Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 214

Page 214

ਹੈ ਨਾਨਕ ਨੇਰ ਨੇਰੀ ॥੩॥੩॥੧੫੬॥ اے نانک! واہے گرو (ہر ایک جاندار کے) بہت قریب رہتا ہے۔ 3۔ 3۔ 156۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਮਾਤੋ ਹਰਿ ਰੰਗਿ ਮਾਤੋ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ "(اے یوگی!) میں بھی متوالا ہوں؛ لیکن رب کی محبت و عقیدت کی شراب میں مست ہو رہا ہوں۔ 1۔
ਓ‍ੁਹੀ ਪੀਓ ਓ‍ੁਹੀ ਖੀਓ ਗੁਰਹਿ ਦੀਓ ਦਾਨੁ ਕੀਓ ॥ میں اس محبت کی شراب کو پیا کرتا ہوں۔ میں اس سے مست ہوا ہوں۔ گرو جی نے وہ مجھے عطیہ کے طور پر دیا ہے۔
ਉਆਹੂ ਸਿਉ ਮਨੁ ਰਾਤੋ ॥੧॥ اب میرا دل اس نام میں ہی مگن ہے۔ 1۔
ਓ‍ੁਹੀ ਭਾਠੀ ਓ‍ੁਹੀ ਪੋਚਾ ਉਹੀ ਪਿਆਰੋ ਉਹੀ ਰੂਚਾ ॥ "(اے یوگی!) رب کا نام ہی آگ کا گڑھا ہے، رب نام ہی ٹھنڈک پہونچانے والا لباس ہے، رب کا نام ہی پیالہ ہے اور نام ہی میری خواہش ہے!
ਮਨਿ ਓਹੋ ਸੁਖੁ ਜਾਤੋ ॥੨॥ (اے یوگی!) میرا دل اسے ہی خوشی سمجھتا ہے۔ 2۔
ਸਹਜ ਕੇਲ ਅਨਦ ਖੇਲ ਰਹੇ ਫੇਰ ਭਏ ਮੇਲ ॥ਨਾਨਕ ਗੁਰ ਸਬਦਿ ਪਰਾਤੋ ॥੩॥੪॥੧੫੭॥ اے نانک! میں رب سے ہی فرحت حاصل کرتا ہوں اور بخوشی کھیلتا ہوں۔ میری پیدائش اور موت کا چکر ختم ہوگیا ہے اور میں اس رب میں ضم ہوگیا ہوں۔وہ گرو کے کلام میں ہی مگن ہوگیا ہے۔ 3۔ 4۔ 157۔
ਰਾਗੁ ਗੌੜੀ ਮਾਲਵਾ ਮਹਲਾ ੫ راگو گؤڑی مالوا محلہ 5۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے ستگرو کی مہربانی سے پایا جاسکتا ہے۔
ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਲੇਹੁ ਮੀਤਾ ਲੇਹੁ ਆਗੈ ਬਿਖਮ ਪੰਥੁ ਭੈਆਨ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے میرے دوست! خدا کے نام کا جہری ذکر کرو۔ تم زندگی کی جس راہ پر چل رہے ہو، وہ راستہ بڑا عجیب اور خطرناک ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਸੇਵਤ ਸੇਵਤ ਸਦਾ ਸੇਵਿ ਤੇਰੈ ਸੰਗਿ ਬਸਤੁ ਹੈ ਕਾਲੁ ॥ رب کی ہمیشہ پرستش، مراقبہ اور با عقیدت خدمت کرو؛ کیونکہ کال (موت) تیرے سر پر کھڑی ہے۔
ਕਰਿ ਸੇਵਾ ਤੂੰ ਸਾਧ ਕੀ ਹੋ ਕਾਟੀਐ ਜਮ ਜਾਲੁ ॥੧॥ تم سنتوں کی زیادہ خدمت کرو، اس طرح موت کا پھندا کٹ جاتا ہے۔ 1۔
ਹੋਮ ਜਗ ਤੀਰਥ ਕੀਏ ਬਿਚਿ ਹਉਮੈ ਬਧੇ ਬਿਕਾਰ ॥ ہون، یگیہ اور زیارت گاہوں کا سفر کرکے غرور میں گناہوں میں اور بھی نمو کا احساس ہوتا ہے۔
ਨਰਕੁ ਸੁਰਗੁ ਦੁਇ ਭੁੰਚਨਾ ਹੋਇ ਬਹੁਰਿ ਬਹੁਰਿ ਅਵਤਾਰ ॥੨॥ انسان جہنم اور جنت دونوں کو برداشت کرتا ہے اور بار بار فانی دنیا میں پیدا ہوتا ہے۔ 2۔
ਸਿਵ ਪੁਰੀ ਬ੍ਰਹਮ ਇੰਦ੍ਰ ਪੁਰੀ ਨਿਹਚਲੁ ਕੋ ਥਾਉ ਨਾਹਿ ॥ شیو لوک، برہم لوک اور اندرلوک، ان میں سے کوئی بھی دنیا پائیدار نہیں۔
ਬਿਨੁ ਹਰਿ ਸੇਵਾ ਸੁਖੁ ਨਹੀ ਹੋ ਸਾਕਤ ਆਵਹਿ ਜਾਹਿ ॥੩॥ رب کی خدمت و عقیدت کے بغیر کوئی خوشی نہیں۔ (رب سے ٹوٹا ہوا) ایک کمزور انسان آواگون کے چکر میں ہی پھنسا رہتا ہے۔ 3۔
ਜੈਸੋ ਗੁਰਿ ਉਪਦੇਸਿਆ ਮੈ ਤੈਸੋ ਕਹਿਆ ਪੁਕਾਰਿ ॥ جیسی گرو نے مجھے تعلیم دی ہے، اسی ہی میں نے بلند آواز میں بیان کیا ہے۔
ਨਾਨਕੁ ਕਹੈ ਸੁਨਿ ਰੇ ਮਨਾ ਕਰਿ ਕੀਰਤਨੁ ਹੋਇ ਉਧਾਰੁ ॥੪॥੧॥੧੫੮॥ نانک کہتا ہے : اے میرے دل! بغور سنو، رب کا جہری ذکر کرنے سے تم سمندرِ حیات سے آزاد ہوجاؤ گے۔ 4۔ 1۔ 158۔
ਰਾਗੁ ਗਉੜੀ ਮਾਲਾ ਮਹਲਾ ੫ راگو گؤڑی مالوا محلہ 5۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے ستگرو کی مہربانی سے پایا جاسکتا ہے۔
ਪਾਇਓ ਬਾਲ ਬੁਧਿ ਸੁਖੁ ਰੇ ॥ اے بھائی! جس نے بھی خوشی حاصل کی ہے، اس نے بچوں جیسی ذہانت میں ہی حاصل کی ہے۔
ਹਰਖ ਸੋਗ ਹਾਨਿ ਮਿਰਤੁ ਦੂਖ ਸੁਖ ਚਿਤਿ ਸਮਸਰਿ ਗੁਰ ਮਿਲੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گرو سے مل کر فرحت، تکلیف، نقصان، موت، غم و خوشی میرے دل کو یکساں لگتی ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਉ ਲਉ ਹਉ ਕਿਛੁ ਸੋਚਉ ਚਿਤਵਉ ਤਉ ਲਉ ਦੁਖਨੁ ਭਰੇ ॥ جب تک میں نے کچھ قیاس آرائیاں اور تجاویز کی باتیں کرتا رہا، تب تک میں پریشانیوں میں الجھا رہا۔
ਜਉ ਕ੍ਰਿਪਾਲੁ ਗੁਰੁ ਪੂਰਾ ਭੇਟਿਆ ਤਉ ਆਨਦ ਸਹਜੇ ॥੧॥ لیکن جب فضل کے گھر کامل گرو جی مل گئے، تو مجھے بآسانی ہی خوش حاصل ہوگئی۔ 1۔
ਜੇਤੀ ਸਿਆਨਪ ਕਰਮ ਹਉ ਕੀਏ ਤੇਤੇ ਬੰਧ ਪਰੇ ॥ میں نے جتنے زیادہ کام چالاکی سے کیے، اتنے ہی زیادہ بندھن پڑتے گئے۔
ਜਉ ਸਾਧੂ ਕਰੁ ਮਸਤਕਿ ਧਰਿਓ ਤਬ ਹਮ ਮੁਕਤ ਭਏ ॥੨॥ جب سنتوں (گرو) نےاپنا ہاتھ میرے سر پر رکھ دیا، تو میں آزاد ہوگیا۔ 2۔
ਜਉ ਲਉ ਮੇਰੋ ਮੇਰੋ ਕਰਤੋ ਤਉ ਲਉ ਬਿਖੁ ਘੇਰੇ ॥ جب تک میں یہ کہتا رہا کہ یہ (گھر) میرا ہے، یہ (دولت) میری ہے۔ تب تک مجھے (دولت کی ہوس کے) زہر نے گھرا ہوا تھا۔
ਮਨੁ ਤਨੁ ਬੁਧਿ ਅਰਪੀ ਠਾਕੁਰ ਕਉ ਤਬ ਹਮ ਸਹਜਿ ਸੋਏ ॥੩॥ جب میں نے اپنا جسم، دل اور عقل رب کے سپرد کردیا، تو میں پرسکون نیند سوگیا۔ 3۔
ਜਉ ਲਉ ਪੋਟ ਉਠਾਈ ਚਲਿਅਉ ਤਉ ਲਉ ਡਾਨ ਭਰੇ ॥ اے نانک! جب تک میں سر پر دنیوی خواہشات کی پوٹلی لے کر گھومتا رہا، تو میں (دنیاوی خوف کی) سزابھگتتا رہا۔
ਪੋਟ ਡਾਰਿ ਗੁਰੁ ਪੂਰਾ ਮਿਲਿਆ ਤਉ ਨਾਨਕ ਨਿਰਭਏ ॥੪॥੧॥੧੫੯॥ جب میں نے اس چھوٹی گٹھری کو پھینک دیا، تو مجھے کامل گرو جی مل گئے اور میں بے خوف ہوگیا۔ 4۔ 1۔ 156۔
ਗਉੜੀ ਮਾਲਾ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی مالا محلہ 5۔
ਭਾਵਨੁ ਤਿਆਗਿਓ ਰੀ ਤਿਆਗਿਓ ॥ اے میری دوست! میں نے اپنی خواہشات کی قربانی دے دی ہے، ہمیشہ کے لیے اسے چھوڑ دیا ہے۔
ਤਿਆਗਿਓ ਮੈ ਗੁਰ ਮਿਲਿ ਤਿਆਗਿਓ ॥ میں نے گرو سے مل کر تمام خواہش اور طرح طرح کے خیالات کو ترک کردیا ہے۔
ਸਰਬ ਸੁਖ ਆਨੰਦ ਮੰਗਲ ਰਸ ਮਾਨਿ ਗੋਬਿੰਦੈ ਆਗਿਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ گووند کے حکم پر عمل کرکے میں نے تمام خوشیاں، فرحت، خوش نصیبی اور رس حاصل کرلیا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html