Guru Granth Sahib Translation Project

Guru Granth Sahib Urdu Page 206

Page 206

ਕਰਿ ਕਰਿ ਹਾਰਿਓ ਅਨਿਕ ਬਹੁ ਭਾਤੀ ਛੋਡਹਿ ਕਤਹੂੰ ਨਾਹੀ ॥ میں بھر پور کوشش کرکے ہار گیا ہوں، لیکن یہ کسی بھی طرح میرا پیچھا نہیں چھوڑتے۔
ਏਕ ਬਾਤ ਸੁਨਿ ਤਾਕੀ ਓਟਾ ਸਾਧਸੰਗਿ ਮਿਟਿ ਜਾਹੀ ॥੨॥ میں نے ایک بات سنی ہے کہ سنتوں کی صحبت میں ان کی جڑیں اکھڑ جاتی ہیں۔ اس وجہ سے میں نے ان کی پناہ لی ہے۔ 2۔
ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਸੰਤ ਮਿਲੇ ਮੋਹਿ ਤਿਨ ਤੇ ਧੀਰਜੁ ਪਾਇਆ ॥ کرم ہے کہ مجھے سنت مل گئے ہیں، جن سے مجھے اطمینان حاصل ہوگیا ہے۔
ਸੰਤੀ ਮੰਤੁ ਦੀਓ ਮੋਹਿ ਨਿਰਭਉ ਗੁਰ ਕਾ ਸਬਦੁ ਕਮਾਇਆ ॥੩॥ مجھے سنتوں نے بے خوف رب کا منتر (نام) دیا ہے اور میں نے گرو کے کلام کی کمائی کی ہے۔ 3۔
ਜੀਤਿ ਲਏ ਓਇ ਮਹਾ ਬਿਖਾਦੀ ਸਹਜ ਸੁਹੇਲੀ ਬਾਣੀ ॥ ست گرو کی روحانی استقامت اور شیریں کلام کے اثر سے میں نے کامادک پانچ جھگڑالو دشمنوں پر فتح حاصل کر لی ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਮਨਿ ਭਇਆ ਪਰਗਾਸਾ ਪਾਇਆ ਪਦੁ ਨਿਰਬਾਣੀ ॥੪॥੪॥੧੨੫॥ اے نانک! رب کا نور میرے دل میں روشن ہو گیا ہے اور میں نے مقام نجات حاصل کر لیا ہے۔ 4۔ 4۔ 125۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਓਹੁ ਅਬਿਨਾਸੀ ਰਾਇਆ ॥ اے میرے رب! آپ ابدی و لافانی بادشاہ ہیں۔
ਨਿਰਭਉ ਸੰਗਿ ਤੁਮਾਰੈ ਬਸਤੇ ਇਹੁ ਡਰਨੁ ਕਹਾ ਤੇ ਆਇਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ ہم (مخلوق) آپ کے ساتھ بے خوف ہو کر رہتے ہیں۔ پھر یہ خوف کہاں سے آتاہے؟1۔ وقفہ۔
ਏਕ ਮਹਲਿ ਤੂੰ ਹੋਹਿ ਅਫਾਰੋ ਏਕ ਮਹਲਿ ਨਿਮਾਨੋ ॥ آپ ایک جسم میں قہار ہو۔ اور آپ ہی دوسرے جسم میں عاجز ہو۔
ਏਕ ਮਹਲਿ ਤੂੰ ਆਪੇ ਆਪੇ ਏਕ ਮਹਲਿ ਗਰੀਬਾਨੋ ॥੧॥ آپ ایک جسم میں قادر مطلق ہیں اور آپ ہی دوسرے جسم میں بے اختیار ہیں۔ 1۔
ਏਕ ਮਹਲਿ ਤੂੰ ਪੰਡਿਤੁ ਬਕਤਾ ਏਕ ਮਹਲਿ ਖਲੁ ਹੋਤਾ ॥ آپ ایک جسم میں عالم اور خطیب ہیں۔ تو ایک جسم میں آپ ہی بے وقوف ہیں۔
ਏਕ ਮਹਲਿ ਤੂੰ ਸਭੁ ਕਿਛੁ ਗ੍ਰਾਹਜੁ ਏਕ ਮਹਲਿ ਕਛੂ ਨ ਲੇਤਾ ॥੨॥ آپ ایک جسم میں سب کچھ جمع کرلیتے ہیں اور آپ ہی ایک جسم میں (بے نیاز ہو کر) کچھ بھی قبول نہیں کرتے ہیں ۔ 2۔
ਕਾਠ ਕੀ ਪੁਤਰੀ ਕਹਾ ਕਰੈ ਬਪੁਰੀ ਖਿਲਾਵਨਹਾਰੋ ਜਾਨੈ ॥ یہ بے چاری مخلوق کاٹھ کی پتلی ہے، اسے کھلانے والا (رب) سب کچھ جانتا ہے۔
ਜੈਸਾ ਭੇਖੁ ਕਰਾਵੈ ਬਾਜੀਗਰੁ ਓਹੁ ਤੈਸੋ ਹੀ ਸਾਜੁ ਆਨੈ ॥੩॥ جس طرح بازی گر (واہے گرو) بھیس (حلیہ) بناتا ہے، مخلوق ویسا ہی بھیس (حلیہ) بناتی ہے، یعنی مخلوق (دنیا میں) وہی کردار ادا کرتی ہے جس کردار کے ادا کرنے کی رب اسے توفیق دیتا ہے۔ 3۔
ਅਨਿਕ ਕੋਠਰੀ ਬਹੁਤੁ ਭਾਤਿ ਕਰੀਆ ਆਪਿ ਹੋਆ ਰਖਵਾਰਾ ॥ (دنیا میں مختلف بچہ دانیوں کی مخلوقات کی) واہےگرو نے بہت سی (جسمانی) کوٹھیاں بنائی ہیں اورواہےگرو خود سب کا محافظ بنا ہوا ہے۔
ਜੈਸੇ ਮਹਲਿ ਰਾਖੈ ਤੈਸੈ ਰਹਨਾ ਕਿਆ ਇਹੁ ਕਰੈ ਬਿਚਾਰਾ ॥੪॥ رب جسم نما مندر میں جس طرح مخلوق کو رکھتا ہے، اسی طرح وہ رہتی ہے۔ یہ بےچاری مخلوق کیا کرسکتی ہے؟ ، 4۔
ਜਿਨਿ ਕਿਛੁ ਕੀਆ ਸੋਈ ਜਾਨੈ ਜਿਨਿ ਇਹ ਸਭ ਬਿਧਿ ਸਾਜੀ ॥ اے نانک! جس رب نے کائنات کی تخلیق کی ہے، جس نے یہ سب افسانہ بنایا ہے، وہی اس کا راز جانتا ہے۔
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਅਪਰੰਪਰ ਸੁਆਮੀ ਕੀਮਤਿ ਅਪੁਨੇ ਕਾਜੀ ॥੫॥੫॥੧੨੬॥ وہ لامحدود رب ہے۔ اپنے کاموں کی قدر وہ خود ہی جانتا ہے۔ 5۔ 5۔ 126۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਛੋਡਿ ਛੋਡਿ ਰੇ ਬਿਖਿਆ ਕੇ ਰਸੂਆ ॥ اے مخلوق! مال کی ہوس کے لطف کو چھوڑ دو۔
ਉਰਝਿ ਰਹਿਓ ਰੇ ਬਾਵਰ ਗਾਵਰ ਜਿਉ ਕਿਰਖੈ ਹਰਿਆਇਓ ਪਸੂਆ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ اے نادان مخلوق! تم (برے خیالات میں) ان ذائقوں میں اس طرح الجھے ہوئے ہو جس طرح مویشی ہری بھریں فصل میں مست ہوجاتا ہے۔ 1۔ وقفہ۔
ਜੋ ਜਾਨਹਿ ਤੂੰ ਅਪੁਨੇ ਕਾਜੈ ਸੋ ਸੰਗਿ ਨ ਚਾਲੈ ਤੇਰੈ ਤਸੂਆ ॥ اے نادان مخلوق! جس چیز کو تو اپنے کام آنے والا سمجھتا ہے، وہ ذرہ برابر بھی تیرے ساتھ نہیں جاتی۔
ਨਾਗੋ ਆਇਓ ਨਾਗ ਸਿਧਾਸੀ ਫੇਰਿ ਫਿਰਿਓ ਅਰੁ ਕਾਲਿ ਗਰਸੂਆ ॥੧॥ اے مخلوق! تو (دنیا میں) برہنہ آیا تھا اور برہنہ ہی (دنیا سے) چلاجائے گا۔ تو پیدائش اور موت کے چکر میں پھنس کر بچہ دانیوں میں بھٹکتا رہے گا اور موت کا لقمہ بن جائے گا۔1۔
ਪੇਖਿ ਪੇਖਿ ਰੇ ਕਸੁੰਭ ਕੀ ਲੀਲਾ ਰਾਚਿ ਮਾਚਿ ਤਿਨਹੂੰ ਲਉ ਹਸੂਆ ॥ اے مخلوق! تو کسم کے پھول کی طرح لمحے بھر کے دنیاوی کھیلوں کو دیکھنے میں مست ہو رہا ہےاورجب تک یہ باقی ہیں، تو ا ہنستا ہے اور کھیلتا ہے۔
ਛੀਜਤ ਡੋਰਿ ਦਿਨਸੁ ਅਰੁ ਰੈਨੀ ਜੀਅ ਕੋ ਕਾਜੁ ਨ ਕੀਨੋ ਕਛੂਆ ॥੨॥ تیری زندگی کی ڈور رات دن کم زور ہوتی جا رہی ہے، لیکن تو نے اپنے روح کے کام آنے والا کوئی عمل نہیں کیا ہے۔ 2۔
ਕਰਤ ਕਰਤ ਇਵ ਹੀ ਬਿਰਧਾਨੋ ਹਾਰਿਓ ਉਕਤੇ ਤਨੁ ਖੀਨਸੂਆ ॥ انسان دنیاوی کام کرتے کرتے بوڑھا ہو گیا ہے، عقل بھی سست ہو گئی ہے اور جسم بھی کم زور ہو گیا ہے۔
ਜਿਉ ਮੋਹਿਓ ਉਨਿ ਮੋਹਨੀ ਬਾਲਾ ਉਸ ਤੇ ਘਟੈ ਨਾਹੀ ਰੁਚ ਚਸੂਆ ॥੩॥ جس طرح بچپن میں دولت نے تجھے قید کر لیا تھا، اس حرص میں آج تک ذرہ برابر بھی کمی نہیں آئی۔ 3۔
ਜਗੁ ਐਸਾ ਮੋਹਿ ਗੁਰਹਿ ਦਿਖਾਇਓ ਤਉ ਸਰਣਿ ਪਰਿਓ ਤਜਿ ਗਰਬਸੂਆ ॥ اے نانک! گرو نے مجھے دکھادیا ہے کہ دنیا کا لالچ ایسا ہے، تو میں نے غرور کو چھوڑ کر سنت (گرو) کی پناہ لےلی۔
ਮਾਰਗੁ ਪ੍ਰਭ ਕੋ ਸੰਤਿ ਬਤਾਇਓ ਦ੍ਰਿੜੀ ਨਾਨਕ ਦਾਸ ਭਗਤਿ ਹਰਿ ਜਸੂਆ ॥੪॥੬॥੧੨੭॥ اس سنت نے مجھے رب سے ملنے کا راستہ بتا دیا ہے اور اب میں نے رب کی عقیدت اور رب کی حمد اپنے دل میں مضبوطی سے جما لی ہے۔ 4۔ 6۔ 127۔
ਗਉੜੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ گؤڑی محلہ 5۔
ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਕਵਨੁ ਹਮਾਰਾ ॥ ਮੇਰੇ ਪ੍ਰੀਤਮ ਪ੍ਰਾਨ ਅਧਾਰਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥ تیرے سوا ہمارا دوسرا کون ہے؟اے میرے محبوب! تم ذی روحوں کا سہارا ہو! 1۔ وقفہ
ਅੰਤਰ ਕੀ ਬਿਧਿ ਤੁਮ ਹੀ ਜਾਨੀ ਤੁਮ ਹੀ ਸਜਨ ਸੁਹੇਲੇ ॥ صرف آپ ہی میرے باطن کی کیفیت جانتے ہو۔ آپ ہی میرے دوست ہو اور خوشی دینے والے ہو۔
ਸਰਬ ਸੁਖਾ ਮੈ ਤੁਝ ਤੇ ਪਾਏ ਮੇਰੇ ਠਾਕੁਰ ਅਗਹ ਅਤੋਲੇ ॥੧॥ اے میرے آقا! اے پوشیدہ و بے مثال رب! آپ ہی نے مجھے ساری خوشیاں عطا کی ہیں۔ 1۔
error: Content is protected !!
Scroll to Top
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/
https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/stats/demoslot/ https://s2pbio.fkip.uns.ac.id/wp-content/plugins/sbo/ https://ijwem.ulm.ac.id/pages/demo/ situs slot gacor https://bppkad.mamberamorayakab.go.id/wp-content/modemo/ http://mesin-dev.ft.unesa.ac.id/mesin/demo-slot/ http://gsgs.lingkungan.ft.unand.ac.id/includes/demo/ https://kemahasiswaan.unand.ac.id/plugins/actionlog/ https://bappelitbangda.bangkatengahkab.go.id/storage/images/x-demo/
https://jackpot-1131.com/ https://mainjp1131.com/ https://triwarno-banyuurip.purworejokab.go.id/template-surat/kk/kaka-sbobet/