Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 368

Page 368

ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ واہے گرو ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਮਹਲਾ ੪ ਰਾਗੁ ਆਸਾ ਘਰੁ ੬ ਕੇ ੩ ॥ محلہ 4 راگو آسا گھرو 6 کے 3۔
ਹਥਿ ਕਰਿ ਤੰਤੁ ਵਜਾਵੈ ਜੋਗੀ ਥੋਥਰ ਵਾਜੈ ਬੇਨ ॥ اے زاہد! تم ہاتھ میں وینا لے کر تار بجاتے ہو؛ لیکن تمہاری وینا فضول ہی بج رہی ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਬੋਲਹੁ ਜੋਗੀ ਇਹੁ ਮਨੂਆ ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਭੇਨ ॥੧॥ اے عابد! گرو کے مشورے سے ہری کی خوبیاں بیان کرو، تمہارا یہ دل ہری رنگ میں رنگ جائے گا۔ 1۔
ਜੋਗੀ ਹਰਿ ਦੇਹੁ ਮਤੀ ਉਪਦੇਸੁ ॥ اے زاہد! اپنی عقل کو ہری کی تعلیمات سناؤ۔
ਜੁਗੁ ਜੁਗੁ ਹਰਿ ਹਰਿ ਏਕੋ ਵਰਤੈ ਤਿਸੁ ਆਗੈ ਹਮ ਆਦੇਸੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ایک ہری رب ہر دور (ستیوگ، تریتا، دواپر، کلیوگ)میں وسیع ہورہا ہے ، میں اس کے در پیش سرخمیدہ ہوتا ہوں۔ 1۔ وقفہ ۔
ਗਾਵਹਿ ਰਾਗ ਭਾਤਿ ਬਹੁ ਬੋਲਹਿ ਇਹੁ ਮਨੂਆ ਖੇਲੈ ਖੇਲ ॥ تم بہت سے راگوں میں گاتے ہو اور بہت بولتے ہو؛ لیکن تمہارا یہ دل صرف کھیل ہی کھیلتا ہے۔
ਜੋਵਹਿ ਕੂਪ ਸਿੰਚਨ ਕਉ ਬਸੁਧਾ ਉਠਿ ਬੈਲ ਗਏ ਚਰਿ ਬੇਲ ॥੨॥ تم زمین سیراب کرنے کے لیے ان بیلوں سے کنواں جوڑنا چاہتے ہو، جو آگے ہی چرنے کے لیے بیل کھاجاتے ہیں۔ 2۔
ਕਾਇਆ ਨਗਰ ਮਹਿ ਕਰਮ ਹਰਿ ਬੋਵਹੁ ਹਰਿ ਜਾਮੈ ਹਰਿਆ ਖੇਤੁ ॥ (اے زاہد!) ہری کے کرم سے جسم نما شہر کی سر زمین میں ہری نام کا بیج بو۔ تب ہی ہری نام ظاہر ہو گا اور تیری جسم نما فصل سبز ہوجائے گی۔
ਮਨੂਆ ਅਸਥਿਰੁ ਬੈਲੁ ਮਨੁ ਜੋਵਹੁ ਹਰਿ ਸਿੰਚਹੁ ਗੁਰਮਤਿ ਜੇਤੁ ॥੩॥ اے عابد! اس چالاک ذہن کے شکوک پر چابک لگاؤ، مستحکم دل نما بیل کو جوڑو اور گرو کے مشورے سے ہری نام نما پانی کا چھڑکاؤ کرو۔ 3۔
ਜੋਗੀ ਜੰਗਮ ਸ੍ਰਿਸਟਿ ਸਭ ਤੁਮਰੀ ਜੋ ਦੇਹੁ ਮਤੀ ਤਿਤੁ ਚੇਲ ॥ اے رب ! زاہد، جنگم اور ساری کائنات تیری ہی تخلیق کردہ ہے، تم جیسی عقل اسے عطا کرتے ہو، وہ ویسے ہی چلتی ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਕੇ ਪ੍ਰਭ ਅੰਤਰਜਾਮੀ ਹਰਿ ਲਾਵਹੁ ਮਨੂਆ ਪੇਲ ॥੪॥੯॥੬੧॥ نانک کے باطن سے باخبر رب! میرے دل کو متأثر کرکے ہری نام میں شامل کرلو۔ 4۔ 6۔ 61۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੪ ॥ آسا محلہ 4 ۔
ਕਬ ਕੋ ਭਾਲੈ ਘੁੰਘਰੂ ਤਾਲਾ ਕਬ ਕੋ ਬਜਾਵੈ ਰਬਾਬੁ ॥ کب تک کوئی گھنگرو اور تال کو ڈھونڈتا رہے؟ کب تک کوئی رباب وغیرہ آلاتِ موسیقی بجاتا رہے؟
ਆਵਤ ਜਾਤ ਬਾਰ ਖਿਨੁ ਲਾਗੈ ਹਉ ਤਬ ਲਗੁ ਸਮਾਰਉ ਨਾਮੁ ॥੧॥ آنے جانے میں کچھ نہ کچھ تاخیر ہوہی جائے گی، میں تب تک کیوں نہ واہے گرو کے نام کا ذکر کرلوں۔1۔
ਮੇਰੈ ਮਨਿ ਐਸੀ ਭਗਤਿ ਬਨਿ ਆਈ ॥ میرے دل میں رب کی ایسی عقیدت پیدا ہوگئی ہے کہ
ਹਉ ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਖਿਨੁ ਪਲੁ ਰਹਿ ਨ ਸਕਉ ਜੈਸੇ ਜਲ ਬਿਨੁ ਮੀਨੁ ਮਰਿ ਜਾਈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ میں اس کے بغیر ایک لمحہ اور ایک سیکنڈ بھی نہیں رہ سکتا، جس طرح پانی کے بغیر مچھلی کی زندگی پرندہ ہوجاتی ہے، اسی طرح میں ہری کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ 1۔ وقفہ ۔
ਕਬ ਕੋਊ ਮੇਲੈ ਪੰਚ ਸਤ ਗਾਇਣ ਕਬ ਕੋ ਰਾਗ ਧੁਨਿ ਉਠਾਵੈ ॥ کب تک کوئی گانے کے لیے پانچ تارے اور سات سُر کہاں تک ملاتا رہے؟ کب تک کوئی راگ کا سور اٹھائے؟
ਮੇਲਤ ਚੁਨਤ ਖਿਨੁ ਪਲੁ ਚਸਾ ਲਾਗੈ ਤਬ ਲਗੁ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਰਾਮ ਗੁਨ ਗਾਵੈ ॥੨॥ تار، سور ملاتے ہوئے اور آواز بلند کرنے میں یقیناً کچھ نہ کچھ تاخیر ہوجاتی ہے۔ میرا دل اتنی دیر تک بھی رام کی تعریف و توصیف میں مشغول رہے گا۔ 2۔
ਕਬ ਕੋ ਨਾਚੈ ਪਾਵ ਪਸਾਰੈ ਕਬ ਕੋ ਹਾਥ ਪਸਾਰੈ ॥ کوئی کب تک رقص کرے گا اور اپنے پاؤں ہلائے گا؟ کوئی کب تک اپنے ہاتھ گھمائے؟
ਹਾਥ ਪਾਵ ਪਸਾਰਤ ਬਿਲਮੁ ਤਿਲੁ ਲਾਗੈ ਤਬ ਲਗੁ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਰਾਮ ਸਮ੍ਹ੍ਹਾਰੈ ॥੩॥ اپنے ہاتھ پاؤں ہلانے میں کچھ وقت تو ضرور لگتا ہے، تب تک میرا دل رام کے نام کا ورد کرتا ہے۔ 3۔
ਕਬ ਕੋਊ ਲੋਗਨ ਕਉ ਪਤੀਆਵੈ ਲੋਕਿ ਪਤੀਣੈ ਨਾ ਪਤਿ ਹੋਇ ॥ کوئی کب تک لوگوں کو خوش کرے گا؟ اگر لوگ خوش بھی ہوجائیں، تو بھی (رب کے در پر) عزت نہیں ملے گی۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਹਿਰਦੈ ਸਦ ਧਿਆਵਹੁ ਤਾ ਜੈ ਜੈ ਕਰੇ ਸਭੁ ਕੋਇ ॥੪॥੧੦॥੬੨॥ اے نانک! ہمیشہ ہی اپنے دل میں رب کا ذکر کرتے رہو، تب ہی ہر کوئی فتح کا نعرہ بلند کرے گا۔ 4۔ 10۔ 62۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੪ ॥ آسا محلہ 4 ۔
ਸਤਸੰਗਤਿ ਮਿਲੀਐ ਹਰਿ ਸਾਧੂ ਮਿਲਿ ਸੰਗਤਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਇ ॥ واہے گرو کے سادھؤں کی پاکیزہ صحبت میں شامل ہونا چاہئے اور نیکو کار کی صحبت میں شامل ہوکر ہری کی حمد و ثنا کرتے رہو۔
ਗਿਆਨ ਰਤਨੁ ਬਲਿਆ ਘਟਿ ਚਾਨਣੁ ਅਗਿਆਨੁ ਅੰਧੇਰਾ ਜਾਇ ॥੧॥ (نیکو کار کی صحبت میں) علم نما جوہر کے نور سے جہالت کی تاریکی دل سے دور ہوجاتی ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਜਨ ਨਾਚਹੁ ਹਰਿ ਹਰਿ ਧਿਆਇ ॥ اے ہری کے معتقدین! ہری رب کا دھیان کرتے ہوئے رقص کرو۔
ਐਸੇ ਸੰਤ ਮਿਲਹਿ ਮੇਰੇ ਭਾਈ ਹਮ ਜਨ ਕੇ ਧੋਵਹ ਪਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے بھائی! اگر مجھے ایسے سنت حضرات مل جائیں، تو میں ان رب کے پرستاروں کے پیر دھوؤں۔ 1۔ وقفہ ۔
ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਜਪਹੁ ਮਨ ਮੇਰੇ ਅਨਦਿਨੁ ਹਰਿ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥ اے میرے دل! دن رات دھیان لگاکر ہری رب کا نام ذکر کیا کرو۔
ਜੋ ਇਛਹੁ ਸੋਈ ਫਲੁ ਪਾਵਹੁ ਫਿਰਿ ਭੂਖ ਨ ਲਾਗੈ ਆਇ ॥੨॥ جس پھل کی تجھے خواہش ہوگی، وہی پھل تجھے ملے گا اور تجھے دوبارہ کبھی بھوک نہیں لگے گی۔ 2۔
ਆਪੇ ਹਰਿ ਅਪਰੰਪਰੁ ਕਰਤਾ ਹਰਿ ਆਪੇ ਬੋਲਿ ਬੁਲਾਇ ॥ لامحدود ہری خود ہی کائنات کا خالق ہے۔ ہری خود ہی بولتا ہے اور بلواتا ہے۔
ਸੇਈ ਸੰਤ ਭਲੇ ਤੁਧੁ ਭਾਵਹਿ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕੀ ਪਤਿ ਪਾਵਹਿ ਥਾਇ ॥੩॥ وہی سنت اچھے ہیں، جو تجھے پسند ہیں اور تم جن کی شہرت قبول کرتے ہو۔ 3۔
ਨਾਨਕੁ ਆਖਿ ਨ ਰਾਜੈ ਹਰਿ ਗੁਣ ਜਿਉ ਆਖੈ ਤਿਉ ਸੁਖੁ ਪਾਇ ॥ نانک ہری کی تعریف و توصیف کرنے سے مطمئن نہیں ہوتا ہے،وہ جتنا زیادہ اس کی تسبیح کرتا ہے، اتنی ہی زیادہ اسے خوشی حاصل ہوتی ہے۔
ਭਗਤਿ ਭੰਡਾਰ ਦੀਏ ਹਰਿ ਅਪੁਨੇ ਗੁਣ ਗਾਹਕੁ ਵਣਜਿ ਲੈ ਜਾਇ ॥੪॥੧੧॥੬੩॥ ہری نے اپنی عقیدت کے ذخیرے (پرستار کو) دیے ہوئے ہیں اور خوبیوں کے سوداگر انہیں خرید کراپنے گھر (آخرت) میں لے جاتے ہیں۔ 4۔ 11۔ 63۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/