Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 212

Page 212

ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਜਾ ਕਉ ਬਿਸਰੈ ਰਾਮ ਨਾਮ ਤਾਹੂ ਕਉ ਪੀਰ ॥ جو شخص رام کا نام بھول جاتا ہے، ایسے شخص کو ہی دکھ ،مصیبتیں لاحق ہوتی ہیں۔
ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਮਿਲਿ ਹਰਿ ਰਵਹਿ ਸੇ ਗੁਣੀ ਗਹੀਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جو شخص سنتوں کی صحبت میں رہ رب کا خیال کرتا ہے، وہی نیک اور بزرگ ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜਾ ਕਉ ਗੁਰਮੁਖਿ ਰਿਦੈ ਬੁਧਿ ॥ گرو کے حکم سے جس کے دل میں معرفت الٰہی کے علوم موجود ہے،
ਤਾ ਕੈ ਕਰ ਤਲ ਨਵ ਨਿਧਿ ਸਿਧਿ ॥੧॥ جس کے ہاتھ کی ہتھیلی میں نوندھی اور تمام کامیابیاں موجود ہیں۔ 1۔
ਜੋ ਜਾਨਹਿ ਹਰਿ ਪ੍ਰਭ ਧਨੀ ॥ جو شخص خوبیوں کے مالک ہری رب کو جان لیتا ہے،
ਕਿਛੁ ਨਾਹੀ ਤਾ ਕੈ ਕਮੀ ॥੨॥ اس کے گھر میں کسی شئی کی کوئی کمی نہیں رہتی۔ 2۔
ਕਰਣੈਹਾਰੁ ਪਛਾਨਿਆ ॥ جو خالق رب کی پہچان کرلیتا ہے،
ਸਰਬ ਸੂਖ ਰੰਗ ਮਾਣਿਆ ॥੩॥ وہ تمام سکھ اور شادمانی حاصل کرتا ہے۔ 3۔
ਹਰਿ ਧਨੁ ਜਾ ਕੈ ਗ੍ਰਿਹਿ ਵਸੈ ॥ ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਤਿਨ ਸੰਗਿ ਦੁਖੁ ਨਸੈ ॥੪॥੯॥੧੪੭॥ اے نانک! جس شخص کے دل نما گھر میں ہری نام کی دولت رہتی ہےاس کی صحبت میں رہنے سے دکھ کا خاتمہ ہوجاتا ہے ۔4۔9۔147۔،
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਗਰਬੁ ਬਡੋ ਮੂਲੁ ਇਤਨੋ ॥ اے مخلوق! تیرا غرور تو بہت بڑا ہے؛ لیکن اس کی اصل غیر اہم ہے۔
ਰਹਨੁ ਨਹੀ ਗਹੁ ਕਿਤਨੋ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس دنیا میں تیرا قیام عارضی ہے، جتنا چاہے خواہش کی طرف راغب رہ۔ 1۔ وقفہ۔
ਬੇਬਰਜਤ ਬੇਦ ਸੰਤਨਾ ਉਆਹੂ ਸਿਉ ਰੇ ਹਿਤਨੋ ॥ "(جس خواہش کی طرف) ویدوں اور سنتوں نے تجھے منع کیا ہے، اسی کی جانب تیری کشش زیادہ ہے۔
ਹਾਰ ਜੂਆਰ ਜੂਆ ਬਿਧੇ ਇੰਦ੍ਰੀ ਵਸਿ ਲੈ ਜਿਤਨੋ ॥੧॥ جس طرح جوے کی بازی شکست خوردہ جواری کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھتی ہے، اسی طرح تجھ پر لذتکا احساس فتح پاکر اپنے قابو میں رکھتا ہے۔ 1۔
ਹਰਨ ਭਰਨ ਸੰਪੂਰਨਾ ਚਰਨ ਕਮਲ ਰੰਗਿ ਰਿਤਨੋ ॥ اے لوگو! تو فنا کرنے والے اور پالنہار رب کے خوبصورت قدموں کی محبت سے عاری ہے۔
ਨਾਨਕ ਉਧਰੇ ਸਾਧਸੰਗਿ ਕਿਰਪਾ ਨਿਧਿ ਮੈ ਦਿਤਨੋ ॥੨॥੧੦॥੧੪੮॥ اے نانک! فضل کے ذخائر رب نے مجھ نانک کو سنتوں کی صحبت عطا کی ہے، جس سے میں دنیوی سمندر سے پار ہوگیا ہوں۔2۔10۔148۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਮੋਹਿ ਦਾਸਰੋ ਠਾਕੁਰ ਕੋ ॥ میں اپنے آقا جی کا ایک ادنیٰ سا غلام ہوں۔
ਧਾਨੁ ਪ੍ਰਭ ਕਾ ਖਾਨਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ واہے گرو جو کچھ بھی مجھے (خوراک) دیتا ہے، میں وہی (کھانا) کھاتا ہوں۔ 1۔وقفہ۔
ਐਸੋ ਹੈ ਰੇ ਖਸਮੁ ਹਮਾਰਾ ॥ اے لوگو! ہمارا مالک رب ایسا ہے،
ਖਿਨ ਮਹਿ ਸਾਜਿ ਸਵਾਰਣਹਾਰਾ ॥੧॥ جو سیکنڈ بھر میں ہی کائنات کی تخلیق کرکے اسے سنواردیتا ہے۔ 1۔
ਕਾਮੁ ਕਰੀ ਜੇ ਠਾਕੁਰ ਭਾਵਾ ॥ میں وہی عمل کرتا ہوں، جو میرے مالک جی کو لبھاتا ہے۔
ਗੀਤ ਚਰਿਤ ਪ੍ਰਭ ਕੇ ਗੁਨ ਗਾਵਾ ॥੨॥ میں رب کی حمد و ثنا اور اور شاندار حیرت انگیز تعریفیں کرتا رہتا ہوں۔ 2۔
ਸਰਣਿ ਪਰਿਓ ਠਾਕੁਰ ਵਜੀਰਾ ॥ میں نے آقا جی کے وزیر (گرو جی)کی پناہ لی ہے۔
ਤਿਨਾ ਦੇਖਿ ਮੇਰਾ ਮਨੁ ਧੀਰਾ ॥੩॥ انہیں دیکھ کر میرا دل صابر سے ہوگیا ہے۔ 3۔
ਏਕ ਟੇਕ ਏਕੋ ਆਧਾਰਾ ॥ اے نانک! (رب کے وزیر کی پناہ لے کر) میں نے ایک رب کو ہی بنیاد اور سہارا بنایا ہے۔
ਜਨ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਕੀ ਲਾਗਾ ਕਾਰਾ ॥੪॥੧੧॥੧੪੯॥ اور رب کی خدمت (تعریف و توصیف)میں مصروف ہوں۔ 4۔ 11۔ 149۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਹੈ ਕੋਈ ਐਸਾ ਹਉਮੈ ਤੋਰੈ ॥ اے لوگو! کیا کوئی ایسا شخص ہے، جو کبر کا چکنا چور کردے اور
ਇਸੁ ਮੀਠੀ ਤੇ ਇਹੁ ਮਨੁ ਹੋਰੈ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اس میٹھی خواہش سے اپنے دل کو منع کرلے۔ 1۔ وقفہ۔
ਅਗਿਆਨੀ ਮਾਨੁਖੁ ਭਇਆ ਜੋ ਨਾਹੀ ਸੋ ਲੋਰੈ ॥ جاہل انسان اپنی عقل کھوچکا ہے؛ کیونکہ جو نہیں ہے،اسی کی تلاش میں رہتا ہے۔
ਰੈਣਿ ਅੰਧਾਰੀ ਕਾਰੀਆ ਕਵਨ ਜੁਗਤਿ ਜਿਤੁ ਭੋਰੈ ॥੧॥ انسان کے دل میں دولت کی ہوس کی ایک اندھیری رات ہے۔ وہ کون سا طریقہ ہوسکتا ہے، جس کے ذریعے اس کے اندر علم کا دن روشن ہوسکے؟ 1۔
ਭ੍ਰਮਤੋ ਭ੍ਰਮਤੋ ਹਾਰਿਆ ਅਨਿਕ ਬਿਧੀ ਕਰਿ ਟੋਰੈ ॥ میں متعدد طریقوں سے تلاش کرتا اور گھومتا اور بھٹکتا ہوا تھک گیا ہوں۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਕਿਰਪਾ ਭਈ ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਨਿਧਿ ਮੋਰੈ ॥੨॥੧੨॥੧੫੦॥ اے نانک! رب نے مجھ پر فضل کیا ہے اور مجھے سنتوں کی صحبت کا ذخیرہ مل گیا ہے۔ 2۔ 12۔ 150۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਚਿੰਤਾਮਣਿ ਕਰੁਣਾ ਮਏ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے ہمدرد رب! آپ ہی وہ چنتا مَنی ہیں، جو تمام انسانوں کی خواہشات پوری کرتی ہے۔ 1۔
ਦੀਨ ਦਇਆਲਾ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ॥ اے پربرہما! تو ہی وہ غریب پرور ہے،
ਜਾ ਕੈ ਸਿਮਰਣਿ ਸੁਖ ਭਏ ॥੧॥ جس کا ذکر کرنے سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔ 1۔
ਅਕਾਲ ਪੁਰਖ ਅਗਾਧਿ ਬੋਧ ॥ اے شکل و صورت سے پاک رب! تیرے حقیقی وجود کا علم بے پناہ ہے۔
ਸੁਨਤ ਜਸੋ ਕੋਟਿ ਅਘ ਖਏ ॥੨॥ تیری شان سننے سے کروڑوں ہی گناہ مٹ جاتے ہیں۔ 2۔
ਕਿਰਪਾ ਨਿਧਿ ਪ੍ਰਭ ਮਇਆ ਧਾਰਿ ॥ نانک کا بیان ہے کہ اے نہایت کریم رب! مجھ پر ایسی مہربانی کیجیے کہ
ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮ ਲਏ ॥੩॥੧੩॥੧੫੧॥ میں تیرے ہری رب نام کا ذکر کرتا رہوں۔ 3۔ 13۔ 151۔
ਗਉੜੀ ਪੂਰਬੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਮੇਰੇ ਮਨ ਸਰਣਿ ਪ੍ਰਭੂ ਸੁਖ ਪਾਏ ॥ اے میرے دل! جو شخص رب کی پناہ میں آتا ہے، اسے ہی خوشی ملتی ہے۔
ਜਾ ਦਿਨਿ ਬਿਸਰੈ ਪ੍ਰਾਨ ਸੁਖਦਾਤਾ ਸੋ ਦਿਨੁ ਜਾਤ ਅਜਾਏ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ جس دن محبوب خوشیاں عطا کرنے والا رب بھول جاتا ہے، وہ دن بیکار گزرتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਏਕ ਰੈਣ ਕੇ ਪਾਹੁਨ ਤੁਮ ਆਏ ਬਹੁ ਜੁਗ ਆਸ ਬਧਾਏ ॥ اے لوگو! تم ایک رات کے مہمان کے طور پر دنیا میں آئے ہو؛ لیکن تم نے کئی ادوار رہنے کی امید جگالی ہے۔
ਗ੍ਰਿਹ ਮੰਦਰ ਸੰਪੈ ਜੋ ਦੀਸੈ ਜਿਉ ਤਰਵਰ ਕੀ ਛਾਏ ॥੧॥ گھر، مندر اور مال و دولت، جو کچھ بھی نظر آتا ہے، وہ ایک درخت کے سائے کی طرح ہے۔ 1۔
ਤਨੁ ਮੇਰਾ ਸੰਪੈ ਸਭ ਮੇਰੀ ਬਾਗ ਮਿਲਖ ਸਭ ਜਾਏ ॥ انسان کہتا ہے کہ یہ جسم میرا ہے، یہ مال و دولت، باغ اور جائیداد سب کچھ میرا ہے؛ لیکن آخرکار سب کچھ ختم ہوجائے گا۔
ਦੇਵਨਹਾਰਾ ਬਿਸਰਿਓ ਠਾਕੁਰੁ ਖਿਨ ਮਹਿ ਹੋਤ ਪਰਾਏ ॥੨॥ اے انسان! تو عطا کرنے والے آقا کائنات کے مالک رب کو بھول گیا ہے۔ ایک لمحے میں سب کچھ بیگانہہوجاتا ہے۔ 2۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/