Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 358

Page 358

ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ واہے گرو ایک ہے، جس کا حصول صادق گرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਆਸਾ ਘਰੁ ੩ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا گھرو 3 محلہ ۔
ਲਖ ਲਸਕਰ ਲਖ ਵਾਜੇ ਨੇਜੇ ਲਖ ਉਠਿ ਕਰਹਿ ਸਲਾਮੁ ॥ "(اے دوست!) اگر تمہارے پاس لاکھوں کی تعداد میں لشکر ہو،تم لاکھوں باجے اور لاکھوں نیزے سے لیس ہو، لاکھوں ہی اٹھ کر روز سلام کرنے والے ہو۔"
ਲਖਾ ਉਪਰਿ ਫੁਰਮਾਇਸਿ ਤੇਰੀ ਲਖ ਉਠਿ ਰਾਖਹਿ ਮਾਨੁ ॥ اگر لاکھوں لوگوں پر آپ کا حکم چلتا ہو اور لاکھوں ہی عزت و احترام کرنے والے ہوں
ਜਾਂ ਪਤਿ ਲੇਖੈ ਨਾ ਪਵੈ ਤਾਂ ਸਭਿ ਨਿਰਾਫਲ ਕਾਮ ॥੧॥ لیکن اگر یہ عزت رب کی نگاہ میں مقبول نہیں، تو یہ تخلیق بے معنیٰ ہے یعنی تمام کام بے کار ہے۔ 1۔
ਹਰਿ ਕੇ ਨਾਮ ਬਿਨਾ ਜਗੁ ਧੰਧਾ ॥ یہ پوری کائنات ہری کے نام کا ذکر کیے بغیر محض ایک جھوٹا کاروبار ہے۔
ਜੇ ਬਹੁਤਾ ਸਮਝਾਈਐ ਭੋਲਾ ਭੀ ਸੋ ਅੰਧੋ ਅੰਧਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ احمق انسان کو خواہ کتنا ہی زیادہ سمجھایا جائے، وہ پھر بھی اندھا (بے علم) ہی بنا رہتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਲਖ ਖਟੀਅਹਿ ਲਖ ਸੰਜੀਅਹਿ ਖਾਜਹਿ ਲਖ ਆਵਹਿ ਲਖ ਜਾਹਿ ॥ اگر لاکھوں روپے کمائے جائیں، لاکھوں جمع کیے جائیں، لاکھوں خرچ کیے جائیں، لاکھوں آئیں اور لاکھوں چلے جائیں؛ لیکن
ਜਾਂ ਪਤਿ ਲੇਖੈ ਨਾ ਪਵੈ ਤਾਂ ਜੀਅ ਕਿਥੈ ਫਿਰਿ ਪਾਹਿ ॥੨॥ اگر یہ واہے گرو کی نظر میں مقبول نہیں، تو وہ انسان جہاں چاہے بھٹکتا رہے، ناخوش ہی رہتا ہے۔ 2۔
ਲਖ ਸਾਸਤ ਸਮਝਾਵਣੀ ਲਖ ਪੰਡਿਤ ਪੜਹਿ ਪੁਰਾਣ ॥ لاکھوں صحائف کے ذریعے سے وضاحت کی جائے اور لاکھوں دانشور پُران وغیرہ پڑھتے رہتے ہیں؛ لیکن
ਜਾਂ ਪਤਿ ਲੇਖੈ ਨਾ ਪਵੈ ਤਾਂ ਸਭੇ ਕੁਪਰਵਾਣ ॥੩॥ اگر یہ سب عزت و احترام رب کو مقبول نہیں، تو یہ سب کہیں بھی قبول نہیں ہوتا۔ 3۔
ਸਚ ਨਾਮਿ ਪਤਿ ਊਪਜੈ ਕਰਮਿ ਨਾਮੁ ਕਰਤਾਰੁ ॥ حقیقی صادق رب کے نام میں دل لگانے سے ہی عزت و احترام ملتا ہے اور اس خالق حقیقی کے کرم (فضل) سے ہی اس کا نام حاصل ہوتا ہے۔
ਅਹਿਨਿਸਿ ਹਿਰਦੈ ਜੇ ਵਸੈ ਨਾਨਕ ਨਦਰੀ ਪਾਰੁ ॥੪॥੧॥੩੧॥ اے نانک! اگر دن رات رب کا نام دل میں بسا رہے، تو انسان اس کی نظر ِشفقت سے دنیوی سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔ 4۔ 1۔ 31۔
ਆਸਾ ਮਹਲਾ ੧ ॥ آسا محلہ 1۔
ਦੀਵਾ ਮੇਰਾ ਏਕੁ ਨਾਮੁ ਦੁਖੁ ਵਿਚਿ ਪਾਇਆ ਤੇਲੁ ॥ ایک واہے گرو کا نام ہی میرا چراغ ہے، میں نے اس چراغ میں دکھ نما تیل ڈالا ہوا ہے۔
ਉਨਿ ਚਾਨਣਿ ਓਹੁ ਸੋਖਿਆ ਚੂਕਾ ਜਮ ਸਿਉ ਮੇਲੁ ॥੧॥ جیسے جیسے نام نما چراغ کی روشنی ہوتی ہے، تو وہ دکھ نما تیل سوکھتا چلاجاتا ہے اور یمراج سے علاحدگی ہوجاتی ہے۔ 1۔
ਲੋਕਾ ਮਤ ਕੋ ਫਕੜਿ ਪਾਇ ॥ اے لوگو! میرے یقین کو جھوٹا مت سمجھو۔
ਲਖ ਮੜਿਆ ਕਰਿ ਏਕਠੇ ਏਕ ਰਤੀ ਲੇ ਭਾਹਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جیسے لاکھوں من لکڑی یکجا کرکے اسے تھوڑی سی چنگاری بھی بھسم کردیتی ہے،اسی طرح رب کا نام گناہوں کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਪਿੰਡੁ ਪਤਲਿ ਮੇਰੀ ਕੇਸਉ ਕਿਰਿਆ ਸਚੁ ਨਾਮੁ ਕਰਤਾਰੁ ॥ پتلوں پر پنڈ بھرنا (خیرات کرنا) میرے لیے رب (کا نام) ہی ہے، میرے لیے خالق حقیقی کا اصل نام کریا سنس کار ہے۔
ਐਥੈ ਓਥੈ ਆਗੈ ਪਾਛੈ ਏਹੁ ਮੇਰਾ ਆਧਾਰੁ ॥੨॥ یہ نام دنیا و آخرت میں ہر جگہ میرے حیات کی بنیاد ہے۔ 2۔
ਗੰਗ ਬਨਾਰਸਿ ਸਿਫਤਿ ਤੁਮਾਰੀ ਨਾਵੈ ਆਤਮ ਰਾਉ ॥ اے رب! تیری حمد و ثنا ہی میرے لیے گنگا (ہری دوار اور)، کاشی وغیرہ زیارت گاہوں کا غسل ہے،تیری حمد و ثنا ہی میری روح کا غسل ہے۔
ਸਚਾ ਨਾਵਣੁ ਤਾਂ ਥੀਐ ਜਾਂ ਅਹਿਨਿਸਿ ਲਾਗੈ ਭਾਉ ॥੩॥ حقیقی غسل اسی وقت ہوتا ہے، جب انسان دن رات رب کے قدموں میں جذبہ محبت کے ساتھ مشغول رہتا ہے۔ 3۔
ਇਕ ਲੋਕੀ ਹੋਰੁ ਛਮਿਛਰੀ ਬ੍ਰਾਹਮਣੁ ਵਟਿ ਪਿੰਡੁ ਖਾਇ ॥ برہمن ایک جھنڈ بنا کر معبودوں کو بھینٹ چڑھاتا ہے اور دوسرا جھنڈ باپ کو،جھنڈ بنانے کے بعد وہ خودکھاتا ہے (لیکن)
ਨਾਨਕ ਪਿੰਡੁ ਬਖਸੀਸ ਕਾ ਕਬਹੂੰ ਨਿਖੂਟਸਿ ਨਾਹਿ ॥੪॥੨॥੩੨॥ اے نانک! برہمن کے ذریعے دیا گیا جھنڈ بھینٹ ​​کب تک باقی رہ سکتا ہے؟ ہاں، واہے گرو کے فضل کاجھنڈ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ 4۔ 2۔ 32۔
ਆਸਾ ਘਰੁ ੪ ਮਹਲਾ ੧ آسا گھرو 4 محلہ
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ واہے ایک ہے، جس کا حصول ستگرو کے فضل سے ممکن ہے۔
ਦੇਵਤਿਆ ਦਰਸਨ ਕੈ ਤਾਈ ਦੂਖ ਭੂਖ ਤੀਰਥ ਕੀਏ ॥ اے خالقِ کائنات! تیرے دیدار کے لیے انبیاء نے بھی تکلیف، بھوک، پیاس کو برداشت کیا اور زیارت کے لیے سیر کیا۔
ਜੋਗੀ ਜਤੀ ਜੁਗਤਿ ਮਹਿ ਰਹਤੇ ਕਰਿ ਕਰਿ ਭਗਵੇ ਭੇਖ ਭਏ ॥੧॥ بہت سے مراقب اور یتی بھی اپنی اپنی قدر و منزلت کو برقرار رکھتے ہوئے زعفرانی رنگ کے کپڑے پہنتے رہے۔ 1۔
ਤਉ ਕਾਰਣਿ ਸਾਹਿਬਾ ਰੰਗਿ ਰਤੇ ॥ اے میرے مالک! تجھ سے ملاقات کے لیے بہت سے لوگ تیری محبت میں مگن رہتے ہیں۔
ਤੇਰੇ ਨਾਮ ਅਨੇਕਾ ਰੂਪ ਅਨੰਤਾ ਕਹਣੁ ਨ ਜਾਹੀ ਤੇਰੇ ਗੁਣ ਕੇਤੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تیرے متعدد اسماء ہیں، لامحدود شکلیں ہیں، لامحدود خوبیاں ہیں۔ اسے کسی بھی طرح بیان نہیں کیا جاسکتا۔ 1۔ وقفہ۔
ਦਰ ਘਰ ਮਹਲਾ ਹਸਤੀ ਘੋੜੇ ਛੋਡਿ ਵਿਲਾਇਤਿ ਦੇਸ ਗਏ ॥ آپ کی جستجو میں بہت سے لوگ اپنا گھر و مکان، محل، ہاتھی، گھوڑے اور اپنا ملک ترک کر دوسرے ملک چلے گئے۔
ਪੀਰ ਪੇਕਾਂਬਰ ਸਾਲਿਕ ਸਾਦਿਕ ਛੋਡੀ ਦੁਨੀਆ ਥਾਇ ਪਏ ॥੨॥ کتنے ہی پیروں، پیغمبروں، دانش مندوں اور موت و آخرت پر ایمان رکھنے والوں نے تیرے در پر فیض یاب ہونے کے لیے دنیا چھوڑدی اور تیرے در پر قبول ہوگئے۔ 2۔
ਸਾਦ ਸਹਜ ਸੁਖ ਰਸ ਕਸ ਤਜੀਅਲੇ ਕਾਪੜ ਛੋਡੇ ਚਮੜ ਲੀਏ ॥ بہت سے لوگوں نے خوشی، ذائقہ، تمام رس اور کپڑے وغیرہ کی قربانی دے دی، کپڑے چھوڑ کر صرف پوست ہی پہنا۔
ਦੁਖੀਏ ਦਰਦਵੰਦ ਦਰਿ ਤੇਰੈ ਨਾਮਿ ਰਤੇ ਦਰਵੇਸ ਭਏ ॥੩॥ بہت سے پریشان حال اور حالات کے مارے ہوئے لوگ تیرے نام میں مشغول ہوکر تیرے در پر کھڑے رہنے والے فقیر بن گئے ۔ 3۔
ਖਲੜੀ ਖਪਰੀ ਲਕੜੀ ਚਮੜੀ ਸਿਖਾ ਸੂਤੁ ਧੋਤੀ ਕੀਨ੍ਹ੍ਹੀ ॥ کھال پہننے والے، کھپر میں بھیک لینے والے، لکڑی کا سہارا لینے والے راہب ، ہرن کی کھال پہننے والے سردار، جنیو اور دھوتی پہننے والے بہت سے لوگ ہیں(جو واہے گرو کی تلاش کے لیے میری طرح پرستش کرنے والے ہیں)۔
ਤੂੰ ਸਾਹਿਬੁ ਹਉ ਸਾਂਗੀ ਤੇਰਾ ਪ੍ਰਣਵੈ ਨਾਨਕੁ ਜਾਤਿ ਕੈਸੀ ॥੪॥੧॥੩੩॥ لیکن نانک التجا کرتا ہے: اے رب! تو میرا مالک ہے، میں صرف تیرا پرستار ہوں۔ مجھے کسی خاص ذات میں پیدا ہونے پر کوئی فخر نہیں ہے۔ 4۔ 1۔ 33۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/