Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 364

Page 364

ਸੋ ਬੂਝੈ ਜਿਸੁ ਆਪਿ ਬੁਝਾਏ ॥ جسے واہے گرو سمجھ عطا کرتا ہے، صرف وہی انسان اس راز کو سمجھتا ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦੀ ਸੇਵ ਕਰਾਏ ॥੧॥ انسان گرو کے فضل سے ہی رب کی خدمت و عبادت کرتا ہے۔ 1۔
ਗਿਆਨ ਰਤਨਿ ਸਭ ਸੋਝੀ ਹੋਇ ॥ انسان کو گرو کے عطا کردہ علمی جوہر سے ہی کامل فہم حاصل ہوتی ہے۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਅਗਿਆਨੁ ਬਿਨਾਸੈ ਅਨਦਿਨੁ ਜਾਗੈ ਵੇਖੈ ਸਚੁ ਸੋਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو کی عنایت سے جہالت کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ انسان دن رات محتاط رہتا ہے اور صادق رب کو دیکھ لیتا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਮੋਹੁ ਗੁਮਾਨੁ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਜਲਾਏ ॥ گرو کے کلام سے ہوس ​​اور کبر جل جاتا ہے۔
ਪੂਰੇ ਗੁਰ ਤੇ ਸੋਝੀ ਪਾਏ ॥ انسان کو کامل گرو سے سمجھ حاصل ہوتی ہے۔
ਅੰਤਰਿ ਮਹਲੁ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਪਛਾਣੈ ॥ انسان گرو کے کلام سے اپنے باطن میں خود کو پہچان لیتا ہے۔
ਆਵਣ ਜਾਣੁ ਰਹੈ ਥਿਰੁ ਨਾਮਿ ਸਮਾਣੇ ॥੨॥ اس کی پیدائش و وفات کا چکر مٹ جاتا ہے، وہ سکونِ دل کے ساتھ رب کے نام میں ضم ہوجاتا ہے۔ 2۔
ਜੰਮਣੁ ਮਰਣਾ ਹੈ ਸੰਸਾਰੁ ॥ یہ دنیا پیدائش اور وفات ہی ہے؛ لیکن
ਮਨਮੁਖੁ ਅਚੇਤੁ ਮਾਇਆ ਮੋਹੁ ਗੁਬਾਰੁ ॥ نفس پرست احمق انسان دولت کی ہوس کے اندھیروں میں پھنسا ہوا ہے۔
ਪਰ ਨਿੰਦਾ ਬਹੁ ਕੂੜੁ ਕਮਾਵੈ ॥ ایسا نفس پرست انسان دوسروں پر تنقید کرتا ہوا ہر طرح سے جھوٹ ہی بولتا ہے۔
ਵਿਸਟਾ ਕਾ ਕੀੜਾ ਵਿਸਟਾ ਮਾਹਿ ਸਮਾਵੈ ॥੩॥ وہ غلاظت کا کیڑا بن کر گندگی میں ہی سما جاتا ہے۔ 3۔
ਸਤਸੰਗਤਿ ਮਿਲਿ ਸਭ ਸੋਝੀ ਪਾਏ ॥ نیکو کاروں کی صحبت میں شامل ہوکر انسان کو کامل سمجھ حاصل ہوجاتی ہے۔
ਗੁਰ ਕਾ ਸਬਦੁ ਹਰਿ ਭਗਤਿ ਦ੍ਰਿੜਾਏ ॥ گرو کا کلام ہری کی عبادت کو دل میں پختہ کرتا ہے۔
ਭਾਣਾ ਮੰਨੇ ਸਦਾ ਸੁਖੁ ਹੋਇ ॥ جو واہے گرو کی مرضی کو مانتا ہے، وہ ہمیشہ پُر سکون رہتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸਚਿ ਸਮਾਵੈ ਸੋਇ ॥੪॥੧੦॥੪੯॥ اے نانک! ایسا شخص سچائی میں ہی سما جاتا ہے۔ 4۔ 10۔ 46۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ਪੰਚਪਦੇ ॥ آسا محلہ 3۔
ਸਬਦਿ ਮਰੈ ਤਿਸੁ ਸਦਾ ਅਨੰਦ ॥ جو شخص رب کے کلام میں شامل ہو کر عزتِ نفس کو مار دیتا ہے، وہ ہمیشہ فرحت و انبساط حاصل کرتا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰ ਭੇਟੇ ਗੁਰ ਗੋਬਿੰਦ ॥ وہ صادق گرو سے مل کر رب سے مل جاتا ہے۔
ਨਾ ਫਿਰਿ ਮਰੈ ਨ ਆਵੈ ਜਾਇ ॥ پھر وہ دوبارہ نہیں مرتا اور پیدائش و وفات کے چکر سے آزاد ہوجاتا ہے۔
ਪੂਰੇ ਗੁਰ ਤੇ ਸਾਚਿ ਸਮਾਇ ॥੧॥ وہ کامل گرو کے ذریعے سے سچائی میں ہی سما جاتا ہے۔ 1۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕਉ ਨਾਮੁ ਲਿਖਿਆ ਧੁਰਿ ਲੇਖੁ ॥ جس کی قسمت میں خالق نے نام کے ذکر کی تحریر لکھی ہوتی ہے۔
ਤੇ ਅਨਦਿਨੁ ਨਾਮੁ ਸਦਾ ਧਿਆਵਹਿ ਗੁਰ ਪੂਰੇ ਤੇ ਭਗਤਿ ਵਿਸੇਖੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ لوگ دن رات نام کا ذکر کرتے ہیں اور کامل گرو کے ذریعے سے انہیں رب کی عقیدت کا تحفہ حاصل ہوجاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕਉ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਲਏ ਮਿਲਾਇ ॥ جنہیں ہری رب اپنے ساتھ ملالیتا ہے۔
ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕੀ ਗਹਣ ਗਤਿ ਕਹੀ ਨ ਜਾਇ ॥ اس کی گہری روحانی کیفیت بیان نہیں کی جاسکتی۔
ਪੂਰੈ ਸਤਿਗੁਰ ਦਿਤੀ ਵਡਿਆਈ ॥ کامل ستگرو نے اسے نام کی عظمت عطا کی ہے۔
ਊਤਮ ਪਦਵੀ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਸਮਾਈ ॥੨॥ وہ ہری نام میں مگن رہتا ہے اور اس نے اعلیٰ ترین مقام حاصل کرلیا ہے۔ 2۔
ਜੋ ਕਿਛੁ ਕਰੇ ਸੁ ਆਪੇ ਆਪਿ ॥ رب جو کچھ بھی کرتا ہے، وہ اسے خود ہی کرتا ہے۔
ਏਕ ਘੜੀ ਮਹਿ ਥਾਪਿ ਉਥਾਪਿ ॥ وہ ایک لمحے میں پیدا کرکے فنا کر دیتا ہے۔
ਕਹਿ ਕਹਿ ਕਹਣਾ ਆਖਿ ਸੁਣਾਏ ॥ صرف باتیں کرتے رہنے اور سناتے رہنے سے
ਜੇ ਸਉ ਘਾਲੇ ਥਾਇ ਨ ਪਾਏ ॥੩॥ سینکڑوں بار کی گئی جد وجہد بھی دربارِ حق میں مقبول نہیں ہوتی۔ 3۔
ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕੈ ਪੋਤੈ ਪੁੰਨੁ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਗੁਰੂ ਮਿਲਾਏ ॥ جن کے قضا و قدر کے ذخیرے میں میں اچھے اعمال ہیں، انہیں ہی گرو ملتا ہے۔
ਸਚੁ ਬਾਣੀ ਗੁਰੁ ਸਬਦੁ ਸੁਣਾਏ ॥ وہ سچا کلام اور گرو کے الفاظ سنتے ہیں۔
ਜਹਾਂ ਸਬਦੁ ਵਸੈ ਤਹਾਂ ਦੁਖੁ ਜਾਏ ॥ جہاں نام کا ٹھکانہ ہے، وہاں سے غم بھاگ جاتا ہے۔
ਗਿਆਨਿ ਰਤਨਿ ਸਾਚੈ ਸਹਜਿ ਸਮਾਏ ॥੪॥ انسان علمی جوہر کے ذریعے بآسانی ہی سچائی میں سما جاتا ہے۔ 4۔
ਨਾਵੈ ਜੇਵਡੁ ਹੋਰੁ ਧਨੁ ਨਾਹੀ ਕੋਇ ॥ رب کے نام جیسی دوسری کوئی دولت نہیں۔
ਜਿਸ ਨੋ ਬਖਸੇ ਸਾਚਾ ਸੋਇ ॥ لیکن یہ دولت اسے ہی حاصل ہوتی ہے، جسے صادق رب عطا کرتا ہے۔
ਪੂਰੈ ਸਬਦਿ ਮੰਨਿ ਵਸਾਏ ॥ کامل الفاظ کے ذریعے نام دل میں بستا ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਸੁਖੁ ਪਾਏ ॥੫॥੧੧॥੫੦॥ اے نانک! انسان نام سے منسلک رہنے سے شادمانی حاصل کرتا ہے۔ 5۔ 11۔50 ۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਨਿਰਤਿ ਕਰੇ ਬਹੁ ਵਾਜੇ ਵਜਾਏ ॥ جو شخص رقص کرتا اور کئی اقسام کے آلات بجاتا ہے،
ਇਹੁ ਮਨੁ ਅੰਧਾ ਬੋਲਾ ਹੈ ਕਿਸੁ ਆਖਿ ਸੁਣਾਏ ॥ اس کا یہ دل جاہل اور بہرا ہے۔ پھر وہ کسے کہہ کر سنا رہا ہے؟
ਅੰਤਰਿ ਲੋਭੁ ਭਰਮੁ ਅਨਲ ਵਾਉ ॥ اس کے باطن میں خواہش کی آگ اور شبہ کی ہوا ہے۔
ਦੀਵਾ ਬਲੈ ਨ ਸੋਝੀ ਪਾਇ ॥੧॥ اس لیے علم کا چراغ روشن نہیں ہوتا اور نہ ہی اسے علم حاصل ہوتا ہے۔ 1۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਭਗਤਿ ਘਟਿ ਚਾਨਣੁ ਹੋਇ ॥ گرمکھ کے دل میں عبادت کی روشنی ہوتی ہے۔
ਆਪੁ ਪਛਾਣਿ ਮਿਲੈ ਪ੍ਰਭੁ ਸੋਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ وہ اپنے نفس کو پہچان کر واہے گرو سے مل جاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਿਰਤਿ ਹਰਿ ਲਾਗੈ ਭਾਉ ॥ گرمکھ کے لیے واہے گرو سے محبت کرنا ہی رقص ہے اور
ਪੂਰੇ ਤਾਲ ਵਿਚਹੁ ਆਪੁ ਗਵਾਇ ॥ دل سے کبر کو مارنا ہی ہم آہنگی کو پوری طرح برقرار رکھنے کے برابر ہے۔
ਮੇਰਾ ਪ੍ਰਭੁ ਸਾਚਾ ਆਪੇ ਜਾਣੁ ॥ میرا صادق رب خود ہی سب کچھ جانتا ہے۔
ਗੁਰ ਕੈ ਸਬਦਿ ਅੰਤਰਿ ਬ੍ਰਹਮੁ ਪਛਾਣੁ ॥੨॥ (اے بھائی!) گرو کے کلام کے ذریعے اپنے باطن میں ہی برہما کو پہچان لو۔ 2۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਭਗਤਿ ਅੰਤਰਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਪਿਆਰੁ ॥ دل میں رب کے لیے پیار و محبت ہی گرمکھ کی پرستش ہے۔
ਗੁਰ ਕਾ ਸਬਦੁ ਸਹਜਿ ਵੀਚਾਰੁ ॥ وہ بآسانی ہی گرو کے الفاظ پر غور کرتا ہے۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਭਗਤਿ ਜੁਗਤਿ ਸਚੁ ਸੋਇ ॥ گرمکھ کی عبادت اور طرزِ زندگی سچی ہی ہے۔
ਪਾਖੰਡਿ ਭਗਤਿ ਨਿਰਤਿ ਦੁਖੁ ਹੋਇ ॥੩॥ منافقت سے بھری پرستش اور رقص سے دکھ ہی ملتا ہے۔ 3۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/