Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 255

Page 255

ਅਪਨੀ ਕ੍ਰਿਪਾ ਕਰਹੁ ਭਗਵੰਤਾ ॥ اے رب! مجھ پر اپنا ایسا فضل فرما۔
ਛਾਡਿ ਸਿਆਨਪ ਬਹੁ ਚਤੁਰਾਈ ॥ میں نے اپنی بیشتر ذہانت اور چالاکی ترک کردی ہے۔
ਸੰਤਨ ਕੀ ਮਨ ਟੇਕ ਟਿਕਾਈ ॥ اور اپنے دل کو سنتوں کی امید پر ٹکا دیا ہے۔
ਛਾਰੁ ਕੀ ਪੁਤਰੀ ਪਰਮ ਗਤਿ ਪਾਈ ॥ اے نانک! یہ جسم خواہ مٹی کا مجسمہ ہے، وہ نجات حاصل کرلیتا ہے۔"
ਨਾਨਕ ਜਾ ਕਉ ਸੰਤ ਸਹਾਈ ॥੨੩॥ سنت جس شخص کی مدد کرتے ہیں۔ 23۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਜੋਰ ਜੁਲਮ ਫੂਲਹਿ ਘਨੋ ਕਾਚੀ ਦੇਹ ਬਿਕਾਰ ॥ معصوم لوگوں پر ناانصافی اور ظلم کرکے انسان بڑا ہی غرور کرتا ہے اور اپنے فانی جسم سے گناہ کرتا ہے۔
ਅਹੰਬੁਧਿ ਬੰਧਨ ਪਰੇ ਨਾਨਕ ਨਾਮ ਛੁਟਾਰ ॥੧॥ اے نانک! ایسا شخص تکبر کی وجہ سے بندھنوں میں پھنس جاتا ہے؛ لیکن اس شخص کی رب کے نام سے ہی آزادی ہوتی ہے۔ 1۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਜਜਾ ਜਾਨੈ ਹਉ ਕਛੁ ਹੂਆ ॥ اگر کوئی شخص یہ سوچتا ہے کہ میں کچھ بن گیا ہوں،
ਬਾਧਿਓ ਜਿਉ ਨਲਿਨੀ ਭ੍ਰਮਿ ਸੂਆ ॥ وہ اس غرور میں اس طرح پھنس جاتا ہے، جس طرح کوئی طوطا (دانے کے) شبہ میں چھوٹے کنول کے ساتھ پھنس جاتا ہے۔
ਜਉ ਜਾਨੈ ਹਉ ਭਗਤੁ ਗਿਆਨੀ ॥ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو مرید اور صاحب علم سمجھتا ہے۔
ਆਗੈ ਠਾਕੁਰਿ ਤਿਲੁ ਨਹੀ ਮਾਨੀ ॥ تو آخرت میں رب اسے ذرہ برابر بھی عزت نہیں دیتا۔
ਜਉ ਜਾਨੈ ਮੈ ਕਥਨੀ ਕਰਤਾ ॥ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو مذہبی مبلغ سمجھتا ہے۔
ਬਿਆਪਾਰੀ ਬਸੁਧਾ ਜਿਉ ਫਿਰਤਾ ॥ تو وہ پھیری والے تاجر کی طرح زمین پر بھٹکتا رہتا ہے۔
ਸਾਧਸੰਗਿ ਜਿਹ ਹਉਮੈ ਮਾਰੀ ॥ ਨਾਨਕ ਤਾ ਕਉ ਮਿਲੇ ਮੁਰਾਰੀ ॥੨੪॥ اے نانک! جو شخص سنتوں کی صحبت میں اپنے کبر کا خاتمہ کردیتا ہے۔اسے مراری رب مل جاتا ہے۔ 24۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਝਾਲਾਘੇ ਉਠਿ ਨਾਮੁ ਜਪਿ ਨਿਸਿ ਬਾਸੁਰ ਆਰਾਧਿ ॥ نانک کا بیان ہے کہ (اے لوگو!) صبح سویرے اُٹھ کر رب کے نام کا ذکر اور رات دن اس کی کی پرستش کر۔
ਕਾਰ੍ਹਾ ਤੁਝੈ ਨ ਬਿਆਪਈ ਨਾਨਕ ਮਿਟੈ ਉਪਾਧਿ ॥੧॥ پھر تمہیں کوئی اندیشہ، فکر اثر انداز نہیں ہوگا اور مصیبت ٹل جائے گی۔1۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਝਝਾ ਝੂਰਨੁ ਮਿਟੈ ਤੁਮਾਰੋ ॥ ਰਾਮ ਨਾਮ ਸਿਉ ਕਰਿ ਬਿਉਹਾਰੋ ॥ اے بھائی تیرے ندامت کا خاتمہ ہوجائے گااگر تو واہے گرو کے نام کا کاروبار کرے گا۔،
ਝੂਰਤ ਝੂਰਤ ਸਾਕਤ ਮੂਆ ॥ شكتی دیوی كا معتقد بڑی پریشانی اور دکھ سے مرجاتا ہے۔
ਜਾ ਕੈ ਰਿਦੈ ਹੋਤ ਭਾਉ ਬੀਆ ॥ جس کے دل میں مال و ثروت کی محبت ہے۔
ਝਰਹਿ ਕਸੰਮਲ ਪਾਪ ਤੇਰੇ ਮਨੂਆ ॥ اے میرے دل! تیرے تمام گناہ برائیاں اور جرم مٹ جائیں گے۔
ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਕਥਾ ਸੰਤਸੰਗਿ ਸੁਨੂਆ ॥ اگر تو سنتوں کی صحبت میں انمول کہانی سنے۔
ਝਰਹਿ ਕਾਮ ਕ੍ਰੋਧ ਦ੍ਰੁਸਟਾਈ ॥ اے نانک! اس کے شہوت، غصہ وغیرہ تمام برائیوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਜਾ ਕਉ ਕ੍ਰਿਪਾ ਗੁਸਾਈ ॥੨੫॥ جس شخص پر رب فضل کردیتا ہے۔ 24۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਞਤਨ ਕਰਹੁ ਤੁਮ ਅਨਿਕ ਬਿਧਿ ਰਹਨੁ ਨ ਪਾਵਹੁ ਮੀਤ ॥ اے میرے دوست! خواہ تو کئی طرح کی تدابیر کرلے؛ لیکن دنیا ہمیشہ ہمیش نہیں رہ سکے گا۔
ਜੀਵਤ ਰਹਹੁ ਹਰਿ ਹਰਿ ਭਜਹੁ ਨਾਨਕ ਨਾਮ ਪਰੀਤਿ ॥੧॥ اے نانک! اگر ہری رب کا ذکر جہری کرو گے اور نام سے محبت کرو گے، تو ہمیشہ کے لیے روحانی زندگی حاصل ہوجائے گی۔ 1۔
ਪਵੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਞੰਞਾ ਞਾਣਹੁ ਦ੍ਰਿੜੁ ਸਹੀ ਬਿਨਸਿ ਜਾਤ ਏਹ ਹੇਤ ॥ یہ بات کو یقینی طور پر سمجھ لو کہ یہ دنیا کی خواہش فنا ہوجائے گی۔
ਗਣਤੀ ਗਣਉ ਨ ਗਣਿ ਸਕਉ ਊਠਿ ਸਿਧਾਰੇ ਕੇਤ ॥ چاہے میں گنتی کرتا رہوں؛ لیکن میں شمار نہیں کر سکتا کہ کتنے لوگ دنیا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
ਞੋ ਪੇਖਉ ਸੋ ਬਿਨਸਤਉ ਕਾ ਸਿਉ ਕਰੀਐ ਸੰਗੁ ॥ جس کسی کو بھی میں دیکھتا ہوں، وہ فنا ہونے والا ہے؛ اس لیے میں کس کے ساتھ تعلق رکھوں؟
ਞਾਣਹੁ ਇਆ ਬਿਧਿ ਸਹੀ ਚਿਤ ਝੂਠਉ ਮਾਇਆ ਰੰਗੁ ॥ اس طرح اپنے دل میں اچھی طرح سمجھ لو کہ دنیا کے اشیاء کی محبت جھوٹی ہے۔
ਞਾਣਤ ਸੋਈ ਸੰਤੁ ਸੁਇ ਭ੍ਰਮ ਤੇ ਕੀਚਿਤ ਭਿੰਨ ॥ اس حقیقت کو وہی جانتا ہے اور وہی سنت ہے، جسے رب نے شک سے نجات دلائی ہے۔
ਅੰਧ ਕੂਪ ਤੇ ਤਿਹ ਕਢਹੁ ਜਿਹ ਹੋਵਹੁ ਸੁਪ੍ਰਸੰਨ ॥ اے رب! جس شخص پر تم خوش ہوتے ہو، اسے تم اندھے کنویں سے باہر نکال لیتے ہو۔
ਞਾ ਕੈ ਹਾਥਿ ਸਮਰਥ ਤੇ ਕਾਰਨ ਕਰਨੈ ਜੋਗ ॥ جس کا ہاتھ تکلیف اٹھانے پر قادر ہے، وہ دنیا کے اتفاق بنانے کے قابل ہے۔
ਨਾਨਕ ਤਿਹ ਉਸਤਤਿ ਕਰਉ ਞਾਹੂ ਕੀਓ ਸੰਜੋਗ ॥੨੬॥ اے نانک! اُس رب کی تسبیح و تقدیس کرتے رہو، جو اتفاق کا خالق ہے۔ 26۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਟੂਟੇ ਬੰਧਨ ਜਨਮ ਮਰਨ ਸਾਧ ਸੇਵ ਸੁਖੁ ਪਾਇ ॥ سنتوں کی بے لوث خدمت کرنے سے پیدائش اور موت کا چکر ختم ہوجاتا ہے اور خوشی حاصل ہوجاتی ہے۔
ਨਾਨਕ ਮਨਹੁ ਨ ਬੀਸਰੈ ਗੁਣ ਨਿਧਿ ਗੋਬਿਦ ਰਾਇ ॥੧॥ اے نانک! خوبیوں کے ذخائررب گووند ان کے دل سے کبھی فراموش نہ ہو۔ 1۔
ਪਉੜੀ ॥ پؤڑی۔
ਟਹਲ ਕਰਹੁ ਤਉ ਏਕ ਕੀ ਜਾ ਤੇ ਬ੍ਰਿਥਾ ਨ ਕੋਇ ॥ اس ایک رب کی خدمت کرتے رہو، جس کے دربار سے کوئی بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا۔
ਮਨਿ ਤਨਿ ਮੁਖਿ ਹੀਐ ਬਸੈ ਜੋ ਚਾਹਹੁ ਸੋ ਹੋਇ ॥ اگر رب تیرے ذہن، جسم، منہ اور دل میں بس جائے، تو تم جو کچھ بھی چاہتے ہو، وہی مل جائے گا۔
ਟਹਲ ਮਹਲ ਤਾ ਕਉ ਮਿਲੈ ਜਾ ਕਉ ਸਾਧ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ॥ جو سنت فضل کے گھر میں ہیں، انہیں رب کی خدمت کا موقع مل جاتا ہے۔
ਸਾਧੂ ਸੰਗਤਿ ਤਉ ਬਸੈ ਜਉ ਆਪਨ ਹੋਹਿ ਦਇਆਲ ॥ انسان سنتوں کی صحبت میں اسی وقت رہتا ہے، جب واہے گرو خود مہربان ہوتا ہے۔
ਟੋਹੇ ਟਾਹੇ ਬਹੁ ਭਵਨ ਬਿਨੁ ਨਾਵੈ ਸੁਖੁ ਨਾਹਿ ॥ میں نے بہت سی دنیا تلاش کی ہیں؛ لیکن رب کے نام کے بغیر اطمینان و سکون نہیں۔
ਟਲਹਿ ਜਾਮ ਕੇ ਦੂਤ ਤਿਹ ਜੁ ਸਾਧੂ ਸੰਗਿ ਸਮਾਹਿ ॥ جو شخص سنتوں کی صحبت میں رہتا ہے، یمدوت اس سے دور ہوجاتے ہیں۔
ਬਾਰਿ ਬਾਰਿ ਜਾਉ ਸੰਤ ਸਦਕੇ ॥ اے نانک! میں بار بار سنتوں پر قربان جاتا ہوں،
ਨਾਨਕ ਪਾਪ ਬਿਨਾਸੇ ਕਦਿ ਕੇ ॥੨੭॥ جن کے ذریعے میرے کئی جنموں کے کیے برے اعمال نابود ہوگئے ہیں۔
ਸਲੋਕੁ ॥ شلوک۔
ਠਾਕ ਨ ਹੋਤੀ ਤਿਨਹੁ ਦਰਿ ਜਿਹ ਹੋਵਹੁ ਸੁਪ੍ਰਸੰਨ ॥ اے رب ! جس پر تو خوش ہوجاتا ہے، انہیں تیرے در پر پہنچنے میں راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔
ਜੋ ਜਨ ਪ੍ਰਭਿ ਅਪੁਨੇ ਕਰੇ ਨਾਨਕ ਤੇ ਧਨਿ ਧੰਨਿ ॥੧॥ اے نانک! وہ لوگ خوش قسمت ہیں، جنہیں رب نے اپنا بنالیا ہے۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/