Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 213

Page 213

ਪਹਿਰੈ ਬਾਗਾ ਕਰਿ ਇਸਨਾਨਾ ਚੋਆ ਚੰਦਨ ਲਾਏ ॥ اے انسان! تم غسل سے فارغ ہوکر سفید کپڑا پہنتے ہو اور اپنے جسم کو چندن کی خوشبو سے معطر کرتے ہو۔
ਨਿਰਭਉ ਨਿਰੰਕਾਰ ਨਹੀ ਚੀਨਿਆ ਜਿਉ ਹਸਤੀ ਨਾਵਾਏ ॥੩॥ تم بے خوف، شکل و صورت سے پاک رب کا بارے میں نہیں سوچتے، تمہارا غسل ہاتھی کے غسل کی طرح ہے۔ 3۔
ਜਉ ਹੋਇ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਤ ਸਤਿਗੁਰੁ ਮੇਲੈ ਸਭਿ ਸੁਖ ਹਰਿ ਕੇ ਨਾਏ ॥ جب واہے گرو فضل کے گھر میں آتا ہے، تو وہ ستگرو سے ملادیتا ہے۔ دنیا کی تمام خوشیاں رب کے نام ہی میں ہیں۔
ਮੁਕਤੁ ਭਇਆ ਬੰਧਨ ਗੁਰਿ ਖੋਲੇ ਜਨ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਗੁਣ ਗਾਏ ॥੪॥੧੪॥੧੫੨॥ اے نانک! گرو نے اس کے بندھن کھول کر دنیوی سمندر سے آزاد کردیا ہے اور اب وہ رب کی ہی تعریف و توصیف کرتا رہتا ہے۔4۔14۔152۔
ਗਉੜੀ ਪੂਰਬੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی پوربی محلہ 5۔
ਮੇਰੇ ਮਨ ਗੁਰੁ ਗੁਰੁ ਗੁਰੁ ਸਦ ਕਰੀਐ ॥ اے میرے دل! ہمیشہ گرو کو ہی یاد کرتے رہنا چاہیے۔
ਰਤਨ ਜਨਮੁ ਸਫਲੁ ਗੁਰਿ ਕੀਆ ਦਰਸਨ ਕਉ ਬਲਿਹਰੀਐ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس گرو نے انمول انسانی پیدائش کو کامیاب کردیا ہے، اس گرو کے دیدار پر جسم و جان سے قربان جانا چاہیے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜੇਤੇ ਸਾਸ ਗ੍ਰਾਸ ਮਨੁ ਲੇਤਾ ਤੇਤੇ ਹੀ ਗੁਨ ਗਾਈਐ ॥ اے میرے دل! انسان جتنی بھی سانسیں اور خوراک لیتا ہے، اسے اتنی ہی بار واہے گرو کی تسبیح و تحمید کرنی چاہئے۔
ਜਉ ਹੋਇ ਦੈਆਲੁ ਸਤਿਗੁਰੁ ਅਪੁਨਾ ਤਾ ਇਹ ਮਤਿ ਬੁਧਿ ਪਾਈਐ ॥੧॥ جب ستگرو مہربان ہوجاتے ہیں، تو ہی یہ عقل اور دانش مندی حاصل ہوتی ہے۔ 1۔
ਮੇਰੇ ਮਨ ਨਾਮਿ ਲਏ ਜਮ ਬੰਧ ਤੇ ਛੂਟਹਿ ਸਰਬ ਸੁਖਾ ਸੁਖ ਪਾਈਐ ॥ اے میرے دل! اگر تو رب کے نام کا ذکر کرتا رہے، تو تجھے یم کے بندھن سے آزادی مل جائے گی (کیونکہ) رب کے نام کو سوچنے سے تمام خوشیوں میں روحانی خوشی حاصل ہوتی ہے۔
ਸੇਵਿ ਸੁਆਮੀ ਸਤਿਗੁਰੁ ਦਾਤਾ ਮਨ ਬੰਛਤ ਫਲ ਆਈਐ ॥੨॥ مالکِ کائنات رب کے نام کا عطیہ دینے والے ستگرو کی عقیدت مندانہ خدمت کرنے سے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔ 2۔
ਨਾਮੁ ਇਸਟੁ ਮੀਤ ਸੁਤ ਕਰਤਾ ਮਨ ਸੰਗਿ ਤੁਹਾਰੈ ਚਾਲੈ ॥ اے میرے دل! رب کا نام ہی تیرا حقیقی محبوب دوست اور بیٹا ہے اور یہی تیرے ساتھ آخرت میں جائےگا۔
ਕਰਿ ਸੇਵਾ ਸਤਿਗੁਰ ਅਪੁਨੇ ਕੀ ਗੁਰ ਤੇ ਪਾਈਐ ਪਾਲੈ ॥੩॥ اپنے ستگرو کی با عقیدت خدمت کرو، گرو کے ذریعے رب کا نام مل جاتا ہے۔ 3۔
ਗੁਰਿ ਕਿਰਪਾਲਿ ਕ੍ਰਿਪਾ ਪ੍ਰਭਿ ਧਾਰੀ ਬਿਨਸੇ ਸਰਬ ਅੰਦੇਸਾ ॥ جب مہربان گرو، رب نے مجھ پر کرم کیا، تو میرے تمام دکھ دور ہوگئے۔
ਨਾਨਕ ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਹਰਿ ਕੀਰਤਨਿ ਮਿਟਿਓ ਸਗਲ ਕਲੇਸਾ ॥੪॥੧੫॥੧੫੩॥ اے نانک! واہے گرو کی تسبیح کرنے سے اس نے خوشی حاصل کی ہے اور اس کی تمام پریشانیاں دور ہوگئی ہیں۔4۔15۔153۔
ਰਾਗੁ ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ راگو گؤڑی محلہ 5۔
ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥ رب ایک ہے، جسے ستگرو کے فٖضل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਬਿਰਲੇ ਹੀ ਕੀ ਬੁਝੀ ਹੇ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ دنیا میں کسی نایاب شخص کی ہی پیاس بجھی ہے۔ 1۔ وقفہ
ਕੋਟਿ ਜੋਰੇ ਲਾਖ ਕ੍ਰੋਰੇ ਮਨੁ ਨ ਹੋਰੇ ॥ انسان زندگی میں کروڑوں کماتا ہے اور لاکھوں کروڑوں روپے جمع کرتا ہے؛ لیکن پھر بھی اپنے دل پر ماغ پر قابو نہیں رکھتا۔
ਪਰੈ ਪਰੈ ਹੀ ਕਉ ਲੁਝੀ ਹੇ ॥੧॥ وہ زیادہ سے زیادہ دولت جمع کرنے کی غرض سے پیاس کی آگ میں جلتا رہتا ہے۔ 1۔
ਸੁੰਦਰ ਨਾਰੀ ਅਨਿਕ ਪਰਕਾਰੀ ਪਰ ਗ੍ਰਿਹ ਬਿਕਾਰੀ ॥ وہ اپنی حسین اہلیہ سے بہت محبت کرتا ہے؛ لیکن پھر بھی اجنبی عورت کے ساتھ زنا کرتا ہے۔
ਬੁਰਾ ਭਲਾ ਨਹੀ ਸੁਝੀ ਹੇ ॥੨॥ وہ اچھے برے کی پہچان ہی نہیں کرتا۔ 2۔
ਅਨਿਕ ਬੰਧਨ ਮਾਇਆ ਭਰਮਤੁ ਭਰਮਾਇਆ ਗੁਣ ਨਿਧਿ ਨਹੀ ਗਾਇਆ ॥ ایسا شخص دولت کی ہوس کے بندھنوں میں پھنس کر بھٹکتا ہی رہتا ہے اور خوبیوں کے ذخائر رب کی حمد و ثناء نہیں کرتا۔ (کیونکہ)
ਮਨ ਬਿਖੈ ਹੀ ਮਹਿ ਲੁਝੀ ਹੇ ॥੩॥ اس کا دل برے کاموں میں مگن رہتا ہے۔ 3۔
ਜਾ ਕਉ ਰੇ ਕਿਰਪਾ ਕਰੈ ਜੀਵਤ ਸੋਈ ਮਰੈ ਸਾਧਸੰਗਿ ਮਾਇਆ ਤਰੈ ॥ جس شخص پر رب رحم و کرم کرتا ہے، وہ دنیوی کام میں مصروف ہوکر بھی دولت کے ہوس سے دور رہتا ہے۔ وہ ست سنگ میں رہ کر خواہش کے سمندر سے پار ہوجاتا ہے۔
ਨਾਨਕ ਸੋ ਜਨੁ ਦਰਿ ਹਰਿ ਸਿਝੀ ਹੇ ॥੪॥੧॥੧੫੪॥ اے نانک ایسا شخص واہے گرو کے دربار میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ 4۔ 1۔ 154۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਸਭਹੂ ਕੋ ਰਸੁ ਹਰਿ ਹੋ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ رب کا نام ہی تمام جانداروں کا رس ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਕਾਹੂ ਜੋਗ ਕਾਹੂ ਭੋਗ ਕਾਹੂ ਗਿਆਨ ਕਾਹੂ ਧਿਆਨ ॥ اے لوگو! (رب کے نام کے بغیر) کچھ لوگوں کو یوگا کی تعلیم، کسی کو دنیوی اشیاء سے لطف اندوز ہونے کی خواہش ہے۔ کچھ لوگوں کو علم اور کسی کو مراقبہ کی تمنا ہے۔
ਕਾਹੂ ਹੋ ਡੰਡ ਧਰਿ ਹੋ ॥੧॥ کسی شخص کو ڈنڈا لینے والا سادھو بننا پسند ہے۔ 1۔
ਕਾਹੂ ਜਾਪ ਕਾਹੂ ਤਾਪ ਕਾਹੂ ਪੂਜਾ ਹੋਮ ਨੇਮ ॥ کچھ کو ذکر، کچھ کو مراقبہ پسند ہے۔ کچھ لوگوں کو پرستش اور ورت اور کسی کو ہون، مذہبی رسومات پیارے لگتے ہیں۔
ਕਾਹੂ ਹੋ ਗਉਨੁ ਕਰਿ ਹੋ ॥੨॥ کسی شخص کو (اعلیٰ سنت بن کر) زمین پر سفر والی زندگی لبھاتی ہے۔ 2۔
ਕਾਹੂ ਤੀਰ ਕਾਹੂ ਨੀਰ ਕਾਹੂ ਬੇਦ ਬੀਚਾਰ ॥ کسی شخص کو ندی کے کنارے سے محبت ہے۔ کسی کو پانی سے اور کسی کو ویدوں کا مطالعہ پسند ہے۔
ਨਾਨਕਾ ਭਗਤਿ ਪ੍ਰਿਅ ਹੋ ॥੩॥੨॥੧੫੫॥ لیکن نانک کو رب کی پرستش ہی محبوب ہے۔ 3۔ 2۔ 155۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਗੁਨ ਕੀਰਤਿ ਨਿਧਿ ਮੋਰੀ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے رب ! تیری شان کی تسبیح بیان کرنا ہی میرا خزانہ ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਤੂੰਹੀ ਰਸ ਤੂੰਹੀ ਜਸ ਤੂੰਹੀ ਰੂਪ ਤੂਹੀ ਰੰਗ ॥ اے رب ! تو ہی میرا رس ہے، تم میری شہرت ہے، تو ہی میرا حسن اور تو ہی میرا رنگ ہے۔
ਆਸ ਓਟ ਪ੍ਰਭ ਤੋਰੀ ॥੧॥ اے رب ! تو ہی میری امید اور پناہ گاہ ہے۔ 1۔
ਤੂਹੀ ਮਾਨ ਤੂੰਹੀ ਧਾਨ ਤੂਹੀ ਪਤਿ ਤੂਹੀ ਪ੍ਰਾਨ ॥ اے رب ! تو ہی میری عزت ہے، تم میری دولت ہے۔ تو ہی میرا وقار ہے اور تو ہی میری جان ہے۔
ਗੁਰਿ ਤੂਟੀ ਲੈ ਜੋਰੀ ॥੨॥ اے آقا! (میری ٹوٹی ہوئی ذہنی جبلت کو) گرو جی نے مجھے تیرے ساتھ جوڑ دیا ہے، جس سے میں الگ ہوگیا تھا۔ 2۔
ਤੂਹੀ ਗ੍ਰਿਹਿ ਤੂਹੀ ਬਨਿ ਤੂਹੀ ਗਾਉ ਤੂਹੀ ਸੁਨਿ ॥ اے رب ! تو ہی میرے دل کے گھر میں موجود ہے۔ تو ہی جنگل میں ہے، تو ہی گاؤں میں ہے اور تو ہی ویران جگہ میں ہے۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html
https://mta.sertifikasi.upy.ac.id/application/mdemo/ slot gacor slot demo https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/
https://jackpot-1131.com/ https://maindijp1131tk.net/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-situs-slot-gacor-pg.html https://netizenews.blob.core.windows.net/barang-langka/bocoran-tips-gampang-maxwin-terbaru.html