੧॥ گرو کے فضل سے وہ (انسانی پیدائش کی) خواہش کو سمجھ کر سچائی میں ہی سما گیا ہے۔ 1۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਧੁਰਿ ਲਿਖਿਆ ਲੇਖੁ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹੀ ਨਾਮੁ ਕਮਾਇਆ ॥ ابتدا سے ہی جن لوگوں کی پیشانی پر قسمت لکھی ہوئی ہے، انہوں نے رب کے نام کی کمائی کی ہے۔
ਦਰਿ ਸਚੈ ਸਚਿਆਰ ਮਹਲਿ ਬੁਲਾਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ان سچے لوگوں کو صادق رب نے اپنے محل میں مدعو کیا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਅੰਤਰਿ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਗੁਰਮੁਖਿ ਪਾਈਐ ॥ ہمارے باطن میں نام کا خزانہ موجود ہے؛ لیکن یہ گرو کے در پیش ہوکر ہی ملتا ہے۔
ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਈਐ ॥੨॥ شب و روز ہری نام کا دھیان کرتے رہنا چاہیے اور ہری کی مدح سرائی کرنی چاہیے۔ 2۔
ਅੰਤਰਿ ਵਸਤੁ ਅਨੇਕ ਮਨਮੁਖਿ ਨਹੀ ਪਾਈਐ ॥ ہماری ضمیر میں بہت سی اشیاء ہیں؛ لیکن من مکھ انسان کو یہ حاصل نہیں ہوتا۔
ਹਉਮੈ ਗਰਬੈ ਗਰਬੁ ਆਪਿ ਖੁਆਈਐ ॥੩॥ خود پسند لوگ کبر کے سبب فخر کرتے ہیں اور خود کو تباہ کرلیتے ہیں۔ 3۔
ਨਾਨਕ ਆਪੇ ਆਪਿ ਆਪਿ ਖੁਆਈਐ ॥ اے نانک! انسان اپنے اعمال کے سبب خود کو تباہ کرلیتا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਮਨਿ ਪਰਗਾਸੁ ਸਚਾ ਪਾਈਐ ॥੪॥੧੩॥੬੫॥ لیکن گرو کے مشورے سے دل میں علم کی روشنی ہوجاتی ہے اور صادق(رب) مل جاتا ہے۔ 4۔ 13۔ 65۔
ਰਾਗੁ ਆਸਾਵਰੀ ਘਰੁ ੧੬ ਕੇ ੨ ਮਹਲਾ ੪ ਸੁਧੰਗ راگو آسواری گھرو 16 کے 2 محلہ 4 سودھنگ
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے سچے گرو کے کرم سے پایا جاسکتا ہے۔
ਹਉ ਅਨਦਿਨੁ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਕੀਰਤਨੁ ਕਰਉ ॥ میں شب و روز ہری کے نام کا جہری ذکر کرتا رہتا ہوں۔
ਸਤਿਗੁਰਿ ਮੋ ਕਉ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਬਤਾਇਆ ਹਉ ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਖਿਨੁ ਪਲੁ ਰਹਿ ਨ ਸਕਉ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ مجھے ستگرو نے ہری نام کا راز بتایا ہے۔ (اس لیے) اب میں ہری کے بغیر ایک لمحہ یا ایک سیکنڈ بھی نہیں رہ سکتا۔ 1۔ وقفہ ۔
ਹਮਰੈ ਸ੍ਰਵਣੁ ਸਿਮਰਨੁ ਹਰਿ ਕੀਰਤਨੁ ਹਉ ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਰਹਿ ਨ ਸਕਉ ਹਉ ਇਕੁ ਖਿਨੁ ॥ ہری کا جہری ذکر سننا اور اس کا ذکر کرنا ہی میرے پاس ہے۔ ہری کے بغیر میں ایک لمحہ بھی با حیاتنہیں رہ سکتا۔
ਜੈਸੇ ਹੰਸੁ ਸਰਵਰ ਬਿਨੁ ਰਹਿ ਨ ਸਕੈ ਤੈਸੇ ਹਰਿ ਜਨੁ ਕਿਉ ਰਹੈ ਹਰਿ ਸੇਵਾ ਬਿਨੁ ॥੧॥ جس طرح راج ہنس جھیل کے بغیر نہیں رہ سکتا، اسی طرح ہری کا پرستار ہری کی بھگتی کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے؟ 1۔
ਕਿਨਹੂੰ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਾਈ ਦੂਜਾ ਭਾਉ ਰਿਦ ਧਾਰਿ ਕਿਨਹੂੰ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਾਈ ਮੋਹ ਅਪਮਾਨ ॥ بہت سے لوگ دوہرے پن سے محبت کرتے اور اسے اپنے دل میں بساتے ہیں۔ بہت سے لوگ دولت کی ہوس ​​اور فخر سے دل لگی کرتے ہیں۔
ਹਰਿ ਜਨ ਪ੍ਰੀਤਿ ਲਾਈ ਹਰਿ ਨਿਰਬਾਣ ਪਦ ਨਾਨਕ ਸਿਮਰਤ ਹਰਿ ਹਰਿ ਭਗਵਾਨ ॥੨॥੧੪॥੬੬॥ ہری کا پرستا ہری کے نجاتِ اخروی مقام سے محبت کرتا ہے؛ لیکن نانک تو شری ہری رب کا ہی ذکر کرتا رہتا ہے۔ 2۔ 14۔ 66۔
ਆਸਾਵਰੀ ਮਹਲਾ ੪ ॥ آسواری محلہ 4 ۔
ਮਾਈ ਮੋਰੋ ਪ੍ਰੀਤਮੁ ਰਾਮੁ ਬਤਾਵਹੁ ਰੀ ਮਾਈ ॥ اے میری ماں! میرے محبوب رام کے بارے میں کچھ بتاؤ۔
ਹਉ ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਖਿਨੁ ਪਲੁ ਰਹਿ ਨ ਸਕਉ ਜੈਸੇ ਕਰਹਲੁ ਬੇਲਿ ਰੀਝਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ویسے بھی میں ہری کے بغیر ایک لمحہ و سکینڈ بھی نہیں رہ سکتا، جس طرح اونٹ انگوروں کو دیکھ کر فریفتہ ہوتا ہے اور ہمیشہ خوش ہوتا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਹਮਰਾ ਮਨੁ ਬੈਰਾਗ ਬਿਰਕਤੁ ਭਇਓ ਹਰਿ ਦਰਸਨ ਮੀਤ ਕੈ ਤਾਈ ॥ ہری نما دوست کے یدار کے لیے میرا دل دنیوی و نفسانی خواہشات سے دور اور لذات سے بے نیاز ہوگیا ہے۔
ਜੈਸੇ ਅਲਿ ਕਮਲਾ ਬਿਨੁ ਰਹਿ ਨ ਸਕੈ ਤੈਸੇ ਮੋਹਿ ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਰਹਨੁ ਨ ਜਾਈ ॥੧॥ جس طرح بھوراں کنول پھول کے بغیر نہیں رہ سکتا، اسی طرح میں بھی ہری کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/