Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 362

Page 362

ਜੋ ਮਨਿ ਰਾਤੇ ਹਰਿ ਰੰਗੁ ਲਾਇ ॥ جس کا دل ہری رنگ میں رنگ جاتا ہے"
ਤਿਨ ਕਾ ਜਨਮ ਮਰਣ ਦੁਖੁ ਲਾਥਾ ਤੇ ਹਰਿ ਦਰਗਹ ਮਿਲੇ ਸੁਭਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ان کی پیدائش اور وفات کے چکر کا غم دور ہوجاتا ہے اور وہ بآسانی ہی رب کے دربار میں مل جاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸਬਦੁ ਚਾਖੈ ਸਾਚਾ ਸਾਦੁ ਪਾਏ ॥ جو شخص لفظ کو چکھتا ہے، وہ حقیقی ذائقہ حاصل کرلیتا ہے اور
ਹਰਿ ਕਾ ਨਾਮੁ ਮੰਨਿ ਵਸਾਏ ॥ ہری کے نام کو دل میں بسا لیتا ہے۔
ਹਰਿ ਪ੍ਰਭੁ ਸਦਾ ਰਹਿਆ ਭਰਪੂਰਿ ॥ ہری رب ہمیشہ ہی ہر جگہ موجود ہے۔
ਆਪੇ ਨੇੜੈ ਆਪੇ ਦੂਰਿ ॥੨॥ وہ خود قریب ہے اور خود ہی دور ہے۔ 2۔
ਆਖਣਿ ਆਖੈ ਬਕੈ ਸਭੁ ਕੋਇ ॥ سبھی لوگ الفاظ کے ذریعے بولتے ہیں اور منہ سے بول کر سناتے بھی ہیں۔
ਆਪੇ ਬਖਸਿ ਮਿਲਾਏ ਸੋਇ ॥ لیکن وہ رب خود معاف کرتا اور اپنے ساتھ ملالیتا ہے۔
ਕਹਣੈ ਕਥਨਿ ਨ ਪਾਇਆ ਜਾਇ ॥ صرف کہنے اور تلفظ کرنے سے واہے گرو حاصل نہیں ہوتا۔
ਗੁਰ ਪਰਸਾਦਿ ਵਸੈ ਮਨਿ ਆਇ ॥੩॥ گرو کے فضل سے رب انسان کے دل میں بس جاتا ہے۔ 3۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਵਿਚਹੁ ਆਪੁ ਗਵਾਇ ॥ گرمکھ اپنے باطن سے غرور نکال دیتا ہے۔
ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਰਾਤੇ ਮੋਹੁ ਚੁਕਾਇ ॥ وہ دولت کی ہوس کو ترک کر رب کی محبت میں رنگا یوا ہے۔
ਅਤਿ ਨਿਰਮਲੁ ਗੁਰ ਸਬਦ ਵੀਚਾਰ ॥ وہ گرو کے کلام پر غور کرتا ہے، جو بہت پاکیزہ ہے۔
ਨਾਨਕ ਨਾਮਿ ਸਵਾਰਣਹਾਰ ॥੪॥੪॥੪੩॥ اے نانک! رب کا نام انسان کی زندگی سنوارنے والا ہے۔ 4۔ 4۔ 43۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਲਗੇ ਦੁਖੁ ਪਾਇਆ ॥ جو دوغلے پن اور دولت کی ہوس میں مگن ہیں، انہوں نے غم ہی پایا ہے۔
ਬਿਨੁ ਸਬਦੈ ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਗਵਾਇਆ ॥ کلام کے بغیر انہوں نے اپنی پیدائش یوں ہی ضائع کردیا ہے۔
ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵੈ ਸੋਝੀ ਹੋਇ ॥ ستگرو کی خدمت کرنے سے سمجھ حاصل ہوجاتی ہے اور
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਨ ਲਾਗੈ ਕੋਇ ॥੧॥ انسان دولت کی ہوس اور دوغلے پن میں مبتلا نہیں ہوتا۔ 1۔
ਮੂਲਿ ਲਾਗੇ ਸੇ ਜਨ ਪਰਵਾਣੁ ॥ جو لوگ کائنات کے اصل (خالق) سے جڑتے ہیں، وہ مقبول ہوجاتے ہیں۔
ਅਨਦਿਨੁ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਜਪਿ ਹਿਰਦੈ ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਹਰਿ ਏਕੋ ਜਾਣੁ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہمیشہ اپنے دل میں رام کے نام کا ذکر کرتے رہو اور گرو کے کلام کے ذریعے ایک رب کو ہی سمجھو۔ 1۔ وقفہ۔
ਡਾਲੀ ਲਾਗੈ ਨਿਹਫਲੁ ਜਾਇ ॥ جو لوگ کائنات کے اصل مالک کو چھوڑ کر اس کی دولت نما شاخ سے جڑتا ہے، وہ ناکام ہوجاتا ہے۔
ਅੰਧੀ ਕੰਮੀ ਅੰਧ ਸਜਾਇ ॥ نابینا جاہلانہ اعمال کے لیے سزا ہی پاتا ہے۔
ਮਨਮੁਖੁ ਅੰਧਾ ਠਉਰ ਨ ਪਾਇ ॥ نابینا نفس پرست انسان کو خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ملتا۔
ਬਿਸਟਾ ਕਾ ਕੀੜਾ ਬਿਸਟਾ ਮਾਹਿ ਪਚਾਇ ॥੨॥ وہ غلاظت کا کیڑا ہے اور گندگی میں ہی گل سڑ جاتا ہے۔ 2۔
ਗੁਰ ਕੀ ਸੇਵਾ ਸਦਾ ਸੁਖੁ ਪਾਏ ॥ انسان کو گرو کی خدمت کرنے سے ابدی خوشی ملتی ہے اور
ਸੰਤਸੰਗਤਿ ਮਿਲਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਏ ॥ نیکوکاروں کی صحبت میں رہ کر ہری کی تعریف و توصیف کرتا ہے۔
ਨਾਮੇ ਨਾਮਿ ਕਰੇ ਵੀਚਾਰੁ ॥ جو شخص رب کے نام کا ذکر کرتا ہے،
ਆਪਿ ਤਰੈ ਕੁਲ ਉਧਰਣਹਾਰੁ ॥੩॥ وہ خود دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے اور اپنے خاندان کو بھی نجات دلادیتا ہے۔ 3۔
ਗੁਰ ਕੀ ਬਾਣੀ ਨਾਮਿ ਵਜਾਏ ॥ گرو کی آواز دل کے دروازے میں رب کا نام بجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਮਹਲੁ ਸਬਦਿ ਘਰੁ ਪਾਏ ॥ اے نانک! لفظ گرو کے ذریعے انسان اپنے دل نما گھر میں ہی رب کو حاصل کرلیتا ہے۔
ਗੁਰਮਤਿ ਸਤ ਸਰਿ ਹਰਿ ਜਲਿ ਨਾਇਆ ॥ اے بھائی! گرو کی تعلیمات کے ذریعے تو صدق کی جھیل میں ہری نام نما پانی میں غسل کر۔
ਦੁਰਮਤਿ ਮੈਲੁ ਸਭੁ ਦੁਰਤੁ ਗਵਾਇਆ ॥੪॥੫॥੪੪॥ اس طرح تمہاری بد عقلی اور گناہ کی ساری گندگی صاف ہوجائے گی۔ 4۔ 5۔ 44۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਮਨਮੁਖ ਮਰਹਿ ਮਰਿ ਮਰਣੁ ਵਿਗਾੜਹਿ ॥ جب نفس پرست مرتے ہیں، تو اس طرح مرکر اپنی موت خراب کرلیتے ہیں۔"
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਆਤਮ ਸੰਘਾਰਹਿ ॥ کیونکہ وہ دولت کی ہوس کے ذریعے خود کو مار دیتا ہے۔
ਮੇਰਾ ਮੇਰਾ ਕਰਿ ਕਰਿ ਵਿਗੂਤਾ ॥ یہ میرا (خاندان) ہے، یہ میری (دولت) ہے ، یہ کہتے ہوئے فنا ہوجاتا ہے۔
ਆਤਮੁ ਨ ਚੀਨ੍ਹ੍ਹੈ ਭਰਮੈ ਵਿਚਿ ਸੂਤਾ ॥੧॥ وہ اپنی روح کی پہچان نہیں کرتا اور فریب میں سویا ہوا ہے۔ 1۔
ਮਰੁ ਮੁਇਆ ਸਬਦੇ ਮਰਿ ਜਾਇ ॥ جو الفاظ کے ذریعے فوت ہوتا ہے، وہ حقیقی موت مرتا ہے۔
ਉਸਤਤਿ ਨਿੰਦਾ ਗੁਰਿ ਸਮ ਜਾਣਾਈ ਇਸੁ ਜੁਗ ਮਹਿ ਲਾਹਾ ਹਰਿ ਜਪਿ ਲੈ ਜਾਇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جسے گرو نے یہ علم دیا ہے کہ تعریف اور ملامت یکساں ہے، وہ اس دور میں ہری کا ذکر کرکے نام نما فائدہ حاصل کرلیتا ہے۔ 1۔ وقفہ ۔
ਨਾਮ ਵਿਹੂਣ ਗਰਭ ਗਲਿ ਜਾਇ ॥ جو لوگ بے نام ہیں، وہ رحم میں گل سڑ جاتے ہیں۔
ਬਿਰਥਾ ਜਨਮੁ ਦੂਜੈ ਲੋਭਾਇ ॥ اس کی پیدائش فضول ہے، جو دولت کی ہوس میں پھنسا رہتا ہے۔
ਨਾਮ ਬਿਹੂਣੀ ਦੁਖਿ ਜਲੈ ਸਬਾਈ ॥ بے نام پوری دنیا دکھ اور کرب میں جل رہی ہے۔
ਸਤਿਗੁਰਿ ਪੂਰੈ ਬੂਝ ਬੁਝਾਈ ॥੨॥ کامل ستگرو نے مجھے یہ علم عطا کیا ہے۔ 2۔
ਮਨੁ ਚੰਚਲੁ ਬਹੁ ਚੋਟਾ ਖਾਇ ॥ چست دماغ دولت کی ہوس میں بھٹک کر بہت تکلیف اٹھاتا ہے۔
ਏਥਹੁ ਛੁੜਕਿਆ ਠਉਰ ਨ ਪਾਇ ॥ انسان پیدائش کا یہ سنہرا موقع گنوا کر اسے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ملتا۔
ਗਰਭ ਜੋਨਿ ਵਿਸਟਾ ਕਾ ਵਾਸੁ ॥ رحم مادر (پیدائش اور موت کا چکر) گویا فضلہ کا گھر ہے۔
ਤਿਤੁ ਘਰਿ ਮਨਮੁਖੁ ਕਰੇ ਨਿਵਾਸੁ ॥੩॥ خود غرض انسان ایسے گھر میں بود و باش اختیار کرتا ہے۔ 3۔
ਅਪੁਨੇ ਸਤਿਗੁਰ ਕਉ ਸਦਾ ਬਲਿ ਜਾਈ ॥ میں ہمیشہ اپنے ستگرو پر قربان جاتا ہوں۔
ਗੁਰਮੁਖਿ ਜੋਤੀ ਜੋਤਿ ਮਿਲਾਈ ॥ گرو کے روبرو رہ کر روح کا نور اعلیٰ نور میں ضم ہوجاتا ہے۔
ਨਿਰਮਲ ਬਾਣੀ ਨਿਜ ਘਰਿ ਵਾਸਾ ॥ انسان خالص گرووانی کے ذریعے اپنی ذات میں سکونت حاصل کرلیتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਹਉਮੈ ਮਾਰੇ ਸਦਾ ਉਦਾਸਾ ॥੪॥੬॥੪੫॥ اے نانک! جو شخص اپنا غرور ختم کردیتا ہے، وہ ہمیشہ علاحدہ رہتا ہے۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੩ ॥ آسا محلہ 3۔
ਲਾਲੈ ਆਪਣੀ ਜਾਤਿ ਗਵਾਈ ॥ رب کا خادم اپنی ذات کھودیتا ہے۔


© 2017 SGGS ONLINE
Scroll to Top